Home › Forums › Siasi Discussion › ٹول ٹیکس 300 سے 1400 ہو گیا مگر مراد سعید کو پھر بھی تعریفی سند تھما دی
- This topic has 6 replies, 2 voices, and was last updated 1 year, 4 months ago by
Anjaan. This post has been viewed 347 times
-
AuthorPosts
-
10 Feb, 2022 at 6:13 pm #1
سزا اور جزا کے بغیر کوئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا، میں وفاقی وزیر مراد سعید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اُن کی وزارت کارکردگی میں پہلے نمبر پر رہی۔ سب سے نوجوان وزیر اور سب سے بہتر پرفارمنس۔
یہ الفاظ وزیراعظم عمران خان کہ ہیں جو انھوں نے دس بہترین وفاقی وزارتوں کی رینکنگ کی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران ادا کیے۔
وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر تبصرے کرنے والوں کا جیسے تانتا بندھ گیا ہو۔ مگر پہلے ایک نظر دوڑاتے ہیں کہ دس وزارتوں پر جنھیں وزیراعظم سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ موصول ہوا ہے۔
ان دس وزارتوں میں وزارت مواصلات پہلے نمبر پر، اسد عمر کی وزارت پلاننگ کا دوسرا نمبر، یہ ریکنگ جاری کرنے والے شہزاد ارباب کی غربت کے خاتمے کی وزارت نے تیسرا، شفقت محمود کی وزارت تعلیم نے چوتھا، شیریں مزاری کی وزارت برائے انسانی حقوق نے پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر وزارت صنعت و پیداوار، نیشنل سکیورٹی ڈویژن اور کامرس اور تجارت کی وزارتیں ہیں۔
شیخ رشید کی وزارت داخلہ نے نواں جبکہ نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت نے دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔
اگرچہ وزیر اعظم عمران خان نے اس رینکنگ کو میعاری قرار دیا ہے مگر پھر بھی سوشل میڈیا پر ان وزارتوں کی کارکردگی کی علیحدہ سے بھی خبر لی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین یہ سوالات پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ اسناد کن بنیادوں پر دی گئی ہیں، ان کی رپورٹ بھی شیئر کی جائے۔
عمران نامی ایک صارف نے وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انھوں نے لکھا کہ ’کیا ہم وزیرِ اعظم کے دفتر میں کارکردگی سے متعلق جمع کروائی گئی رپورٹ پڑھ سکتے ہیں۔ میں انسانی حقوق اور داخلہ سے متعلق رپورٹ پڑھنا چاہوں گا، کیونکہ یہ نتائج ہضم کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ان کی کارکردگی بظاہر بُری ہے۔
مکمل درجہ بندی دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ وزارتِ خزانہ کا درجہ 17واں، اکنامک افیئرز ڈویژن کا آخری یعنی 23 واں اور وزارتِ ریلوے جو کچھ عرصہ قبل تک موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے پاس تھی، اس کا نمبر 19واں ہے۔
انیل اقبال نامی صارف نے رینکنگ سے متعلق ایک اہم نقطہ اٹھایا۔ انھوں نے لکھا کہ ’جس ملک میں فنانس اتنی ہی اہم ہے جتنی قومی سالمیت، وہاں وزارتِ خزانہ اور اکنامک ڈویژن کا رینک سب سے بُرا ہے۔ ریلوے کو بھی دیکھ لیں، یہ مکمل طور پر قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے۔
یہاں یہ بات بتانا بھی اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مختلف وزارتوں میں وزرا کو کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیونکہ پہلی دس پوزیشنوں پر آنے والی وزارتوں میں ہی اسناد تقسیم کی گئیں اس لیے جو وزارتیں یہ اسناد لینے میں ناکام رہیں، ان کے وزرا نے اگلی مرتبہ اچھی کاکردگی کی بات کی جن میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کابینہ کی دس وزارتوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ اگلی دفعہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔
صارفین کی بڑی تعداد نے مراد سعید کی کارکردگی کو ہی موضوعِ بحث بنایا تاہم کچھ صارفین کی جانب سے وزارتِ ایوی ایشن کو تیسرا نمبر دینے پر سوالات اٹھائے گا۔
صارف محمد بلال نے بھی شکایت کی کہ مراد سعید کے دور میں گذشتہ تین برس میں ٹول ٹیکسز دگنا ہو گیا ہے اور اس پر پھر انھیں تعریفی سند بھی تھما دی گئی۔
ایک صارف زین رضا کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہترین طریقہ ہے کہ آپ وزارتوں کی کارکردگی کو پہلے سے متعین کردہ اہداف کے ذریعے پرکھیں، اور پھر اس سے مراعات اور انعام کو جوڑ دیا جائے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایوی ایشن کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے حالانکہ ہوا بازی کے وزیر نے یورپ میں ایئرلائن پر پابندی لگوا دی تھی اور پاکستانی پائلٹس کے لیے پوری دنیا میں بحران پیدا کر دیا تھا۔
تاہم امتیاز احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’تاریخ میں پہلی بار جہموری اقدام، حکومتی کارکردگی کا عوام کے سامنے لانا سہی معنوں میں جہموریت کا حسن ہے۔10 Feb, 2022 at 6:15 pm #2سزا اور جزا کے بغیر کوئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا، میں وفاقی وزیر @MuradSaeedPTI کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انکی وزارت کارکردگی میں پہلے نمبر پر رہی۔ وزیراعظم عمران خان pic.twitter.com/IFRYkjmZBp
— PTI (@PTIofficial) February 10, 2022
10 Feb, 2022 at 6:16 pm #4کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2022
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.