Thread: میرے پسندیدہ دانش گرد

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں میرے پسندیدہ دانش گرد

  • This topic has 125 replies, 21 voices, and was last updated 7 months, 1 week ago by Bawa. This post has been viewed 3782 times
Viewing 20 posts - 81 through 100 (of 126 total)
  • Author
    Posts
  • #81
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 4251
    • Posts: 2746
    • Total Posts: 6997
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    یار آپ بھی کمال کرتے ہیں، اگر ہم دونوں ایک ساتھ براق پر سوار ہوجائیں گے تو بے چارے کی کمر نہ ٹوٹ جائے گی۔۔۔؟

    کمر ٹوٹ گیی تو پھر براق کس بات کا ہوا … پھر کوئی اور سواری کا انتظام کریں ….یا پھر جبرائیل سے بات کریں … اسکے پروں پر بیٹھ کے چلتے ہیں

    #82
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 1116
    • Total Posts: 1120
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    On a serious note, internet is a great platform for spreading our ideals, best part is that we can do so by being completely anonymous.

    یار ویسے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا

    اکا دکا افراد یا خود کے کچھ کانسیپٹ کلیر ہو جاتے ہیں

    بڑی تبدیلی طاقتوروں کی منشا کے بغیر نہیں آتی

    آپ کی پی کے پولیٹکس پر کیا آئی ڈی تھی

    #83
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 1116
    • Total Posts: 1120
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    گھوسٹ پروٹوکول اور زیڈ صاحبان۔۔ باولے میں اتنی “پھوک” مت بھریئے، باولا پھٹ جائے گا۔۔۔

    کیا جلنے سے بھی کرونا قریب نہیں آتا

    😜

    #84
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 585
    • Posts: 4864
    • Total Posts: 5449
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    سہراب بھائی ….. باوا آپکی بہانے بہانے سے سہی عمر کا پوچھ رہے ہیں …. آپ کا شنانختی کارڈ کہیں ہاتھ سے لکھا ہوا تو نہیں … جو آپ ڈر رہے ہیں

    nahi aisi baat nahi hai :cwl:

    #85
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    Thank you Bawa ji, I am humbled. Believe it or not, I have actually learnt a lot about politics from your blogging. I do appreciate that your tolerance level on criticism of Religion has drastically improved over the years. :clap:

    بہت شکریہ زیڈ بھائی جی

    آپ واقعی میری سوچوں سے بہت مختلف نکلے ہیں. دو ہزار تیرہ کے الیکشن سے قبل جب میں نے آپ سے بات کرنے کیلیے آپکا نمبر مانگا تھا تو آپ نے بلا حیل و حجت اپنا نمبر مجھے دے دیا تھا جس کی میں ایک سیاسی و نظریاتی مخالف ہونے کی وجہ سے اور پی کے پولیٹکس پر چلنے والی چپقلش کے پس منظر میں امید نہیں رکھتا تھا. پھر جب آپ سے بات کرتے ہوئے دو ہزار تیرہ کے آئیندہ چند ماہ بعد ہونے والے الیکشن کے نتائج کے بارے میں آپکے خیالات معلوم کیے تو آپ نے پی ٹی آئی کے کٹر حامی ہونے کے باوجود مسلم لیگ نون کی الیکشن میں جیت کی پشین گوئی کرکے مجھے حیران کر دیا تھا حالانکہ مجھے خود اس الیکشن میں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے اور کامیاب جلسوں کی وجہ سے مسلم لیگ نون کی جیت اتنی یقینی نظر نہیں آ رہی تھی. آپکی بات درست تھی کہ پاکستان کے زیادہ تر الیکٹ ایبلز مسلم لیگ نون میں جا چکے تھے جنہوں نے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا. اس کے بعد جب شیرازی جی کینیڈا تشریف لائے اور ملاقات کا پروگرام بنایا تو میں نے ان سے آپ سے ملنے کا انتظام کرنے کی خصوصی درخواست کی. آپ سے ملکر تو آپ کو بہت ہی مختلف پایا، نہایت ہی نفیس اور ملنسار

    #86
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    اس بات کا اعتراف کرنے میں مجھے بلکل بھی عار نہیں ہے کہ نجی زندگی میں باوا جی جیسی رکھ رکھاؤ، ملنسار، خوش اخلاق، اور خیال رکھنے والی شخصیات میں نے کم ہی دیکھیں ہیں

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی جی

    آپکے پیار اور آپکی نوازش کا بہت شکریہ

    حقیقت یہ ہے کہ آپ خود بہت نفیس، ملنسار، شفیق، خوش اخلاق، خوش مزاج، خوش گفتار، عمدہ عادات, دوسروں کو عزت و احترام دینے والے اور خلوص و محبت سے ملنے والے ہیں اس لیے آپ کو دوسرے بھی ملنسار، خوش اخلاق، اور دوسروں کا خیال رکھنے والے ہی نظر آتے ہیں

    میرے بارے میں تو آپ خصوص کافی تکلف سے کام لے گئے ہیں ورنہ مجھ میں کوئی ایسی خوبی نہیں ہے. یقین نہیں آتا ہے تو ملکہ رنڈی رونا سے پوچھ لیں. مجھے تو اس میں کوئی شرارت نظر آتی ہے. بقول ساحر لدھیانوی

    تیری سانسوں کی تھکن تیری نگاہوں کا سکوت
    در حقیقت کوئی رنگین شرارت ہی نہ ہو

    میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
    وہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو

    :bigsmile:

    #87
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    بھائی صاحب شکریہ آپ نے (غیر)مذہبی خیالات اور اپنے گاندھی گیری والے فلسفے پر سے رضائی ہٹائی. آپ نے پوچھا ہے کہ مذھب پر بات کیوں نہیں ہوسکتی . سوال درست ہے پوچھنا آپ سے یہ تھا کہ کیا نجی زندگی میں دوست و احباب کے ساتھ بھی اسی فلسفہ پر عمل پیرا رہتے ہیں یا آپ بھی شیرازی بھائی کی طرح جمعہ کا خطبہ سننے جاتے ہیں؟

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی جی

    آپ ملکہ رنڈی رونا کا ذکر کرنا بھول گئے ہیں

    حضورِ والا! میں تو الحمدللہ، ثم الحمدللہ مسلمان ہوں، فارغ وقت ہو تو نمازیں بھی پڑھ لیتا ہوں، روزے بھی اگر سردیوں میں ہوں تو ضرور رکھتا ہوں ، زکوٰۃ بھی دیتا ہوں، سود سے بھی بچتا ہوں

    https://danishgardi.pk/forums/topic/mirza-sahib/page/15/#post-114439

    #88
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 739
    • Posts: 8779
    • Total Posts: 9518
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    آپ تینوں کی لو ٹرائي اينگل دیکھ کر دل بھر آیا

    باوا جی ، اپ بہت بڑے مکھن باز نکلے

    بہت شکریہ زیڈ بھائی جی آپ واقعی میری سوچوں سے بہت مختلف نکلے ہیں. دو ہزار تیرہ کے الیکشن سے قبل جب میں نے آپ سے بات کرنے کیلیے آپکا نمبر مانگا تھا تو آپ نے بلا حیل و حجت اپنا نمبر مجھے دے دیا تھا جس کی میں ایک سیاسی و نظریاتی مخالف ہونے کی وجہ سے اور پی کے پولیٹکس پر چلنے والی چپقلش کے پس منظر میں امید نہیں رکھتا تھا. پھر جب آپ سے بات کرتے ہوئے دو ہزار تیرہ کے آئیندہ چند ماہ بعد ہونے والے الیکشن کے نتائج کے بارے میں آپکے خیالات معلوم کیے تو آپ نے پی ٹی آئی کے کٹر حامی ہونے کے باوجود مسلم لیگ نون کی الیکشن میں جیت کی پشین گوئی کرکے مجھے حیران کر دیا تھا حالانکہ مجھے خود اس الیکشن میں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے اور کامیاب جلسوں کی وجہ سے مسلم لیگ نون کی جیت اتنی یقینی نظر نہیں آ رہی تھی. آپکی بات درست تھی کہ پاکستان کے زیادہ تر الیکٹ ایبلز مسلم لیگ نون میں جا چکے تھے جنہوں نے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا. اس کے بعد جب شیرازی جی کینیڈا تشریف لائے اور ملاقات کا پروگرام بنایا تو میں نے ان سے آپ سے ملنے کا انتظام کرنے کی خصوصی درخواست کی. آپ سے ملکر تو آپ کو بہت ہی مختلف پایا، نہایت ہی نفیس اور ملنسار

    اس بات کا اعتراف کرنے میں مجھے بلکل بھی عار نہیں ہے کہ نجی زندگی میں باوا جی جیسی رکھ رکھاؤ، ملنسار، خوش اخلاق، اور خیال رکھنے والی شخصیات میں نے کم ہی دیکھیں ہیں

    #89
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 4251
    • Posts: 2746
    • Total Posts: 6997
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    آپ تینوں کی لو ٹرائي اينگل دیکھ کر دل بھر آیا باوا جی ، اپ بہت بڑے مکھن باز نکلے

    #90
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8673
    • Total Posts: 9051
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    :serious: بیلیور بھائی – بندا دوسری آنکھ پر ہاتھ رکھ کر بھی کام چلا سکتا ہے سائنس ابھی یہ پتا نہی کر سکی کے برفی کھانے کے بعد ، مٹھی چائے ، پھیکی کیوں لگتی ہے اور آپ قائد محترم جناب ڈاکٹر معظم محمود خان نیازی صاحب کی لاجک میں کیڑے نکال رہے ہیں

    شامی بھای میرا ایک کزن آپ کے ہم پلہ ساینسدان ہے اس نے مجھے بتایا تھا کہ اگر چاے پھیکی لگے تو  بنا آلو کے سموسہ کھانے سے چاے میٹھی ہوجاے گی اور اگر چاے زیادہ میٹھی لگے تو ایک چمچ چینی کھا لیں چاے پھیکی لگے گی

    :serious:

    #91
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8673
    • Total Posts: 9051
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    بیلیور بھیا، ان فورموں کا بھی ایک چسکہ نشہ ہوتا ہے اور جو اسکے مستقل نشئی ہوتے ہیں وہ اپنا ٹھکانہ مستقل بنیادوں پر بنا لیتے ہیں. عموما لوگ یہاں اپنے خیالات کے اظہار کے ساتھ ساتھ دیگر بلاگرز سے سیکھنے بھی آتے ہیں شاید اسکا اظہار کرنے میں بخیل ہوتے ہیں مگر اس دھاگہ پر آپ دیکھیں کسطرح لکھاریوں نے ایک دوسرے کے لئے قلبی احساسات پر مبنی داد کے ڈونگرے بر سایے ہیں ہم نے جو بھی ٹوٹا پھوٹا لکھنا سیکھا ہے وہ پی کے پی اور یہاں ہی سیکھا ہے اور سیکھ رہے ہیں آپ بھی اچھا لکھتے ہیں آپ کی لکھائی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت بہتری آتی جارہی ہے آپ مکالمہ بھی اچّھا خاصہ کرلیتے ہیں کرتے رہا کریں اسی طرح انسان سیکھتا ہے ایک بات آپ سے ضرور پوچھنا تھی کہ آپ نے چمگادڑوں کو ایف سولہ کی طرح جھپٹ کر مچھر کھاتے کہاں دیکھا تھا ؟

    پنجاب کے جس علاقے سے تعلق ہے وہ گرمیوں میں خشک گرم موسم کیلئے مشہور ہے ہم صحن میں رات کو سوتے تھے تو میں دیر تک چمگادڑوں کی دوڑ دیکھتا رہتا جو بعض اوقات بہت نیچی پرواز کرتے ہوے گزرتیں اور ان کے پروں کی پراسرار آواز بھی سنای دیتی اور ایکبار تو میں اٹھ کر کھڑا ہوا تو چمگادڑ میرے سر سے ٹکرا بھی گئی تھی ، کہتے ہیں کوا جس بندے کو سر میں ٹھونگا مارے وہ بہت ذہین ہوتا ہے اور مجھے تو کئ بار کوے نے ٹھونگا مارا ہے پھر بھی آپ کو میری بات پر یقین نہیں آرہا ۔ رہی بات مچھر کی تو یہ بات معلوم شدہ ہے کہ چمگادڑیں رات کو جاگنگ کیلئے نہیں نکلتیں بلکہ ان کا خوراک کا یہی ٹایم ہوتا ہے اس دوران وہ اڑنے والے چھوٹے کیڑے اور مچھر وغیرہ کھاتی ہیں

    #92
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    آپ تینوں کی لو ٹرائي اينگل دیکھ کر دل بھر آیا باوا جی ، اپ بہت بڑے مکھن باز نکلے

    :thinking:

    شامی بھیا

    مکھن لگانے کے کام نہیں آتا ہے تو پھر کس کام آتا ہے؟

    ہر جگہ تو سانڈے کا تیل کام نہیں آتا ہے

    :bigsmile:

    #93
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 779
    • Total Posts: 793
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

      :doh: مجھے مجاہد پسند ہے ، مجاہد کو پٹھان پسند ہے ، پٹھان کو انجان پسند ہے

      :serious: بات دانش گردی کی ہو رہی ہے

    #94
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 739
    • Posts: 8779
    • Total Posts: 9518
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    آپ سانڈ ے کا تیل لگائیں ، آپ کی محبت کے مینارے دور دور سے نظر آئیں گے

    :bigsmile:

    :thinking: شامی بھیا مکھن لگانے کے کام نہیں آتا ہے تو پھر کس کام آتا ہے؟ ہر جگہ تو سانڈے کا تیل کام نہیں آتا ہے :bigsmile:
    #95
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 164
    • Posts: 7777
    • Total Posts: 7941
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    یا تو میرا ذکر کرے ہر شخص

    یا آپس میں کوئی گفتگو نہ کرے۔

    تھریڈ کی پہلی پوسٹ پڑھی تو احساس ہوا یہاں بےبہا نام بلاوجہ ڈالے گئے، ادب کی ہر صنف میں الگ الگ لوگوں کے نام ڈالنے تُک بھی سمجھ نہ آئی۔ غالبا واقعہ یہ ہے کہ فدوی کی غیر موجودگی کے باعث یہاں جو بھی آوارہ گردی کرتا نظر آیا اسی کا نام پکڑ کر ڈال دیا گیا تاکہ توازن برقرار رہے۔ لیکن یہ ناانصافی ہے، ظلم ہے سمسیا ہے سیاپہ ہے۔

    ان تمام اصناف پر یہ فدوی بلامقابلہ براجمان ہونے کا حقدار تھا جن پر ایک غیرملکی ایجنٹ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے دیگر نکموں کو سرفراز کیا ہے۔

    فدوی کی تحریروں کی مانگ نہ صرف پاکستان بلکہ براعظم ایشیاء سے ہوتی ہوئی اب فرنگیوں کے دیس تک پہنچ چکی ہے۔ ناچیز کی پوسٹس کا انگریزی ترجمہ کیا جارہا ہے تاکہ انگریزی ادب کو شائستہ شکل دی جائے۔ جرمنی ، ہالینڈ، ڈنمارک اور دیگر ادب پرست اقوام کے نمائندے اس حقیر پُرتقصیر کی دہلیز پر بائیس گھنٹے منتظر رہتے ہیں کہ کب شہکار ادب کا یہ تخلیق کار دکان سے ادھار سودا مانگنے نکلے اور کب ہم اس کے پیر پکڑ جملہ تحاریر کے حقوق اپنے نام کروائیں۔

    لیکن بہرحال چونکہ یہ عاجز ایک ملنسار اور ملنگ طبیعت انسان بھی ہے اسلئے اپنا کریڈٹ اسے دوسروں کو دینے میں کوئی پچھتاوا نہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ خاکسار انہیں اپنا کریڈٹ دے گا جسے یہ اپنا کریڈٹ سمجھ کر چکتا کرنے کی ہمت پیدا کریں۔ اکاونٹ نمبر بھی یہاں ایک سست الوجود بلکہ ڈھیٹ انسان کے پاس ہمہ وقت گناہ بےلذت کی مانند بلاوجہ موجود رہتا ہے ۔

    بابائے سیاسی فورمز جناب باوا بھائی کی سیاسی بصیرت، سمجھ بوجھ اور معلومات کے آگے وہ لوگ بھی پانی بھرتے نظر آتے ہیں جن کا کام کبھی بھی پانی بھرنے کا نہیں رہا۔ لہذا انہیں سیاسی امور میں ماہر سمجھنے کی غلطی میں روز اول سے کرتا آرہا ہوں۔ دینی معاملات پر جتنا عبور ماضی کے ایک مُلا اور حال کے ایک مردود یعنی زندہ رود کو ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے لہذا بغیر کسی مثال کے میری بات کو تسلیم کرلیا جائے۔

    کیسا نووا(میکبیتھ) میرا ہم زاد ہے، مزاح اور ادبی اصلاحات یوں استعمال کرتا ہے جیسے انگوٹھیوں میں نگینے فٹ ہوں، ادبی سفر شروع کرتے وقت یہ میرا شاگرد کہلاتا تھا لیکن اب یہ استادوں کے ایسے سنگھاسن پر براجمان ہے کہ اسے دیکھنے کیلئے دستار تھامنی پڑتی ہے کہ کہیں پیچھے کو نہ گرپڑے۔ غالبا یہی مقام اس کے مغرور ہوجانے کی وجہ بھی بنا ہے ورنہ پہلے یہ دوست بہت عاجزی کا پیکر اور یاروں کا یار ہوا کرتا تھا۔

    بلیک شیپ ایک مردہ ضمیر لیکن زندہ دل بلاگر ہے جو بھی لکھتا ہے ناپسند ہونے کے باوجود بار بار پڑھنا پڑتا ہے۔ بلکہ اکثر اوقات میں اس کی پوسٹ پڑھتا ہی نہیں کہ گھر جاکر تسلی سے ایک ایک لفظ سے محظوظ ہوں گا۔ تاہم جب سے عسکری بینڈ سروس کی سربراہی قبول کی تب سے ہر ساز میں سے “اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقتِ شہادت ہے آیا” والا سُر ہی برامد ہوتا ہے۔

    گھوسٹ پروٹوکول دل کا بہت صاف اور نظرئیے کا بہت میلا آدمی ہے۔ بھائی کے علاوہ دوستی کے بارے میں بھی بہت زود حِس ہے۔ خیر یہ زود حِسی تو کسی مجرب حکیم کے کارگر نسخے سے دور ہوجانے والی بیماری ہے انشاللہ ہم سب مل کر جی پی کی یہ حساسیت دیرپا تعلقات تک پہنچانے میں مدد کریں گے۔

    قرار اپنے نظریات میں بہت شفاف بنی ڈارون ہے، کمال یہ ہے کہ اسے اپنے تمام تر خیالات لڑی کی طرح خوبصورتی سے پرونے کا ہنر بھی معلوم ہے بعض بدخواہ جسے چول نامہ کا نام دیتے ہیں۔ میری خواہش ہے میں قرار کی طرح ایک واضح پوزیشن لے سکوں اور ساتھ میں یہ دعا کہ کاش میں اس کی طرح کم گو اور ںخوت سے بھرپور نہ ہوجاوں۔

    جے بھائی کا نام کسی بھی فورم کسی بھی مجلس کسی بھی محفل کیلئے اعزاز سے کم نہیں۔ ایسا کافر دل پایا ہے کہ کسی کی دل آزاری ان کی کتابوں میں گناہ کبیرہ سے کم نہیں۔ ان کی ہر پوسٹ  پڑھ کر یہی کہتا ہوں کہ کافراں دا منڈا بازی لے گیا اسی دیکھدے رہ گئے۔

    اعوان بھائی کی پر پوسٹ بہت سنجیدہ اور دلائل و ثبوت سے مزین ہوتی ہے۔ حریف چونکہ ہر حال میں مخالفت کرنا چاہتے ہیں اسلئے وہ انہیں ہنسی مذاق میں اُڑا دیتے ہیں۔ میری نظر میں اعوان بھائی ایک انتہائی سنجیدہ اور پُرمغز بلاگر ہیں۔

    جیو جی ایک انتہائی متشدد قسم کا طنز نگار ہے۔ البتہ اچھائی یہ ہے کہ جس قسم کی آواز دو اسی لے میں جواب آتا ہے۔ پچھلے فورم پر بعض اپنے تئیں بنے دانشوروں کا پیچھا ایسا پکڑا کہ وہ جیوجی کا نام سنتے ہی کنی کترا کر نکل جاتے۔ اختلاف چاہے دوست سے ہی کیوں نہ ہو یہ موصوف جنگ لڑتے وقت سب کو ایک ہی آنکھ یعنی غصے سے ہی دیکھنے کے قائل ہیں۔

    سہراب اور گلٹی ایک ہی شخصیت کے دو روپ ہیں۔ صاف گو، صاف دل، احمق، بدزبان اور بدگو۔ انکی ہر پوسٹ اسلئے پڑھنی پڑتی ہے کہ ایک تو یہ کہ واضح پوزیشن لینے کا ہنر سیکھا جائے اور دوسرا یہ کہ پوسٹ میں کوئی ایسی بات نہ ہو کہ فورم پر کہرام مچ جائے۔ کیونکہ دیگر ممبران ان دونوں سے تو کبھی بحث نہیں کریں گے کیونکہ ان مردودوں کے شر سے ہر شریف آدمی پناہ مانگتا ہے لیکن متاثرین انتظامیہ کو جینا دوبھر ضرور کریں گے۔

    عموما” میں انگلش میں کی گئی پوسٹس نہیں پڑھتا لیکن شیرازی صاحب کی کوئی پوسٹ بھی ہو اسے ضرور پڑھتا ہوں اور دل ہی دل میں لائک بھی دیتا ہوں۔ خفیہ لائک اسلئے کیونکہ یہ تو اپنے ہنر سے دوسروں کی بینڈ بجانے پر قادر ہیں لیکن مجھ جیسا عاجز اور مسوم بندہ دیگر فورم ممبرز کا غصہ مول لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    ایزی گو صاحب سے زیادہ واسطہ نہیں سوائے چندے لینے کے۔ اسلئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ماشاللہ بہت کشادہ دل آدمی ہیں اور اللہ تمام ممبران کو ان کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وڈا سارا آمین۔

    زیڈ بھائی کی پوسٹس بھی انگلش میں ہونے کی وجہ سے اور ڈکشنری نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ پڑھ نہیں پاتا۔ امید ہے یہ بھائی جلد ہی نئے پاکستان آکر اردو کی ترویج میں اپنا حصہ بٹائیں گے۔

    جیک سپیرو کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اس بندے کو خدا نے کسی خاص معجزے سے نوازا ہے۔ جب کبھی میں نے خود کو گھِرا ہوا محسوس کیا یہ آن کی آن میں جھٹ پٹ ایک پوسٹ پھینک جاتا ہے جو میرے لئے تو مددگار ہوتی ہی ہے لیکن موضوع سے ایسی میچ کرتی ہے جیسے لکھی ہی اسی کیلئے ہو۔ جیک سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ دشمنوں کے بیچ استقامت سے کھڑا ہونا، بڑی سے بڑی بات کو بھی معتدل ذہن سے ایسے پیش کرنا کہ ہر ایک کی آنکھ الفاظ میں اٹک جائے۔ اس شخص میں یہی برائی ہے کہ یہ بہت کم لکھتا ہے۔

    عامر صدیق ایک ایسا ممبر ہے جسے انصافیوں کے ریوڑ میں دیکھ کر میں ہمیشہ حیرت زدہ رہتا ہوں کہ یہ شخص نجانے کیسے اس گروہ میں شامل ہوگیا۔ عامر کے ساتھ میرا تعلق بہت پرانا ہے۔ اس شخص کا دل بہت بڑا ہے۔ لوگ  اسے تحریک انصاف کا نمائیندہ سمجھ کر تلخ ہوتے ہیں لیکن یقین مانیں یہ ایک نہائیت نفیس اور شاندار شخص ہے۔ زیادہ تر عقلی دلائل پر بحث کرتا ہے بس کبھی کبھی اس پر انصافی رنگ یعنی بےتُکا پن غالب آتا ہے۔ تھینک یو عامر فار بینگ مائی فرینڈ۔

    اطہر ایک جاندار لکھاری ہے لیکن اسے کوئی سٹائل اپانا چاہیئے۔ ہر ایک کی قسمت میری طرح نہیں ہوتی کہ اسے اچھے دوست ملیں جو اس کی فضول باتوں پر بھی واہ واہ کریں اور وہ داد پاکر زیادہ اچھا لکھنے کی کوشش کرے۔ اطہر بھائی آپ کا نظریہ بھی درست ہے خیالات بھی واضح ہیں لیکن الفاظ کی ترتیب اور چناو میں کوئی سٹائل اپنائیں۔

    بیلیور ہر فن مولا ہے، چمگادڑوں کی خوراک سے لیکر حجر اسود کی پیدائش تک پر اس سے باتیں کروا لو۔ باتیں کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ سادہ لوح سا آدمی ہے لیکن دماغ استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ اللہ اس کی کوششوں کو کسی دن تو کامیابی سے ہمکنار کرے گا انشاللہ۔

    سلیم رضا ایک زہریلا لکھاری اور حساس دوست ہے۔ اسے خود پر چونکہ قابو نہیں اسلئے یہ اپنی دونوں خصوصیات کو بعض اوقات بیک وقت استعمال کرنے کے چکر میں موضوع یا تعلقات کا بیڑی غرق کردیتا ہے۔ کبھی زہریلا دوست بن جاتا ہے اور حساس لکھاری اور کبھی یہ زہریلا لکھاری اور حساس دوست بن جاتا ہے۔ میرا خیال ہے اسے دماغ میں پارٹیشن لگوانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا زہر اور حساسیت الگ الگ رکھے جانے کے قابل ہوں۔

    شامی اور انجان اس فورم کے نکمے ترین ممبران ہیں ان کی خصوصیت بس یہی ہے کہ یہ ہمارے پرانے دوست ہیں۔  شامی تو جب سے ورک فرام ہوم کے جھنجٹ میں پڑا ہے تب سے اس کی حاضری بہت کم ہوگئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے یہ زندگی میں پہلی بار تنخواہ حلال کرکے کھارہا ہے۔

    اب Bawa

    @awan; Jack Sparrow; casanova; shami11; Ghost Protocol; Guilty; Sohraab; Aamir Siddique; GeoG; Qarar; @zed; @zindarood; BlackSheep; Athar; @jmp; SaleemRaza; Anjaan; @believer12; EasyGo

    • This reply was modified 7 months, 1 week ago by Atif Qazi.
    #96
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

     کہتے ہیں کوا جس بندے کو سر میں ٹھونگا مارے وہ بہت ذہین ہوتا ہے اور مجھے تو کئ بار کوے نے ٹھونگا مارا ہے

    ہوسکتا ہے کوا اس نیت سے ٹھونگے مار کر چیک کررہا ہو کہ اندر جگہ خالی ہے تو میں رہائش رکھ لوں۔۔ :bigsmile: :) ۔

    #97
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    کیا جلنے سے بھی کرونا قریب نہیں آتا 😜

    بھلا باولے سے بھی دنیا میں کوئی جلن رکھ سکتا ہے، آپ لوگ ذرا ہاتھ ہولا رکھیں، اتنی پھوک مت بھریں کہ اگلا بندہ “پاٹ” ہی جائے، پہلے ہی لگتا ہے نوے کے زاویے سے بھری گئی پھوک سیدھا اس کے دماغ کو چڑھ گئی ہے اسلئے وہ مزید باولا ہوکر میری پرانی پوسٹیں ڈھونڈنے کے کشٹ میں لگ گیا ہے، غریب کی جان پر دیا کریں۔ :cwl: :cwl: ۔۔۔ 

    #98
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 682
    • Posts: 12404
    • Total Posts: 13086
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    ہوسکتا ہے کوا اس نیت سے ٹھونگے مار کر چیک کررہا ہو کہ اندر جگہ خالی ہے تو میں رہائش رکھ لوں۔۔ :bigsmile: :) ۔

    :lol: :lol:

    ایک دفعہ کہہ ر ہا تھا انسانی دماغ کا وزن پانچ سیر ہو سکتا ہے ۔۔

    تو میں نے پوچھ لیا ۔۔۔کہہ تم نے بھنس کا سر تو نہیں لگوا لیا ۔۔۔۔۔

    :bigsmile:

