Home Forums Non Siasi پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب دستی بم کا حملہ اور فائرنگ

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    پ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے.

    ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 دہشت گرد سفید رنگ کی ایک کار میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے، دہشت گرد ٹریڈنگ ہال میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، جہاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

    مجموعی طور پر 9 لاشوں اور 8 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 سیکورٹی گارڈ اورسندھ پولیس کا سب اسپکٹر شامل ہیں جب کہ چاروں دہشتگردوں کی لاشیں بھی سول اسپتال میں ہی لائی گئی ہیں۔ چاروں دہشتگردوں نے ٹی شرٹ ، جینز اور ٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں نکلی ، حملہ آوروں  کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ’واقعہ ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے‘

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف ہے، وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔

    ’اسٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ‘

    گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ، اسٹاک ایکس چینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

    ’شرپسند عناصر کو کراچی کا امن ہضم نہیں ہوتا‘

    وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے پاس بھاری اسلحہ تھا، حملہ آوروں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی،جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے، شرپسند عناصر کو کراچی کا امن ہضم نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ سندھ نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کے احکامات دیئے ہیں۔

    عمارت کا سیکیورٹی انتظام

    اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے 2 مرکزی دروازے ہیں، پہلا دروازہ آئی آئی چندریگر روڈ اور اسٹیٹ بینک سے متصل ہے، پہلے دروازے سے بیرئیر سے گزرنے کے بعد صرف خصوصی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوتی ہے، دوسرا دروازہ پاکستان ریلوے کارگو سے ملا ہوا ہے، عام افراد کو ریلوے کارگو دروازے سے داخل ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اپنا نجی سیکیورٹی نظام ہے، داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس اور چیکنگ کی جاتی ہے، عام طور پر بکتر بند گاڑی اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں مسلسل گشت کرتی ہے، احاطے پر 5مسلح سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوتے ہیں، 2 مرکزی دروازروں سے اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں مجموعی طور پر 20اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں۔

    داخلی دروازے سے دائیں جانب انتظامیہ، سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دفاتر جب کہ بائیں جانب ٹریڈنگ ہال، بروکرز اور ڈائریکٹرز کے دفاتر ہیں، گراؤنڈ فلور پر مختلف بینکوں کے دفاتر ہیں، کوروناوبا کے باعث پہلے ہی اسٹاک ایکسچینج اور بینکوں میں محدود اسٹاف آرہا تھا، اکثر دفاتر اور بینک کورونا کیس مثبت آنے پر بند تھے۔

    https://www.express.pk/story/2054918/1/

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4

    brethawk
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    Pakistani media apni rewayeti begherti ka saboot pesh kartay huway yeh nahin Bata raha Kay pichlay kuch weeks main kis Tarah Sindhi Qaum Parast jamaatun kay operations barh chukay hain interior Sinsh Aur Karachi main.

    In tanzeemu ka yeh bhi ilzaam hay kay Pakistan Kay security idaroon nay pichlay Kaye months se Sindhi Qaum parast tanzeemun Kay karkunoo ko ighwa Kar Kay unki laashien baad main weeran jaghun pay phaink rahyien hain Aur yeh haalia terrorist attacks inhi amwaat ka response hay Sinsh main.

    Let’s see Kay KSE pay hamlun ki zeymedari Kaun qabool karta hay.

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9
    گارڈوں کی مہربانی ہے ورنہ پولیس کے بس کی بات نہیں تھی ..
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    Remarkable CCTV footage of entire incident.

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11

    I’d do the same as terror suspects, says Imran Khan
    FORMER cricket superstar Imran Khan yesterday gave his support to two terror suspects accused of encouraging guerrilla warfare in Pakistan.

    Giving evidence at a London terror trial, the sportsman-turned-politician said had he been in the same position as the two men in the dock he would have been prepared to take up arms.

    He told the court he would have been willing to use violence against the Pakistan government if he had been from the country’s poorest province of Baluchistan, where he said the army had killed and kidnapped citizens, made 75,000 homeless, rigged elections and controlled the courts.

    Imran, chairman of the Movement For Justice political party in Pakistan, was giving evidence during the trial of two Baluchi men.

    The pair are accused of encouraging acts of violence against former dictator General Musharraf’s government from their London base.
    Imran said the military leader had abused his power, collected “bounty” from America for handing over terror suspects and had rejected a political solution to unrest in Baluchistan because “a military man only understands military means”.

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi