Thread:
ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
Home › Forums › Siasi Discussion › ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
- This topic has 18 replies, 8 voices, and was last updated 1 year, 1 month ago by
Guilty. This post has been viewed 489 times
-
AuthorPosts
-
15 Jan, 2020 at 2:28 am #1
حسن داور
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 4284
- Posts: 2770
- Total Posts: 7054
- Join Date:
8 Nov, 2016
Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کی جانب سے نجی چینل کے پروگرام میں ‘فوجی بوٹ’ لانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
نجی چینل ‘اے آر وائی’ کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی بطور مہمان موجود تھے۔
دوران گفتگو صورتحال اس وقت انتہائی مضحکہ خیز ہوگئی جب فیصل واڈا نے ‘فوجی بوٹ’ میز پر رکھتے ہوئے کہا کہ ‘مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ ہے آج کی جمہوری مسلم لیگ، لیٹ کر چوم کر بوٹ کو عزت دو۔
اس موقع پر پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے کہا کہ ‘میں تو سمجھا کہ آپ بندوق لے آئے ہیں، یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لائے ہیں۔
فیصل واڈا نے کہا کہ ‘قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ہسپتال کا ڈرامہ کر کے باہر بھاگ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیر اعظم چیخ چیخ کر لوگوں کو بتائیں کہ جب ہماری چوری پکڑی جائے گی تو ہم لیٹ کر اور چوم کر بوٹ کو عزت دیں گے، ہم اس حد تک گر جائیں گے کہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جائیں گے۔
پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی احتجاجاً پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
فیصل واڈا کو ان کے اس عمل پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور ‘ٹوئٹر’ پر پی ٹی آئ ڈس ریسپیکٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
صحافی مہر بخاری نے کہا کہ ‘جب قانون کی بالا دستی نہ رہے، جب ریاستی ادارے اپنا اعتماد کھو دیں تو عوامی نمائندے قرآن پاک پر حلف لے کر الزام سے بری ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور وفاقی وزیر ٹی وی پر دوران پروگرام بوٹ دکھاتے ہیں۔
تجزیہ کار اور صحافی مظہر عباس نے کہا کہ ‘سیاسی نوعیت کے بحث کے دوران بوٹ لا کر فیصل واڈا نے اداروں کی توہین کی۔
انہوں نے کہا کہ ‘وفاقی وزیر نے ناصرف اپنی ذات بلکہ اپنی پارٹی کی حقیقت ظاہر کردی، اب دیکھنا ہوگا کہ مسلم لیگ (ن) کا ردعمل کیا ہوتا ہے اور ان تمام باتوں سے بڑھ کر ادارے کس طرح معاملے کو لیتے ہیں۔
عوامی طبقات سے بھی فیصل واڈا پر ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر تنقید کی گئی۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ‘اسی طرح تحریک انصاف قومی اداروں کو سیاسی بنا کر توہین کرتی ہے، اپنی سیاست میں پاکستانی اداروں کو شامل کرنے پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
حمزہ نامی ایک صارف نے کہا کہ ‘اس طرح کے رویے کی سخت مذمت کرنی چاہیے، میں تحریک انصاف کا حامی ہوں لیکن وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ فیصل واڈا کے غیر اخلاقی عمل کا سختی سے نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ لندن پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت سے متعلق پارٹی فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر کس نے اختلاف کیا اور کس نے حمایت کی، اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کے بیانیہ پر تنقید کر رہے ہیں وہ ووٹ کو عزت کی بات کرنے والے نواز شریف کی قربانیاں بھی دیکھیں۔
پارلیمنٹ میں آرمی ترمیمی ایکٹ کے منظور ہونے کے چند روز بعد ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر خان نے اشارہ دیا تھا کہ پارٹی کی قیادت پر اس قانون سازی کے لیے دباؤ تھا۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ‘اس حقیقت کو ماننے کی ضرورت ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق ہے، ہم اسے مانیں یا نہ مانیں یہ حقیقت رہے گی۔15 Jan, 2020 at 3:01 am #3Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ‘اس حقیقت کو ماننے کی ضرورت ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق ہے، ہم اسے مانیں یا نہ مانیں یہ حقیقت رہے گی۔
ویلج افسران نے ٹویٹر پر تحریک ناموس بوٹ چلائی ہوئی ہے. اللہ میاں ویلیج افسران کو اتنی ذلت برداشت کرنے کی توفیق عطا فرماے.
غلامئی جرنیل میں، موت بھی قبول ہے!
لبیک
لبیک
یا جرنیل الباکستان لبیک ! https://t.co/xtF1e9FTe7— Ghost of TK (@tabankhamosh) January 14, 2020
-
This reply was modified 1 year, 1 month ago by
Zed.
15 Jan, 2020 at 4:35 am #4BlackSheep
ParticipantOffline- Professional
- Threads: 16
- Posts: 2741
- Total Posts: 2757
- Join Date:
11 Feb, 2017 - Location: عالمِ غیب
Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ‘اس حقیقت کو ماننے کی ضرورت ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق ہے، ہم اسے مانیں یا نہ مانیں یہ حقیقت رہے گی۔
کونسٹینٹ؟؟؟؟؟
15 Jan, 2020 at 5:59 am #5Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
فیصل واڈا نے جو کہا ہے اور جو کیا ہے وہ سب ٹھیک ہے
بس صرف یہ بتانا بھول گیا ہے کہ انہی فوجی بوٹوں کو چھ ماہ تک کنٹینر پر کھڑے ہو کر با جماعت چاٹ کر اور ان پر سجدہ کرکے ہم سلیکٹ ہوئے تھے ورنہ بیس سالوں میں تو ہماری ایک ہی سیٹ بھی جو جنرل پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں اس کے بوٹ چاٹنے پر ملی تھی
15 Jan, 2020 at 6:23 am #6Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
کونسٹینٹ؟؟؟؟؟عراقیوں نے بھی ۔۔۔۔۔۔ کا نسٹنٹ فوجی صدام حسین کی تصاویر ۔۔۔۔ گھر گھر سجا رکھیں تھیں ۔۔۔۔۔۔
پھر کا نسٹنٹ ۔۔۔۔۔ کا انجام ۔۔۔۔ تاریخ کا حصہ بن گیا ۔۔۔۔۔۔۔
اور ۔۔۔۔۔ صدام حسین ۔۔۔۔ کے بوٹ چاٹیے بھی ۔۔۔۔۔۔ ابھی تک ۔۔۔۔ انجام سے دوچار ہیں ۔۔۔۔
وہ دن بہت زیا دہ دور نہیں رہ گئے ۔۔۔۔ جب پا کستان کے کا نسٹنٹ بھی ۔۔۔۔ اپنے فوجی انجام کو پہنچ جا ئیں گے ۔۔۔۔
۔۔ جہاں ھٹلر سے لیکر اوسامہ تک سارے مسلحہ کا نسٹنٹ پہنچ چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 1 year, 1 month ago by
Guilty.
15 Jan, 2020 at 10:14 am #7Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
اس واقعے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ ہر طرف بوٹوں پر بات ہو رہی ہے – جتنا مرضی کوئی کہے سب پارٹیاں بوٹ چاٹ رہی ہیں مگر میں سمجھتا ہوں پہلی بار ہماری سو سائٹی میں کھل کر بوٹوں پر بات ہو رہی ہے اور عوام میں ایک شعو ر پیدا ہو رہا ہے – سو سائٹی میں تبدیلیاں ایسے ہی آتی ہیں – ایک دم سول بالادستی لانے کا انجام ہم بہت بار مارشل لاء کی صورت میں دیکھ چکے ہیں – تیسری بار سول حکومت کا پانچ سال پورے کرنے کی طرف جانا اور اب پہلے آرمی چیف ایکسٹینشن ، پھر مشرف پھانسی اور اب قانون سازی پر اتنے بڑے پیمانے پر بحث و تمہید کو میں سول بالادستی کی طرف اہم قدم سمجھتا ہوں –
15 Jan, 2020 at 11:48 am #8Muhammad Hafeez
ParticipantOffline- Professional
- Threads: 659
- Posts: 4145
- Total Posts: 4804
- Join Date:
13 Oct, 2016
Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
15 Jan, 2020 at 3:56 pm #9Muhammad Hafeez
ParticipantOffline- Professional
- Threads: 659
- Posts: 4145
- Total Posts: 4804
- Join Date:
13 Oct, 2016
Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
Kink. pic.twitter.com/W9xN8Fcg40
— The Dependent (@dependent_the) January 15, 2020
15 Jan, 2020 at 11:13 pm #10Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
فیصل واوڈا نے ہمیں طوائفیں کیوں کہا؟ ہم سکس ورکر ہیں!
پاکستان بوٹ لیگ و پاکستان بوٹلز پارٹی
— Ghost of TK (@tabankhamosh) January 15, 2020
16 Jan, 2020 at 1:25 am #11Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
PEMRA Bans programme " OFF THE RECORD" on ARY News for 60 days. pic.twitter.com/TuknaIlzWn
— Report PEMRA (@reportpemra) January 15, 2020
16 Jan, 2020 at 7:38 am #12Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
سیاسی رہنمائوں، جمہوری جمبوروں اورشعبدہ باز اینکروں سمیت ہر پاکستانی بوٹ پالشیا خون کے آنسو رو رہا ہے کہ احمق واوڈا نے توہین بوٹالت کیوں کی؟ پردے میں رہنے دیتا!… https://t.co/2xamhOZXxu
— Ghost of TK (@tabankhamosh) January 16, 2020
-
This reply was modified 1 year, 1 month ago by
Zed.
16 Jan, 2020 at 8:03 am #13Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
بہت اچھا ہوا ۔۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔۔ کے فیڈرل منسٹر ۔۔۔۔۔ نے خود ہی ۔۔۔۔ ویڈیو بنوا کر ۔۔۔۔ کنفرم کردیا کہ ۔۔۔۔۔۔
پا کستان ایک فوجی ملک ہے اور یہاں ۔۔۔۔ بچہ پیدا ہونے سے لیکر ۔۔۔۔ پارلیمنٹ کے قوانین تک ھر کام ۔۔۔۔ بوٹ ۔۔۔۔۔ والوں ۔۔۔۔ غلیل ۔۔۔۔۔ والوں ۔۔۔۔۔ کی بد معاشی ۔۔۔۔ سے مکمل ہوتا ہے ۔۔۔
مسقتبل کی نسلیں ۔۔۔۔۔ لعنت بھیجا کریں گی آج کی سودا گیر پاک فوج پر ۔۔۔۔ پا کستان مین رائج گندے خفیہ فوجی نظا م پر ۔۔۔۔۔ اور ایسی گندی ۔۔۔۔ بوٹ چا ٹیا ۔۔۔۔ قوم پر ۔۔۔۔
بوٹ کی یہ ویڈ یو ۔۔۔۔ تاریخ کا حصہ بنے گی کہ کس طرح فوجی بوٹوں کی مد اخلت و بد معاشی سے سول حکومتی اور پارلیمانی نظا م پر قبضہ کرچکی تھی ۔۔۔۔
-
This reply was modified 1 year, 1 month ago by
Guilty.
16 Jan, 2020 at 1:19 pm #15Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
فیصل واوڈا کے بقول ان کی سیاسی پرورش عمران خان نے کی ہے تو اس حرکت کی امید اس سے کی جاسکتی ہے حالانکہ یہ بھی آئین اور پمرا کے کوڈ آف کنڈٹ کی خلاف ورزی ہے ۔۔ تواسکو معافی مانگ لینی چاہیئے نا کہ ٹاک شوز پر آکر مزید چولیں ما ر کر خود کو ذلیل کرنا چا ہیئے
میرا تو خیال ہے انکو باقی باتوں کو چھوڑ کر پاکستان کے آبی وسائل اور بڑے ڈیمز کی تعمیر پر فوکس کرنا چاہیئے اپنی تربیت اور پرورش کے جوہر اس فیڈ میں دیکھانے چاہیئے
16 Jan, 2020 at 6:03 pm #17حسن داور
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 4284
- Posts: 2770
- Total Posts: 7054
- Join Date:
8 Nov, 2016
Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
کیا ہی اچھا ہو کہ جب ایک سینیئر اینکر اپنے میز پر بوٹ کو دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے، جب حزب مخالف کے زیرک سیاستدان کھڑے ہو کر مائیک اتارنے اور کانوں کو ہاتھ لگانے لگے جیسے کسی پردہ دار گھرانے میں بغیر دروازے پر دستک دیے کوئی مشٹنڈہ گھس آیا ہو، کاش اس وقت بوٹ خود ہی بول اٹھتا۔
آپ کہیں گے کہ بوٹ جیسے بول سکتا ہے تو عرض ہے کہ جہاں فیصل واوڈا بول سکتا ہے، راقم جیسا نیم خواندہ شخص یہ کالم لکھ سکتا ہے، جہاں خلیل الرحمان قمر اپنی بصیرت کے موتی بکھیر سکتا ہے وہاں بوٹ کیوں نہیں بول سکتا؟
پیمرا کے کون سے قانون کی کون سی شق میں لکھا ہے کہ ٹی وی پر بوٹ کا آنا اور بولنا منع ہے۔ بوٹ بول پڑتا تو قوم کے دانشوروں اور عوام کا درد رکھنے والے سیاستدانوں اور ہیٹروں کے پاس ٹھٹھرتے دفاعی تجزیہ نگاروں کو یہ بحث نہ کرنا پڑتی کہ ٹی وی پر آ کر بوٹ کی عزت ہوئی ہے یا بےعزتی۔
کیا ٹی وی پر بوٹ کو بےپردہ کر کے فیصل واوڈا نے ہمارے سب سے بڑے قومی راز سے پردہ اٹھا دیا ہے یا بوٹ کی چمک سے شرما کر بھاگ جانے والے سیاستدانوں نے بتا دیا ہے کہ اگرچہ ہم تیرے ہو چکے صنم لیکن کیا ہماری بے عزتی کے لیے فیصل واوڈا ہی بچا ہے۔ کسی ایسے ریٹائرڈ صاحب کو ہی بلوا لیا ہوتا جسے کم از کم ان بوٹوں کے تسمے اپنے ہاتھوں سے باندھنے کا تجربہ تو ہوتا۔
بوٹ کو مائیک دیا جاتا تو وہ شاید یہ کہتا ہے کہ کچھ دیر کے لیے آسان باش ہو جاؤ۔ یہ لیٹے اور چاٹنے کی باتیں بند کرو، گھروں میں بیٹھے بچے اور بیبیاں بھی یہ پروگرام دیکھ رہی ہیں۔
بوٹ کسی اچھے بزرگ کی طرح اچھے دنوں کو یاد کرتا جب عسکری اداروں میں انگریز کے زمانے کا لایا ہوا ایک کارندہ ہوتا تھا جسے بیٹ مین کہتے تھے۔ اس کا کام صاحب کی وردی استری کرنا، صاحب کی چائے میں چینی کی درست مقدار ڈالنا اور کبھی کبھی سر پر تیل ڈالر کر مالش بھی کرنا تھا لیکن اس کی سب سے اہم ڈیوٹی تھی کہ بوٹ کی چمک میں کبھی کوئی کمی نہ رہ جائے۔ جب تک صاحب کو اپنے چہرے کا عکس بوٹ میں نظر نہیں آتا تھا بیٹ مین کا کام پورا نہیں ہوتا تھا۔
کچھ سال پہلے بات چلی تھی کہ یہ ایک نوآبادیاتی نظام ہے۔ بیٹ مین کا کام انسانی وقار کے منافی ہے تو یہ عہدہ ختم کیا جائے یا اسے کوئی اچھا سا نام دیا جائے جیسے تم لوگوں نے چپڑاسی کو قاصد کہنا شروع کر دیا یعنی وہ کسی بابو کے دفتر کے باہر بیٹھا مزدور نہیں بلکہ عاشقوں اور معشوقوں کے بیچ پیغام رسانی کا کام کرتا ہے۔
بوٹ کہتا کہ ہم اپنے عسکری اداروں کو 21ویں صدی میں لے جا رہے ہیں جہاں ہائیبرڈ جنگیں نصف شب کو ٹوئٹر پر لڑی جاتی ہیں، جہاں دشمن کا ہر ٹھکانہ ہمارے غوری کے نشانے پر ہے، جہاں ہمارے مستعد افسر سمندر میں بجری ڈال کر آپ کے لیے لگژری اپارٹمنٹس بنا رہے ہیں، جہاں ہم فوج جو جدید ہتھیاروں سے لیس کر رہے ہیں، جہاں ہم نوجوان ذہنوں کی ایسی تربیت کر رہے ہیں کہ ان کے خون کی بوند سبز رنگ کی ہو چکی اور جو اپنے اسمارٹ فونوں پر 24 گھنٹے گالی گلوچ کر کے ہماری نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں وہاں تم لوگ اس دقیانوسی سوچ کے مالک ہو کہ یہ بحث چھیڑ کر بیٹھ گئے کہ بوٹ کی عزت کیسے بڑھتی ہے، بوٹ کی بےعزتی ممکن ہے یا نہیں۔
بوٹ کو اگر اپنی بات جاری رکھنے کا موقع دیا جاتا تو وہ یاد کرواتا کہ بوٹ سرحدوں پر پہرہ دیتا ہے، مرغزاروں میں ڈیوٹی کرتا ہے۔ کبھی جنگلوں، بیابانوں میں پٹھو اٹھا کر مارچ کرتا ہے۔ کبھی کہیں آنے والے کو، جانے والے کو گارڈ آف آنر پیش کرتا ہے۔ کبھی کسی زندان کے دروازے پر ٹھڈا مار کر کہتا ہے اوئے تمہیں ہم یہاں سونے کے لیے لائے ہیں۔
بوٹ کا جتنا بھی احترام ہو، کمرشل بریک تو کمرشل بریک ہے۔ جب آتی تو سب میز پر پڑے بوٹ کی طرف لپکتے اور اسے اپنے سینے سے لگاتے ہوئے ہم آواز ہو کر گاتے کہ ’میرے پاس تم ہو۔
اور شاید اتنی دیر میں اینکر کی آواز واپس آ جاتی اور اگر اسے مجید امجد سے تھوڑا سا شغف ہوتا تو وہ معذرت کے ساتھ یہ شعر پڑھتارہ گیا گونجتا خلاؤں میں
بوٹ کا ایک قہقہہ تنہابشکریہ …… محمد حنیف
18 Jan, 2020 at 3:20 am #18Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
کیا فیصل واڈا کے فوجی بوٹ ۔۔۔۔۔ کی نما ئش ہی وجہ بنی ہے ۔۔۔۔۔۔
کہ ۔۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔ کا چمار شکل ۔۔۔۔۔ جرنل ففورا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی جاب سے تبد یل ہوگیا ہے ۔۔۔
ٹا ئمنگ تو سیم ہی ہے ۔۔۔ جیسے ہی فوج بوٹ کی نما ئش مکمل ہو ئی ۔۔۔۔ اگلے ہی دن ۔۔۔ چمارشکل کا جرنل ففورا ۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر کے عہدے سے ھٹا دیا گیا ۔۔
18 Jan, 2020 at 5:34 am #19Re: ٹی وی پروگرام میں 'فوجی بوٹ' لانے پر فیصل واڈا پر تنقید
ایک فوجی چیف کی ہوس ایکسٹینشن کے خاطر ۔۔۔۔ پوری حکومت اور اپوزیشن کو ۔۔۔۔۔ وردی اسلحہ بردار ۔۔۔۔ ادارے کے سا منے ۔۔۔۔ بلیک میل ہونا پڑا
جس کا بھید ۔۔۔۔ بوٹ کی فتح دکھا کر ۔۔۔۔۔ وفا قی وزیر فیصل واڈا نے کنفرم بھی کردیا ۔۔۔۔۔ اس ننگی فوجی مدا خلتوں ۔۔۔۔۔ کارسول میں فوجی بدمعاشی اور زبردستی کے مظا ھرے کے بعد ۔۔۔۔
۔۔۔۔
بوٹ والوں ۔۔۔۔ غلیل والوں ۔۔۔۔ کا ۔۔۔ سیا سی سول معاملات میں ۔۔۔۔ مکروہ گندہ غلیظ ۔۔۔۔ کردار ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ کتنا ۔۔۔۔۔ بے نقاب ہوگا ۔۔۔۔
کہ ۔۔۔۔ یہ پھدو عوام ۔۔۔۔۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔۔ کی پوجا پا ٹ بند کرکے ۔۔۔۔۔۔ فوجیوں اور ۔۔۔ جرنیلیوں ۔۔۔۔ کے پچھواڑے ۔۔۔۔۔ چا ٹنے بند کرے گی ۔۔۔۔
کب تک ۔۔۔۔ اس ملک میں ۔۔۔۔ مکروہ فوجی ۔۔۔۔ نظام ۔۔۔۔ پارلیمان سے ۔۔۔۔ کھیل کرتے رھیں گے ۔۔۔۔۔ کب تک ۔۔۔۔ کب تک ۔۔۔۔ستر سال کے بعد بھی
یہ مکروہ ۔۔۔۔ غلیظ لوگ ۔۔۔۔۔ ملک کو چلنے نہیں دے رھے ہیں ۔۔۔۔۔
کب اس مکروہ فوج کے کرتوتوں کی سزا نازل ہونا شروع ہوگی ۔۔۔۔۔ کب اس فوج پرست پھدو عوام اپنے انجام کوپہنچیں گے ۔۔۔
آخر کونسا دن ہوگا جب لگے گا ۔۔۔۔ دن نکلنے والا ہے ۔۔۔۔ یا یہ ملک فوجی بوٹوں وردیوں انٹرنیشنل سودے بازیوں کے اند ھیرے ہی اند ھیرے میں ۔۔۔۔۔ پار کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔
کیا کبھی پا کستان ۔۔۔۔ آزاد سول نظام میں سا نس لے سکے گا ۔۔۔۔۔۔ یا ساری عمر ۔۔۔۔ پا کستان فوج کے پچھواڑے سے ہی سا نس لیتا رھے گا ۔۔۔۔۔
فوج کے پچھواڑے سے سا نس لے لے کر ۔۔۔۔ملک کی شکل صو ما لیہ سے تو جا ملی ہے ۔۔۔۔ اور یہ مکروہ فوجی ۔۔۔ ملک کی گردن سے اترنے کو تیار نہیں ۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 1 year, 1 month ago by
Guilty.
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.