    • This reply was modified 7 months, 1 week ago by SaleemRaza.
    #99
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 585
    • Posts: 4864
    • Total Posts: 5449
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    یا تو میرا ذکر کرے ہر شخص یا آپس میں کوئی گفتگو نہ کرے۔ تھریڈ کی پہلی پوسٹ پڑھی تو احساس ہوا یہاں بےبہا نام بلاوجہ ڈالے گئے، ادب کی ہر صنف میں الگ الگ لوگوں کے نام ڈالنے تُک بھی سمجھ نہ آئی۔ غالبا واقعہ یہ ہے کہ فدوی کی غیر موجودگی کے باعث یہاں جو بھی آوارہ گردی کرتا نظر آیا اسی کا نام پکڑ کر ڈال دیا گیا تاکہ توازن برقرار رہے۔ لیکن یہ ناانصافی ہے، ظلم ہے سمسیا ہے سیاپہ ہے۔ ان تمام اصناف پر یہ فدوی بلامقابلہ براجمان ہونے کا حقدار تھا جن پر ایک غیرملکی ایجنٹ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے دیگر نکموں کو سرفراز کیا ہے۔ فدوی کی تحریروں کی مانگ نہ صرف پاکستان بلکہ براعظم ایشیاء سے ہوتی ہوئی اب فرنگیوں کے دیس تک پہنچ چکی ہے۔ ناچیز کی پوسٹس کا انگریزی ترجمہ کیا جارہا ہے تاکہ انگریزی ادب کو شائستہ شکل دی جائے۔ جرمنی ، ہالینڈ، ڈنمارک اور دیگر ادب پرست اقوام کے نمائندے اس حقیر پُرتقصیر کی دہلیز پر بائیس گھنٹے منتظر رہتے ہیں کہ کب شہکار ادب کا یہ تخلیق کار دکان سے ادھار سودا مانگنے نکلے اور کب ہم اس کے پیر پکڑ جملہ تحاریر کے حقوق اپنے نام کروائیں۔ لیکن بہرحال چونکہ یہ عاجز ایک ملنسار اور ملنگ طبیعت انسان بھی ہے اسلئے اپنا کریڈٹ اسے دوسروں کو دینے میں کوئی پچھتاوا نہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ خاکسار انہیں اپنا کریڈٹ دے گا جسے یہ اپنا کریڈٹ سمجھ کر چکتا کرنے کی ہمت پیدا کریں۔ اکاونٹ نمبر بھی یہاں ایک سست الوجود بلکہ ڈھیٹ انسان کے پاس ہمہ وقت گناہ بےلذت کی مانند بلاوجہ موجود رہتا ہے ۔ بابائے سیاسی فورمز جناب باوا بھائی کی سیاسی بصیرت، سمجھ بوجھ اور معلومات کے آگے وہ لوگ بھی پانی بھرتے نظر آتے ہیں جن کا کام کبھی بھی پانی بھرنے کا نہیں رہا۔ لہذا انہیں سیاسی امور میں ماہر سمجھنے کی غلطی میں روز اول سے کرتا آرہا ہوں۔ دینی معاملات پر جتنا عبور ماضی کے ایک مُلا اور حال کے ایک مردود یعنی زندہ رود کو ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے لہذا بغیر کسی مثال کے میری بات کو تسلیم کرلیا جائے۔ کیسا نووا(میکبیتھ) میرا ہم زاد ہے، مزاح اور ادبی اصلاحات یوں استعمال کرتا ہے جیسے انگوٹھیوں میں نگینے فٹ ہوں، ادبی سفر شروع کرتے وقت یہ میرا شاگرد کہلاتا تھا لیکن اب یہ استادوں کے ایسے سنگھاسن پر براجمان ہے کہ اسے دیکھنے کیلئے دستار تھامنی پڑتی ہے کہ کہیں پیچھے کو نہ گرپڑے۔ غالبا یہی مقام اس کے مغرور ہوجانے کی وجہ بھی بنا ہے ورنہ پہلے یہ دوست بہت عاجزی کا پیکر اور یاروں کا یار ہوا کرتا تھا۔ بلیک شیپ ایک مردہ ضمیر لیکن زندہ دل بلاگر ہے جو بھی لکھتا ہے ناپسند ہونے کے باوجود بار بار پڑھنا پڑتا ہے۔ بلکہ اکثر اوقات میں اس کی پوسٹ پڑھتا ہی نہیں کہ گھر جاکر تسلی سے ایک ایک لفظ سے محظوظ ہوں گا۔ تاہم جب سے عسکری بینڈ سروس کی سربراہی قبول کی تب سے ہر ساز میں سے “اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقتِ شہادت ہے آیا” والا سُر ہی برامد ہوتا ہے۔ گھوسٹ پروٹوکول دل کا بہت صاف اور نظرئیے کا بہت میلا آدمی ہے۔ بھائی کے علاوہ دوستی کے بارے میں بھی بہت زود حِس ہے۔ خیر یہ زود حِسی تو کسی مجرب حکیم کے کارگر نسخے سے دور ہوجانے والی بیماری ہے انشاللہ ہم سب مل کر جی پی کی یہ حساسیت دیرپا تعلقات تک پہنچانے میں مدد کریں گے۔ قرار اپنے نظریات میں بہت شفاف بنی ڈارون ہے، کمال یہ ہے کہ اسے اپنے تمام تر خیالات لڑی کی طرح خوبصورتی سے پرونے کا ہنر بھی معلوم ہے بعض بدخواہ جسے چول نامہ کا نام دیتے ہیں۔ میری خواہش ہے میں قرار کی طرح ایک واضح پوزیشن لے سکوں اور ساتھ میں یہ دعا کہ کاش میں اس کی طرح کم گو اور ںخوت سے بھرپور نہ ہوجاوں۔ جے بھائی کا نام کسی بھی فورم کسی بھی مجلس کسی بھی محفل کیلئے اعزاز سے کم نہیں۔ ایسا کافر دل پایا ہے کہ کسی کی دل آزاری ان کی کتابوں میں گناہ کبیرہ سے کم نہیں۔ ان کی ہر پوسٹ پڑھ کر یہی کہتا ہوں کہ کافراں دا منڈا بازی لے گیا اسی دیکھدے رہ گئے۔ اعوان بھائی کی پر پوسٹ بہت سنجیدہ اور دلائل و ثبوت سے مزین ہوتی ہے۔ حریف چونکہ ہر حال میں مخالفت کرنا چاہتے ہیں اسلئے وہ انہیں ہنسی مذاق میں اُڑا دیتے ہیں۔ میری نظر میں اعوان بھائی ایک انتہائی سنجیدہ اور پُرمغز بلاگر ہیں۔ جیو جی ایک انتہائی متشدد قسم کا طنز نگار ہے۔ البتہ اچھائی یہ ہے کہ جس قسم کی آواز دو اسی لے میں جواب آتا ہے۔ پچھلے فورم پر بعض اپنے تئیں بنے دانشوروں کا پیچھا ایسا پکڑا کہ وہ جیوجی کا نام سنتے ہی کنی کترا کر نکل جاتے۔ اختلاف چاہے دوست سے ہی کیوں نہ ہو یہ موصوف جنگ لڑتے وقت سب کو ایک ہی آنکھ یعنی غصے سے ہی دیکھنے کے قائل ہیں۔ سہراب اور گلٹی ایک ہی شخصیت کے دو روپ ہیں۔ صاف گو، صاف دل، احمق، بدزبان اور بدگو۔ انکی ہر پوسٹ اسلئے پڑھنی پڑتی ہے کہ ایک تو یہ کہ واضح پوزیشن لینے کا ہنر سیکھا جائے اور دوسرا یہ کہ پوسٹ میں کوئی ایسی بات نہ ہو کہ فورم پر کہرام مچ جائے۔ کیونکہ دیگر ممبران ان دونوں سے تو کبھی بحث نہیں کریں گے کیونکہ ان مردودوں کے شر سے ہر شریف آدمی پناہ مانگتا ہے لیکن متاثرین انتظامیہ کو جینا دوبھر ضرور کریں گے۔ عموما” میں انگلش میں کی گئی پوسٹس نہیں پڑھتا لیکن شیرازی صاحب کی کوئی پوسٹ بھی ہو اسے ضرور پڑھتا ہوں اور دل ہی دل میں لائک بھی دیتا ہوں۔ خفیہ لائک اسلئے کیونکہ یہ تو اپنے ہنر سے دوسروں کی بینڈ بجانے پر قادر ہیں لیکن مجھ جیسا عاجز اور مسوم بندہ دیگر فورم ممبرز کا غصہ مول لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ایزی گو صاحب سے زیادہ واسطہ نہیں سوائے چندے لینے کے۔ اسلئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ماشاللہ بہت کشادہ دل آدمی ہیں اور اللہ تمام ممبران کو ان کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وڈا سارا آمین۔ زیڈ بھائی کی پوسٹس بھی انگلش میں ہونے کی وجہ سے اور ڈکشنری نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ پڑھ نہیں پاتا۔ امید ہے یہ بھائی جلد ہی نئے پاکستان آکر اردو کی ترویج میں اپنا حصہ بٹائیں گے۔ جیک سپیرو کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اس بندے کو خدا نے کسی خاص معجزے سے نوازا ہے۔ جب کبھی میں نے خود کو گھِرا ہوا محسوس کیا یہ آن کی آن میں جھٹ پٹ ایک پوسٹ پھینک جاتا ہے جو میرے لئے تو مددگار ہوتی ہی ہے لیکن موضوع سے ایسی میچ کرتی ہے جیسے لکھی ہی اسی کیلئے ہو۔ جیک سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ دشمنوں کے بیچ استقامت سے کھڑا ہونا، بڑی سے بڑی بات کو بھی معتدل ذہن سے ایسے پیش کرنا کہ ہر ایک کی آنکھ الفاظ میں اٹک جائے۔ اس شخص میں یہی برائی ہے کہ یہ بہت کم لکھتا ہے۔ عامر صدیق ایک ایسا ممبر ہے جسے انصافیوں کے ریوڑ میں دیکھ کر میں ہمیشہ حیرت زدہ رہتا ہوں کہ یہ شخص نجانے کیسے اس گروہ میں شامل ہوگیا۔ عامر کے ساتھ میرا تعلق بہت پرانا ہے۔ اس شخص کا دل بہت بڑا ہے۔ لوگ اسے تحریک انصاف کا نمائیندہ سمجھ کر تلخ ہوتے ہیں لیکن یقین مانیں یہ ایک نہائیت نفیس اور شاندار شخص ہے۔ زیادہ تر عقلی دلائل پر بحث کرتا ہے بس کبھی کبھی اس پر انصافی رنگ یعنی بےتُکا پن غالب آتا ہے۔ تھینک یو عامر فار بینگ مائی فرینڈ۔ اطہر ایک جاندار لکھاری ہے لیکن اسے کوئی سٹائل اپانا چاہیئے۔ ہر ایک کی قسمت میری طرح نہیں ہوتی کہ اسے اچھے دوست ملیں جو اس کی فضول باتوں پر بھی واہ واہ کریں اور وہ داد پاکر زیادہ اچھا لکھنے کی کوشش کرے۔ اطہر بھائی آپ کا نظریہ بھی درست ہے خیالات بھی واضح ہیں لیکن الفاظ کی ترتیب اور چناو میں کوئی سٹائل اپنائیں۔ بیلیور ہر فن مولا ہے، چمگادڑوں کی خوراک سے لیکر حجر اسود کی پیدائش تک پر اس سے باتیں کروا لو۔ باتیں کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ سادہ لوح سا آدمی ہے لیکن دماغ استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ اللہ اس کی کوششوں کو کسی دن تو کامیابی سے ہمکنار کرے گا انشاللہ۔ سلیم رضا ایک زہریلا لکھاری اور حساس دوست ہے۔ اسے خود پر چونکہ قابو نہیں اسلئے یہ اپنی دونوں خصوصیات کو بعض اوقات بیک وقت استعمال کرنے کے چکر میں موضوع یا تعلقات کا بیڑی غرق کردیتا ہے۔ کبھی زہریلا دوست بن جاتا ہے اور حساس لکھاری اور کبھی یہ زہریلا لکھاری اور حساس دوست بن جاتا ہے۔ میرا خیال ہے اسے دماغ میں پارٹیشن لگوانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا زہر اور حساسیت الگ الگ رکھے جانے کے قابل ہوں۔ شامی اور انجان اس فورم کے نکمے ترین ممبران ہیں ان کی خصوصیت بس یہی ہے کہ یہ ہمارے پرانے دوست ہیں۔ شامی تو جب سے ورک فرام ہوم کے جھنجٹ میں پڑا ہے تب سے اس کی حاضری بہت کم ہوگئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے یہ زندگی میں پہلی بار تنخواہ حلال کرکے کھارہا ہے۔ اب Bawa @awan; Jack Sparrow; casanova; shami11; Ghost Protocol; Guilty; Sohraab; Aamir Siddique; GeoG; Qarar; @zed; @zindarood; BlackSheep; Athar; @jmp; SaleemRaza; Anjaan; @believer12; EasyGo

    shukria meri itni taredf k liye

    tum bhi bohut rehem dil aur ache insan ho aur doston ke dost ho

    #100
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 158
    • Posts: 5232
    • Total Posts: 5390
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: میرے پسندیدہ دانش گرد

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی جی آپکے پیار اور آپکی نوازش کا بہت شکریہ حقیقت یہ ہے کہ آپ خود بہت نفیس، ملنسار، شفیق، خوش اخلاق، خوش مزاج، خوش گفتار، عمدہ عادات, دوسروں کو عزت و احترام دینے والے اور خلوص و محبت سے ملنے والے ہیں اس لیے آپ کو دوسرے بھی ملنسار، خوش اخلاق، اور دوسروں کا خیال رکھنے والے ہی نظر آتے ہیں میرے بارے میں تو آپ خصوص کافی تکلف سے کام لے گئے ہیں ورنہ مجھ میں کوئی ایسی خوبی نہیں ہے. یقین نہیں آتا ہے تو ملکہ رنڈی رونا سے پوچھ لیں. مجھے تو اس میں کوئی شرارت نظر آتی ہے. بقول ساحر لدھیانوی تیری سانسوں کی تھکن تیری نگاہوں کا سکوت در حقیقت کوئی رنگین شرارت ہی نہ ہو میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں وہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو :bigsmile:

    باوا جی،
    زیڈ نے اور میں نے آپ کی تعریف کی تو آپ نے “ادھار ہم کسی کا رکھتے نہیں کے مصداق “جوابی تعریف میں بھاری بھرکم پھولوں کی گولہ باری کردی جس سے فورم پر ہل چل سی مچ گئی ہے کویی اسے محبت کی تکون کہہ رہا ہے تو جے بھیا نے تعریف اور اسکے مضر اثرات پر ایک دھاگہ ہی بنا دیا ہے میرے خیال میں اس سلسلے کو اس جگہ روکتے ہیں ورنہ فورم کے جغرافیہ میں تبدیلیاں آنے کا ڈر رہے گا جبکہ اس وقت قوم کو اسٹیبلٹی کی اشد ضرورت ہے

Viewing 20 posts - 81 through 100 (of 126 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!