Thread: وبا اور دعا

Home Forums Islamic Corner وبا اور دعا

Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    unsafe
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 52
    • Posts: 884
    • Total Posts: 936
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: وبا اور دعا

    مذہبی لوگ ایک طرف ایمان/عقیدہ رکھتے ہیں کہ بیماریاں، وبا، وائرس سب اللہ کی طرف سے آتا ہے بلکہ اللہ بھیجتا ہے۔۔ پھر جب کوئی اس بیماری سے مر جاتا ہے یا پھر اس بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس کی مغرفت کے لئے دعا کرتے ہیں یا اللہ ہمیں اس بیماری سے بچا اور جو مر گیا ہے اس کو جنت میں جگہ دے . پہلے تو اسی نے بیماری بھیجی ہے۔۔ اگر کسی اور نے بھیجی ہو، تو پھر ہم اللہ کی مدد مانگ سکتے ہیں، یا مانگتے اچھے بھی لگتے ہیں، اور وہ مدد بھی کرے۔۔ جب بیماری بھیجی ہی اسی نے ہے اور تارگٹ کرکے بھیجی ہے۔۔ تو پھر اسی سے دعا کا کیا مطلب بنتا ہے۔۔ یعنی پہلے وہ سوچتا ہے کہ میں اس فرد یا افراد کو سزا دوں، انہیں بیماری میں مبتلا کرکے ماروں۔۔۔ اور وہ اس کا بندوبست بھی کرتا ہے۔۔ اور پھر ہم اسی سے گڑ گڑا کر دعا بھی مانگنی شروع ہوجاتے ہیں۔۔ کیا اللہ ہم سے دعا منگوانے کے لئے بیماریاں اور آفات بھیجتا ہے۔۔۔۔؟ اس ساری صورت حال کو سامنے رکھیں، تو اللہ میاں کا کیسا کریکڑ ہمارے سامنے آتا ہے۔۔۔ اسے کوئی اور مثبت کام نہیں ہوتا کرنے کو؟ انسانیت کو تکلیف کیسے دینی، یہ مذہبی لوگ تو یہ بھی مانتے ہیں، کہ گناہ ماں باپ کرتے ہیں، اللہ ان کے معصوم بچوں کو معذور بنا دیتا ہے۔۔ زرا اس طرح کے اللہ کا امیج سامنے لائیں
    پھر مذہبی ‘ عالم ‘ اس میں نقطہ نکالتا ہے کہ اللہ ہمیں ہمارے گناہوں کی سزا دیتا ہے، اور وہ ہمیں اپنی طرف توجہ کراتا ہے۔۔ ہم پھر اس سے معافیاں مانگتی ہیں۔ اور پھر اس بلا سے گزرنے کے بعد یونہی گناہوں سے مرغوب زندگی گزارنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔
    اب دیکھیں۔۔۔ اس سارے عمل میں مذہب انسان کو بے بس، کمزور اور احمق بناتا ہے۔ وہ انسان کو اس کی اصل زمہ داری سے روکتا ہے۔ یعنی جو آفت، بیماری، وبا آئی ہے، اس پر اپنی عقل سے اس کے اسباب اورعلاج کو سمجھیں، وہ اس فطرت اور قدرت کے عمل کو سمجھنے کی کوشش کرے اپنی زہانت سے ، اپنے فزیکل وسائل اور علم سے۔۔ اوران وباوں آفتوں کا مقابلہ کرے۔۔ ان کا فزیکل توڑ نکالے، اور جیت کی صورت میں سے اپنی آپ پر اعتماد ملے، اور پوری انسانیت کی پہلے سے بہتر زندگی ہوجائے۔
    لیکن مذہب انسان کو گدھا اور باندر بنا کرمعافیوں اور عبادتوں کی طرف لگا دیتا ہے۔۔ بیچ میں جو خدا اور بندے کے درمیان ‘ ایجنٹ ‘ مولوی، پادری، پنڈت کی شکل میں موجود ہے۔۔ وہ جاہل مطلق اور ایکسپلائٹر کا کردار ادا کرتا ہے۔۔ خدا کا نمائندہ بن کروہ بے وقوف بناتا ہے۔ اپنی عزت، تکریم ، تقدیس کرواتا ہے۔۔ اور طارق جمیل کی طرح عیش کی زندگی گزارتا ہے۔۔
    چین اور چینیوں نے کوئی دعائیں نہیں کی۔۔ ہم سب کے سامنے انہوں نے اس وبا کا اپنی محنت، اپنی زہانت، سائنس اور ٹیکنالوجی سے مقابلہ کیا ہے۔۔ اور اس وبا کے ساتھ وبا بھیجنے والے کے منصوبے خاک میں ملائے ہیں۔۔ اگر کوئی ہے تو!! ہمارے ہاں گورنر، صدر اور وزیراعظم ہاوسز میں دعائیں کرائیں جا رہی ہیں۔ کیونکہ یہ صحیح موقع ہے لوگوں کو مزید بے وقوف بنانے کا، انہیں مزید توہم پرست کرنے کا۔۔ اور ان کا استحصال کرکے موج اور عیش کی زندگی گزارنے کا

