Home Forums Siasi Discussion پی ٹی آئی کی میڈیا کو آزادی؟؟

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    بتول راجپوت سچ ٹی وی کی اینکر تھیں اور ایک پرائم ٹائم شو کرتی تھیں ، ان کے ادارے نے انہیں کنول شوزب ، جو پی ٹی آئی کی ایم این اے ہیں اور کچھ دن پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک سین بنانے کی کوشش کرتی رہیں ، کا انٹرویو کرنے بھیجا ، آدھے گھنٹے تک کنول شوزب دوسرں کو القابات سے نوازتی رہیں اور جب ان سے سوال کیا گیا آپ کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کے ممبر جب اپوزیشن کی خواتین یا خواتین صحافیوں کو جب اسی طرح کے الزامات پر رکھتی ہیں تو کیا آپ اس کی مذمت کریں گی تو خاتون ایم این اے آپے سے باہر ہو گئیں اور بتول راجپوت کو محبوس کرلیا اور انٹرویو تلف کرنے اور اسے آن ایئر نہ چلانے کی تحریری ضمانت مانگتی رہیں لیکن جب اس کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور کنول شوزب صاحبہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کی وجہ سے وہ جیل بھی جاسکتی تھیں تو انہوں نے خاتون صحافی کو جانے دیا

    کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ جب چینل نے انٹرویو چلایا تو ان کا چینل ہی پہلے آف ایئر کردیا گیا اور اب اس شرط ان ایئر کیا جارہا ہے کہ خاتون صحافی کو نوکری سے فارغ کیا جائے اور چینل نے یہ بات ماں کر خاتون صحافی کو نوکری سے فارغ کردیا ہے

    کیا یہ ہے میڈیا کو آزادی کہ ایک بے ضرر سا سوال پوچھنے پر آپ بدمعاشی کے زور پر صحافیوں کی نوکری کے درپے ہوجائیں؟؟

    دوسری طرف کنول شوزب طے شدہ سوالوں سے ہٹ کر سوال پوچھنے پر خاتون صحافی کو یرغمال بنانے کا جواز دیتی رہیں ، اسی خاتون نے کچھ عرصہ پہلے اپنی ہمسائی کے خلاف درخت کاٹنے سے روکنے پر ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کیا تھا

    پی ٹی آئی حکومت نے یہ انٹرویو یوٹیوب سے بھی ہٹوا دیا ہے

    پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق پی ٹی آئی حکومت صحافیوں کی نوکریوں اور ان کی تنخواہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی لیکن حکومت میں آنے کے بعد یہ پارٹی فاشسٹ حکومتوں سے زیادہ میڈیا کو دبانے میں مصروف ہے

    Ensure freedom of the Press

    We are committed to maintaining a vigorous free media, which will evolve its own rules to ensure responsible journalism both in the electronic and print media.
    We will ensure laws for timely implementation of Wage Board decisions and for ensuring that media houses pay journalists their salaries and bonuses on a regular and timely basis.

    https://www.insaf.pk/content/manifesto

    Page 16-17

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    حفیظ بھائی جو بھی ہے کنول شوزب اور پی ٹی آئی کو اس کا اثر نہی پڑے گا
Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi