- This topic has 59 replies, 15 voices, and was last updated 4 years, 10 months ago by
Bawa.
-
AuthorPosts
-
26 Jan, 2019 at 9:05 pm #1گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی سروے میں شامل ایک ہزار 141 افراد میں سے 51 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کے حق میں ووٹ دیا۔
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے مطابق سروے میں ایک ہزار 141 افراد سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ‘وزیراعظم کی 2018 میں انتخابات میں کامیابی کے بعد اب تک کی مجموعی کارکردگی پر آپ کی کیا رائے ہے’۔
سروے کے نتائج کے مطابق 38 فیصد افراد نے وزیراعظم کی کارکردگی کو ‘اچھا’ قرار دیا جبکہ 13 فیصد افراد کی رائے تھی کہ وزیراعظم کی کارکردگی ‘بہت اچھی’ ہے۔
سروے میں شامل افراد میں سے مجموعی طور پر 51 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جنہوں نے 25 جولائی کو منعقدہ انتخابات میں کامیابی کے بعد 18 اگست 2018 کو وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا۔
وزیراعظم کی کارکردگی پر غیرمطمئن افراد کی تعداد 46 فیصد رہی، سروے میں 26 فیصد افراد نے عمران خان کی کارکردگی کو ‘خراب’ قرار دیا اور اسی طرح 20 فیصد کی نظر میں وزیراعظم کی کارکردگی ‘بہت خراب’ ہے جبکہ 3 فیصد افراد نے جواب دینا نہیں چاہا یا پھر نہیں معلوم کا جواب دیا۔
شہری علاقوں کے افراد نے سروے میں بتایا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے دور سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
سروے میں شامل شہری افراد میں سے 15 فیصد کا خیال تھا کہ عمران خان کی کارکردگی اب تک بہت اچھی ہے جبکہ 44 فیصد نے کہا کہ اچھی ہے جبکہ 23 فیصد نے ‘خراب’ قرار دیا تو، 16 فیصد نے ‘بہت خراب’ اور 2 فیصد نے یا تو جواب نہیں دیا پھر کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے۔
دیہی علاقوں کے رہائشیوں میں سے 12 فیصد نے وزیراعظم کی کارکردگی کو بہت اچھی قرار دیا تو 35 فیصد افراد نے کہا کہ ان کی کارکردگی اچھی ہے جبکہ 27 فیصد افراد نے خراب اور 22 فیصد نے بہت خراب سے تعبیر کیا تاہم 4 فیصد نے یا تو جواب نہیں دیا یا پھر کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے۔
سروے میں شامل افراد کے جوابات کوعمر کے لحاظ سے جانچا جائے تو 30 سال سے کم عمر کے 65 فیصد افراد نے عمران خان کی کارکردگی کے حق میں ووٹ دیا۔
وزیر اعظم کی کارکردگی 50 سال سے بڑی عمر کے افراد کے لیے کسی طرح بھی اچھی نہیں ہے کیونکہ اس عمر کے 51 فیصد افراد نے عمران خان کی کارکردگی کو یا تو ‘خراب’ یا ‘بہت خراب’ سے تعبیر کیا۔
26 Jan, 2019 at 9:11 pm #2عوام کی نبض جاننے کے دو ہی اچھے طریقے ہیںالیکشن اور راۓ عامہ کے جائزے
گیلپ ایک اچھی شہرت کا سروے ہے …لہذا اس فورم اور میڈیا کے کچھ حلقوں میں مچی ہاہا کار کے باوجود عوام کی اکثریت مطمئن ہے …البتہ چھیالیس فیصد ایک بڑا نمبر ہے جوکہ غیر مطمئن ہے
26 Jan, 2019 at 9:15 pm #3سروے میں شامل نوجوانوں کی اکثریت اب بھی عمران کے ساتھ ہے …البتہ عمر رسیدہ افراد کی اکثریت عمران کے خلاف ہےاور یوں سمجھ میں آتا ہے کہ دانش گردی کی اکثریت کیوں عمران کے خلاف ہے
- mood 5
- mood Zinda Rood, Host, Bawa, Believer12, Aamir Siddique react this post
26 Jan, 2019 at 9:17 pm #4Approval rating will get better with time. PTI is making some tough decisions in first year of its government and risking it’s political capital. Hopefully, these decisions will bear fruits in the latter half of PTIs tenure.- This reply was modified 53 years, 11 months ago by .
- local_florist 1
- local_florist Bawa thanked this post
26 Jan, 2019 at 9:20 pm #5پاکستان کو بہترین ملک منتخب کرلیا گیاحکومت، عدلیہ اور فوج کے مشترکہ اجلاس میں یہ پتہ لگانے کے لیے ووٹنگ ہوئی کہ کون سا ملک بہترین ہے؟
تو جناب تقریباً متفقہ فیصلے میں پاکستان کو بہترین ملک منتخب کرلیا گیا۔ اگرچہ بیلٹ پیپر پر پاکستان کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا، لیکن پھر بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند وزرا نے بیلٹ پیپر پر ’گو نواز گو‘ لکھا اور اسی پر ہی مہر ثبت کی۔
ووٹنگ کا مرحلہ ختم ہوا تو وزیرِاعظم عمران خان نے دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ وہاں موجود پریس ممبران کو لگا کہ خان صاحب نے عادتاً یہ مطالبہ کردیا ہے مگر خان صاحب نے زور دیا کہ بھئی نتائج میں پاکستانی عوام کے جذبات کی ٹھیک ٹھیک ترجمانی ہونی چاہیے اور نیا پاکستان پوری کائنات کا بہترین ملک قرار دیا جانا چاہیے۔ فواد چوہدری نے نتائج میں یہ اضافہ کردیا کہ پاکستان جولائی 2018ء کے بعد پورے عالم میں بہترین ملک بنا اور یوں وہ وزیرِاعظم کا غصہ ٹھنڈا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عمران خان نے 100 سے بھی کم دنوں کے اندر بدترین ملک کو پورے عالم کا بہترین ملک بنانے پر خود کو مبارک باد پیش کی۔ عمران خان نے جب بدترین ملک کا ذکر کیا تو ان کے ہاتھ میں ایک پرچی تھما دی گئی اور وزیرِاعظم صاحب نے فوری طور پر ایک الگ سے ووٹنگ کرانے کو کہا۔ 5 منٹ بعد ووٹنگ ختم ہوئی تو تقریباً متفقہ فیصلے میں ہندوستان کو دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا۔ جبکہ ووٹنگ کے دوران فیاض الحسن چوہان اور مراد سعید کسی نہ کسی طرح ’گو نواز گو‘ کو ووٹ دینے میں کامیاب ہوگئے۔
اجلاس میں داخلہ اور خارجہ دونوں پالیسیوں کو زیرِ بحث لایا گیا۔ شاہ محمود قریشی خواب خرگوش میں مبتلا رہے اور نیند میں بڑبڑانے لگے کہ، ‘خارجہ پالیسی دفتر خارجہ میں بنے گی، جس پر قہقہے بلند ہوئے اور محفل زعفرانِ زار ہوگئی۔
پریس ممبران نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران حاصل ہونے والی بڑی بڑی کامیابیوں اور بڑے بڑے کارناموں پر روشنی ڈالنے کو کہا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو سال 2019ء کا آغاز پوری دنیا میں سب سے پہلے پاکستان میں ممکن بنانے پر مبارک باد پیش کی کہ سال 2019ء کا آغاز پوری دنیا میں سب سے پہلے پاکستان میں ہی ہو۔
شیخ رشید آگ بگولہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ، ’عمران خان پاکستان کو وقت سے اتنا آگے لے کر گئے ہیں، جتنا آگے کوئی سیاستدان نہیں لے کر گیا۔‘ تاہم ریاست کی جانب سے جھڑک دیا گیا اور 1947ء یاد دلایا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے پاکستان کو 1400 برس پیچھے لے جانے کے بجائے وقت سے آگے لے جانے کی بات پر شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان کو دنیا کا محفوظ ترین ملک بھی قرار دیا گیا۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کیمرا تھامے گوروں کی تصاویر استعمال کی گئیں۔ یہ لوگ جو اپنی مرضی سے یہاں آئے تھے اور جنہیں پیسے نہیں کھلائے گئے تھے، انہیں سیاحت میں پاکستان کی کامیابیوں کی ایک نمایاں مثال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ سفید فام خواتین سیاحوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہونے پر عمران خان ایک بار پھر خود کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
عمران خان کہتے ہیں کہ، ’دیکھیے پاکستان کتنا محفوظ ہے، اب تو پشاور کی سڑکوں پر گوری لڑکی کو سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
- mood 5
- mood صحرائی, Qarar, Atif Qazi, Believer12, Muhammad Hafeez react this post
26 Jan, 2019 at 9:35 pm #6میرے خیال میں ابھی عمران خان اور اس کی حکومت کی کارکردگی کو جانچنا قبل از وقت ہے، کم از کم ایک سال بعد کچھ واضح ہوسکے گا کہ یہ کرنا کیا چاہتے ہیں۔۔
- thumb_up 5
- thumb_up صحرائی, SaleemRaza, Bawa, Atif Qazi, Believer12 liked this post
26 Jan, 2019 at 10:01 pm #7Approval rating willwgil better with time. PTI is making some tough decisions in first year of its government and risking it’s political capital. Hopefully, these decisions will bear fruits in the latter half of PTIs tenure.I think opposite of you; approval rating will fall further if another survey is conducted after six months. I don’t see any relief to public next six months or so; Sahiwal incident will be another reason of fall in approval rating. Although mini budget has some relief for public but public gives importance to only one thing which is inflation that impacts everyone. After six months it will be one year of government and there will be lot of surveys and analysis on current government’s performance and mark my words majority will go against government.
26 Jan, 2019 at 11:03 pm #8Gallup: 51% people happy, 13% extremely happy with near hyperinflation, crash of rupee, disappearance of gas/electricity, growth forecasts plummeting, homes & shops being razed to the ground, livelihoods being taken away..
Pata nai kis ko chutiya samajh rakha hai. Hole nation ko?— Gul Bukhari (@GulBukhari) January 26, 2019
- mood 5
- mood Zed, صحرائی, Bawa, Atif Qazi, Aamir Siddique react this post
26 Jan, 2019 at 11:28 pm #9Approval rating will get better with time. PTI is making some tough decisions in first year of its government and risking it’s political capital. Hopefully, these decisions will bear fruits in the latter half of PTIs tenure.پاکستان جیسے ملک میں جہاں لیڈروں کی پرستش کی جاتی ہے وہاں لیڈر کی مقبولیت کبھی بھی کارکردگی سے مشروط نہیں ہوتی …مثلاً باوا جی بچپن سے نواز شریف کے سپاہی ہیں حالانکہ سب جانتے ہیں کہ تین دفعہ باری لے کر بھی شریفوں کی کارکردگی کوئی خاص نہیں تھی …یہ وفاداری اب اگلی نسل کو منتقل ہوجاۓ گی البتہ ان کی صوابدید ہے کہ غلامی حمزہ کی کرنی ہے یا مریم کی
عمران کے پرستاروں کی بھی یہی حالت ہے
- thumb_up 1 mood 4
- thumb_up Zed liked this post
- mood Ghost Protocol, Bawa, Atif Qazi, Zinda Rood react this post
26 Jan, 2019 at 11:37 pm #10گل بخاری کا ٹویٹ اس فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے جب آپ کسی کو فیل ہونے کی بد دعائیں دیں مگر مخالف پرچے میں پاس ہوجاۓ
گل بخاری ایک ببل میں رہ رہی ہے …کون چوتیا ہے وہ سروے نے ظاہر کر دیا ہے
- thumb_up 1 mood 4
- thumb_up Zed liked this post
- mood Ghost Protocol, Bawa, Atif Qazi, Aamir Siddique react this post
27 Jan, 2019 at 1:06 am #11Hole nation
پٹوارن پاگل ہو گئی ہے۔ عمران خان کا نام سن کے پتا نہیں کیوں ان لوگوں کے اُوپر نیچے سے دھواں نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔
- mood 4
- mood Ghost Protocol, Bawa, Atif Qazi, صحرائی react this post
27 Jan, 2019 at 1:08 am #12Hole nationپٹوارن پاگل ہو گئی ہے۔ عمران خان کا نام سن کے پتا نہیں کیوں ان لوگوں کے اُوپر نیچے سے دھواں نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔
Which hole? https://t.co/j25zK7brj5
— Gul Bukhari (@GulBukhari) January 26, 2019
- This reply was modified 53 years, 11 months ago by .
27 Jan, 2019 at 1:21 am #13I don’t get it. She laughs at him for “hole” then does the same mistake herself.
- mood 4
- mood SaleemRaza, Ghost Protocol, Bawa, Atif Qazi react this post
27 Jan, 2019 at 1:28 am #14پاکستان کو بہترین ملک منتخب کرلیا گیا حکومت، عدلیہ اور فوج کے مشترکہ اجلاس میں یہ پتہ لگانے کے لیے ووٹنگ ہوئی کہ کون سا ملک بہترین ہے؟ تو جناب تقریباً متفقہ فیصلے میں پاکستان کو بہترین ملک منتخب کرلیا گیا۔ اگرچہ بیلٹ پیپر پر پاکستان کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا، لیکن پھر بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند وزرا نے بیلٹ پیپر پر ’گو نواز گو‘ لکھا اور اسی پر ہی مہر ثبت کی۔ ووٹنگ کا مرحلہ ختم ہوا تو وزیرِاعظم عمران خان نے دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ وہاں موجود پریس ممبران کو لگا کہ خان صاحب نے عادتاً یہ مطالبہ کردیا ہے مگر خان صاحب نے زور دیا کہ بھئی نتائج میں پاکستانی عوام کے جذبات کی ٹھیک ٹھیک ترجمانی ہونی چاہیے اور نیا پاکستان پوری کائنات کا بہترین ملک قرار دیا جانا چاہیے۔ فواد چوہدری نے نتائج میں یہ اضافہ کردیا کہ پاکستان جولائی 2018ء کے بعد پورے عالم میں بہترین ملک بنا اور یوں وہ وزیرِاعظم کا غصہ ٹھنڈا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ عمران خان نے 100 سے بھی کم دنوں کے اندر بدترین ملک کو پورے عالم کا بہترین ملک بنانے پر خود کو مبارک باد پیش کی۔ عمران خان نے جب بدترین ملک کا ذکر کیا تو ان کے ہاتھ میں ایک پرچی تھما دی گئی اور وزیرِاعظم صاحب نے فوری طور پر ایک الگ سے ووٹنگ کرانے کو کہا۔ 5 منٹ بعد ووٹنگ ختم ہوئی تو تقریباً متفقہ فیصلے میں ہندوستان کو دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا۔ جبکہ ووٹنگ کے دوران فیاض الحسن چوہان اور مراد سعید کسی نہ کسی طرح ’گو نواز گو‘ کو ووٹ دینے میں کامیاب ہوگئے۔ اجلاس میں داخلہ اور خارجہ دونوں پالیسیوں کو زیرِ بحث لایا گیا۔ شاہ محمود قریشی خواب خرگوش میں مبتلا رہے اور نیند میں بڑبڑانے لگے کہ، ‘خارجہ پالیسی دفتر خارجہ میں بنے گی، جس پر قہقہے بلند ہوئے اور محفل زعفرانِ زار ہوگئی۔ پریس ممبران نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران حاصل ہونے والی بڑی بڑی کامیابیوں اور بڑے بڑے کارناموں پر روشنی ڈالنے کو کہا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو سال 2019ء کا آغاز پوری دنیا میں سب سے پہلے پاکستان میں ممکن بنانے پر مبارک باد پیش کی کہ سال 2019ء کا آغاز پوری دنیا میں سب سے پہلے پاکستان میں ہی ہو۔ شیخ رشید آگ بگولہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ، ’عمران خان پاکستان کو وقت سے اتنا آگے لے کر گئے ہیں، جتنا آگے کوئی سیاستدان نہیں لے کر گیا۔‘ تاہم ریاست کی جانب سے جھڑک دیا گیا اور 1947ء یاد دلایا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے پاکستان کو 1400 برس پیچھے لے جانے کے بجائے وقت سے آگے لے جانے کی بات پر شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کو دنیا کا محفوظ ترین ملک بھی قرار دیا گیا۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کیمرا تھامے گوروں کی تصاویر استعمال کی گئیں۔ یہ لوگ جو اپنی مرضی سے یہاں آئے تھے اور جنہیں پیسے نہیں کھلائے گئے تھے، انہیں سیاحت میں پاکستان کی کامیابیوں کی ایک نمایاں مثال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ سفید فام خواتین سیاحوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہونے پر عمران خان ایک بار پھر خود کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ، ’دیکھیے پاکستان کتنا محفوظ ہے، اب تو پشاور کی سڑکوں پر گوری لڑسرکاری اشتہار نا ملنے پر یہ اول جلول بكواس لکھ کر ڈان اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے ۔
- mood 3
- mood SaleemRaza, Bawa, Atif Qazi react this post
27 Jan, 2019 at 1:44 am #15اصل سروے روز ٹی وی پر لائیو آتا رھتا ہے ۔۔۔۔پبلک کی د کانیں مکان مسمار کرنے سے لیکر ۔۔۔۔ قطری گاڑی چلانے تک ۔۔۔۔ سب کچھ صاف نظر آتا ہے ۔۔۔۔
کیا کررھا ہے ۔۔۔۔ کیا پلان ہے ۔۔۔۔ پلان ہے بھی کہ نہیں ۔۔۔۔۔ کتنے سجیدہ محنتی مشیر رکھے ہیں کتنے چھچورے کن ٹٹے ۔۔۔۔ ساتھ رکھے ہیں ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے بڑی خوشی ہے ۔۔۔۔۔۔ کہ ابھی چند مہینے میں ہی اس عظیم قائد اعظم ۔۔ کے ۔۔۔۔ مذ احیہ ٹو ٹے چل گئے ہیں ۔
دیکھنا یہ ہے کہ اگلے سال دوسال تک مذ احیہ ٹوٹوں کا لیول ۔۔۔ کتنی بلندی حاصل کر پا تا ہے ۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے ۔۔۔ ٹوٹ بٹوٹ حکومت کے ۔۔۔۔
لائیو مذا حیہ ٹو ٹے ہی بہت ہی زبردست سروے کرکے گھر پہنچا دیتے ہیں ۔۔۔۔۔ پھدو گیلپ کے سروے پڑھنے کی کس کو ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- This reply was modified 53 years, 11 months ago by .
- thumb_up 3
- thumb_up SaleemRaza, Bawa, Atif Qazi liked this post
27 Jan, 2019 at 5:26 am #16گل بخاری کا ٹویٹ اس فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے جب آپ کسی کو فیل ہونے کی بد دعائیں دیں مگر مخالف پرچے میں پاس ہوجاۓ گل بخاری ایک ببل میں رہ رہی ہے …کون چوتیا ہے وہ سروے نے ظاہر کر دیا ہےمیں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں ۔جسے کسی بھی چیز کو سانچے میں ڈھال کر اس کی ساخت تبدیل کی جاسکتی ہے ۔بلکل یہ ہی ہاتھ ہماری قوم کے ساتھ ہو گیا ہے اس ملک خداداد میں پچھلے پچاس ساٹھ برسوں میں صرف عوام کو کھوکھلے نعروں اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔۔تو ہم بھی مایوسی کے سانچے میں ڈھل گئے ہیں ۔۔۔ہم کو اب کوئی چیز مثبت نظر نہیں آتی اور نہ ہی ہم دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔۔اب ہم صرف منفی سوچ کے متلاشی ہیں اور یہ ہی ہماری حیات کا مقصد رہ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔یہاں بہت سارے دوست یہ بھی شکوہ کرتے ہیں ۔۔