Thread:
وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
Home › Forums › Siasi Discussion › وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
- This topic has 5 replies, 4 voices, and was last updated 12 months ago by
Believer12. This post has been viewed 133 times
-
AuthorPosts
-
21 Apr, 2020 at 10:38 pm #1
حسن داور
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 4301
- Posts: 2826
- Total Posts: 7127
- Join Date:
8 Nov, 2016
Re: وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چند دن قبل وزیر اعظم کی ایک صاحب سے ملاقات ہوئی جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تو بطور ذمے دار وزیر اعظم اور ذمے دار شہری ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سارا ملک بیک وقت اکٹھا ہو کر وائرس کا مقابلہ کرے گا تو ہم اس پر بہتر طریقےسے قابو پا سکیں گے اور ہمیں امید ہے کہ شاید ہمارے اعداد و شمار وہاں نہ پہنچیں جن کا بہت سے دوسرے ملکوں کو سامنا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ ہم نے 25 اپریل کے بارے میں تخمینہ لگایا تھا کہ 12 سے 15ہزار کے درمیان کیسز ہو سکتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں ایسا لگتا ہے کہ ہم اس کے قریب قریب پہنچ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہماری صورتحال بہتر ہے لیکن اس صورتحال کو ہمیں برقرار رکھنا ہو گا جس کے لیے ضروری کے تمام تر احتیاط پر لازمی عمل کیا جائے۔
یاد رہے کہ دنیا کے ملک کی بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ ان کے ٹیسٹ کی جو رپورٹ سامنے آئی وہ بھی اسلام آباد کے ہسپتال کی ہی ہے۔
فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے ڈان کو بتایا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے ایک روز بعد فیصل ایدھی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 15 اپریل کو فیصل ایدھی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے تھے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔
سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیراعظم کو یہ چیک کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک ملک میں وائرس سے ساڑھے 9 ہزار افراد متاثر اور 200 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔- local_florist 1
- local_florist Bawa thanked this post
21 Apr, 2020 at 10:41 pm #2حسن داور
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 4301
- Posts: 2826
- Total Posts: 7127
- Join Date:
8 Nov, 2016
Re: وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
وزیر اعظم عمران خان سے فیصل ایدھی کی ملاقات
ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا۔ pic.twitter.com/8FuqDOqmD5
— PTI (@PTIofficial) April 15, 2020
- mood 1
- mood Bawa react this post
23 Apr, 2020 at 9:00 am #3Re: وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
یہ حال ہے ان بڑے بڑے یوتھیوں کا
جو اوپر سے لکھا ہوا ملا وہ اپنے نام سے پوسٹ کر دیا
- mood 1
- mood Believer12 react this post
23 Apr, 2020 at 9:05 am #4Re: وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
- mood 1
- mood Believer12 react this post
23 Apr, 2020 at 9:32 am #5Muhammad Hafeez
ParticipantOffline- Professional
- Threads: 661
- Posts: 4158
- Total Posts: 4819
- Join Date:
13 Oct, 2016
Re: وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
یہ حال ہے ان بڑے بڑے یوتھیوں کا جو اوپر سے لکھا ہوا ملا وہ اپنے نام سے پوسٹ کر دیایہ سارے خود کو ڈاکٹر کہتے ہیں اور دو سطریں خود سے نہیں لکھ سکتے
- thumb_up 2
- thumb_up Believer12, Bawa liked this post
23 Apr, 2020 at 9:53 am #6Re: وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامند
یہ سارے خود کو ڈاکٹر کہتے ہیں اور دو سطریں خود سے نہیں لکھ سکتےڈآکٹر جیسے بنا جاتا ہے اس کے بعد تو میں خود بھی ڈاکٹر ہوں بلکہ بطور احتجاج پروفیسر ڈاکٹر ہوں
- mood 2
- mood Bawa, Muhammad Hafeez react this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.