Thread:
پاکستان کیوں اچھا لگتا ہے
- This topic has 10 replies, 6 voices, and was last updated 2 years, 1 month ago by
Awan. This post has been viewed 801 times
-
AuthorPosts
-
26 Nov, 2020 at 6:32 pm #1
مجھ کو پاکستان اس لئے اچھا لگتا ہے کے میں پاکستان میں پیدا ہوا ، پلا اور جسمانی طور پر بڑا ہوا. اس ملک سے ثقافتی، جذباتی اور قلبی وابستگی کی بنیاد آباؤ اور اجداد اور دوستوں کے حوالے سے ہے.
ساتھ ساتھ مجھے پاکستان کے مختلف خطوں کی تاریخ اور انکے فطری حسن سے بھی لگاؤ ہے. اس ملک میں قدرتی طور پر دریا ، پہاڑ ، صحرا ، سمندر، میدان سب کچھ ہے اور ایسا کم کم ممالک میں پایا جاتا ہے
مجھے پاکستان کے عوام کی زندہ دلی اور عمومی طور پر خوش رہنے کی عادت بہت پسند ہے. عمومی طور پر یہاں کے لوگ ہر حالت اور ماحول میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .
مجھے یہاں کے پھل بھی بہت پسند ہیں
چونکہ اس تحریر کا عنوان پسند اور اچھائی تک محدود ہے لہٰذا میں پاکستان کی منفی باتوں کو بیان نہیں کروں گا
آپ کو پاکستان کیوں اچھا لگتا ہے
-
This topic was modified 2 years, 2 months ago by
JMP. Reason: edited thumbnail
- local_florist 2 thumb_up 1
- local_florist Atif Qazi, Anjaan thanked this post
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
26 Nov, 2020 at 7:13 pm #2بہت خوب کہا جے صاحب
میں اپنی طرف سے یہ اضافہ کروں گا – پاکستان نے مجھے اچھی تعلیم سے نوازا اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے میری پہلی پہلی محبّت دی –
اور اپنی منفی اداؤں کے باوجود مجھے پاکستان پسند ہےآپ کی طرح لکھنے پر تو عبور نہیں مگر یہ نغمہ مرے دل کی ترجمانی کرے گا
-
This reply was modified 2 years, 2 months ago by
Anjaan.
26 Nov, 2020 at 7:26 pm #3مجھے پاکستان اپنی لاقانونیت کی وجہ سے پسند ہے ورنہ میں جہاں بھی پیدا ہوتا مجھے وہی ملک پسند ہوتا۔ یہاں پر میں بغیر کسی کھٹکے کے اپنی گاڑی کو صاف رکھنے کیلئے ریپرز، خالی ڈبے وغیرہ باہر سڑک پر پھینک سکتا ہوں ، مجھے ٹیکس کی کوئی فکر ہی نہیں ہوتی الحمداللہ۔ پچھلے بیس سال سے جو انکم ٹیکس ریٹرن جارہی ہے اس میں اضافہ نہیں کیا اس کے باوجود مجھے کبھی کوئی ٹوکننے والا نہیں۔میں کسی بھی بزنس میں ہاتھ ڈال دیتا ہوں اور مجھے کبھی بھی یہ فکر نہیں ہوتی کہ مجھے اس کا ٹیکس دینا پڑے گا کیونکہ ٹیکس وہی بیس سال سے ایک ہی چل رہا ہے۔ میرا بڑا بیٹا کافی جوشیلا اور غصیلا ہے لیکن مجھے یہ اطمینان ہے کہ وہ کچھ بھی کرلے لیکن میں پیسے دے کر اس کو ہر قسم کی سزا سے بچا سکتا ہوں۔
پھول پودے موسم، جغرافیہ وغیرہ سے مجھے اتنی دلچسپی نہیں کہ مجھے اس بنا پر پاکستان اچھا لگے ، بس اس میں قانون کی کمیابی ہی مجھے یہاں رہنے پر مجبور کرتی ہے۔
ورنہ میرے بہت سارے دوستوں، عزیزوں نے مجھے بیرون ملک شہریت اختیار کرنے کے بارے میں اپنی مکمل مدد کا یقین بھی دلایا لیکن جو مزہ پاکستان میں ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔
- local_florist 2 mood 1
- local_florist حسن داور, JMP thanked this post
- mood Ghost Protocol react this post
27 Nov, 2020 at 2:06 am #4مجھے پاکستان اپنی لاقانونیت کی وجہ سے پسند ہے ورنہ میں جہاں بھی پیدا ہوتا مجھے وہی ملک پسند ہوتا۔ یہاں پر میں بغیر کسی کھٹکے کے اپنی گاڑی کو صاف رکھنے کیلئے ریپرز، خالی ڈبے وغیرہ باہر سڑک پر پھینک سکتا ہوں ، مجھے ٹیکس کی کوئی فکر ہی نہیں ہوتی الحمداللہ۔ پچھلے بیس سال سے جو انکم ٹیکس ریٹرن جارہی ہے اس میں اضافہ نہیں کیا اس کے باوجود مجھے کبھی کوئی ٹوکننے والا نہیں۔ میں کسی بھی بزنس میں ہاتھ ڈال دیتا ہوں اور مجھے کبھی بھی یہ فکر نہیں ہوتی کہ مجھے اس کا ٹیکس دینا پڑے گا کیونکہ ٹیکس وہی بیس سال سے ایک ہی چل رہا ہے۔ میرا بڑا بیٹا کافی جوشیلا اور غصیلا ہے لیکن مجھے یہ اطمینان ہے کہ وہ کچھ بھی کرلے لیکن میں پیسے دے کر اس کو ہر قسم کی سزا سے بچا سکتا ہوں۔ پھول پودے موسم، جغرافیہ وغیرہ سے مجھے اتنی دلچسپی نہیں کہ مجھے اس بنا پر پاکستان اچھا لگے ، بس اس میں قانون کی کمیابی ہی مجھے یہاں رہنے پر مجبور کرتی ہے۔ ورنہ میرے بہت سارے دوستوں، عزیزوں نے مجھے بیرون ملک شہریت اختیار کرنے کے بارے میں اپنی مکمل مدد کا یقین بھی دلایا لیکن جو مزہ پاکستان میں ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔Very interesting.
I have dissected your post line by line and word by word.
یہاں پر میں بغیر کسی کھٹکے کے اپنی گاڑی کو صاف رکھنے کیلئے ریپرز، خالی ڈبے وغیرہ باہر سڑک پر پھینک سکتا ہوں ،
Can do but have not done it and don’t do it.
الحمداللہ۔ پچھلے بیس سال سے جو انکم ٹیکس ریٹرن جارہی ہے اس میں اضافہ نہیں کیا اس کے باوجود مجھے کبھی وئی ٹوکننے والا نہیں۔
Have been submitting my tax return as the law requires for the last 20 years. …..A law abiding citizen. No change/addition etc. It is the job of FBR to investigate. They are not doing their job properly.
۔میرا بڑا بیٹا کافی جوشیلا اور غصیلا ہے لیکن مجھے یہ اطمینان ہے کہ وہ کچھ بھی کرلے لیکن میں پیسے دے کر اس کو ہر قسم کی سزا سے بچا سکتا ہوں
The son has not done anything and therefore you have not done anything illegal.
In all countries of the world there are opportunities to break the law and some people do indeed break the law.
Pakistan is no different. You could say that more people in Pakistan break the law or the opportunities to do so are more than other countries.
But, not all Pakistanis do so and they still live in and love Pakistan.
If you now review your post, you have highlighted the negatives of Pakistan but have implicitly confessed that despite the negative you Love Pakistan.
-
This reply was modified 2 years, 2 months ago by
Anjaan.
27 Nov, 2020 at 8:56 am #5کھانوں,موسیقی اور جنم بھومی ہونے کی وجہ سے-
This reply was modified 2 years, 2 months ago by
Ghost Protocol.
