Home Forums Non Siasi چرس کے ذریعے کسی حد تک کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے، اسرائیلی ماہرین

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    اسرائیل میں میڈیکل کینابس ریسرچ اینڈ اینوویشن سینٹر حیفہ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ چرس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار کچھ افراد کی علامات کا علاج ممکن ہے۔ ماہرین نے ریم بیم اسپتال میں طبی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی چرس سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے ایسے مریض جن میں جان لیوا حد تک پھیپھڑوں کی سوزش پائی جاتی ہے؛ انہیں چرس استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید بیمار متاثرین کو کسی حد تک چرس کے استعمال سے آرام ملتا ہے۔ ڈاکٹر ایگال لوریا ہیون کہتے ہیں کہ اسرائیل میں پہلی مرتبہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران کینابس کی مختلف اقسام کے ذریعے کورونا کے علاج میں کسی حد تک مدد ملی ہے۔ ہم چرس کے خون کے سفید خلیوں پر ا ثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق اس بات پر کی جا رہی ہے کہ چرس کی کتنی مقدار سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چرس خلیوں کے نیٹ ورک میں رابطہ کاری میں مدد دیتی ہے اور امیون سسٹم کو پیغام پہنچانے میں مددگار ہے۔

    https://jang.com.pk/news/787036

    https://pbs.twimg.com/media/EP3iNNPWkAICT6N.jpg

    دیکھا پھر خان کا وژن ، ایویں نہیں دنیا خان کو فالوکرتی ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    میں نہیں کہتا تھا کہ پاکستان کے پاس ویکسین موجود ہے

    عمران خان

    :bhangra:

    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    پاکستان کو تو پھر بھنگ سے ویکسین تیار کرنی چاہے کیوں کہ دنیا میں دو ہی نظریاتی ریاستیں ہیں
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4

    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5

    دو ارب مسلمان اور ایک یو ٹرن لیڈر جورو کا غلام لیڈر ہاتھ میں تسبیح پکڑے
    امریکہ، روس، جرمنی، اسرائیل اور چین کی طرف
    دیکھ رہا ہے کہ کب وہ لوگ کورونا وائرس کی
    ویکسین تیار کریں
    اور
    ہماری باجماعت نمازیں طواف اور عمرے بحال ہوں
    ہمارے بچوں کی منگنیاں شادیاں نکاح دوبارہ سے شروع ہوں۔
    دوست دوست سے ہاتھ ملا سکے
    بھائی بھائي سے گلے مل سکے
    ایران اور سعودیہ کے ویزے کھلیں
    شہروں میں مزار کھلیں لنگر عرس میلوں پہ رونق لگے۔

    پھر ہم کافر کی بنائی ہوئی ویکسین کھا کر مسجد جائیں گے اور جمعہ کی نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کریں گے
    اے اللہ ان کفار کو تباہ و برباد کر دے ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi