Thread:
پھوکا فائر
Home › Forums › Siasi Discussion › پھوکا فائر
- This topic has 27 replies, 8 voices, and was last updated 2 years, 7 months ago by
Bawa. This post has been viewed 1354 times
-
AuthorPosts
-
4 Aug, 2020 at 10:44 pm #1
حسب الاستطاعت ، بونگی سرکار نے 5 اگست سے ایک دن پہلے اپنی ٹانگیں اوپر اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی سمت پشت کرکے پھوکا فائر کیا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پھوکے فائر کے نتیجے میں ، کشمیر کے کھیتوں سے کتنے ہندو لوٹوں سمیت برآمد ہوتے ہیں ، آپ دوستوں کی رائے کا انتظار رہے گا ۔
پاکستان کے نئے سیاسی نقشے میں کیا ہے؟
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے منگل کو پاکستان کے ‘نئے سیاسی نقشے’ کی باقاعدہ رونمائی کی ہے جس میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب انڈیا کی طرف سے کشمیر کی نیم خود مختاری ختم کرنے کا ایک سال ایک روز بعد مکمل ہو رہا ہے۔ اس موقع پر انڈیا نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے رونمائی کے موقع ہر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘کابینہ کی طرف سے منظوری کے بعد اس نئے نقشے کو پاکستان کے سرکاری نقشے کی حیثیت حاصل ہو گئی اور یہ سکولوں اور کالجوں میں استعمال ہو گا۔’
پاکستان کی طرف سے نئے سیاسی نقشے کے سامنے آنے کے بعد انڈیا کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی بیان میں کہا گیا کہ ‘اس قسم کے مضحکہ خیز دعوے کی کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی بین االاقوامی قبولیت۔‘نئے نقشے میں انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھاتے ہوئے اس پر لکھا گیا ہے ‘انڈیا کے غیر قانونی قبضے میں جموں اور کشمیر’ جبکہ ساتھ ہی سرخ سیاہی میں درج کیا گیا ہے کہ ‘متنازع علاقہ، حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ہونا ہے۔’
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کو اپنا حصہ سمجھا ہے اور یہ اس جانب پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے تنازع کا واحد حل سکیورٹی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد ہے۔
‘پاکستان طاقت کے استعمال سے مسائل کے حل پر یقین نہیں رکھتا، ہم سیاسی جدوجہد کریں گے۔ ہم اقوامِ متحدہ کو بار بار یاد دلاتے رہیں گے کہ آپ نے کشمیر کے لوگوں سے ایک وعدہ کیا تھا جو کہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔’نئے سیاسی نقشے میں نیا کیا دکھایا گیا ہے؟
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے سیاسی نقشے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو پاکستان کے نقشے کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نقشے سے ‘یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل سکیورٹی کونسل کی سفارشات کی روشنی ہی میں ممکن ہے اور دوسرا یہ کہ سیاچن ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔’
ان کی طرف سے نئے سیاسی نقشے کی جو تصویر دکھائی گئی اس میں سر کریک اور انڈیا کی ریاست گجرات کے علاقے جوناگڑھ اور مناوادر کو بھی دکھایا گیا ہے۔
سر کریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان نے انڈیا کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ مغربی حصے کی جانب بڑھ رہا ہے، ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہماری سرحد مشرق کی طرف ہے۔‘
انڈیا کا ردِ عمل کیا ہے؟
پاکستان کی طرف سے نئے سیاسی نقشے کے سامنے آنے کے بعد انڈیا کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ‘پاکستان کا طرف سے انڈیا کی ریاستوں گجرات اور اس کے یونین علاقوں کشمیر اور لداخ ہر ناقابلِ مدافعت حق ظاہر کرنا سیاسی طور پر ایک بے معنی مشق ہے۔’
بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا نے پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیے جانے والا ‘نام نہاد نیا سیاسی نقشہ دیکھا ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس قسم کے مضحکہ خیز دعوے کی نہ تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی بین االاقوامی معتبریت ہے۔’درحقیقت یہ نئی کوشش صرف سرحد پار دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے علاقائی اضافے کے جنون کی حقیقت کو تقویت دیتی ہے۔’-
This topic was modified 2 years, 7 months ago by
Zaidi.
4 Aug, 2020 at 11:54 pm #2جب بچگانہ ذہنیت کی قوم چاند مانگنے پر مصر ہو تو پھر ایسے ہی لولی پاپ دیئے جاتے ہیں، پاکستانی عوام کی اکثریت حقیقت پسندی سے دور ہے، وہ اب بھی آس لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ کسی دن غزوہ ہند ہوگا اور ہندوستان کے ساتھ کشمیر بھی آزاد کروا لیا جائے گا، اب ایسی خیالی دنیا میں رہنے والی عوام کو سچ کا کشمیر تو نہیں دیا جاسکتا، نقشے والے کشمیر سے ہی کام چلائیں۔
اب تو مودی نے ویسے بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے اور شاید اگلی ایک آدھ دہائی تک وہاں مسلمانوں کے ہاتھ سے اکثریت والا کارڈ بھی جاتا رہےگا۔نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔
- thumb_up 1
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
5 Aug, 2020 at 12:17 am #5جب بچگانہ ذہنیت کی قوم چاند مانگنے پر مصر ہو تو پھر ایسے ہی لولی پاپ دیئے جاتے ہیں، پاکستانی عوام کی اکثریت حقیقت پسندی سے دور ہے، وہ اب بھی آس لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ کسی دن غزوہ ہند ہوگا اور ہندوستان کے ساتھ کشمیر بھی آزاد کروا لیا جائے گا، اب ایسی خیالی دنیا میں رہنے والی عوام کو سچ کا کشمیر تو نہیں دیا جاسکتا، نقشے والے کشمیر سے ہی کام چلائیں۔
اب تو مودی نے ویسے بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے اور شاید اگلی ایک آدھ دہائی تک وہاں مسلمانوں کے ہاتھ سے اکثریت والا کارڈ بھی جاتا رہےگا۔نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔
زندہ رو صاحب، پاکستان کے بارے میں تو نہیں کہہ سکتا لیکن کشمیری اپنی جدوجہد آزادی اتنی آسانی سے ختم نہیں کرینگے ۔ ہوسکتا ہے کہ ان کی یہ جدوجہد مذید کئ سال کچھ ثمر نہ لا سکے لیکن ھنوستان کے چہرے پر اس کے رویے سے جو چھینٹیں پڑرہی ہیں ، اسکی قیمت اس چکانی پڑے گی ۔
- thumb_up 1
- thumb_up Bawa liked this post
5 Aug, 2020 at 12:30 am #6زندہ رو صاحب، پاکستان کے بارے میں تو نہیں کہہ سکتا لیکن کشمیری اپنی جدوجہد آزادی اتنی آسانی سے ختم نہیں کرینگے ۔ ہوسکتا ہے کہ ان کی یہ جدوجہد مذید کئ سال کچھ ثمر نہ لا سکے لیکن ھنوستان کے چہرے پر اس کے رویے سے جو چھینٹیں پڑرہی ہیں ، اسکی قیمت اس چکانی پڑے گی ۔
کشمیری بیوقوف ہیں، اپنی نسلوں کی زندگی تباہ کررہے ہیں، یہ بھارت کے ساتھ ایک اچھا سا معاہدہ کرکے الحاق کرسکتے تھے، اب مودی کے آنے کے بعد ان کے ہاتھ سے وہ چوائس بھی جاتی رہی۔ مودی نے کشمیر میں ہندو آبادکاری کی راہ ہموار کرلی ہے، مستقبل میں کشمیری مسلمانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔
جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو پاکستان کے سیاستدانوں کیلئے کشمیر صرف جذباتی عوام کو بیوقوف بنانے کے کام آتا ہے اور پاکستانی فوج کیلئے کشمیر کمائی کا بڑا ذریعہ ہے، باقی کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ کتنا کھوکھلا ہے، یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں، سوائے پاکستان کی احمق عوام کے۔۔۔
- thumb_up 1
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
5 Aug, 2020 at 12:55 am #7کشمیری بیوقوف ہیں، اپنی نسلوں کی زندگی تباہ کررہے ہیں، یہ بھارت کے ساتھ ایک اچھا سا معاہدہ کرکے الحاق کرسکتے تھے، اب مودی کے آنے کے بعد ان کے ہاتھ سے وہ چوائس بھی جاتی رہی۔ مودی نے کشمیر میں ہندو آبادکاری کی راہ ہموار کرلی ہے، مستقبل میں کشمیری مسلمانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔
جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو پاکستان کے سیاستدانوں کیلئے کشمیر صرف جذباتی عوام کو بیوقوف بنانے کے کام آتا ہے اور پاکستانی فوج کیلئے کشمیر کمائی کا بڑا ذریعہ ہے، باقی کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ کتنا کھوکھلا ہے، یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں، سوائے پاکستان کی احمق عوام کے۔۔۔
کشمیریوں کو حق ہے کہ وہ جسطرح بہتر سمجھیں اس طرح اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔ مودی کو یہ اچھی طرح خبر ہے کہ اگر آج کشمیر میں استصواب رائے کرایا گیا تو کشمیریوں کی اکثیریت نے بھارت کے ساتھ رہنے سے انکار کردینا ہے ، اسی ڈر سے وہ وھاں آزادانہ حق رائے دہی سے بھاگتا پھر تا ہے ۔ یہ جو آبادیت کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے یہ اسی ڈر کی نشاندھی کررہا ہے ۔ لیکن کل کیا ہوتا ہے ، اور اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ، یہ کسی کو خبر نہیں ہے ۔ بندے منصوبے بناتے ہیں ، اور ایک رب کا بھی منصوبہ ہوتا ہے ۔
انتظرو، انا منتظرون5 Aug, 2020 at 1:11 am #8کشمیریوں کو حق ہے کہ وہ جسطرح بہتر سمجھیں اس طرح اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔ مودی کو یہ اچھی طرح خبر ہے کہ اگر آج کشمیر میں استصواب رائے کرایا گیا تو کشمیریوں کی اکثیریت نے بھارت کے ساتھ رہنے سے انکار کردینا ہے ، اسی ڈر سے وہ وھاں آزادانہ حق رائے دہی سے بھاگتا پھر تا ہے ۔ یہ جو آبادیت کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے یہ اسی ڈر کی نشاندھی کررہا ہے ۔ لیکن کل کیا ہوتا ہے ، اور اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ، یہ کسی کو خبر نہیں ہے ۔ بندے منصوبے بناتے ہیں ، اور ایک رب کا بھی منصوبہ ہوتا ہے ۔ انتظرو، انا منتظرون
مسلمانوں کی اکثریت مائٹ اِز رائٹ پر یقین رکھتی ہے یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور یہ دوسروں کو ان کے حقوق دینے کے روادار نہیں۔ اس لئے کشمیر میں بھی ان کو اپنی روایتی سوچ کے مطابق حقوق مانگنے نہیں چاہیئے بلکہ چھین کر لے لینے چاہئیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ دوسری طرف مودی بھی مائٹ از رائٹ پر یقین رکھتا ہے، وہ بھی مسلمانوں کی طرح بزورِ قوت حقوق سلب کرنے کا قائل ہے۔ یہ تو دو انتہا پسند قوتوں کا ٹکراؤ ہے، جن میں سے طاقتور انتہا پسند (مودی) نے کمزور انتہا پسند ( کشمیری مسلمانوں) کو دبا رکھا ہے۔ اور جہاں تک (مسلمانوں کے) رب کی بات ہے تو اب تک اس کے منصوبے فلاپ ہوتے آئے ہیں اور آگے بھی کچھ ایسا ہی دکھ رہا ہے۔
5 Aug, 2020 at 2:11 am #9ایک طرح سے اچھا ہے ، قوم بھی شکر کر رہی ہے کہی آدھا گھنٹہ کھڑا ہونے کی سزا نہی ملیمجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کے نقشے میں انڈسپیوٹڈ ایریا کے طور پر شو ہوتا رہا ہے ، یہ سیاسی نقشے بازی سے زیادہ سیاسی بونگی لگ رہی ہے ، اس پر درست روشنی کوئی پی ٹی آئی والا ہی ڈال سکتا ہے کے یہ کیسے کشمیر کاز میں مدد گار ہو گا
- thumb_up 3
- thumb_up Zaidi, Ghost Protocol, Bawa liked this post
5 Aug, 2020 at 2:47 am #11یہ نیاء نقشہ ہےاور یہ پرانے والے کچھ اسی طرز پر تھے
دونوں میں گلگت بلتستان مختلف دکھائی دے رہا ہے
پی ٹی آئی کے دوستوں کا انتظار ہے
وہ کچھ روشنی ڈالیں
تاکہ ہمیں اندازہ ہو سکے کہ
خان کی نیک نیتی پر شک کرنا ہے یا اہلیت پر
5 Aug, 2020 at 3:04 am #12شائد اس وجہ سے کے نئے نقشے میں گلگت بلتستان اور کشمیر کو ایک اکائی ظاہر کیا گیا ہےدونوں میں گلگت بلتستان مختلف دکھائی دے رہا ہے پی ٹی آئی کے دوستوں کا انتظار ہے وہ کچھ روشنی ڈالیں تاکہ ہمیں اندازہ ہو سکے کہ خان کی نیک نیتی پر شک کرنا ہے یا اہلیت پر- thumb_up 1
- thumb_up Bawa liked this post
5 Aug, 2020 at 10:28 am #13یہ خبر غلط ہے کہ پاکستان نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کرے گا۔
اقوام متحدہ میں پہلے ہی جو نقشہ ہے وہ ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے۔ معید یوسف#11thHour @ARYNEWSOFFICIAL pic.twitter.com/T7QGD6FpGO— Waseem Badami (@WaseemBadami) August 5, 2020
5 Aug, 2020 at 10:51 am #14ہیٹس آف ٹو باجکو اینڈ خان نیکسس فور دس بریلینٹ آئیڈیا
خان کی لوگوں کو فدو بنانے کی صلاحیت پر رشک آتا ہے
عام سمجھ بوجھ کا انسان اس قسم کا آئیڈیا سنتے ہی مسترد کر دیتا مگر خان کا جوتیوں کے ذہنی معذور ہونے پر کامل یقین اس سے اس قسم کے کام کروادیتا ہے- mood 4
- mood Bawa, Muhammad Hafeez, shami11, Zinda Rood react this post
5 Aug, 2020 at 10:53 am #15شائد اس وجہ سے کے نئے نقشے میں گلگت بلتستان اور کشمیر کو ایک اکائی ظاہر کیا گیا ہےسوچ رہا ہوں میں بھی اپنے گھر کے نقشے میں ساتھ کے تین گھر دکھا کر اپنا دعوی دائر کردوں
- mood 3
- mood Bawa, shami11, Zinda Rood react this post
5 Aug, 2020 at 11:05 am #16کشمیری بیوقوف ہیں، اپنی نسلوں کی زندگی تباہ کررہے ہیں، یہ بھارت کے ساتھ ایک اچھا سا معاہدہ کرکے الحاق کرسکتے تھے، اب مودی کے آنے کے بعد ان کے ہاتھ سے وہ چوائس بھی جاتی رہی۔ مودی نے کشمیر میں ہندو آبادکاری کی راہ ہموار کرلی ہے، مستقبل میں کشمیری مسلمانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔
جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو پاکستان کے سیاستدانوں کیلئے کشمیر صرف جذباتی عوام کو بیوقوف بنانے کے کام آتا ہے اور پاکستانی فوج کیلئے کشمیر کمائی کا بڑا ذریعہ ہے، باقی کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ کتنا کھوکھلا ہے، یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں، سوائے پاکستان کی احمق عوام کے۔۔۔
زندہ رود صاحب،
آخر میں ان لوگوں نے پچاس لاکھ کا کمبل پچاس روپے میں ہی بیچنا ہے
مسلمانوں پر ہر گز لازم نہیں ہے کہ اپنا الگ ملک بنا کر رہیں،
آپ استصواب راے پاکستان کے سیٹلڈ علاقوں میں بھی کر وا کر دیکھ لیں، عوامی فیصلہ حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے
ہم لوگ خود تو امن اور آشتی سے بیرون ملکوں میں رہائش پزیر ہیں مگر چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام جان و مال کے نذرانے دیتے رہیں
کشمیر کے ساتھ مسلہ یہ بھی ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف بہت لوگوں کی روزی روٹی کا باعث ہے لہذا حل کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں- thumb_up 2
- thumb_up Bawa, Zinda Rood liked this post
5 Aug, 2020 at 11:28 am #17جہاں تک مجھے یاد ہے مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں مقبوضہ کشمیر پہلے بھی پاکستان کا حصہ دکھایا جاتا تھا …تو تبدیلی کیا کی گئی ہے؟بہت بڑی تبدیلی آئی ہے
ہم جہاد کرکے کشمیر کو آزاد کرائیں گے، پاکستان کا پرانا موقف
ہم کشمیر کے فوج حل کو نہیں، سیاسی حل کو مانتے ہیں، پاکستان کا نیا موقف
کشمیر لینے کے چکر میں چار جنگیں ہار کر، آدھا ملک گنوا کرپچانوے ہزار فوجیوں سے ہتھیار ڈلوا کر اور انہیں بھارت یاترا کروا کر اب ہم کشمیر کے فوجی حل کو نہیں مانتے ہیں
فوجیوں اور ان کے سلیکٹڈ بوٹ چاٹنے والوں کی بزدلی اور بے شرمی کو سلام
5 Aug, 2020 at 11:41 am #18سوچ رہا ہوں میں بھی اپنے گھر کے نقشے میں ساتھ کے تین گھر دکھا کر اپنا دعوی دائر کردوںگھوسٹ پروٹوکول بھائی
میری طرف سے نئے گھر کے نقشے کی دلی مبارکباد، ایک دن یہی نقشہ آپ کے گھر کا نقشہ ہوگا
آج کا دن تاریخی ہے. ساتھ والے تین گھر بھی آپکے گھر کا حصہ بنیں گے، یہ نقشہ پہلا قدم ہے
میں بہت خوش ہوں کیونکہ بچپن سے میں سنتا آ رہا ہوں کہ ساتھ والے تین گھر آپکے گھر کا حصہ بنیں گے، اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے
ہمسایوں کو یہ نقشہ نہ دکھائیے گا ورنہ اپنے گھر سے بھی جائیں گے
-
This reply was modified 2 years, 7 months ago by
Bawa.
- mood 3
- mood Muhammad Hafeez, shami11, Ghost Protocol react this post
5 Aug, 2020 at 11:45 am #19جبکہ اقوام متحدہ کے پاکستان ، بھارت اور جنوبی ایشیا کے نقشوں میں پہلے سے یہ لکھا ہے جموں اور کشمیر متنازعہ علاقے ہیں تو پھر نئے سرے ایک تسلیم شدہ حقیقت کو متنازعہ بنانے کی ضرورت کیا ہے؟؟-
This reply was modified 2 years, 7 months ago by
Muhammad Hafeez.
- local_florist 1
- local_florist Bawa thanked this post
5 Aug, 2020 at 11:48 am #20مجھے وہ میراثی یاد آگیا ہے جو حج کر کے واپس آیا تو دوسرے مراثیوں نے اس سے پوچھا کہکیا شیطان کو کنکریاں ماریں؟
میراثی نے جواب دیا کہ
کنکریاں مارنے والی جگہ پر رش بہت تھا، وہاں تک پہنچنا بہت مشکل تھا اس لئے کنکریاں تو نہیں مار سکا لیکن دور کھڑا ہو کر شیطان کو ماں بہن کی گالیاں بہت دے کر آیا ہوں
ہماری فوج کشمیر جا کر لڑ کر کشمیر آزاد نہیں کروا سکتی ہے تو کیا ہوا؟ ہماری فوجیوں کی سلیکٹڈ حکومت کشمیر سے دور کھڑی ہو کر مقبوضہ کشمیر کو اپنے نقشے میں شامل کرکے اور قوم کو مبارکباد دے کر بھارت کو منہ توڑ جواب تو دے سکتی ہے
ہمارے سلیکٹڈ وزیر اعظم نے پوری دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ
ہمیں اتنا بزدل بھی نہ سمجھا جائے کہ ہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے جواب میں کشمیر کو اپنے نقشے میں شامل کرکے اپنی قوم کو مبارکباد نہ دے سکیں
-
This topic was modified 2 years, 7 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.