12 Dec, 2020 at 11:35 pm #9جے بھائی ہم میں سے عاطف بھائی کو چھوڑ کر سبھی ملک سے باہر ہیں اور عاطف بھی کافی عرصہ ملک سے باہر رہ چکے ہیں اسلئے باہر والوں کی نفسیات سمجھتے ہیں – ہم سب پاکستان میں جوان ہوئے اور ہمارا شھور بھی وہیں جوان ہوا اور ہوش بھی وہاں سمبھالا – میں بتیس سال کی عمر میں ملک سے گیا بھلے آج مجھے ملک سے نکلے سترہ سال ہو گئے ہیں مگر میرا دل اور دماغ اکثر پاکستان میں ہی ہوتا ہے – جو لوگ نسبتا کم عمر میں باہر آئے ان کی اتنی ہی جذباتی وابستگی بھی ملک سے کم ہی ہے – میرے بچے باہر ملک میں پیدا ہوئے تو انہیں پاکستان سے کچھ خاص دلچسبی نہیں ہے – صرف اس وجہ سے ہی مجھے اپنے ملک سے محبت نہیں ہے کہ یہ میرا ملک ہے اس کے موسم ، تاریخی ورثہ ، تفریحی مقامات ، جنگل ، پہاڑ ، سمندر سب کچھ اس میں ہے اور اسے ایک بیلنس ملک بناتا ہے – اگر مالی دشواری نہ ہوتی تو میں کبھی پاکستان نہ چھوڑتا – مجھے ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو مالی طور پر بھی پاکستان میں بہت آسودہ حال تھے لیکن پھر بھی ملک چھوڑ کر یہاں آباد ہیں –- local_florist 1
- local_florist JMP thanked this post
13 Dec, 2020 at 4:44 am #10جے بھائی ہم میں سے عاطف بھائی کو چھوڑ کر سبھی ملک سے باہر ہیں اور عاطف بھی کافی عرصہ ملک سے باہر رہ چکے ہیں اسلئے باہر والوں کی نفسیات سمجھتے ہیں – ہم سب پاکستان میں جوان ہوئے اور ہمارا شھور بھی وہیں جوان ہوا اور ہوش بھی وہاں سمبھالا – میں بتیس سال کی عمر میں ملک سے گیا بھلے آج مجھے ملک سے نکلے سترہ سال ہو گئے ہیں مگر میرا دل اور دماغ اکثر پاکستان میں ہی ہوتا ہے – جو لوگ نسبتا کم عمر میں باہر آئے ان کی اتنی ہی جذباتی وابستگی بھی ملک سے کم ہی ہے – میرے بچے باہر ملک میں پیدا ہوئے تو انہیں پاکستان سے کچھ خاص دلچسبی نہیں ہے – صرف اس وجہ سے ہی مجھے اپنے ملک سے محبت نہیں ہے کہ یہ میرا ملک ہے اس کے موسم ، تاریخی ورثہ ، تفریحی مقامات ، جنگل ، پہاڑ ، سمندر سب کچھ اس میں ہے اور اسے ایک بیلنس ملک بناتا ہے – اگر مالی دشواری نہ ہوتی تو میں کبھی پاکستان نہ چھوڑتا – مجھے ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو مالی طور پر بھی پاکستان میں بہت آسودہ حال تھے لیکن پھر بھی ملک چھوڑ کر یہاں آباد ہیں – JMPAwan sahib
محترم
کیا انسان صرف مالی آسودگی کے حصول کی وجہ سے ہی نقل مکانی یا ہجرت کرتا ہے
13 Dec, 2020 at 10:10 am #11جی میری نظر میں سب سے بڑی وجہ یہ ہی ہوتی ہے البتہ کچھ لوگ باہر ترقی یافتہ ملکوں کے لائف سٹائل سے متاثر ہو کر بھی آ جاتے ہیں – میرے ایک جاننے والے پاکستان میں بہت اچھی جاب کرتے تھے اور جب یہاں ٹورنٹو آ کر فیکٹری کی مزدوری کرنی پڑی تو کہنے لگے کہ میرا دماغ خراب تھا جو اتنی اچھی ملازمت چھوڑ کر یہاں مزدوری کے لئے آیا – مجھے تو لگتا تھا باہر رہنے والی ساری دنیا کھا گئی اور میں رہ گیا – باہر مزے ہی مزے ہیں اور آدمی دنوں میں امیر ہو جاتا ہے یہ بہت غلط فہمی ہے ہمارے ملک کے لوگوں میں جو لاکھ سمجھانے پر بھی دور نہیں ہوتی ، یہاں آ کر ہی سمجھ آتی ہے ان لوگوں کو – میں اپنی ذاتی حیثیت میں کسی پچھتاوے کا شکار نہیں ہوں جو کیا ٹھیک کیا اور وقت کے ساتھ جو ترقی کرنی چاہئے تھی وہ بھی کی اس سے بھی خوش ہوں – میں سمجھتا ہوں اگر آپ کے پاس بہترین جاب یا کاروبار ہے اور آپ مالی طور پر آسودہ حال ہیں تو پاکستان رہنے کے لئے ایک بہترین ملک ہے یہ میری رائے ہے اور ہر ایک کا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے –
- local_florist 1
- local_florist JMP thanked this post
-
This topic was modified 2 years, 2 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.