Home Forums Siasi Video چیف جوکر آف پاکستان

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)
  • Author
    Posts
  • Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1

    یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے
    لکھا ہے ان کے چہروں پر جو ہم کو فیصلہ دیں گے
    اٹھائیں لاکھ دیواریں طلوع مہر تو ہوگا
    یہ شب کے پاسبان کب تک نہ ہم کو راستہ دیں گے
    ہمیں تو شوق ہے اہل جنوں کے ساتھ چلنے کا
    نہیں پرواہ ہمیں یہ اہل دانش کیا سزا دیں گے
    ہمارے ذہن میں آزاد مستقبل کا نقشہ ہے
    زمیں کے ذرے ذرے کا مقدر جگمگا دیں گے
    ہمارے قتل پر جو آج ہیں خاموش کل جالب
    بہت آنسو بہائیں گے بہت داد وفا دیں گے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    جو کروں کے دیس میں
    کویی چیف جوکر
    کویی ڈپٹی جوکر
    کویی ظاہر جوکر
    کویی غائب جوکر
    کویی پرانا جوکر
    کویی نیا جو کر
    عاشق بھی جوکر
    معشوق بھی جوکر
    ولی کے بھیس میں جوکر
    شیطان کے کھیس میں جوکر
    نادار و مفلس بھی جوکر
    امیر شہر بھی جوکر
    سیاست پی کے پر بھی جوکر
    دانشگردی پر بھی جوکر
    سوائے تمہارے اور میرے
    ہیں سارے ہی جوکر

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #3
    جو کروں کے دیس میں کویی چیف جوکر کویی ڈپٹی جوکر کویی ظاہر جوکر کویی غائب جوکر کویی پرانا جوکر کویی نیا جو کر عاشق بھی جوکر معشوق بھی جوکر ولی کے بھیس میں جوکر شیطان کے کھیس میں جوکر نادار و مفلس بھی جوکر امیر شہر بھی جوکر سیاست پی کے پر بھی جوکر دانشگردی پر بھی جوکر سوائے تمہارے اور میرے ہیں سارے ہی جوکر :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    دل مرا سوزِ نہاں سے بے محابا جل گیا

    آتشِ خاموش کی مانند، گویا جل گیا

    دل میں ذوقِ وصل و یادِ یار تک باقی نہیں

    آگ اس گھر میں لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا

    میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا

    میری آہِ آتشیں سے بالِ عنقا جل گیا

    عرض کیجئے جوہرِ اندیشہ کی گرمی کہاں؟

    کچھ خیال آیا تھا وحشت کا، کہ صحرا جل گیا

    دل نہیں، تجھ کو دکھاتا ورنہ، داغوں کی بہار

    اِس چراغاں کا کروں کیا، کار فرما جل گیا

    میں ہوں اور افسردگی کی آرزو، غالبؔ! کہ دل

    دیکھ کر طرزِ تپاکِ اہلِ دنیا جل گیا

    • This reply was modified 2 years, 1 month ago by Zaidi.
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    جو کروں کے دیس میں کویی چیف جوکر کویی ڈپٹی جوکر کویی ظاہر جوکر کویی غائب جوکر کویی پرانا جوکر کویی نیا جو کر عاشق بھی جوکر معشوق بھی جوکر ولی کے بھیس میں جوکر شیطان کے کھیس میں جوکر نادار و مفلس بھی جوکر امیر شہر بھی جوکر سیاست پی کے پر بھی جوکر دانشگردی پر بھی جوکر سوائے تمہارے اور میرے ہیں سارے ہی جوکر :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    میرے اور اپنے علاوہ کم ازکم عاطف کو لسٹ میں شامل کرلیتے اسٹیبلشمینٹ سے بنا کر رکھنی چاہئے

    :thinking:

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #5

    گھوسٹ بھائ جیسے پردیسیوں کے نام

    سپنوں کا وہ دیس میرا
    ہوتے تھے ہم فیض وفا
    خٌوشبو نرگس ، رات گئے
    کرتے تھے مدہوش سدا
    رات کی رانی، صحن بھرا
    پھرتے تھے ہم روز جہاں
    کیا کیا باتیں ناز سے ہم
    کرتے تھے ھرروز بھلا
    بیت گیا وہ سحر کا رنگ
    لوٹ گئے پھرصبح فغاں
    یاد ابھی بھی آتے ہیں
    ہونٹ گلابی، رنگ حنا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    میرے اور اپنے علاوہ کم ازکم عاطف کو لسٹ میں شامل کرلیتے اسٹیبلشمینٹ سے بنا کر رکھنی چاہئے :thinking:

