Thread: پشاور میں احمدی پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کا قتل

Home Forums Non Siasi پشاور میں احمدی پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کا قتل

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4211
    • Posts: 2690
    • Total Posts: 6901
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: پشاور میں احمدی پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کا قتل

    پشاور پولیس کے مطابق پیر کو دن کے وقت کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کو قتل کر دیا گیا ہے۔
    اس واقعے سے متعلق ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کے بھائی نے مقدمہ درج کرایا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کے قتل کے واقعے میں ایگریکلچر یونیورسٹی کے دو پروفیسر ملوث ہیں۔
    مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کی ’مذہبی مخالفت پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
    مدعی مقدمہ ضیا الدین خٹک نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد بھی ہیں۔
    ان کے مطابق اس واقعے کے دن وہ بھائی سے ملنے کالج گئے تھے۔ جس کے بعد ہم دونوں کالج سے باہر نکلے اور وہ اپنی گاڑی میں جبکہ میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ان کے پیچھے پیچھے جارہا تھا کہ جائے وقوعہ پر دیکھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان پستول نکال کر بھائی پر فائرنگ کر رہے ہیں۔
    پشاور پولیس کے سربراہ محمد علی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مقدمے میں نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قتل کی وجہ تفتیش کے نتیجے ہی میں معلوم ہوسکتی ہے۔ ابھی اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔
    جماعت احمدیہ نے کہا ہے کہ پشاور میں ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جماعت احمدیہ کے مطابق کالج سے گھر جاتے ہوئے راستے میں کوہاٹ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی تھی۔
    جماعت احمدیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر خاص طور پر پشاور میں کچھ عرصے سے احمدیوں کے خلاف ’ایک نئی نفرت انگیز مہم کا آغاز ہوا ہے جس کے نتیجے میں اشتعال انگیزی بڑھتی جارہی ہے۔
    جماعت احمدیہ کا کہنا تھا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت اور ریاست اپنے شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ان واقعات کے ملزماں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات ہوں گے۔
    واضح رہے کہ اگست میں ایک احمدی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا مقدمہ نامعلوم ملزماں کے خلاف درج ہوا تھا۔

    ڈاکٹر پروفیسر نعیم الدین خٹک کون تھے؟

    مقتول ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کے بھائی شہباب الدین خٹک ایڈووکیٹ نے بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر پروفسیر نعیم الدین خٹک نے سوگواروں میں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔ ان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
    وہ زولوجی (علم حیوانیات) کے شعبے میں پی ایچ ڈی تھے۔ طویل عرصہ سے سپیریئر سائنس کالج پشاور میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ’پشاور دہشت گردوں کا مرکز ہے۔ یہاں پر دہشت گرد کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں۔ ان دہشت گردوں سے پشاور میں موجود انسانی حقوق کے کارکناں، ترقی پسندوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ہمارے بھائی کو اس سے قبل بھی دھمکیاں ملی تھیں۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-54422424

    #3
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 377
    • Posts: 8630
    • Total Posts: 9007
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: پشاور میں احمدی پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کا قتل

    لعنت ہے اس حکومت پر جو اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام بلکہ اس کے وزیر ایکسٹریم ازم کو ہوا دیتے رہتے ہیں۔ پچھلے دنون سے پشاور میں کئی احمدیوں کو قتل کیا گیا ہے پچھلے ماہ ایک فارمسسٹ اور اب ڈاکٹر کو قتل کردیا اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان میں امن اٹھ جاے گا کیونکہ نالائق حکومت ایک عابد علی کونہیں پکڑ سکی تو اتنے ہای لیول کے ایکسٹریم گروپوں پر کیسے قابو پاے گی؟؟؟؟

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!