Home Forums Siasi Discussion مولانا طاہر اشرفی مذہبی ہم آہنگی کیلئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طاہر محمود اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کر دیا۔
    وزیر اعظم کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو اعزازی طور پر نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
    واضح رہے کہ طاہر محمود اشرفی پاکستان علما کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
    انہوں نے اگست کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے سخت مؤقف کی تعریف کی۔
    حافظ طاہر اشرفی نے ملک کے مذہبی طبقات کے جذبات کو وزیر اعظم تک پہنچایا کہ ان کے اٹھائے گئے اقدام سے پورے عالم اسلام میں ان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1143098/

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب مولوی شیرانی نے اس کا گریبان پھاڑ دیا تھا اور اتنا وجود رکھنے کے باوجود مولوی اشرفی کسی دس سالہ بچے کی طرح پھولی سانس کے ساتھ اپنی بپتا سنا رہا تھا

    میرے خیال میں اسے وزارت کی طرز پر ایک عہدہ دے کر مولانا فضل الرحمان کا توڑ کیا گیا ہے جس کا فائدہ کم اور نقصان بہت زیادہ ہوگا

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi