Thread:
منظور پشتین اور میراثی باشاہ
Home › Forums › Siasi Discussion › منظور پشتین اور میراثی باشاہ
- This topic has 35 replies, 13 voices, and was last updated 5 years, 1 month ago by
Shiraz. This post has been viewed 2878 times
-
AuthorPosts
-
17 Apr, 2018 at 9:19 pm #1کہتے ہیں کسی ملک میں رواج تھا کہ بادشاہ کے مرنے پر اگلی صبح شہر کی مرکزی دیوار کے باہر جو اجنبی ملتا اس کے سر پر دستار پادشاہی رکھ دی جاتی، پتہ نہیں ایسے اوٹ پٹانگ قصے گھڑنے میں کیا سائینس ہے حالانکہ ہردور میں شہباز شریف، بلاول زرداری اور علی ترین وغیرہ کا وجود موجود رہا اس کے باوجود ایسی دم بخود کردینے والی حکائیت کے پیش کرنے مقصد سمجھ نہیں آتا۔ چلو یہ اصحاب موجود نہ بھی ہوں تو سعد رفیق، خواجہ آصف، اعتزاز احسن یا اسد عمر جیسے جانثار تو پھر بھی کھیسے میں ہر وقت موجود ہی رہتے ہیں جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار دکھائی دیتے ہیں، بندہ انہی کو بادشاہ بنائے اور پرانی پالیسیاں یعنی ہینڈ پمپ وغیرہ کا افتتاح کرکے تصویریں کھنچوائے؟؟ مزے کی بات یہ کہ ایسے جانباز خود بھی اگلے دن دیوار کے آس پاس کہیں نظر نہیں آتے۔ پاکستانی ہوتے تو ساری رات مرکزی دیوار کے باہر ہی گذارتے کہ ایک رات کی تکلیف ہے پھر تو ملک کا بادشاہ یعنی چیف جسٹس بننا ہی بننا ہے۔ ساری رات راجو بن گیا جنٹلمین گاتے ہی گذر جاتی۔بہرحال ایسے ہی ایک خیالی شہر میں بادشاہ نے اگلی منزلوں کیلئے رخت سفر باندھا تو اگلے روز دیوار کے ساتھ ایک میراثی سوتا پایا گیا۔ یار لوگوں نے جھٹ پکڑ کر محکمہ انصاف کے حوالے کیا کہ جناب ! بعد کی کِل کِل سے بہتر امر آپ کی یہ پیشگی اجازت درکار ہے کیوں نہ اسے اس منصب سے سرفراز کیا جائے؟؟ ایسی محیرالقول چیزوں کی اجازت اُس زمانے میں بھی فورا” ہی مل جاتی تھی جبکہ حقیقی فیصلوں میں اس وقت بھی دہایاں لگ جایا کرتی تھیں اسلئے ان محترم میراثی صاحب کو اس مسند پر بٹھا دیا گیا۔
تمام درباری اب ٹُک ٹُک بادشاہ کی جانب دیکھتے کہ کیا فرمان شاہی جاری ہوتا ہے جبکہ بادشاہ اس افتاد پر ان سے زیادہ متوحش تھا کہ اللہ جانے مردود کیا کرنا چاہتے ہیں۔ قصہ مختصر یقین آتے ہی بادشاہ سلامت نے فرمان جاری کیا کہ ملک کے طول و عرض میں اچھے اچھے کھانوں کی دیگیں پکائی جائیں اور شہریوں کو کھلائی جائیں نیز دھرنوں کی صورت راگ رنگ کی محفلیں سجائی جائیں جن میں نامی گرامی مسخرے اور میراثی کنٹینر پر چڑھ کر اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔ پہلا روز پھر دوسرا روز پھر تیسرا روز، یہی کچھ چلتا رہا۔ ساتھ ملک کے بادشاہ نے یہ لچھن دیکھے تو حملہ کرنے کی ٹھانی۔ میراثی بادشاہ کو پتہ چلا تو اس نے اس قسم کی مشہور جگتیں لگائیں کہ قوم ہمارے پیچھے کھڑی ہے، دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑجائیں گے وغیرہ۔ فوجیں نزدیک آتی گئیں اور ملک میں حلوے مانڈے کی دیگیں پکتی رہیں اور میراثی کی جگتیں اپنے زوروں پر رہیں، یہاں تک کہ فوجیں شہر کے دروازے پر آپہنچیں ، میراثی نے حکم دیا کہ آج اور زیادہ دیگیں پکاو اور مجھ پر یقین رکھو کہ یہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وغیرہ وغیرہ۔
بالاخر فوجوں نے شہر میں داخل ہوکر قتل و غارتگری شروع کی املاک کو آگ لگانا شروع کی تس پر ہمارے اس میراثی بادشاہ نے اپنا میلا لباس اٹھایا اور یہ کہتے ہوئے روانہ ہوا کہ جیسی عوام ویسے حکمران۔ جمہوریت مردہ باد، گو نواز گو وغیرہ وغیرہ۔
یہ دلچسپ حکائیت خادم نے یوں گھڑی کہ بھوٹان کے اصل حکمرانون نے بھی یہی رواج اپنایا، ستر سال پہلے بھوٹان کے اصل بادشاہ کے مرنے کے بعد میراثیوں کو اصل حکمرانی دی جانی شروع کردی۔ یہ میراثی اقتدار پر بزور طاقت قبضہ کرتے ہیں ، حلوے مانڈے کی دیگیں چڑھواتے ہیں، خطرات پر بڑھکیں اور جگتیں یکساں مقدار سے خارج کرتے ہیں اور ملکی خزانے، سالمیت، ریپوٹیشن اور امن و امان کا بیڑہ غرق ہوجانے پر اپنا لباس اٹھا کر یہی کہہ کر چلے جاتے ہیں کہ عوام ہی اس ابتری کے ذمہ دار ہیں اور جمہوریت پر دل سے لعنت۔
اب آتے ہیں اس قضئیے کی دوسری جانب جس کا پہلے سے کوئی تعلق نہیں
شمالی وزیرستان اور قبائلی علاقہ جات میں عام شہریوں کی تذلیل ، مشکلات اور لسانی بنیادوں پر جاری تفریق کے خلاف ایک نوجوان منظور پشتین نے آواز اٹھائی۔ جس عمر میں یہ صاحب ملکی تاریخ کی ایک انتہائی اہم لڑائی نہتے ہاتھوں لڑ رہے ہیں اس عمر میں یہ خاکسار معشوق کے عارض و رخسار کی تعریفوں میں قلابے ملایا کرتا تھا۔ بڑھتی عمر سے یہ فرق پڑا کہ اب جوانی کی اپنی تصویریں دیکھ کر اپنے ہی عارض و رخسار کی تعریف کے علاوہ کسی اور کی گوارا ہی نہیں ہوتی۔ بہرحال یہ نوجوان تمام تر ریاستی پروپیگنڈے اور ہتھکنڈوں کے باوجود ایک حقیقی لیڈر کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ جس طرح اس نوجوان نے مسند اقتدار پر ازلی براجمان طاقتوں کو للکارا ہے اور انہیں بیک فٹ پر جانے پر مجبور کیا ہے اس سے اس خاکسار کو نجانے کیوں یقین ہے کہ اس ملک کے اچھے دن اب دور نہیں۔
جس وقت بلوچستان میں بی ایل اے یعنی بلوچ لبریشن آرمی کی تحریک شروع ہوئی تو باوجود خونریزی کے اس خاکسار کو اس تحریک کی ناکامی کا پورا یقین تھا۔ اس یقین کے پیچھے جدید گلوبل رویہ تھا کہ مسلح تحریکیں آج کے دور میں کامیاب نہیں ہوسکتیں، اس کے برعکس یہی جدوجہد اگر پرامن طور پر جاری رکھی جاتی تو ملک عزیز کے لیئے کافی نقصان د دہ ثابت ہوتی۔ پشتون تحفظ موومنٹ کی انفرادیت اور اثرانگیزی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس تحریک میں شامل تمام تر افراد قلم اور زبان سے حقوق کی جنگ لڑنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ جب آپ عدنان کاکڑ، یدِ بیضاء(ظفراللہ کاکڑ) اور وصی بابا جیسی معتدل مزاج و مشتعل کردینے کی حد تک نرم خوئی کی خصوصیات رکھنے والے دانشوروں کو اس تحریک کرنے کی حمائیت کرتے پائیں تو سمجھ لیں کہ اس تحریک کی طاقت کو توڑنا توپ و تفنگ کے بس کی بات نہیں۔ اگرچہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے حقوق مانگنے والوں کا رشتہ انڈیا، افغانستان وغیرہ سے جوڑا جارہا ہے لیکن یقین رکھیں ایہ خالصتا” پاکستانی تحریک ہے جسے پاکستانیوں کی حمائیت حاصل ہے۔ یہ اور بات ہے کہ مقتدر قوتوں کی پالیسیوں سے تنگ دیگر ممالک یا اقوام بھی اب اس تحریک کی اخلاقی حمائیت پر ہچکچاتے نہیں۔ اس خطاکار کو تحریک میں کچھ متعصب اور جوشیلے افراد کے شامل ہوجانے پر تشویش ضرور ہے جو اہل پنجاب کو گالیاں دے کر روز بروز پنجاب سے اپنی حمائیت کھو رہے ہیں لیکن یہ یقین ہے کہ یہ تحریک اپنے بل بوتے پر میراثیوں کی حکومت کا تختہ الٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ہوسکتا ہے آنے والے کچھ عرصے میں بہت سارے میراثی اپنے بورئیے بستر سمیٹ کر یہ کہتے ہوئے باہر ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند نظر آئیں کہ جیسی عوام ویسے حکمران ، جمہوریت مردہ باد اور گو نواز گو وغیرہ وغیرہ۔
ضروری نوٹ:- یہ تحریر اسی خاکسار کی ہے اسلئے احباب نیٹ پر اس کا سورس ڈھونڈنے کی سعی نہ فرمائیں مبادا وقت ضائع ہو۔
- thumb_up 16
- thumb_up Syed Abrar, barca, EasyGo, حسن داور, Jack Sparrow, GeoG, Abdul jabbar, JMP, Zinda Rood, Bawa, shami11, Muhammad Hafeez, Believer12, nayab, Democrat, Ghost Protocol liked this post
17 Apr, 2018 at 10:26 pm #2جس طرح اس نوجوان نے مسند اقتدار پر ازلی براجمان طاقتوں کو للکارا ہے اور انہیں بیک فٹ پر جانے پر مجبور کیا ہے اس سے اس خاکسار کو نجانے کیوں یقین ہے کہ اس ملک کے اچھے دن اب دور نہیں۔ہائے رے تیری بیتابیاں ۔ ۔ ۔۔ لو مصرعے کا مزہ لو
عشق صبر طلب اور تمنا بیتاب ؎
کتنے ہیں اس ملک میں جن کو عشق کا سلیقہ آتا ہے؟ سیاستدانوں میں تو یہ نسل کب کی ناپید ہو چکی
- thumb_up 8
- thumb_up BlackSheep, Atif Qazi, GeoG, JMP, Zinda Rood, Bawa, Believer12, Democrat liked this post
18 Apr, 2018 at 1:57 am #3Manzoor pashteen is ghadar and foreign funded bastard. Army should crush him.- thumb_up 1
- thumb_up Jack Sparrow liked this post
18 Apr, 2018 at 4:08 am #4Any proof ?Manzoor pashteen is ghadar and foreign funded bastard. Army should crush him.- local_florist 1 thumb_up 3
- local_florist Democrat thanked this post
- thumb_up JMP, Bawa, Believer12 liked this post
18 Apr, 2018 at 6:09 am #5Manzoor pashteen is ghadar and foreign funded bastard. Army should crush him.Army will crush him don’t worry
- thumb_up 5 mood 2
- thumb_up Bawa, Muhammad Hafeez, Believer12, Jibran PTI, shami11 liked this post
- mood Democrat, Ghost Protocol react this post
18 Apr, 2018 at 12:28 pm #6Any proof ?ایسے سوال نہ کریں کہیں بھاگ نہ جائیں
- thumb_up 3
- thumb_up Wahreh, Believer12, Democrat liked this post
18 Apr, 2018 at 12:55 pm #8Manzoor pashteen is ghadar and foreign funded bastard. Army should crush him.کمنٹ کرکے آپ غائب ہوگئے اور تسور کی آنکھ سے دیکھتے رہے کہ اب آپ کو گالیاں پڑ رہی ہونگیں
فکر مت کرو یہ گالیوں والا فورم نہیں ہے ہر ایک کی راے کا احترام کیا جاتا ہے
منظور پشتین اس لئے غدار تو نہیں کہ سرحد میں جو بھی پاپولر شخصیت ہوگی وہ آپ کے لیڈر کو گوارا نہیں مثلا ایک بچی جس کانام ملالہ ہے اس سے آپ کے لیڈران کرام۔۔۔۔۔۔برادرم تیلی پہلوان یا شادی خان نے ملنا تک گوارا نہیں کیا کہ کہیں یہ بچی اس بچے کھچے آخری جاے پناہ کو بھی نہ چھین لے؟
ملالہ تو چلی گئی مگر واپس آنے کا عندیہ بھی دے گئی ہے۔۔۔۔۔فکر کرنا تو بنتا ہے
ویسے ایک بات بتاوں کہ اصطبلشمینٹ نے آج تک جس بندے کو غدار کہا ہے عوام نے اسی کو منتخب کیا ہے
ہمت اور حوصلہ پیدا کرو۔۔۔۔۔ یار، اور بھی لوگ ہیں جنکو رب نے ایسی صلاحیتیں دے رکھی ہیں کہ وہ دنیا کو اپنے پیچھے چلا سکتے ہیں
- thumb_up 6
- thumb_up Muhammad Hafeez, Democrat, nayab, barca, shami11, Ghost Protocol liked this post
18 Apr, 2018 at 1:23 pm #9حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ اور حقوق کی جدوجہدمیں ریستوران میں بیٹھ کر بارش رکنے کا بے تابی سے انتظار کر رہا تھا۔ اسی اثنا میں ایک دوست بھاگا بھاگا ریستوران میں گھس آیا۔ اس کی سانسیں پھول رہی تھیں۔ وہ سیدھا میرے پاس آکر بیٹھ گیا اور اٹکی ہوئی آواز میں گویا ہوا: ’’جلدی اپنا موبائل نکالو اور پاکستان زندہ باد کا اسٹیس لگاؤ۔‘‘ یہ سن کر میں چونک گیا اور آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ اچانک میرے ملک پر کہاں سے آفت ٹوٹ پڑی؟ یوں محسوس ہونے لگا جیسے دشمن نے دھرتی ماں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہو۔ اس لیے اب دشمن کو مرعوب کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر ایسا پیغام بھیجنا پڑ رہا ہے۔
لیکن ہمت کرکے اعصاب پر قابو پایا اور پوچھ ہی لیا کہ بھائی ہوا کیا ہے کہ ایسے اچانک پاکستان زندہ باد کا اسٹیٹس لگانے کی نوبت آگئی ہے؟ جواباً دوست کہنے لگا کہ کچھ نہیں ہوا، بس ایک نیا ٹرینڈ شروع کردیا گیا ہے۔ اس کا جواب پاکر میرے حواس بحال ہوئے۔ میں نے اسے اپنے تئیں سمجھانے کی کوشش کی کہ بھائی پاکستان سے لازوال محبت کی مثالیں تمام ثبوتوں اور گواہوں کے ساتھ موجود ہیں۔ جب بھی دشمنوں کی نیت میں کھوٹ پڑی تو پاکستانی قوم کا جذبہ اور جنون دشمن کا نام و نشان مٹانے کےلیے کافی ہوگا۔ اسی کی بدولت اب دشمن اپنی نیت ظاہر کرنے سے قبل سو مرتبہ ان نشانیوں کی طرف گھورتا ہے اور نیت بدل کر واپس بل میں گھس جاتا ہے۔
یہ کہہ کر میں نے اپنے دوست کو رخصت کیا اور اطمینان سے واپس اپنے گھر آگیا۔ موبائل نکال کر جیسے ہی فیس بک کھولی تو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے فیس بک بھرا ہوا دیکھ رہا تھا۔
تھوڑی دیر کےلیے خوشی سے پھولے نہیں سمایا کہ چلو ایک ٹرینڈ ہی سہی، مگر دھرتی ماں سے محبت اور پیار کا جذبہ کتنا مؤثر ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں فیس بک ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے اس طرح گونج اٹھا ہے کہ شاید مارک زکربرگ صاحب کو بھی کانوں میں انگلیاں ٹھونسنی پڑیں۔ لیکن کچھ لمحے بعد اپنے ایک قابل سوشل ایکٹیوسٹ دوست مجاہد توروالی کی پوسٹ مع تصاویر دیکھ کر یک دم تشویش میں مبتلا ہوگیا۔
پھر اس کے بعد معلوم کرنے پر پتا چلا کہ پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے سخت ناقدین اور اس کے خلاف اٹھنے والے لوگوں کا ایک گروہ مسیجز بھیج کر یہ سب کچھ کروا رہا ہے؛ اور ایسا کرنے کا مقصد خواہ مخواہ پی ٹی ایم کو ایک بھرپور ’’اینٹی اسٹیٹ‘‘ قوت ظاہر کرنا ہے۔ مجھے صد فیصد یقین ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ہر ایرے غیرے کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ کسے محب وطن قرار دیا جائے اور کس سے زبردستی وطن دوستی کا اظہار کروایا جائے۔ عام آدمی بخوبی جانتا ہے کہ ہمارے اداروں کے پاس اپنے پیشہ ورانہ استعمال کے وہ جواہر موجود ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔
تو پھر کون ہو تم؟ کیا ایجنڈا ہے تم لوگوں کا؟ کیا ثابت کرنا چاہتے ہو؟ آپ کو اسٹیٹ نے یہ اختیار کب دیا ہے کہ آپ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے پھریں؟ اگر آپ کے پاس یہ اختیار ہے، تو اس کا کوئی ثبوت دکھا دیجیے؟ اگر یہ اور اس قبیل کے دیگر سوالات کے جوابات آپ کے پاس نہیں تو پھر ہم پارلیمان میں بیٹھے لوگوں، سیکیورٹی اداروں اور تمام ذمہ داروں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ آخر فردِ واحد یا سویلینز کے ایک مخصوص گروہ کو کیوں کھلی چھوٹ دی جارہی ہے جس کی بنیاد پر وہ وطن عزیز میں انتشار پھیلاتے پھریں؟ عام شہریوں کو کیوں کر ذہنی اضطراب کا شکار بنایا جارہا ہے؟
آخر میں منظور پشتین، محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ آپ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟ ایسا کونسا ایجنڈا ہے اور ایسی کیا اسٹریٹجی ہے جو ہماری سمجھ میں نہیں آرہی؟ بس جو حقوق آپ اور آپ کے ساتھ نکلے ہوئے مظلوم مانگ رہے ہیں، ان میں صداقت کیوں دکھائی دے رہی ہے؟ آپ کے مطالبات آئینی اور قانونی کیوں نظر آرہے ہیں؟ منظور پشتین اور ان کے مخالفین، آپ دونوں سے ہم عوام بس ہاتھ جوڑ کر یہی سوال کرتے ہیں کہ جو دل میں ہے وہی بتائیے اور ہمیں اس ذہنی خلجان سے نکالیے۔
یہ قوم بھوک، افلاس، جنگ و جدل، ناانصافی اور ظلم و بربریت سے نفسیاتی مریض بن چکی ہے۔ اب انہیں آرام کی ضرورت ہے، ایک اور ڈرامے کی نہیں۔
ایچ ایم کالامی
ایچ ایم کالامی،خیبر پختونخوا, سوات کوہستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی ہیں اور مختلف اخبارات کے لئے کالم لکھتے ہیں۔- local_florist 3
- local_florist shami11, Believer12, Ghost Protocol thanked this post
18 Apr, 2018 at 2:11 pm #10کمنٹ کرکے آپ غائب ہوگئے اور تسور کی آنکھ سے دیکھتے رہے کہ اب آپ کو گالیاں پڑ رہی ہونگیں فکر مت کرو یہ گالیوں والا فورم نہیں ہے ہر ایک کی راے کا احترام کیا جاتا ہے منظور پشتین اس لئے غدار تو نہیں کہ سرحد میں جو بھی پاپولر شخصیت ہوگی وہ آپ کے لیڈر کو گوارا نہیں مثلا ایک بچی جس کانام ملالہ ہے اس سے آپ کے لیڈران کرام۔۔۔۔۔۔برادرم تیلی پہلوان یا شادی خان نے ملنا تک گوارا نہیں کیا کہ کہیں یہ بچی اس بچے کھچے آخری جاے پناہ کو بھی نہ چھین لے؟ ملالہ تو چلی گئی مگر واپس آنے کا عندیہ بھی دے گئی ہے۔۔۔۔۔فکر کرنا تو بنتا ہے ویسے ایک بات بتاوں کہ اصطبلشمینٹ نے آج تک جس بندے کو غدار کہا ہے عوام نے اسی کو منتخب کیا ہے ہمت اور حوصلہ پیدا کرو۔۔۔۔۔ یار، اور بھی لوگ ہیں جنکو رب نے ایسی صلاحیتیں دے رکھی ہیں کہ وہ دنیا کو اپنے پیچھے چلا سکتے ہیںI dont buy this stuff. This man manzoor is trying to creat distance between army and public. So did malala. All this is indian agenda which you support as a patwari
- thumb_up 1
- thumb_up Jack Sparrow liked this post
18 Apr, 2018 at 2:12 pm #11ایسے سوال نہ کریں کہیں بھاگ نہ جائیںGet a life looser
- thumb_up 1
- thumb_up Jack Sparrow liked this post
18 Apr, 2018 at 2:15 pm #12Get a life looserمجھے معلوم ہے گالیوں کے سوا تمہیں کچھ نہیں آتا ، تسلی رکھو تمہیں یہاں جوابی گالی شاز ہی ملے ، تمہیں تمہاری خوراک نہیں ملے گی
- mood 3
- mood shami11, Believer12, Ghost Protocol react this post
18 Apr, 2018 at 2:35 pm #13I dont buy this stuff. This man manzoor is trying to creat distance between army and public. So did malala. All this is indian agenda which you support as a patwariAll this is indian agenda
سادہ کپتان بھارت میں کیا کہہ رہا ہے۔۔
"پی ایم ایل جس کی دو تہائی اکثریت تھی جب وہ اسٹبلشمنٹ کے خلاف کھڑی ہوئی تو اسے wipe out کر دیا گیا اسکی 13 سیٹیں رہ گئیں"
Video via @AfshanMasab @Matiullahjan919 @ImtiazAlamSAFMA pic.twitter.com/9cgGixd2QK— ABBASS (@AbbassFr) April 17, 2018
- thumb_up 3 mood 1
- thumb_up nayab, Muhammad Hafeez, Believer12 liked this post
- mood shami11 react this post
18 Apr, 2018 at 2:50 pm #14All this is indian agendaDont try to be smart. Khan was with democracy that time and still is.
Whats the point?
Did khan support this mafia after court dicision?
- thumb_up 1
- thumb_up Jack Sparrow liked this post
18 Apr, 2018 at 2:54 pm #15Dont try to be smart. Khan was with democracy that time and still is. Whats the point? Did khan support this mafia after court dicision?خان انڈیا میں جا کر پاکستانی فوج کے بارے میں کیا بول رہا ہے ؟
- thumb_up 1
- thumb_up Believer12 liked this post
18 Apr, 2018 at 2:59 pm #16خان انڈیا میں جا کر پاکستانی فوج کے بارے میں کیا بول رہا ہے ؟By fouj he means some coward genrals not every army personal.
Do you people abuse whole army or some specific genrals?
- thumb_up 1
- thumb_up Jack Sparrow liked this post
18 Apr, 2018 at 3:04 pm #17Dont try to be smart. Khan was with democracy that time and still is. Whats the point? Did khan support this mafia after court dicision?خوش آمدید
اگر آپ چار سے پانچ اچھی نسل کے اور ٹائیگرز لے آئیں تو ہم یہاں نونیوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے
- local_florist 1 mood 6
- local_florist Jibran PTI thanked this post
- mood shami11, BlackSheep, barca, Muhammad Hafeez, Believer12, Ghost Protocol react this post
18 Apr, 2018 at 3:14 pm #18خوش آمدید
اگر آپ چار سے پانچ اچھی نسل کے اور ٹائیگرز لے آئیں تو ہم یہاں نونیوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے
Noonio ki halat apnay siasi baap k janay k bad waisay bhi khrb hay.
In ko khan ne akailay hi chati ka dood yad dila dia hay
- local_florist 1
- local_florist Jack Sparrow thanked this post
18 Apr, 2018 at 3:14 pm #19By fouj he means some coward genrals not every army personal. Do you people abuse whole army or some specific genrals?یہ بھی تحریک انصاف کا ٹائگر چاچا شکورا ہے
یہ کلپ میں نے انتہائی مجبوری میں لگایا ہے۔
آج عدلیہ نے جو یکطرفہ فیصلہ سنایا ہے ۔
کیا اس پر کاروائی اس لئے نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ لاڈلے کی پارٹی کا کارکن ہے۔
کیسے کاروائی ہو کیونکہ لاڈلے سے پوچھ کر تو سارے فیصلے کیے جاتے ہیں ۔۔۔#HaqKiAwazRokLo pic.twitter.com/sp6kA3BAXn— جیدار بڈھا پٹواری (@khurrament) April 16, 2018
- thumb_up 2 mood 1
- thumb_up Muhammad Hafeez, Believer12 liked this post
- mood shami11 react this post
18 Apr, 2018 at 3:19 pm #20بارسا بھائی – پی ٹی آئی میں کافی عالم فاضل لوگ ہیں ، کم از کم اس ویڈیو سے تو یہی پتا چلتا ہےیہ بھی تحریک انصاف کا ٹائگر چاچا شکورا ہے- thumb_up 3
- thumb_up barca, Muhammad Hafeez, Believer12 liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.