    اسٹیبلشمنٹ تو ہے ہی جوکر
    اسکے بوٹ پالشئے بھی جوکر
    آپ اپنی سنائیے میاں بیلیور
    آپ کیوں نہیں ہیں جو کر ؟
    سر اٹھاکے جینے کاایک ہی طریقہ
    گھل مل کے اور بن کے رہو جو کر

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #7
    اسٹیبلشمنٹ تو ہے ہی جوکر اسکے بوٹ پالشئے بھی جوکر آپ اپنی سنائیے میاں بیلیور آپ کیوں نہیں ہیں جو کر ؟ سر اٹھاکے جینے کاایک ہی طریقہ گھل مل کے اور بن کے رہو جو کر

    جوکروں کی بستی میں
    جوکروں سے ملنے پر
    آپ اتنے کیوں خوش ہیں ؟۔

    کیا کبھی یہ ممکن ہے
    جوکروں کے میلے میں
    جوکروں کی باتوں سے
    لوگ روٹھ سکتے ہیں ؟

    چار دن کی دنیا میں
    اس قدرجھمیلوں میں
    عارضی خوشی سے بھی
    لوگ روٹھ سکتے ہیں ؟

    عارضی سہی لیکن
    چند حیات کے لمحے
    بے بسی کے دریا میں
    بے سکون ساعتوں کو
    مات دے کے موجوں کو
    تالیاں بجاتے ہیں
    اور خوشی بناتے ہیں ۔
    بھول کے غموں سے سب
    زندگی سجاتے ہیں ۔

    ۔

    آپ بھی تو جوکر ہیں۔
    آپ بھی تو غم گر ہیں ۔
    تالیاں بجا لیجئے
    زندگی بیتا لیجئے ۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    کمال ہے بھئی!  زیدی بھائی نے چیف جوکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تھریڈ بنایا ہے اور ہر ایک انجان بن کر ایک دوسرے پر جوکر ہونے کا حکم لگانے پر تُلا ہوا ہے۔

    پاکستانی سرکس میں آج کل جو زوال آیا ہوا ہے وہ تاریخ میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملا اگرچہ کچھ جوکروں نے سرکس کے منیجر تک کو قتل کرڈالا لیکن ایسی تباہی پھر بھی نہ تھی کہ ساتھی جوکروں کی توہین کی جائے، دیگر کرتب دکھانے والے افراد کے ساتھ مل کر پرانی منیجمنٹ کا اندھا دھند اور ناجائز بلاتکار کیا جائے۔

    کاش اس چیف جوکر اور چیف گارڈ  کو سڑکوں پر لٹا کر لتر مارے جاسکیں ۔ تبھی شائقین کا غصہ کچھ کم ہونے کی امید ہے۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    اسٹیبلشمنٹ تو ہے ہی جوکر اسکے بوٹ پالشئے بھی جوکر آپ اپنی سنائیے میاں بیلیور آپ کیوں نہیں ہیں جو کر ؟ سر اٹھاکے جینے کاایک ہی طریقہ گھل مل کے اور بن کے رہو جو کر

    میری ماں نے یہ دعا دی تھی مجھ کو

    بیٹا جا تو کبھی نہ بن کے رہے جوکر

    بس اسی دن سے میرے ہاتھ میں ہے چھتر

    اور  ٹارگٹ ہیں یہی بوٹ چاٹ جوکر

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    کمال ہے بھئی! زیدی بھائی نے چیف جوکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تھریڈ بنایا ہے اور ہر ایک انجان بن کر ایک دوسرے پر جوکر ہونے کا حکم لگانے پر تُلا ہوا ہے۔ پاکستانی سرکس میں آج کل جو زوال آیا ہوا ہے وہ تاریخ میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملا اگرچہ کچھ جوکروں نے سرکس کے منیجر تک کو قتل کرڈالا لیکن ایسی تباہی پھر بھی نہ تھی کہ ساتھی جوکروں کی توہین کی جائے، دیگر کرتب دکھانے والے افراد کے ساتھ مل کر پرانی منیجمنٹ کا اندھا دھند اور ناجائز بلاتکار کیا جائے۔ کاش اس چیف جوکر اور چیف گارڈ کو سڑکوں پر لٹا کر لتر مارے جاسکیں ۔ تبھی شائقین کا غصہ کچھ کم ہونے کی امید ہے۔

    جب نقلی شیروں پر اصلی کھال پہنا کر رنگ میں اتارا جاے، اور دھاڑنے پر شیر کی بجاے چھوٹے پپی جیسی آواز نکلے تو جنہوں نے ٹکٹیں خریدی ہوی ہیں وہ پوری سرکس کو ہی لمیا پاکے چھترول کریں گے

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    جو کروں کے دیس میں کویی چیف جوکر کویی ڈپٹی جوکر کویی ظاہر جوکر کویی غائب جوکر کویی پرانا جوکر کویی نیا جو کر عاشق بھی جوکر معشوق بھی جوکر ولی کے بھیس میں جوکر شیطان کے کھیس میں جوکر نادار و مفلس بھی جوکر امیر شہر بھی جوکر سیاست پی کے پر بھی جوکر دانشگردی پر بھی جوکر سوائے تمہارے اور میرے ہیں سارے ہی جوکر :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol sahib

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    بہت عمدہ

    اگر آخری دو سطر نہ لکھتے تو شاید بات ادھوری رہ جاتی ہے

    کچھ عرصہ قبل میں بھی “سواۓ تمہارے اور میرے ” کا قائل تھا

    اب البتہ میں صرف اور صرف ” سواۓ میرے ” کا قائل ہوں. باقی سب ہر لحاظ سے نہ صرف غلط ہیں بلکہ ہر برائی کی جڑ

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12
    کمال ہے بھئی! زیدی بھائی نے چیف جوکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تھریڈ بنایا ہے اور ہر ایک انجان بن کر ایک دوسرے پر جوکر ہونے کا حکم لگانے پر تُلا ہوا ہے۔ پاکستانی سرکس میں آج کل جو زوال آیا ہوا ہے وہ تاریخ میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملا اگرچہ کچھ جوکروں نے سرکس کے منیجر تک کو قتل کرڈالا لیکن ایسی تباہی پھر بھی نہ تھی کہ ساتھی جوکروں کی توہین کی جائے، دیگر کرتب دکھانے والے افراد کے ساتھ مل کر پرانی منیجمنٹ کا اندھا دھند اور ناجائز بلاتکار کیا جائے۔ کاش اس چیف جوکر اور چیف گارڈ کو سڑکوں پر لٹا کر لتر مارے جاسکیں ۔ تبھی شائقین کا غصہ کچھ کم ہونے کی امید ہے۔

    Atif Qazi sahib

    محترم استاد صاحب

    آپ کی راۓ اور تجزیہ سے میں تو کبھی بھی اختلاف کرنا گناہ سمجھتا ہوں .

    میری ناقص راۓ میں “آجکل ” انکو نظر آتا ہے جن کو کل تک نہیں نظر آتا تھا اور جن کو صرف کل میں ہی نظر آتا تھا انکو آجکل نظر نہیں آتا اور شاید کچھ کو آنے والے کل میں بھی سواۓ گزرے کل کے علاوہ کچھ نظر نہ آے .

    زیادہ پیچھے نہ بھی جائیں تو دو ہزار آٹھ والے انیس سو ننانوے والوں کو مواد الزام ٹھہراتے رہے، دوہزار تیرہ والے دو ہزار آٹھ والوں کا رونا روتے رہے ، دوہزار اٹھارہ والوں کی نظر میں دو ہزار تیرہ والے کباڑہ کر کے گئے . اب دیکھیں دو ہزار تیئیس والے کیا کہیں گے .

    اس دوران کس کس نے اپنی اہلیت اور بساط کے مطابق کیا اچھا کیا اور کیا برا اس کو میں ہر ایک کی اپنی صوابدید پر چھوڑتا ہوں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13

    بہت عمدہ جے بھیا،
    یہی بات میں نے اپنے انداز میں کہنے کی کوشش کی تھی اور بحث کا کینوس بڑا کرنے کی کوشش کی تھی
    وہ کونسا امریکی صدر تھا جس نے کہا تھا کہ
    “ہی مے بی اے باسٹرڈ، بٹ ہی از آور باسٹرڈ”
    مسلہ جوکر سے نہیں ہے تمہارے جوکر سے ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    بہت عمدہ جے بھیا، یہی بات میں نے اپنے انداز میں کہنے کی کوشش کی تھی اور بحث کا کینوس بڑا کرنے کی کوشش کی تھی وہ کونسا امریکی صدر تھا جس نے کہا تھا کہ “ہی مے بی اے باسٹرڈ، بٹ ہی از آور باسٹرڈ” مسلہ جوکر سے نہیں ہے تمہارے جوکر سے ہے

    شائد یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیازی تھا؟

    :omg:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    بہت عمدہ جے بھیا، یہی بات میں نے اپنے انداز میں کہنے کی کوشش کی تھی اور بحث کا کینوس بڑا کرنے کی کوشش کی تھی وہ کونسا امریکی صدر تھا جس نے کہا تھا کہ “ہی مے بی اے باسٹرڈ، بٹ ہی از آور باسٹرڈ” مسلہ جوکر سے نہیں ہے تمہارے جوکر سے ہے

    مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے جیسے آپ میاں صاحب کے خلاف آجکل زیادہ ہی بول رہے ہیں :thinking: ؟؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے جیسے آپ میاں صاحب کے خلاف آجکل زیادہ ہی بول رہے ہیں :thinking: ؟؟

    عاطف بھائی،
    میاں صاحب کے خلاف میں کیوں بولوں گا؟
    جے بھیا میاں صاحب کو پاکستان کا سب سے بہترین سیاستدان کہتے ہیں اور میں نے بھی ریکارڈ پر ہوں کہ میاں صاحب پاکستان کا سب سے بڑا سیاسی اثاثہ ہیں بھٹو سے بھی بڑا.
    ہم تو یہاں جوکروں کا ذکر خیر کررہے ہیں

    JMP

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17

    #18
    شائد یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیازی تھا؟ :omg:

    Believer12 saahib

    محترم

    گوگل کے حساب سے روزویلٹ صاحب نے کہا تھا

    اور اگر پورا نام ہی لکھنا ہے تو مرد مومن، فخر اشیا ، دختر مشرق ، کمانڈو کا نام بھی شامل کرنا پڑے گا البتہ شریف کا لاحقہ یا سابقہ لکھنا انتہائی غیر ضروری ہے

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    عاطف بھائی، میاں صاحب کے خلاف میں کیوں بولوں گا؟ جے بھیا میاں صاحب کو پاکستان کا سب سے بہترین سیاستدان کہتے ہیں اور میں نے بھی ریکارڈ پر ہوں کہ میاں صاحب پاکستان کا سب سے بڑا سیاسی اثاثہ ہیں بھٹو سے بھی بڑا. ہم تو یہاں جوکروں کا ذکر خیر کررہے ہیں JMP

    بس تے فیر بھائی کی جے ہو۔۔۔ :bhangra: ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    بس تے فیر بھائی کی جے ہو۔۔۔ :bhangra: ۔

    یہ بارٹر سسٹم ضروری ہوتا ہے؟
    ٢٠١٢ کے اواخر کی بات ہے خان صاحب کی آنیاں جانیاں دیکھ کر انکے راز طشت از بام ہونا شروع ہو گئے تھے ایک نئے اور پرجوش یوتھیا کنورٹ سے عرض کیا کہ وہ وقت بھی آئے گا جب پاکستانی پچھتائیں گے کہ ہم نے ١٩٩٢ میں کرکٹ ورلڈ کپ کیوں جیتا تھا ، نئے کنورٹ کو بات سمجھ نہیں آی اور کہنے لگا کہ ایسا کیوں ہو گا؟ یہ بات انکو پچھلے سال جاکر سمجھ آئ ہے
    یہی بات میں میاں کے متوالوں کو کہہ رہا ہوں اپنے لیڈر کی قدر کرلیں، اتنا بڑا سیاسی اثاثہ اس ملک کو اب تک نہیں ملا ہے اور نہ ہی اگلے بیس پچیس سال تک اسکا کویی امکان نظر آرہا ہے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi