Home Forums Siasi Discussion پراپرٹی ڈیلر

  • This topic has 6 replies, 4 voices, and was last updated 1 year, 9 months ago by Bawa. This post has been viewed 738 times
Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    ثاقب اور نائلہ دونوں کزن تھے۔ بچپن سے ساتھ کھیلے اور بڑے ہوئے۔ ثاقب پڑھ لکھ نہ سکا۔ مزدور طبع تھا قرب و جوار میں اسےیہی نظر آئی اسی لئے دل و جان سے اس پر فدا تھا۔ نائلہ نے ایم اے کرلیا لیکن وہ مادیت پرست ہوگئی۔ ہم ٹی وی کے ڈرامے دیکھ دیکھ کر وہ بھی چھے چھکے ایک سو چھتیس کہنے لگی تھی۔ جب شادی کا وقت آیا تو ثاقب نے گھر والوں کی معرفت نائلہ کے گھر رشتہ بھجوایااور خود پیشگی سیلبریٹ کرنے کے لئےدوست کی بیٹھک میں پہنچ گیا لیکن ماڑی قسمت اسی وقت ایک آرمی کے سیکنڈ لفٹین کا بھی پروپوزل آگیا۔ ثاقب ایک روایتی چول مڈل کلاسیا تھا۔ اور مقابلہ کڑکتی وردی اور چمچماتے بوٹوں سے تھا، اسی لئے حسب دنیا، حسب معاشرہ اور حسب کڑیاں وہ ہار گیا۔ نائلہ کی شادی لفٹین کے لائے ہوئے ساٹھ ہزار کے لہنگے سے ہوگئی اور وہ اس کے گھر چلی گئی۔ ثاقب رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے منسلک تھا۔ اس نے اپنی والدہ کے حکم پرایک ترکھڑ سی لڑکی سے شادی رچالی اور اسے اندھیرے میں آدیتی راو حیدری سمجھتے ہوئے بچوں کی سالانہ پیداوار میں اضافے میں اپنا حصہ ڈالنے لگا۔ جب چار بچے ہوگئے تو پھر روایتی کھوتا بنتے ہوئے ان کا معاشی مستقبل بہتر بنانے کی تلاش میں جت گیا۔ دوجے پاسے لفٹین، کپتان ہوئے، پھر میجر اور بالآخر کرنل کے عہدے پر پہنچ کر ریٹائر ہوگئے۔ جو کمایا تھا ۔ اس سے عسکری ہاوسنگ میں گھر بنایا اور مزید پیسے بنانے کے لئے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے منسلک ہوگئے کہ ان سے پہلے جو افسران ریٹائڑ ہوئے تھے۔ سب اسی شعبہ سے چمٹے ہوئے تھے۔ کرنل صاحب کی ایک ارب پتی پراپرٹی ٹائیکون سے یاد اللہ ہوگئی ۔ اور وہ اس کے پیچھے ایسے دم ہلاتے پھرنے لگے جیسے آج کل پی آئی بی والوں کے منتخب کونسلر ، رینجرز کے دفتر کے باہر ٹہل رہے ہوتے ہیں۔ ایک دن گھر آتے ہیں اور نائلہ جو اب ایک ہفتہ تھریڈنگ نہ کروائے تو راجہ ریاض جیسی لگنے لگتی ہے ، سے منہ پھیر کر بات کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہارکرتے ہیں کہ اگر ان کے بیٹے کا رشتہ اس پراپرٹی کنگ کی بیٹی سے ہوجائے تو انہیں کروڑوں روپے سرمایہ کاری کے لئے مل سکتے ہیں۔ نائیلہ اپنے کرنل شوہر اور بیٹی کو لے کر پراپرٹی ٹائیکون کے محل نما گھر میں دعوت کے لئے جاتی ہے۔ وہاں جاکر یہ دیکھ کر اس کا سارا کچھ ارتھ ہوجاتا ہے کہ پراپرٹی ٹائکون اصل میں اس کا وہی کزن ثاقب ہے جس کا رشتہ اس نے ٹھکرادیا تھا۔ ثاقب کی شان و شوکت اور اس کی عندلیب عباس کی شکل والی بیگم کی آکڑ دیکھ کر نائیلہ کا منہ دو نومبر کو اسلام آباد پولیس کے تشریف پر لتر کھاتے انصافی کی بوتھی کی طرح سوج جاتا ہے۔ وہ گھر آکر شوہر کو بتاتی ہے کہ ثاقب تو اس کا کزن ہے۔ یہ سن کر کرنل صاحب کی رال ایسے ہی بہنے لگتی ہے جیسے سوات کی اربوں روپے مالیت کی زمین کو دیکھ کر وہاں کے کمانڈںٹ کی ٹپکی تھی۔ وہ نائلہ سے کہتا ہے کہ وہ دفتر جاکر اپنے کزن سے ملے اور اسے ایسے قائل کرنے کی کوشش کرے جیسے راحیل شریف وزیر اعظم ہاوس جاکر نواز شریف کی توسیع کے لئے منتیں کیا کرتا تھا۔ نائلہ اگلے دن شیریں مزاری کی طرح ٹرانسپیرنٹ جامنو رنگ کا سوٹ پہن کر ثاقب کے دفتر جا پہنچتی ہے۔ چائے پینے کے بعد مدعا لب پر لاتی ہے۔ ثاقب مسکراتا ہے۔ پھر اٹھ کر کھڑکی سے باہر دیکھتا ہے۔ پھر قہقہہ لگاتا ہے۔ پھر ہنستا چلا جاتا ہے۔ نائلہ پوچھتی ہے کہ تم ہنس کیوں رہے ہو؟ ثاقب کہتا ہے۔ ہنسی اس بات پر آرہی ہے کہ تمھارا شوہر جس رجمنٹ میں کرنل تھا۔ اس کا بریگیڈئیر میری کمپنی میں سیکیورٹی سنبھالتا ہے اور منیجر آپریشن اسی

    رجمنٹ کا میجر جنرل ہے۔ وہ دونوں بھی اپنے بیٹوں کے لئے میری بیٹی کے رشتے کے خواہشمند ہیں۔ نائیلہ کا منہ نعیم الحق کی طرح سرخ ہوجاتا ہے اور وہ واپس لوٹ آتی ہے۔ مورل آف دا اسٹوری: نائلہ مت بنیں اور اپنی پھوپھی کے بیٹے ثاقب کو انڈرایسٹیمیٹ نہ کریں۔ اوریاد رکھیں حاضر سروس ہو یا ریٹائر فوجی افسر، آخر میں بننا اس نے بھی پراپرٹی ڈیلر ہی ہوتا ہے۔ معذرت کے ساتھ ایک یا سارے کرداروں کی مماثلت اتفاقی ھے ورنہ فوجیوں کا رٸیل اسٹیٹ میں کیا کام!” منقول

    • This topic was modified 1 year, 9 months ago by shami11.
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    کہانی کے اینڈ پر اگر دو تین سوال بھی ایڈ کردیتے تو قارعین کے خیالات سے بھی آگاہی مل جاتی؟

    مثلا

    نائلہ کا بیٹا اب فوج میں سیکنڈ لیفٹین بنے گا یا اسسٹنٹ پراپرٹی ڈیلر؟

    :thinking:

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    ۔۔ نائلہ اینڈ کمپنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جی ایچ کیو کے یہ  کرائے کے فنکار ۔۔  سالوں سال سے  ۔۔۔ سیاستدانوں کی کردار کشی کررھے ہیں ۔۔۔ سیاستدانوں پر کیچڑ اچھال رھے ہیں  ۔۔۔۔۔

    سیا ستدانوں کو ۔۔۔ کرپٹ ۔۔۔ غدار ۔۔۔ چور ڈاکو ۔۔۔ ثابت کر کر ۔۔۔۔ نشان حیدر پا رھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

    اور پھر دوسری ہی آواز میں کہتے ہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔ اب ھمیں بھی باری دو ۔۔۔ ھم بھی سیاستدان بنیں گے ۔۔۔۔ ھم کو  بھی سیاست کرنا ہے ۔۔۔۔

    مطلب ۔۔۔۔ پہلے سیاست کے  شاھی محلے کی عیب جوئی ۔۔۔۔ بد کرداری ۔۔۔ بد چلنی ۔۔۔ ثا بت  کریں گے ۔۔۔۔۔

    اور خود بھی ۔۔۔۔ سیا ست کے  شاھی محلے میں ۔۔۔۔ نیازی کا کوٹھہ ۔۔۔ کھول لیں گے ۔۔۔

    میاں صاحب جان دیو ۔۔۔ ساڈی واری آن دیوں ۔۔۔۔ تسی عیاشی کرلیتی ۔۔۔ ھن سانوں وی  ۔۔۔ مجرا کرن دیو ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 9 months ago by Guilty.
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    میرے خیال میں نائلہ کا ایک فوجی کی بیوی بننے کا فیصلہ درست ہے

    ایک فوجی کی بیوی بن کر وہ جنرل فیض حمید کی بیوی کی طرح اس کی پشت پر گولی مارنے کی جرأت کر سکتی ہے لیکن کسی پراپرٹی ڈیلر کی بیوی بن کر وہ اس کے ساتھ ایسا کچھ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    shami11

    شامی بھائی

    یار آپ دو نمبری چھوڑ دیں

    شکر کریں آپکا یہ تھریڈ جیک سپیرو بھائی نے نہیں دیکھ لیا ہے ورنہ وہ آپ پر اپنا تھریڈ چوری کرنے کا کیس کر دیتے

    :bigsmile: :lol: :hilar:

    https://danishgardi.pk/forums/topics/%DB%81%D9%88%D9%86-%DA%86%D9%86%DA%AF%DB%8C-%D8%B1%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%BA-%D8%9F/

    Jack Sparrow

    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    اس میں قصور جیک سپیرو کا ہی نکلتا ہے

    :serious:

    :jhanda:

    shami11 شامی بھائی یار آپ دو نمبری چھوڑ دیں شکر کریں آپکا یہ تھریڈ جیک سپیرو بھائی نے نہیں دیکھ لیا ہے ورنہ وہ آپ پر اپنا تھریڈ چوری کرنے کا کیس کر دیتے :bigsmile: :lol: :hilar: https://danishgardi.pk/forums/topics/%DB%81%D9%88%D9%86-%DA%86%D9%86%DA%AF%DB%8C-%D8%B1%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%BA-%D8%9F/ Jack Sparrow
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    اس میں قصور جیک سپیرو کا ہی نکلتا ہے :serious: :jhanda:

    یا الله یا رسول، جیک سپیرو بے قصور

    :bhangra: :bhangra:

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi