Home Forums Non Siasi مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    کورونا پر پاکستان میں جتنی بحثیں چل رہی ہیں ان میں سب سے واہیات وہ ہے جو مذہب بیزار لوگوں اور جنت کا ٹکٹ جیب میں لے کر گھومنے والے مومنین میں ہو رہی ہے۔
    وہ خالی خانہ کعبہ کی تصویریں لگا کر کہتا ہے کہ دیکھو تمہارا خدا بھی چھٹی پر چلا گیا ہے۔ دوسری طرف سے جواب آتا ہے کہ تم کہتے تھے کہ مغرب نے بہت ترقی کر لی ہے اب سارے کافر جان بچانے کے لیے ہمارے وضو کی نقل کر رہے ہیں۔
    وہ کہتا ہے کہ دنیا میں کونسا مسلمان ہے جو ویکسین تیار کر رہا ہے۔ جواب آتا ہے کہ کورونا وہاں پھیلا ہے جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا تھا۔
    مسجدیں بند کرنے کا مطالبہ آتا ہے، کوئی مائی کا لعل مسجد کا امام کر کے تو بتائے۔ کورونا کو شیعہ سنی بنانے کی بھی کوشش ہوئی ہے۔
    ایسے میں عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں تو اگلے ہی دن صوبے کہتے ہیں کہ ہمارا جی تو گھبرا رہا ہے۔
    خان صاحب ویسے پہلے فرما چکے ہیں کہ سکون تو قبر میں ہی آنا ہے تو لوگوں کو یہ شک بھی پڑتا ہے کہ شاید یہ کورونا خان صاحب کے ایجنڈے کا حصہ ہو اورکل وہ ہاتھ اٹھا کر یہ دعوی کرتے پائے جائیں کہ دیکھیں کورونا کو پاکستان میں میں لے کر آیا تھا جیسے ایک دفعہ لیڈی ڈیانا کو لے کر آیا تھا۔
    خان صاحب ایک درد مند انسان ہیں اور اس قوم کے غم میں کبھی چھٹی بھی نہیں کرتے۔
    تو گھبرانا یا گھبرانا نہیں کے بیچ کا راستہ نکالنے کے لیے ریاست کے پاس ایک ہی چارہ بچا تھا کہ قوم کو ایک چائے کے عوض مولانا طارق جمیل کو پیش کر دیا جائے۔
    مولانا اتنے بھلے آدمی ہیں کہ گریہ کرتے ہوئے اپنی صفائی بھی پیش کرتے گئے کہ انھوں نے کبھی دین نہیں بیچا، چائے کے کپ کو کون نہ کر سکتا ہے۔
    سچ یہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی مسئلہ نہیں جو مولانا پہلے حل نہیں کر چکے۔ جب جنرل مشرف پر پے در پے قاتلانہ حملے ہوئے اور تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ مخبری گھر سے ہوئی ہے تو یہ بھی احساس ہوا کہ شاید بیماری عسکری حلقوں میں اصل اسلام کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی ہے تو سپاہ کی روحانی اصلاح کے لیے مولانا سے رجوع کیا گیا۔
    ایف بی آر پاکستان کا وہ ادارہ ہے جس کا کام ٹیکس اور محصولات وصول کرنا ہے۔ عام تاثر یہ ہے کہ ہمارا خزانہ جو اکثر خالی پایا جاتا ہے اس میں کرپٹ سیاستدانوں کے علاوہ ایف بی آر کے افسر بھی ذمہ دار ہیں جو سیٹھوں سے رشوت لے کر پورا ٹیکس نہیں لیتے۔
    اس ادارے نے بھی اپنے افسروں کو سدھارنے کے لیے اپنے سارے دفاتر میں مولانا طارق جمیل کا خطاب کروایا۔ خزانہ ویسے کا ویسا ہی ہے لیکن مبینہ راشی افسر اپنی محفلوں میں مولانا کے قول سناتے پائے جاتے ہیں۔
    جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ اور نیت خراب ہونے لگتی ہے تو کس کو بلایا جاتا ہے؟
    جب بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو احساس ہوتا ہے کہ اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ شرٹ اتار کے آئٹم نمبر کرتے کرتے ان کا ایمان تو خراب نہیں ہو گیا تو وہ بھی مولانا کو ہی فون کرتے ہیں۔
    تو یوں سمجھیں کہ ہمارے پاس ایک ایسا قومی اثاثہ موجود ہے جو قومی سلامتی پر ہماری رہنمائی کرتا ہے، ہمارے خالی خزانے کو بھرنے کے لیے بھی دعا کرواتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا روحانی کوچ بھی ہے اور عامر خان کا لائف کوچ بھی ہے۔
    تو خوف اور شک و شبہے کے زمانے میں قوم سے خطاب اُس کا بنتا تھا کیونکہ عمران خان کو تو سکرین پر دیکھ کر ہی لوگ سمجھتے ہیں کہ گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
    انھوں نے عمران خان کو محنتی قرار دیا تو شاید قوم کے محنت کشوں کو لگا ہو کہ پوری قوم میں کیا ایک ہی محنتی پیدا ہوا ہے، ہم جو ہفتے کے سات دن بارہ گھنٹے مزدوری کرتے ہیں تو کیا یہ عیاشی ہے؟ انھیں سمجھنا چاہیے کہ دعاؤں میں استعاروں سے بھی کام لیا جاتا ہے۔
    اگر عمران خان کامیاب، تو پورا ملک کامیاب۔ تاریخی طور پر ہمارے علما ہمارے سپہ سالاروں کے عقیدے پڑھتے آئے ہیں لیکن مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کبھی کسی عالم نے ٹی وی پر آ کر فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں کی توصیف کی ہو۔
    مولانا طارق جمیل اپنی شفقت میں بخیلی نہیں کرتے۔ پپیاں، جپھیاں سب کے لیے، بخشش سب کی ہوگی۔
    کراچی میں ایک سیٹھ ہیں جن میں سارے شرعی اور غیر شرعی عیب پائے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ مولانا کے جلی معتمد ہیں اور جھوم جھوم کر ان کے قول سناتے ہیں۔فون پر رنگ ٹون بھی ان کی تصویر لگا کر رکھی ہے۔
    میں نے عرض کیا کہ یہ تھوڑا سے تضاد نہیں؟ فرمایا کہ کیسا تضاد؟ قیامت کے دن اللہ پوچھے گا تو میں کہوں گا کہ میں تو گناہ گار ہوں، اور پھر مولانا طارق جمیل کو آگے کر دوں گا کہ باقی بات آپ کو یہ حضرت بتائیں گے۔

    بشکریہ ……. محمد حنیف

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-52016420

    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 398
    • Posts: 9093
    • Total Posts: 9491
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    مجھے یوں لگ رہا ہے کہ مولانا طارق جمیل بھی اب کرائسز میں ہیں اور شائد انہیں مستقبل قریب میں میڈیا سے دور ہونا پڑے کیونکہ حکومتی انسٹرکشنز کو نظرانداز کرکے بلکہ جوتے کی نوک پر مارتے ہوے انہیں نے راے ونڈ اجتماع بلوایا اندر ہی نہیں باہر سے بھی دیلیگیشنز بلواے اور اب کرونا وائرس کا ایپک سینٹر راے ونڈ کو قرار دیا جانا چاہئے کیونکہ تبلیغی کرونا کے سب سے بڑے مددگار بن کر نکلے ہیں
    #3
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 599
    • Posts: 4994
    • Total Posts: 5593
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    سچ یہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی مسئلہ نہیں جو مولانا پہلے حل نہیں کر چکے۔ جب جنرل مشرف پر پے در پے قاتلانہ حملے ہوئے اور تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ مخبری گھر سے ہوئی ہے تو یہ بھی احساس ہوا کہ شاید بیماری عسکری حلقوں میں اصل اسلام کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی ہے تو سپاہ کی روحانی اصلاح کے لیے مولانا سے رجوع کیا گیا

    ۔

    محمد حنیف

    #4
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 599
    • Posts: 4994
    • Total Posts: 5593
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    میرے دل میں تو مولانا کی عزت ختم ہو گئی ہے 
    #5
    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 571
    • Total Posts: 571
    • Join Date:
      4 Sep, 2018
    • Location: گلشن گلشن

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    میرے دل میں تو مولانا کی عزت ختم ہو گئی ہے

    سائیں جی! ویسے آپ کے دل میں یامی گوتم اور بلاول کے علاوہ کس کس کی عزت محفوظ ہے؟

    #6
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 599
    • Posts: 4994
    • Total Posts: 5593
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    سائیں جی! ویسے آپ کے دل میں یامی گوتم اور بلاول کے علاوہ کس کس کی عزت محفوظ ہے؟

    Bohut se loog hain Mr Casanova jin ki main Izzat karta hoon

    #7
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    میرے دل میں تو مولانا کی عزت ختم ہو گئی ہے

    میرے خیال میں آپ میا خلیفہ ….لیزا این ….برنڈی لو …. جیسی باحیا …. عزت دار خواتین کی عزت کرتے ہوں گے

    #8
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 194
    • Posts: 2494
    • Total Posts: 2688
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    میرے دل میں تو مولانا کی عزت ختم ہو گئی ہے

    Hats off to you if you had some respect for this idiot and our biggest hypocrite

    #9
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 599
    • Posts: 4994
    • Total Posts: 5593
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    میرے خیال میں آپ میا خلیفہ ….لیزا این ….برنڈی لو …. جیسی باحیا …. عزت دار خواتین کی عزت کرتے ہوں گے

    main sirf mia khalifa ko janta hoon

    #10
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    main sirf mia khalifa ko janta hoon

    سہراب بھائی تو پھر آپ نے کیسا پایا میا خلیفہ کو ؟؟؟؟

    #11
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 599
    • Posts: 4994
    • Total Posts: 5593
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    سہراب بھائی تو پھر آپ نے کیسا پایا میا خلیفہ کو ؟؟؟؟

    mujhe to mia khalifa bohut khubsurat lagti hai

    #12
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15514
    • Total Posts: 15668
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    mujhe to mia khalifa bohut khubsurat lagti hai

    سہراب جی

    کیوں خوبصورت لگتی ہے؟

    پہلے تو آپ الماس بوبی کے پرستار تھے

    #13
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 111
    • Posts: 2183
    • Total Posts: 2294
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    رجب کی دعا سنی

    آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے

    مولانا کی دعا کی وجہ سے نہیں

    مولانا کی ڈرامہ بازی دیکھ کر

    پہلے طاہر القادری کو اللہ کریم نے اپنی راہ سے جدا کیا اور وہ نیازی کے ساتھ مل کر ٹکے ٹوکری ہوگیا

    اور اب طارق جمیل کے بھی دن گنے گئے اللہ جی کو بتا رہا ہے کہ نیازی ایمان دار سچا  کھرا لیڈر ہے

    انا للہ وانا علیہ راجعون۔

    #14
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    mujhe to mia khalifa bohut khubsurat lagti hai

    نواب صاب۔۔۔ طارق جمیل اور میا خلیفہ دونوں اپنے اپنے انداز میں اسلام کی سربلندی کیلئے کام کررہے ہیں، یہ سچ ہے کہ میاخلیفہ کا مقام طارق جمیل سے بہت بلند ہے کیونکہ وہ عالم اسلام کی آخری خلیفہ ہے، مگر آپ کو طارق جمیل کو بھی کچھ رعایت دینی چاہیے، وہ کم از کم اپنے پیشے کے ساتھ پوری طرح مخلص ہے۔ اس نے ثابت کیا ہے کہ مذہب کے پیشے میں جتنی جاندار اداکاری ہوگی، اتنی ہی زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل ہوگی۔۔ مجھے اس وقت دور دور تک طارق جمیل کے پائے کا اداکار نظر نہیں آتا۔۔ 

    #15
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 752
    • Posts: 8937
    • Total Posts: 9689
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    زندہ رود – معاف کرنا ، اب آپ کی پوسٹس سے بیوقوفی زیادہ ٹپکتی ہے ، پہلے کبھی کبھی کام کی بات سننے کو مل جاتی تھی ، یا آج کل آپ کھل کر کامیڈی کر رہے ہیں

    #16
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 752
    • Posts: 8937
    • Total Posts: 9689
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    کیا مولانا سے اختلاف اس صورت میں کیا جا سکتا ہے کے ان کی سپورٹ عمران خان کے ساتھ ہے ؟

    مولانا کے کروڑوں چاہنے والے ہیں ، الله انہیں بھی ہدایت دے

    #17
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15514
    • Total Posts: 15668
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    زندہ رود – معاف کرنا ، اب آپ کی پوسٹس سے بیوقوفی زیادہ ٹپکتی ہے ، پہلے کبھی کبھی کام کی بات سننے کو مل جاتی تھی ، یا آج کل آپ کھل کر کامیڈی کر رہے ہیں

    آپ کا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آج کل علامہ اقبال کی فکری بیوہ کا رنڈی رونا اپنے عروج پر ہے

    :bigsmile: :lol: :hilar:

    #18
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15514
    • Total Posts: 15668
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    کیا مولانا سے اختلاف اس صورت میں کیا جا سکتا ہے کے ان کی سپورٹ عمران خان کے ساتھ ہے ؟ مولانا کے کروڑوں چاہنے والے ہیں ، الله انہیں بھی ہدایت دے

    مجھے تو مولانا صاحب کا ٹی وی کیمروں کے سامنے بیٹھ کر زار و قطار رونا بہت اچھا لگتا ہے

    اب وہ زمانے نہیں رہے ہیں جب لوگ تہجد کے وقت، جب سب لوگ سو رہے ہوتے تھے، تو اٹھکر خدا کے سامنے سجدے میں سر جھکا کر رویا کرتے تھے

    نئے زمانے میں عبادت کے طریقے بھی بدل گئے ہیں

    #19
    Judge
    Moderator
    Offline
    • Threads: 2
    • Posts: 391
    • Total Posts: 393
    • Join Date:
      20 Mar, 2020

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    آپ کا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آج کل علامہ اقبال کی فکری بیوہ کا رنڈی رونا اپنے عروج پر ہے :bigsmile: :lol: :hilar:

    Mr. Bawa. Avoid discussing and insulting members. Be polite while posting something.

    #20
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15514
    • Total Posts: 15668
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: مولانا طارق جمیل، ہمارا ا سٹریٹجک اثاثہ

    Mr. Bawa. Avoid discussing and insulting members. Be polite while posting something.

    ٹھیک ہے یوئر آنر

    جیسے آپ کا حکم

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi