Home › Forums › Non Siasi › ننکانہ میں فائرنگ سے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک ڈاکٹر ہلاک، تین زخمی
- This topic has 5 replies, 5 voices, and was last updated 2 years, 6 months ago by
Anjaan. This post has been viewed 402 times
-
AuthorPosts
-
21 Nov, 2020 at 5:09 pm #1
پاکستان کے صوبے پنجاب میں واقع ضلع ننکانہ میں احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر فائرنگ کی گئی جس میں اس خاندان کا ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جماعت احمدیہ کے ترجمان کے مطابق ضلع ننکانہ میں مڑھ بلوچاں کے علاقے میں واقع اس گھر میں ہلاک ہونا والے 31 برس کے طاہر احمد پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے۔ ڈاکٹر طاہر احمد کے والد طارق احمد بھی حملے میں زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس واقعہ میں دیگر دو احمدی بھی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایک شدت پسند نے اس وقت اس خاندان کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا جب احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اس گھر سے جمعے کی عبادت کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان جماعت احمدیہ کے مطابق احمدیوں کے خلاف جاری مسلسل نفرت انگیز مہم نے احمدیوں سے اپنے گھروں میں تحفظ کا احساس چھین لیا ہے اور اب یہ اس کا نتیجہ ہے کہ وہ اپنے گھر کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس پانچ احمدیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ احمدیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
جماعت احمدیہ کے ترجمان نے اس واقعے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ احمدیوں کے خلاف ایک طویل عرصے سے نفرت انگیز مہم جاری ہے، جس میں کھلے عام احمدیوں کو واجب القتل قرار دیا جاتا ہے۔
اس مہم نے اب پُر تشدد رنگ اختیار کر لیا ہے۔
ان کے مطابق صرف عقیدے کے اختلاف کی بنیاد پر اس سال پانچ احمدیوں کو قتل کیا جا چکا ہے، ان میں سے چار قتل صرف گذشتہ چار ماہ میں ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وہ مسلسل حکومت کے ارباب اختیار کو درخواست کر رہے ہیں کہ احمدیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ان کے مطابق ’تاہم محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی عمائدین کو احمدیوں کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ہے جبکہ محب وطن احمدی ریاست کی جانب سے تحفظ مہیا کیے جانے کے حقدار ہیں۔
ترجمان نے احمدیوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔- local_florist 1
- local_florist Atif Qazi thanked this post
23 Nov, 2020 at 6:13 pm #2حسن بھای آپ ہردوسرے روز ایک ٹارگٹ کلنگ کی خبر لانے لگے ہو یہ ایک خطرناک رحجان ہے کیونکہ جس تیزی سے اب احمدیوں کا قتل کیا جارہا ہے وہ بہت ہی خطرناک اور قابل مذمت ہےپھر کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت پر تنقید نہ کی جاے تو ان کو کیا کہا جاے؟
بزدار تو ایک پولیس افسر پر بات کرنے سے گھبراتا ہے وہ مذہبی طبقے پر کیا بات کرسکتا ہے؟
23 Nov, 2020 at 6:24 pm #3ان تمام واقعات جن میں پاکستانیوں کی جان لی جا رہی ہے،اور حقوق سلب کئے جا رہے ہیں انکی مذمت کرتا ہوں
- thumb_up 2
- thumb_up Atif Qazi, Believer12 liked this post
23 Nov, 2020 at 7:11 pm #4مارنے والے کے بارے میں سُنا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کی روح کو ثواب پہنچانا چاہتا تھا اسلئے اس نے یہ کام کیا۔ اللہ اکبر۔نفرت کی پٹی ایسی آنکھوں پر باندھ دی گئی ہے کہ اس احمق کو یہ خیال ہی نہیں آیا کہ یہ ایک ڈاکٹر ہے اور ڈاکٹر بننا آسان نہیں۔ یہ شخص ہزاروں بیماروں میں شفا بانٹتا ہوگا۔ ڈاکٹر نہ بھی ہوتا تو مارنے والا ملعون کاش یہ سوچ سکتا کہ اس کے ماں باپ نے اسے کیسے مشکلوں سے جوان کیا ہوگا کیسی کیسی تکلیفیں کاٹی ہونگی اسکے سہانے مستقبل کی خاطر؟؟
ہماری تو یہ دعائیں بھی رائیگاں جارہی ہیں کہ یاللہ رحم کر۔
- thumb_up 1
- thumb_up Believer12 liked this post
24 Nov, 2020 at 6:07 am #5مارنے والے کے بارے میں سُنا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کی روح کو ثواب پہنچانا چاہتا تھا اسلئے اس نے یہ کام کیا۔ اللہ اکبر۔ نفرت کی پٹی ایسی آنکھوں پر باندھ دی گئی ہے کہ اس احمق کو یہ خیال ہی نہیں آیا کہ یہ ایک ڈاکٹر ہے اور ڈاکٹر بننا آسان نہیں۔ یہ شخص ہزاروں بیماروں میں شفا بانٹتا ہوگا۔ ڈاکٹر نہ بھی ہوتا تو مارنے والا ملعون کاش یہ سوچ سکتا کہ اس کے ماں باپ نے اسے کیسے مشکلوں سے جوان کیا ہوگا کیسی کیسی تکلیفیں کاٹی ہونگی اسکے سہانے مستقبل کی خاطر؟؟ ہماری تو یہ دعائیں بھی رائیگاں جارہی ہیں کہ یاللہ رحم کر۔اللہ تعالی نے خود اپنی دھرتی پر فتنہ پرور لوگوں کو سب سے برا کہا ہے اور ان کا انجام بھی بہت برا ہوگا، فتنہ قتل سے بھی بدتر ہے اور یہ لوگ شریف پرامن پاکستانیوں کو قتل کررہے ہیں ، حکومتیں جان بوجھ کر خاموش بلکہ ان کی سرپرست بنی ہوی ہیں، فوج بھی خاموش ہے لہذا میری ناچیز راے میں ان کو مار بھی پڑنی ہے اور کسی ایسی طاقت سے پڑنی ہے جسکی ڈکشنری میں رحم نامی لفظ موجود ہی نہیں
- thumb_up 1
- thumb_up Atif Qazi liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.