    • This topic was modified 2 weeks, 1 day ago by الشرطہ.
    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8679
    • Total Posts: 9057
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: وبا اور دعا

    خدا اور بندے کے بیچ کوی واسطہ نہیں اور ہمیں تو یہی سکھایا گیا ہے کہ سب کچھ اسی سے مانگو کیونکہ وہی پیدا کرنے والا اور رازق ہے یعنی خالق بھی ہے اور رازق بھی۔

    پنڈت ، مولوی، پادری بظاہر اپنی زندگیاں دین کی خدمت کرنے کیلئے تیاگ دیتے ہیں۔ میں سمجھتاہوں کہ اگر یہ نیک نیتی سے اس راہ پر چلتے رہیں تو دنیا کو جنت بناسکتے ہیں اور اگر بدنیتی سے اپنے ان دینی مراتب کا استعمال کرنا چاہیں تو دنیا کو دوزخ بنادیں گے جیسے آجکل پاکستان بنا ہوا ہے، اس سے پہلے افغانستان انہی راہوں پر چل کر دوزخ بنا تھا اب پاکستان چل رہا ہے، اور موجودہ نااہل حکمران اس کام کو جلدی کرنے میں  لگے ہوے ہیں

    اب اس بات کا زکر بھی کرتا چلوں جو آپ کا موضوع ہے یعنی مذہب کو بیچ میں کیوں لایا جاتا ہے؟

    عرض ہے کہ آپ مزہب کو جھٹلانے کیلئے جو مثالیں دیتے ہیں وہ بھی مذہبی لوگوں کی ہوتی ہیں، بہتر ہوگا کہ مزہبی اور غیر مذہبی لوگوں کا آپس میں مقابلہ کرکے بتایا کریں کہ دیکھو مزہبی لوگ کتنا پیچھے رہ گئے ہیں۔ مذہب تو علم کے حصول سے نہیں روکتا بلکہ جتنی بھی علوم کی ابتدای کتابیں تھیں وہ مزہبی لوگوں کی لکھی گئی تھیں، حساب، الجبرا، بائیالوجی، آسٹرانومی اورطب پر جو کتابیں مسلمان دانشوروں کی لکھی ہوی ہیں وہی آج کی جدید دنیا کی بنیاد بنیں تھیں

    ابھی ماڈرن کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرونا ویکسین تیار کرلی ہے جسکے ہیومن پر تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا چھیانوے فیصد تک موثر ہے، یہ ویکسین تیار کرنے والے جرمن بورن ترکی مسلمان میاں بیوی ہیں جو دونوں ریسرچر بھی ہیں اور ایک فیملی سے ہیں، سنا ہے شادی والے دن بھی وہ لیبارٹری میں تھے اور وہیں سے سیدھا شادی کی جگہ پنہچے

    لہذا مذہب کے پیچھے پڑنے کی بجاے یہ دیکھا کرو کہ مذہبی لوگوں کو اگر نکما کیا گیا ہے تو ان کے حکمران اس کے ذمہ دار ہیں یہ نہیں کہ مذہب نے انکو نکما کردیا ، کئی دفعہ ہم افغانیوں کی طرح اپنے فرسودہ رسوم و رواج کو مزہب سمجھنے لگ جاتے ہیں حالانکہ اس  سے مذہب کی بدنامی ہوتی ہے اور آپ جیسے ناقد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں

    #3
    unsafe
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 52
    • Posts: 884
    • Total Posts: 936
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: وبا اور دعا

     مذہب تو علم کے حصول سے نہیں روکتا بلکہ جتنی بھی علوم کی ابتدای کتابیں تھیں وہ مزہبی لوگوں کی لکھی گئی تھیں، حساب، الجبرا، بائیالوجی، آسٹرانومی اورطب پر جو کتابیں مسلمان دانشوروں کی لکھی ہوی ہیں وہی آج کی جدید دنیا کی بنیاد بنیں تھیں ابھی ماڈرن کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرونا ویکسین تیار کرلی ہے جسکے ہیومن پر تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا چھیانوے فیصد تک موثر ہے، یہ ویکسین تیار کرنے والے جرمن بورن ترکی مسلمان میاں بیوی ہیں جو دونوں ریسرچر بھی ہیں اور ایک فیملی سے ہیں، سنا ہے شادی والے دن بھی وہ لیبارٹری میں تھے اور وہیں سے سیدھا شادی کی جگہ پنہچے لہذا مذہب کے پیچھے پڑنے کی بجاے یہ دیکھا کرو کہ مذہبی لوگوں کو اگر نکما کیا گیا ہے تو ان کے حکمران اس کے ذمہ دار ہیں یہ نہیں کہ مذہب نے انکو نکما کردیا ، کئی دفعہ ہم افغانیوں کی طرح اپنے فرسودہ رسوم و رواج کو مزہب سمجھنے لگ جاتے ہیں حالانکہ اس سے مذہب کی بدنامی ہوتی ہے اور آپ جیسے ناقد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں

    …. بلیور صاحب ہمارا معاشرہ نظریاتی اعتبار سےدو گروپس میں تقسیم ہے ۔ ایک جو روائتی مذہب کے حامل ہیں۔ جو کٹراور شدت پسند مذہبی ہیں ۔ پاکستان میں ان کی واضح اکثریت ہے۔ ریاست اور حکومت پاکستان اسی روائتی کٹر مذہب کی حامل ہے اسی مذہب کی ریاستی سرپرستی ہوتی ہے، ہی مذہب پڑھایا، سنایا، دکھایا جاتا ہے۔ دوسرا مزہبی گروپ قدرے لبرل اور ریشنل ہے جس میں آپ جیسے لوگ شامل ہیں وہ سائنس اور مذہب میں کوئی متصادم تضاد نہیں دیکھتے، اور سائنس کی نئی ایجادات کو جھوٹ موت بنا کر اپنی مذھبی کتاب سے ملا کر اپنی اور دوسرے لوگوں کی دل پشوری کرتے رہتے ہیں . کیوں کہ مذھب چھوڑنا ان کے لئے محال ہے .

    جس طرح یہ اپ لوگ مذھب اور سائنس کی لڑائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ممکن نہیں۔۔ یہ انسانی شعوری زندگی کے دو الگ الگ ڈیپارٹمنٹ نہیں ہیں۔۔ اگر یہ بات ایسی ہوتی، تو مذہب کبھی سائنسی تحقیق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنتا۔ اور نہ سائنس دانوں، مفکروں، فلاسفروں کو ازیتیں اور سزائیں دیتا۔۔۔ لیکن ایسا مسیحی دور میں بھی ہوا اور اسلامی دور میں بھی ہوا۔۔۔ کوئی مسلمان مفکر، فلاسفر، سائنس دان ایسا نہیں جسے اسلامسٹوں نے سزائیں نہ دی ہوں، ان پر کفر کے فتوے نہ لگائے ہوں۔۔۔ جن کا حوالہ آپ فخر سے اپنی اوپر والی پوسٹ میں دے رہے ہیں اور جن پر مسلمانوں کو فخر ہے ۔۔ یہ الگ سے ان کی مکاری بھی ہے اور جہالت بھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا، کہ مذہب اور سائنس یا عقل کی لڑائی ایک بنیادی لڑائی ہے۔ اور وہ ابتدا سے ہے۔۔۔۔ ۔۔ تفہیم کائنات سے ہی تعبیر کائنات کی سمجھ آتی ہے۔۔ آج جو جدید سیکولر تہذیبی معاشرے ہمارے سامنے ہیں۔۔ ان کی کونسی اخلاقی،سماجی، روحانی اقدار ۔۔ مزہب کی دی ہوئی ہیں؟
    اصل میں ‘لبرل مذہب’ جس پر آپ چل رہے ہیں مذہب کی کوئی قسم نہیں ہے۔ اسی لئے پوری مذہبی تاریخ گواہ ہے۔ کہ کبھی لبرل/ریشنل مذہب کی بنیاد پرپائدارمعاشرے نہ بن سکے۔۔ اصل مذہب وہی ہے، جو مولوی، مسجد، مدرسے، روایات کا ہوتا ہے۔ لبرل مزہب ایک جعلی مصنوعی فرقہ ہے۔ ہمارے ہاں سرسید ، علامہ پرویز اور غامدی کو منہ کی کھانی پڑی۔۔ مسلمانوں نے ان کی اسلام کے بارے ‘جعلی تعیبر’ کو قبول نہ کیا۔

    • This reply was modified 2 weeks, 1 day ago by unsafe.
    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8679
    • Total Posts: 9057
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: وبا اور دعا

    …. بلیور صاحب ہمارا معاشرہ نظریاتی اعتبار سےدو گروپس میں تقسیم ہے ۔ ایک جو روائتی مذہب کے حامل ہیں۔ جو کٹراور شدت پسند مذہبی ہیں ۔ پاکستان میں ان کی واضح اکثریت ہے۔ ریاست اور حکومت پاکستان اسی روائتی کٹر مذہب کی حامل ہے اسی مذہب کی ریاستی سرپرستی ہوتی ہے، ہی مذہب پڑھایا، سنایا، دکھایا جاتا ہے۔ دوسرا مزہبی گروپ قدرے لبرل اور ریشنل ہے جس میں آپ جیسے لوگ شامل ہیں وہ سائنس اور مذہب میں کوئی متصادم تضاد نہیں دیکھتے، اور سائنس کی نئی ایجادات کو جھوٹ موت بنا کر اپنی مذھبی کتاب سے ملا کر اپنی اور دوسرے لوگوں کی دل پشوری کرتے رہتے ہیں . کیوں کہ مذھب چھوڑنا ان کے لئے محال ہے .

    جس طرح یہ اپ لوگ مذھب اور سائنس کی لڑائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ممکن نہیں۔۔ یہ انسانی شعوری زندگی کے دو الگ الگ ڈیپارٹمنٹ نہیں ہیں۔۔ اگر یہ بات ایسی ہوتی، تو مذہب کبھی سائنسی تحقیق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنتا۔ اور نہ سائنس دانوں، مفکروں، فلاسفروں کو ازیتیں اور سزائیں دیتا۔۔۔ لیکن ایسا مسیحی دور میں بھی ہوا اور اسلامی دور میں بھی ہوا۔۔۔ کوئی مسلمان مفکر، فلاسفر، سائنس دان ایسا نہیں جسے اسلامسٹوں نے سزائیں نہ دی ہوں، ان پر کفر کے فتوے نہ لگائے ہوں۔۔۔ جن کا حوالہ آپ فخر سے اپنی اوپر والی پوسٹ میں دے رہے ہیں اور جن پر مسلمانوں کو فخر ہے ۔۔ یہ الگ سے ان کی مکاری بھی ہے اور جہالت بھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا، کہ مذہب اور سائنس یا عقل کی لڑائی ایک بنیادی لڑائی ہے۔ اور وہ ابتدا سے ہے۔۔۔۔ ۔۔ تفہیم کائنات سے ہی تعبیر کائنات کی سمجھ آتی ہے۔۔ آج جو جدید سیکولر تہذیبی معاشرے ہمارے سامنے ہیں۔۔ ان کی کونسی اخلاقی،سماجی، روحانی اقدار ۔۔ مزہب کی دی ہوئی ہیں؟ اصل میں ‘لبرل مذہب’ جس پر آپ چل رہے ہیں مذہب کی کوئی قسم نہیں ہے۔ اسی لئے پوری مذہبی تاریخ گواہ ہے۔ کہ کبھی لبرل/ریشنل مذہب کی بنیاد پرپائدارمعاشرے نہ بن سکے۔۔ اصل مذہب وہی ہے، جو مولوی، مسجد، مدرسے، روایات کا ہوتا ہے۔ لبرل مزہب ایک جعلی مصنوعی فرقہ ہے۔ ہمارے ہاں سرسید ، علامہ پرویز اور غامدی کو منہ کی کھانی پڑی۔۔ مسلمانوں نے ان کی اسلام کے بارے ‘جعلی تعیبر’ کو قبول نہ کیا۔

    مسئلہ ہمیں نہیں آپ کو لاحق ہے کیونکہ آپ کسی بات کو مذہب کی عینک کے بغیر دیکھتے ہی نہیں ہیں، ہم تو ہرگز یہ نہیں کہتے کہ جہاز کی ایجاد فلاں مذہب کے ماننے والے نے کی تھی یا ٹرین عیسائیوں نے ایجاد کی تھی۔ ہم تو صرف یہ کہتے ہیں کہ فلاں ایجاد کے موجد کا نام یہ ہے، ہم کبھی بھی اس کا مذہب ڈسکس نہیں کرتے۔ یہ فوبیا آپ ہی کو لاحق ہے کہ ہر بات میں مذہب کو گھسیڑ رہے ہو اور مذہبی کتب میں پای جانے والی تمام اچھی باتوں میں سے صرف چند ایک پر عمل کرکے کوی بہترین معاشرہ تشکیل دے دیتا ہے تو آپ اس کی تعریفیں کرتے ہوے بھول جاتے ہو کہ آج کے دور میں بھی تمام ترقی یافتہ اور مہذب قومیں عیسای اور یہودی اور بعض جگہ مسلمان ہیں، روس اور چین میں اگر مذہب نہیں تو وہاں انسانی حقوق کی صورتحال بھی دگرگوں ہے

    #5
    unsafe
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 52
    • Posts: 884
    • Total Posts: 936
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: وبا اور دعا

    بلیور صاحب اپ جیسے دانش وار ایسے راستے پر گامزن ہیں جس کی کوئی بھی منزل نہیں ہے . جیسے کہ میں پہلے بھی کہ چکا ہوں ..حقیقت میں غامدی ، ہو گیا یا کوئی اور روشن خیال ہو یا وہ مذھب جس پر آپ چل رہے ہیں مذہب کی کوئی قسم نہیں ہے۔ پوری مذھبی تاریخ اٹھا لو کبھی لبرل/ریشنل مذہب کی بنیاد پرپائدارمعاشرے نہ بننے نہ بن سکے .. منصور کو قتل کر دیا گیا … ایسے ہی آج اپ اپنی جعلی تفسیر کسی بھی مسلمان فرقے کے سامنے پیش کرو گے تو اپ کو پہلے تو قادیانی کہے گا پھر مرتد اور آپ کی بات کوئی بھی نہیں مانے گا ۔ اصل مذہب وہی ہے، جو مولوی، مسجد، مدرسے، روایات کا ہوتا ہے۔ لبرل مزہب ایک جعلی مصنوعی فرقہ ہے.. یہ علیحدہ بات ہے اپ انٹرنیٹ پر وقت پاس کرنے کے لئے یا خود کو بہت زہین ثابت کرنے کے لئے بڑی بڑی کہانیاں بناتے رہے ان کی حقیقت میں کوئی وقت نہیں ہے.. اور دوسری بات آج کے جدید سیکولر معاشرے وہ ہیں جنوں نے مذھب کو خیر آباد کر دیا ہے چاہے وہاں پہلے مسلمان آباد تھے ، کرسچین یا یہودی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا

    #6
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 268
    • Posts: 4457
    • Total Posts: 4725
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: وبا اور دعا

    کیا سب مذہب ایک ہیں
    اگر ہاں تو سچا مذہب کونسا ہے
    اگر نہیں تو اتنے مذہب کیسے بن گئے

    #7
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 36
    • Posts: 1832
    • Total Posts: 1868
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: وبا اور دعا

    کیا سب مذہب ایک ہیں اگر ہاں تو سچا مذہب کونسا ہے اگر نہیں تو اتنے مذہب کیسے بن گئے

    جواب ………………..ہاں

    جواب ————میرا مذھب

    #8
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 268
    • Posts: 4457
    • Total Posts: 4725
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: وبا اور دعا

    جواب ………………..ہاں

    جواب ————میرا مذھب

    Anjaan sahib

    محترم انجان صاحب

    ویسے تو اس محفل کے تمام ہی معزز محترم منفرد شرکاء اکثر مجھے لاجواب کر دیتے ہیں اور دو محترم تو ہمیشہ ہی. اب دو سے تین ہو گئے ہیں. لاجواب کر دیا آپ نے.

    اور سوچتا ہوں کےکیا ہی اچھا ہوتا کے تمام مذاہب کے ایک ہونے پر یہ بھی کہا جا سکتا کہ تمہارا مذہب سب سے اچھا ہے . آخر کو سب ایک ہی تو ہیں

    #9
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 36
    • Posts: 1832
    • Total Posts: 1868
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: وبا اور دعا

    Anjaan sahib

    محترم انجان صاحب

    ویسے تو اس محفل کے تمام ہی معزز محترم منفرد شرکاء اکثر مجھے لاجواب کر دیتے ہیں اور دو محترم تو ہمیشہ ہی. اب دو سے تین ہو گئے ہیں. لاجواب کر دیا آپ نے.

    اور سوچتا ہوں کےکیا ہی اچھا ہوتا کے تمام مذاہب کے ایک ہونے پر یہ بھی کہا جا سکتا کہ تمہارا مذہب سب سے اچھا ہے . آخر کو سب ایک ہی تو ہیں

    آخر کو سب ایک ہی تو ہیں

    اگر سبھی ایک ہیں تو سبھی اچھے ہوے نا ؟

    آپ کا سوال شرارت سے بھر پور تھا اس لئے برا ضرروری تھا کے جواب بھی ویسا ہی ہو –

    اب میرا آپ سے ایک سوال ہے

    اگر میں ایک نیا مذھب “انسانیت”  شروع کروں تو کیا آپ ساتھ دیں گے؟

Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!