Thread:
پی ٹی آی کیلئے لمحہ فکریہ
Home › Forums › Siasi Discussion › پی ٹی آی کیلئے لمحہ فکریہ
- This topic has 3 replies, 3 voices, and was last updated 2 years ago by
کک باکسر. This post has been viewed 849 times
-
AuthorPosts
-
3 Mar, 2021 at 8:13 pm #1پچھلے ہفتے میں نے پی ٹی آی کیلئے لمحہ فکریہ کے عنوان سے ایک تھریڈ بنایا تھا اور آج میری بات سب کو سمجھ آگئی ہوگی لہذااسی بات کو مدنظررکھتے ہوے دوبارہ کہنا چاہتا ہوں کہ عوام کی محبت ان کے پیٹ سے جڑی ہوی ہے۔ یہ کوی خلافت راشدہ کا دور نہیں اور نہ ہی پاکستان ریاست مدینہ جیسا ہے کہ جہاں گھر میں دو وقت کی روٹی کھانی دوبھر ہوچکی ہو مگر پھر بھی زکوت دینے والے زیادہ اور لینے والا کوی نہ ملتا ہو
آج عوام کا جینا دو بھر ہوچکا ہے، ایک عام بندے کی زندگی زیادہ نہیں صرف پانچ چھ بنیادی ضروریات سے جڑی ہوتی ہے۔ جیسے کھانا، کپڑا، گھرمیں کچن کیلئے بجلی، گیس اور بچوں کا اسکول ، عوام چھٹیوں میں تھای لینڈ کا پیکیج نہیں مانگتے کیونکہ صرف روٹی کی فکر نہ ہوتو اس پر ہی خداک شکر ادا کرتے نہیں تھکتے ۔اگر کوی حکومت ان ضروریات کو پورا کردیتی ہے تو وہ عوام کے دلوں میں بستی ہے اور عوام بھی اس کو ووٹ دیتے وقت مایوس نہیں کرتے۔ مثلا جماعت اسلامی، جے یو آی اور دیگر مذہبی جماعتیں چونکہ ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں رکھتیں الٹا مسجد کی آڑ میں عوام کی جیبوں سے چندے نکلوا کر اپنے اخراجات پورے کرتی ہیں۔ ان کو عوام بھی ایک خاص حد سے زیادہ نہیں دیتے ۔ جب سے پاکستان بنا ہے تب سے عوام نے مذہبی جماعتیں کو رد کیا ہے اور اپنے ووٹ سیاسی جماعتوں کو دئیے ہیں۔ جو دو چار سیٹیس مذہبی جماعتوں کو ملتی ہیں وہ بھی اسٹیبلشمینٹ کی اشیرواد سے ملتی ہیں کیونکہ جہاد کشمیر اور افغانستان میں جاب کرنے والے نہیں مدرسوں والے جاتے ہیں لہذا ان کا حصہ بقدر جثہ رکھا جاتا ہے
پی ٹی آی کو وارننگ دی گئی تھی کہ پوری دنیا سے بھان متی کا کنبہ جوڑ کر جو سیٹ اپ وجود میں لاے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ اس میں ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ ہم فٹ بال کے ٹورنامینٹ میں ہمیشہ دوسری تیسری پوزیشن لیا کرتے تھے ایکدفعہ شوق پیدا ہوا کہ ٹورنامنٹ جیتا جاے اور اس کے لئے پیسے جمع کرکے کوئٹہ ، کراچی اور لاہور کے تین چار کھلاڑی بمشکل منگواے گئے جنہوں نے ہماری لوکل ٹیم کے ساتھ مل کر کھیلنا تھا۔ حیرت انگیز طور پر اسدفعہ ہم پہلا ہی میچ ایک گاوں کی معمولی ٹیم سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ وجہ یہ نہیں تھی کہ ہماری ٹیم اچھی نہیں تھی۔ ہارنے کی وجہ یہ تھی کہ ہماری نئے انٹرنیشنل پلئیرز کے ساتھ پریکٹس نہیں ہوی تھی لہذا ہمارا ان کے ساتھ کمبینیشن نہیں تھا۔ جس گاوں کی ٹیم سے ہم ہارے وہ سب ایک ہی گاوں کے اور سالہا سال سے اکٹھے کھیلتے آرہے تھے ان کا آپس میں کمبی نیشن تھا اور وہ بال ہمیں لینے ہی نہیں دیتے تھے
میری اس مثال کے بعد مزید کچھ کہنے کی گنجائش نہیں عقلمند لوگ خود سمجھ جائیں گے
عمران خان تمام کووں (ترجمانوں) سے چھٹکارہ پار کر ایسے لوکل لوگ تلاش کرے جو ملک کی خدمت عوام میں رہتے ہوے کرسکیں۔ جب کام ہونے لگے گا تو ترجمانوں کی ضرورت نہیں رہے گی
ایسے لوگ ہوں جو کائیں کائیں کرنے کی بجاے کام کریں اور عوام سے پیار کریں ان کا احساس کریں ناکہ اسد عمر کی طرح کندھے اچکا کر یہ کہہ دیا کریں کہ عوام کی چیکیں تو ابھی مزید دو سال نکلیں گی یا پاکستان ڈیفالٹر ہوجاے گا یا ڈالر تو آی ایم ایف نے بھی گرانے کا کہنا تھا ہم نے خود ہی گرادیا
-
This topic was modified 2 years ago by
Believer12.
- mood 1
- mood BlackSheep react this post
3 Mar, 2021 at 9:02 pm #2پی ٹی آی کو وارننگ دی گئی تھی کہ پوری دنیا سے بھان متی کا کنبہ جوڑ کر جو سیٹ اپ وجود میں لاے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ اس میں ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔
کس نے دی تھی یہ وارننگ؟
کب دی تھی یہ وارننگ؟
کہاں دی تھی یہ وارننگ؟
کیسے دی تھی یہ وارننگ؟
کیوں دی تھی یہ وارننگ؟
™©
- mood 1
- mood کک باکسر react this post
3 Mar, 2021 at 9:36 pm #3کس نے دی تھی یہ وارننگ؟ کب دی تھی یہ وارننگ؟ کہاں دی تھی یہ وارننگ؟ کیسے دی تھی یہ وارننگ؟ کیوں دی تھی یہ وارننگ؟™©
میرا یہ تھریڈ پورے کا پورا وارننگ تھا آج کے دن تک سب یہی کہہ رہے تھے کہ حکومتی امیدوار جیت جاے گا مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا
اب آپ اور آپ کا ساتھی نوحہ گری کرو جو ہونا ہوتا ہے اس کو کون روک سکتا ہے، سنا ہے افیم کو لیگل کروانے والا امیدوار آج افیم کے نشے میں ووٹ کینسل کروا بیٹھا ۔ اتنا جاہل انسان کبھی وزیرداخلہ تھا آج بھی کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ہے۔ اندازہ کرلو
-
This reply was modified 2 years ago by
Believer12.
5 Mar, 2021 at 6:11 am #4کس نے دی تھی یہ وارننگ؟ کب دی تھی یہ وارننگ؟ کہاں دی تھی یہ وارننگ؟ کیسے دی تھی یہ وارننگ؟ کیوں دی تھی یہ وارننگ؟™©
دوسرے تھریڈ سے تو یہ دم دبا کر بھاگ گیا۔ وہ پاسپورٹ والے گروپ سے
-
This topic was modified 2 years ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.