Home Forums Naimat Kada-e-Danish چنا دال پلاؤ

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 47 total)
  • Author
    Posts
  • Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    چنا دال پلاؤ

    پاکستان میں اُردو  بولنے والے ہموطن اِسے چنا دال پلاؤ کہتے ہیں ۔پاکستان بھر میں بہت شوق سے بنائی اور کھائی جانے والی اِس ڈِش کوپلاؤ کے علاوہ کھِچڑی بھی  کہتے ہیں۔ کھِچڑی کئی طرح کی ہےجیسےثابت مونگ  یا ثابت موٹھ کی کھِچڑی یا پھر مونگ دال کی کِھچڑی جو زود ہضم ہونے کی وجہ سے  مریضوں کو بطور خوراک دی جاتی ہے۔

     اِسی طرح چنا دال پلاؤ کے طریقے پر سفید چنا پلاؤ، آلو پلاؤ، سبز چنا پلاؤ، مٹر پلاؤ وغیرہ بھی عام بنائے  اور پسند کئے جاتے  ہیں۔

    اِس پکوان کی تیاری میں  کم از کم دیڑھ گھنٹہ  وقت صرف ہو گا۔ وقت کی  بچت کرنا ہو تو آپ چنا دال کو پریشر کوکر میں   پہلے سے گلا کر اِستعمال کر سکتے   ہیں اور اگر مزید وقت بچانا مقصود ہو تو پیاز بھی گولڈن فرائی کر کے پہلے سے محفوظ  رکھیں اور جب بھی  اِس قِسم کا پلاؤ بنانا  ہو تو اِستعمال کر سکتے ہیں۔

    ہمیں چنا دال پلاؤ بنانے کے لیے مندرجہ اشیاء کی ضرورت ہو گی۔۔

    لہسن۔باریک کیا ہوا         ایک چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ                          آدھا چائے کا چمچ

    لونگ                                     چھ یا سات عدد

    خُشک  پودینہ                         آدھا چائے کا چمچ

    سُرخ مرچ۔پِسی ہوئی       چوتھائی یا آدھا چائے کا چمچ

    سفید زیرہ۔ثابت              آدھا چائے کا چمچ

    چاول۔باسمتی                      دو کپ

    چاول چُن کا صاف کرنے کے بعد پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ دھوتے وقت ہاتھ ہلکا رہے کیونکہ چاول بھیگ کر کچا ہو جانے کی وجہ سے سخت ہاتھ رہیں گے تو جلد ٹوٹ جاتا ہے۔دھوتے وقت جب پانی صاف  رہے تو قدرے پانی میں چاول کو بھیگنے کے لیے رکھ دیں۔ کم از کم آدھ گھنٹہ چاول بھیگنے چاہیئیں۔

    چنا دال                                  آدھا کپ

    اِسی طرح دال بھی چُن کر صاف کر لیں اور پھر پانی میں اچھی طرح دھو لینے کے بعد تھوڑے پانی میں بھیگنے کو رکھ دیں۔ ایک چُٹکی میٹھا سوڈا بھی مِلا دیں تو دال گلنے میں بہت کم وقت لے گی۔

    پیاز۔درمیانہ سائز              ایک عدد

    پیاز کو بھی باریک سلائس یا ٹکڑے کر لیں۔

    لہسن کو چھیل کر باریک کاٹ لیں یا کوٹ لیں۔

    کھانے کا تیل                      تین سے چار کھانے کے چمچ

    تیج پات                                 دو یا تین عدد

    نمک                                      حسبِ ذائقہ

    پانی                                         چار کپ

     مندرجہ بالا اشیاء سے تیار پلاؤ چار افراد کیلئے کافی رہے گا۔

    جب دال اور چاول کو بھیگتے ہوئےآدھ گھنٹہ سے اوپر ہو جائے تو ایک گہرے پتیلے میں تین سے چارچمچ  کھانے کا تیل لیں اور چولہے پر رکھ کر گرم ہونے دیں۔

    جب تیل قدرے گرم ہو جائے تو اُس میں سفید زیرہ ڈالیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں۔ آگ تیز نہ رہے ورنہ زیرہ جل کر ناکارہ ہو جائے گا۔

    جب زیرہ تڑخ جائے تو لونگ شامل کیجیئے۔ چمچ ہلاتے رہیں ورنہ یہ جل جایئں گے۔

    قدرے فرائی کرنے کے بعد کٹی ہوئی پیاز شامل کیجیئے اور چمچ سے ہلاتے جایئے۔

    پیاز تھوڑا رنگ بدلنے لگے تو لہسن شامل کر دیں اور مزید بھونیں۔

     لہسن کا رنگ بدلنے سے پہلے تیج پتہ شامل کریں۔ لہسن زیادہ فرائی ہو گیا تو کھانے میں اپنی  مخصوص بو چھوڑ دے گا۔

     ہلکا  ہلکا فرائی ہونے دیں۔چمچ برابر چلاتے رہیں تاکہ کوئی بھی چیز جلنے نہ پائے۔

    چھلنی کی مدد سے دال سے فاضل پانی نِکال دیں اور دال شامل کریں۔

    کُچھ دیر مزید فرائی کیجیئے۔

    اب پِسی ہوئی سُرخ مِرچ بھی شامل  کر دیں۔

    جب مِرچ تھوڑی فرائی ہو جائے تو گرم مصالحہ شامل کیجیئے۔

    اِسکے ساتھ ہی نمک، جِتنا آپ پسند کریں شامل کیجئے۔یا پھر اندازاً آدھا چائے کے چمچ سے تھوڑا اُوپر نمک ڈال دیں۔

    سبھی مصالحوں کو تھوڑا اور فرائی کریں۔

    اب پانی ڈالنے کا وقت ہو گیا۔ چار کپ پانی شامل کر دیں۔

    کُچھ دیر تک پانی اُبل جانے کا انتظار کیجیئے۔

    چاول کو ایک بار پھر ہلکا سا دھو لینے کے بعد چھلنی سے پانی نِکال دیں۔

    پانی اب پور ی طرح اُبل رہا ہو گا۔

    اب اُبلتے ہوئے پانی میں بھیگے  ہوئے چاول شامل کر دیں۔

    چاول ڈالنے کے بعد چولہا تھوڑا سا تیز کر دیں۔

    چولہا تیزاس لیے کیا گیا تا کہ پانی جلد اُبل جائے۔

    آپ دیکھیں گے پانی کم ہونا شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی چاول بھی پھولنا شروع ہو گیے ہیں۔

    ہمیں انتظار کرنا ہے جب تک سارا پانی اُبلتے ہوئے ختم نہ ہو جائے اور چاول کی سطح پر چھوٹے چھوٹے سوراخ نمودار ہونے نہ شروع ہو جاہیں۔

    جب ایسا ہو جائے تو ایک موٹا کپڑا گیلا کر لیں اور پتیلے کے ڈھکن پر لپیٹ کر پتیلے کو کپڑے والے ڈھکن سے ڈھک دیں۔ اِس طرح اند ر کی ا بھاپ اندر ہی رہے گی اور چاول اچھے سے پھول جائیں گے۔

    اپ چولہا بہت ہی ہلکا کر دیں، اتنا کہ بس بجھنے نہ پائے لیکن جلتا رہے۔ مقصد چاول کو جلائے بغیر دم دینا ہے۔ تقریباًبیس یا پچیس منٹ دم آنے دیں۔

    چاول اب تیار ہو چکا ہے۔خشک پودینہ چھڑک دیجیے اور ڈھکن واپس رکھ دیں۔

    پلاؤ تیار ہے۔ رائتے اور اچار کے ساتھ پیش کیجیئے۔

    ارکانِ دانشگردی سے درخواست کی جاتی ہے کہ یہاں موضوع سے متعلقہ سوالات کیجیئے۔ غیر متعلقہ سوالات سے برائے مہربانی گریز کیا جائے۔ شُکریہ

    • This topic was modified 53 years, 5 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    @Sohail Ejaz Mirzaسہیل بھائی آپکو اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ صاحب کیا چاہتے ہیںاگر آپ اسکی اکسانے پر گیۓ تو جیت اس چول کی ہو گیاور ہم ایک اچھے بھائی – دوست کو پڑھنے سے محروم ہوں گےاس لئے کچھ دیر برداشت کیجیے گا جب تک کوئی موڈ ان لاین نہیں ہو جاتاشکریہ
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    سہیل بھائی ۔۔میں نے  اکثر اوقات دیکھا ہے ۔۔۔آپ آپنے  کھانوں  میں ٹماٹر کا استعمال نہیں کرتے ۔۔۔۔اس کی کوئی خاص وجہ ۔۔۔باقی سفید زیرہ ۔۔۔اور ڈارک زیرہ۔۔۔لونگ ۔۔۔۔یہ بھی تو گرم مصالحہ کے بنیادی جز ہوتے ہیں ۔۔۔۔تو پھر ان کو ایکسڑا اعلحدہ اعلحدہ ڈالنے سے کچھ زیادہ مصالحہ نہئں ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔اور ویسے بھی پکانی دال ہے تو اتنے زیادہ  نجرے کی کیا ضروت ہے ۔۔۔
    • This reply was modified 53 years, 5 months ago by .
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #10
    سہیل بھائی ۔۔میں نے اکثر اوقات دیکھا ہے ۔۔۔آپ آپنے کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال نہیں کرتے ۔۔۔۔اس کی کوئی خاص وجہ ۔۔۔ باقی سفید زیرہ ۔۔۔اور ڈارک زیرہ۔۔۔لونگ ۔۔۔۔یہ بھی تو گرم مصالحہ کے بنیادی جز ہوتے ہیں ۔۔۔۔تو پھر ان کو ایکسڑا اعلحدہ اعلحدہ ڈالنے سے کچھ زیادہ مصالحہ نہئں ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔اور ویسے بھی پکانی دال ہے تو اتنے زیادہ نجرے کی کیا ضروت ہے ۔۔۔

    سلیم بھائی

    اِتفاق ایسا ہے کہ اب تک جو ریسیپی لگی ہیں اُن میں یا تو ٹماٹر کا اِستعمال نہیں ہوا اور اگر ہوا تو بہت کم ہوا ہے۔آوتھینٹِک چائنیز میں ٹماٹر اِستعمال نہیں ہوتا۔ٹماٹر چودھویں صدی عیسوی سے ولندیزی جنوبی امریکہ سے لے کر جہاں جہاں اُن کی کالونیاں رہی ہیں لے کر گئے اور وہاں ٹماٹر کی افزائش ہوئی۔اِسلیےاوائل مُغلیہ دور میں بھی اِس کا ذکر نہیں ہے۔انشاءاللہ آئندہ ایسی ریسیپی لگائیں گے جِس میں ٹماٹر کا اِستعمال ہو گا۔

    سفید زیرہ اور سیاہ زیرہ دو قطعی مختلف چیزیں ہیں۔ گرم مصالحہ اس کے بغیر نامکمل ہو گا۔ کوئی گوشت والا پلاؤ بھی اِس کے بغیر مزہ نہیں دے گا۔آج جو ریسیپی لگائی ہے اِس میں صرف سفید زیرہ اِستعمال ہوا ہے۔

    جہاں تک دال کا تعلق ہے تو دال کی کُچھ ریسیپی کلاسیک ہیں اور واقعی اُن کی تیاری میں نخرے تو بہت ہیں لیکن ذائقہ بھی مُنفرد ہے اور بہت بڑھیا بھی۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    yup I was right your a mohajir.

    سہیل بھائی ۔۔میرا سوال یہ ہے ۔۔ایک گرم مصالحہ کا پیکٹ ملتا ہے ۔۔۔جو لونگ ۔۔چھوٹی الائچی ۔۔بڑی اکائچی ۔کالی مرچ  دھنیا۔۔۔سفید زیرہ ۔۔کالا زیرہ سب اوٹ پٹنگ مکس ہوتا ہے ۔۔۔جس کے سارے مرکب کو پیس کر گرم مصالصہ کا نام دیا گیا ہے ۔۔۔۔جب وہ بھی ڈالنا ہے ۔۔۔۔۔تو پھر الگ سے ۔۔زیرہ کیوں ڈالنا یے ۔۔جو کہہ گرم مصالحہ کے نام پر پہلے ہی شامل ہے ۔۔۔۔۔۔۔یا ۔۔ہھر جو تیار  گرم مصالحہ  ملتا ہے ۔۔اس میں یہ جز نہئں ہوتے ۔۔تو پھر  الگ سے ڈالنے کی بات تو دل کو لگتی ہے ۔۔۔۔۔لیکن اگر سارے جز پہلے ہی  مصالحے  کا حصہ ہیں ۔۔تو پھر دال کو  سر چڑھانے والی بات ہےیہ منھ اور میسور کی اوقات والا معاملہ ہو گیا ۔۔۔چلو آپ نے غربیوں کے لیے بھی کچھ پکانے کی ڈش لگائی ہے ۔۔۔آللہ آپکا بھلا کرے گا ۔۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    why he’s ashame of who he is? Nothing is wrong with it I don’t understand why he’s not answering it’s just a normal question.

    مریں ۔۔توں ۔۔۔تن ۔لے مولا۔۔۔۔۔۔جے اسیاں دال اتے رکھ ۔۔لئی اے ۔۔۔تے صبر کر ۔۔۔۔اویں کسے  ٹرک تھلے۔۔۔۔۔او باز آجا۔۔۔

    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #21
    سہیل بھائی ۔۔میرا سوال یہ ہے ۔۔ایک گرم مصالحہ کا پیکٹ ملتا ہے ۔۔۔جو لونگ ۔۔چھوٹی الائچی ۔۔بڑی اکائچی ۔کالی مرچ دھنیا۔۔۔سفید زیرہ ۔۔کالا زیرہ سب اوٹ پٹنگ مکس ہوتا ہے ۔۔۔جس کے سارے مرکب کو پیس کر گرم مصالصہ کا نام دیا گیا ہے ۔۔۔۔جب وہ بھی ڈالنا ہے ۔۔۔۔۔تو پھر الگ سے ۔۔زیرہ کیوں ڈالنا یے ۔۔جو کہہ گرم مصالحہ کے نام پر پہلے ہی شامل ہے ۔۔۔۔۔۔۔یا ۔۔ہھر جو تیار گرم مصالحہ ملتا ہے ۔۔اس میں یہ جز نہئں ہوتے ۔۔تو پھر الگ سے ڈالنے کی بات تو دل کو لگتی ہے ۔۔۔۔۔لیکن اگر سارے جز پہلے ہی مصالحے کا حصہ ہیں ۔۔تو پھر دال کو سر چڑھانے والی بات ہے یہ منھ اور میسور کی اوقات والا معاملہ ہو گیا ۔۔۔چلو آپ نے غربیوں کے لیے بھی کچھ پکانے کی ڈش لگائی ہے ۔۔۔آللہ آپکا بھلا کرے گا ۔۔۔

    آپ ثابت گرم مصالحے کی بات کررہے ہیں۔ یہ ثابت گرم مصالحہ اُس وقت اِستعمال ہوتا ہے جب یخنی تیار کرنی ہو یا پھر بریانی کے لیے چاول اُبالے جانے ہوں۔ اِسے عموماً باریک کپڑے کی  پوٹلی میں باندھ کر اِستعمال کیا جاتا ہے جو کہ بعد میں نِکال کر پھینک دی جاتی ہے۔

    یہی ثابت مصالحہ اگر پیس لیں گے تو پِسا ہو گرم مصالحہ کہلائے گا۔ اصولی طور پر اِسے کھانا تیار ہو جانے کے بعد صرف ایک آدھ چُٹکی بھر سالن پر چھِڑکا جاتا ہے ۔ سالن میں جب سالن تیاری کے نزدیک ہو تو شامل کیا جاتا ہے۔ اگر شروع میں شامل کریں کے تو اِسکی خوشبو تقریباً سب اُڑ جاتی ہے ۔

    اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔ اِس ریسیپی میں زیرہ دو طرح سے استعمال ہوا ہے۔ ایک تو ثابت زیرہ تیل میں تڑکا گیا ہےاور دوسرا گرم مصالحے میں شامل ہے۔گرم مصالحوں میں دو طرح کے تیل نما روغن ہوتے ہیں جِن کی وجہ سے اِس کی خوشبو بھی ہے اور ذائقہ بھی۔ایک فراری روغن ہے جو جلدی اُڑ جاتا ہے لیکن یہ تیل میں حل ہو جاتا ہے پانی میں نہیں۔ دوسرا غیر فراری روغن ہے وہ جلدی اُڑتا نہیں اور صِر ف پانی میں حل ہوتا ہے۔

    جب ہمیں کِسی کھانے میں مصالحہ کی خوشبو حاوی چاہیے تو ہم کُچھ کو تیل میں تڑکیں گے اور کُچھ کو پکنے کے دوران شامل کریں گے۔ اِس طرح ہمیں کھانے میں دونوں قسم کے روغنیات مل جاتے ہیں اور کھانے میں خوشبو تیز ہو جاتی ہے۔

    کھِچڑی میں ہمیں سفید زیرے کی خوشبو حاوی مطلوب تھی۔ اِس وجہ سے ثابت سفید زیرہ پہلے تیل میں تڑکا گیا اور باقی گرم مصالحے سے چاول اُبالتے وقت ہمیں مِل گیا۔

    اب آپ یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ ثابت کا ہی تڑکا کیوں، پِسے مصالحےکا کیوں نہیں تو جواب یہ ہے کہ جونہی مصالحہ پیس لیں تو اِس کے فراری روغنیات ہوا میں اُڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور دو یا تین ہفتے بعد مصالحہ کام کا نہیں رہتا جبکہ ثابت مصالحہ کئی مہینے تک کارآمد رہتا ہے۔

    اِسی لیے جب بھی تڑکا لگاو تو ثابت مصالحے کا اور اگر مصالحہ پیسو تو صِرف اِتنا جو ہفتہ کے اندر اندر اِستعمال ہو جائے،اور ختم ہونے پر پھر تازہ پیس لیں۔شکریہ

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #24

    بہت بہتر میں ان چیزوں کا خیال تو پہلے بھی رکھتا ہوں بند ڈبوں میں مصالحے میں استعمال کرنا پسند نہئں کرتا اور پھر جس طرح سے یہ لوگ ملاوٹ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔میں ہمشہ تازہ مصالحہ بلنڈر سے  تیار کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔اور زیتون کا تیل استمال کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔میں نے رج وڑی گاجریں اکٹھی کر لی ہیں ۔۔۔۔تازہ جوس نکال نکال کر پورا ہفتہ پئوں گا ۔۔۔اللہ حاسیدین سے محفوظ رکھے۔۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #25
    wow all this comment about a spice :bigsmile: asnwer bhai sab are you a mohajir or not? It’s simple question don’t run away and no am not anjan :bigsmile:

    جان دے کیوں کدو وچ ڈانگ پھسا لیئ آ۔۔۔۔جان دیو سرکار ۔مولا خوش رکھے جئے

    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #26
    بہت بہتر میں ان چیزوں کا خیال تو پہلے بھی رکھتا ہوں بند ڈبوں میں مصالحے میں استعمال کرنا پسند نہئں کرتا اور پھر جس طرح سے یہ لوگ ملاوٹ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔میں ہمشہ تازہ مصالحہ بلنڈر سے تیار کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔اور زیتون کا تیل استمال کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ میں نے رج وڑی گاجریں اکٹھی کر لی ہیں ۔۔۔۔تازہ جوس نکال نکال کر پورا ہفتہ پئوں گا ۔۔۔ اللہ حاسیدین سے محفوظ رکھے۔۔۔

    اگر دانتوں کا مسلہ نہ ہو تو کوشِش کیجیئے گاجر جوس نِکال کر نہیں بلکہ اُسی طرح کھائی جائے جِس طرح آپ وطن میں کھایا کرتے تھے۔ اُس طرح اِس کے مکمل فوائد آپکو مِلیں گے۔ زیتو ن کا تیل اِستعمال کرنا بہت اچھی بات ہے۔ لیکن تازہ یا اصلی مکھن یا گھی کا بھی کبھی کبھی اِستعمال انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہی ڈاکٹر جو پہلے منع کیا کرتے تھے اب کہتے ہیں کہ مکھن بھی کھایا کریں۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #27

    مکھن یہاں نہیں ملتا ۔۔۔ڈبوں میں بند چیز کھانے ہر دل آمادہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔:cry: :cry:   :cry:   :cry:   :cry:   :cry:گاجروں کا جوس  مزہ دیتا ہے ۔۔دہ تین دن نکال جاتا ہے ۔۔۔:cry: :cry:   :cry:   :cry:   :cry:   :cry:   :cry:

    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #28
    مکھن یہاں نہیں ملتا ۔۔۔ڈبوں میں بند چیز کھانے ہر دل آمادہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: گاجروں کا جوس مزہ دیتا ہے ۔۔دہ تین دن نکال جاتا ہے ۔۔۔ :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:

    ٹھیک ہے لیکن اِس جوس کو میانہ روی سے اِستعمال کریں۔اِس کا بہت زیادہ اِستعمال بھی درست نہیں۔تازہ مکھن نہیں تو نہ سہی زیتون ہی چلے گا۔

    Host
    Keymaster
    Offline
      #31
      hi sab are you a muhajir (indian origin) living in pakistan?
      i understand but nothing wrong with my question am just asking what’s his ethnicity since he cares a lot about India, all these threads about india, he doesn’t look like a pakistani to me, is he a (MOHAJIR) ???
      yup I was right your a mohajir.
      why he’s ashame of who he is? Nothing is wrong with it I don’t understand why he’s not answering it’s just a normal question.

      you quoted my comment :bigsmile: tell sohail why he’s ignoring me when I said he’s an indian mohajir because he’s really is, this is the truth and nothing is wrong in being an indian or Chinese and any nationality, he thinks am trying to insult him, well am not. I just don’t like his threads about India if he’s really an indian mohajir at least respect this Pakistani forum And Pakistanis.

      صاحب! یہ فورم اس قسم کی تفتیش کیلئے نہیں ہے۔ اس وقت پوسٹس ڈیلیٹ کی جا رہی ہیں لیکن آئندہ کسی بھی ممبر کو پریشان کیا تو مستقل بین کیا جائے گا۔لاسٹ وارننگ

      Host
      Keymaster
      Offline
        #19
        Well. Sohail bhai, I’ll take your silence as a confirmation about what I said about your origins, your an indian mohajir who ran away to another country and gave up your Pakistani passport few years ago, so why writing in a Pakistani forum if your no longer Pakistani?! Why you care about our country then? Just stick to your homeland India and stop sticking your mama india to our country again and don’t post any indian related threads here, no one cares about India expect you. Am sorry if the truth hurts

        کسی کے مذہب، مسلک، قومیت یا نسل کو یہاں نشانہ بنانے پر پابندی ہے اور اس حوالے سے الزام لگانے پر بھی۔اگلی آئی ڈی سے آتے ہوئے یہ یاد رہنا چاہیے۔مستقل بین

        Believer12
        Participant
        Offline
        • Expert
        #15
        مکھن یہاں نہیں ملتا ۔۔۔ڈبوں میں بند چیز کھانے ہر دل آمادہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: گاجروں کا جوس مزہ دیتا ہے ۔۔دہ تین دن نکال جاتا ہے ۔۔۔ :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:

        گاجروں کے جوس میں کینو کا رس کیوں نہیں ملاتے:facepalm:

        Believer12
        Participant
        Offline
        • Expert
        #16

        ٹھیک ہے لیکن اِس جوس کو میانہ روی سے اِستعمال کریں۔اِس کا بہت زیادہ اِستعمال بھی درست نہیں۔تازہ مکھن نہیں تو نہ سہی زیتون ہی چلے گا۔

        مرزا صاحب کیا یہ درست ہے کہ فاجر جوس سے خون بنتا ہے اور جگر کا فعل درست ہوجاتا ہے خاص کر شرابی ٹائپ نوجوانوں کیلئے جنکی جوانی بڑھاپے سے پہلے ہی جارہی ہو ان کے لیئے گاجر جوس بہت اچھا ہے؟:thinking:

        Believer12
        Participant
        Offline
        • Expert
        #17
        جان دے کیوں کدو وچ ڈانگ پھسا لیئ آ۔۔۔۔جان دیو سرکار ۔ مولا خوش رکھے جئے

        آپ نے اس کے سو سو ترلے کئے مراثیانہ سٹائیل میں مگر اس نے انہیں درخور اعتنا نہ سمجھا، اب موڈ کو اپنی چمتکار دکھانے دو:serious:

        nayab
        Participant
        Offline
        • Professional
        #18
        سہیل بھائی ۔۔میں نے اکثر اوقات دیکھا ہے ۔۔۔آپ آپنے کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال نہیں کرتے ۔۔۔۔اس کی کوئی خاص وجہ ۔۔۔ باقی سفید زیرہ ۔۔۔اور ڈارک زیرہ۔۔۔لونگ ۔۔۔۔یہ بھی تو گرم مصالحہ کے بنیادی جز ہوتے ہیں ۔۔۔۔تو پھر ان کو ایکسڑا اعلحدہ اعلحدہ ڈالنے سے کچھ زیادہ مصالحہ نہئں ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔اور ویسے بھی پکانی دال ہے تو اتنے زیادہ نجرے کی کیا ضروت ہے ۔۔۔

        :lol: :lol:   :lol:

        nayab
        Participant
        Offline
        • Professional
        #19

        چاول بناتے وقت اکثر ٹوٹ جاتے ہیں کتنی بھی اچھی کوالٹی کے کیوں نہ ہوں پھر بھی …میں نے سنا تو ہے کے سرکہ ڈالنے سے ٹوٹنے سے بچ جاتے ہیں کیا  واقعی  ایسا ہے تو ٹھیک مگر چاول پکاتے وقت کس اسٹیج پر کرنا ہوتا ہے یہ عمل  .

        Sohail Ejaz Mirza صاحب

        Sohail Ejaz Mirza
        Participant
        Offline
        Thread Starter
        • Professional
        #20

        چاول بناتے وقت اکثر ٹوٹ جاتے ہیں کتنی بھی اچھی کوالٹی کے کیوں نہ ہوں پھر بھی …میں نے سنا تو ہے کے سرکہ ڈالنے سے ٹوٹنے سے بچ جاتے ہیں کیا واقعی ایسا ہے تو ٹھیک مگر چاول پکاتے وقت کس اسٹیج پر کرنا ہوتا ہے یہ عمل .

        Sohail Ejaz Mirza صاحب

        nayab

        نایاب بہن

        چاول ٹوٹنے کے کئی اسباب ہیں اور مندرجہ ذیل بتائی گئی ہدایات کو اگر  چاول بناتے وقت مدِنظر رکھا جائے تو چاول نہیں ٹوٹیں گے۔

        پہلے ہمیں اندازہ کرنا ہو گا چاول نئے ہیں یا پُرانے۔ یہ اِس لیے ضروری ہے کہ چاول کو دھوتےوقت چاول اگر نئے ہوں تو اُنہیں کم از کم وقت میں دھو کر صاف کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ نئے چاول ابھی پُرانے ہو کر سخت نہیں ہوئے اِس لیے پانی سے صاف کرتے وقت پانی جلد جذب کر لینے کی بنا پر اُن میں نرمی آ جاتی ہے اور وہ سخت ہاتھ لگانے پر  باآسانی ٹوٹ جاتے ہیں۔

        چاول دھوتے وقت دونوں ہاتھوں میں لے کر مت رگڑیں۔ صرف اُنگلیوں کی مدد سے پانی کو ہلایئں۔شروع میں پانی سفیدی لیے گدلا نظر آئے گا۔وہ پانی نِکال دیں اور دوبارہ سے صاف پانی لیں اور اُسی طرح اُنگلیوں سے ہلایئں۔ اِسی طرح گدلا پانی پھینکتےر ہیں جب تک پانی گدلا نہ ہو بلکہ صاف رہے۔قدرے پانی چاول کی سطح سے اُوپر رکھ کر چاول کو بیس مِنٹ سے آدھ گھنٹہ تک بھیگنے دیں۔

        اِس طریقے سے چاول کی چھڑائی اور پالش کرنے کے دوران جو چاول کا پاؤڈر چاولوں سے چپکا رہتا ہے وہ دور ہو جائے گا۔ یہ نہ کیا جائے تو یہی پاؤڈر چاول پکتے وقت پانی میں لئ سی بن جانےکی وجہ سے چاول آپس میں چِپک جاتے ہیں اور جُڑے نظر آتے ہیں۔

        پُرانے چاول آدھ گھنٹہ سے اُوپر نہیں بھگونے چاہیں اور چاول اگر نئے ہوں تو صِرف بیس مِنٹ بھی بہت ہیں۔زیادہ بھیگے ہوئے چاول بھی پکتے وقت ٹوٹتے ہیں۔

        کُچھ لوگ چاول ڈالنے سے پہلے جب پانی اُبل جاتا ہے تو نمک ڈالتے وقت ایک چمچ کھانے کا تیل بھی شامل کر دیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے بھی چاول پکنے پر جُڑتا نہیں۔

        ایسے ہی اگر آپ  آدھا یا ایک چمچ سفید سِرکہ شامل کر دیں تو بھی چاول آپس میں نہیں جُڑتے۔ تیل یا سرکے سے چاولوں کے ٹوٹنے کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ صِرف چاول کے دانوں کو علحدہ علحدہ رکھنے میں مُعاون ہوتے ہیں۔

        چاول کو دم آجانے  اور چولہا بند کر دینے کے بعد کم از کم پانچ سے وس منٹ تک دم مکمل ہونے دیں۔ اِس کے بعد ایک کانٹے کی مدد سے چاولوں کواُلٹیئے۔ اِس طرح کرنے سے چاول ایک ڈھیلے کی شکل جم نہیں پایئں گے۔

        شُکریہ

      Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 47 total)

      You must be logged in to reply to this topic.

      ×
      arrow_upward DanishGardi