کہہ جہموریت کو پھولنے پھلنے نہیں دیا گیا ۔۔۔۔۔لیکن میں ایک ان پڑھ شخص ہوں ۔میں نے آپنی زندگی میں کتابوں کا بوجھ نہیں اٹھایا ۔۔۔لیکن میرے نزدیک ان دوستوں کا عذر بھی تب ہی قابل قبول ہو جب اس قلیل مدت میں جہوریت کی بہتری کے لیے مثبت اقدام کئیے گئے ہوں ۔۔۔۔پندرہ بیس سال پنجاب میں حکومت کرنے والا میرا لیڈر آج کہتا ہے کہہ پنجاب پولیس کو بہتر بنانے کے ضرورت ہے ۔۔۔۔۔میرے لیے فورم کے تھریڈ پر تھریڈ بھرنے سے یہ چھوٹا سا پیغام ہی صورت حال کو سمجھنے کے لیے کافی ہے کہہ اس قوم کو اج تک بڑی سوچھی سمجھی سازش کے تحت راستے سے بھٹکایا گیا ہے ۔۔۔۔صرف اپنے مفاد کے ریگستان میں راتوں رات خوابوں کے محل تعمیر کر لیے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔لیکن آخر میں یہ ہی کہوں گا ۔ڈوبتی یوئی ہماری پارٹی کو گل بخاری کے ٹویٹ کا سہارا ۔۔۔
ہاں یاد آیا ۔۔میاں دے نعرے وجنے وئی وجنے ۔نے ۔
- mood 7
- mood Zed, Bawa, Atif Qazi, Believer12, صحرائی, Zinda Rood, Qarar react this post
27 Jan, 2019 at 5:31 am #17سرکاری اشتہار نا ملنے پر یہ اول جلول بكواس لکھ کر ڈان اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے ۔تو یہ سب اخبار اور جنگلی بوٹی کی طرح بھانت بھانت کے چینیلز کیا عوام کے پیسوں سے چلتے تھے ۔۔۔۔۔
ویسے بہت سارے پروگرام اب نظر بھی نہیں آتے ۔۔۔اتنے چینل اور ٹاک شو ہو گئے تھے ۔۔۔انہوں نام بھی عجیب رکھ لیے تھے ۔۔۔لگ پتہ جائے گا ۔۔۔آمنے سامنے۔۔۔آخری ٹاک ۔۔۔ہاڈ ٹاک ۔۔۔۔سافٹ ڈاگ ۔۔جواب دو ۔۔۔سوال یہ ہے ۔۔۔۔آپنا پاکستان ۔۔ایک انیکر تے تین ۔مہمان ۔۔۔مقابل ۔۔
- mood 4
- mood Zed, Bawa, Atif Qazi, Believer12 react this post
27 Jan, 2019 at 6:10 am #18میرے لیے فورم کے تھریڈ پر تھریڈ بھرنے سے یہ چھوٹا سا پیغام ہی صورت حال کو سمجھنے کے لیے کافی ہے کہہ اس قوم کو اج تک بڑی سوچھی سمجھی سازش کے تحت راستے سے بھٹکایا گیا ہے ۔۔۔۔ ۔
سلیم رضا ۔۔۔۔۔۔
سوچی سمجھی سازش کا تھوڑا سا ۔۔۔۔ خلا صہ بیان کیا جائے ۔۔۔ کس نے کی کون کون شامل ہے ۔۔۔۔ سازش کا گول کیا ہے ۔۔۔۔۔
- This reply was modified 53 years, 11 months ago by .
- thumb_up 2
- thumb_up Bawa, Muhammad Hafeez liked this post
27 Jan, 2019 at 6:25 am #19جب سے میں نے یہ سروے دیکہا ہے ، ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑ گئے ہیں،،،،،، اور مجہہ خطا کار کی کئی چیزین خطا ہوچکی ہین ،،،،، مجہے مشرف، ضیاء اور ایوب کے الیکشن اور ریفرنڈم یاد آ رہے ہیں ،،،، وہ بھی کوئی بھولنے کی چیز ہیں ،،،، لوگوں کے آئے بغیر ہی سو فی صد ووٹ پڑ جاتے تھے ، یہ تو پچاس فی صد ہیں ،،،، عادت ہوگئی ہے ابتو ایسی مسخرہ بازیوں کی
27 Jan, 2019 at 8:44 am #20ان حالات میں ایسا سروے بہت ضروری تھا- thumb_up 3
- thumb_up Bawa, Atif Qazi, Believer12 liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.