- This topic has 8 replies, 8 voices, and was last updated 2 years, 11 months ago by
unsafe. This post has been viewed 467 times
-
AuthorPosts
-
22 Jun, 2020 at 4:01 am #1
پاکستان کے معروف عالمِ دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مولانا طالب جوہری کچھ روز سے علیل تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
علامہ طالب جوہری شاعر، ذاکر، مورخ اور فلسفی تھے۔ انھوں نے قرآن کی تفیسر سمیت شاعری اور مذہب پر کتابیں بھی تحریر کی تھیں۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔
ان کی عمر 80 برس تھی۔
علامہ طالب کئی برسوں تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر بطور ذاکر واقعہ کربلا کی یاد میں خصوصی مجالس ’شامِ غریباں‘ پڑھا کرتے تھے۔ وہ اپنے انداز خطابت کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی بہت معروف تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر علامہ طالب جوہری کے انتقال پر ملال کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مذہب اسلام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔22 Jun, 2020 at 4:01 am #2وزیر اعظم عمران خان کا معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا
لواحقین سے اظہار تعزیت@ImranKhanPTI #AlamaTalibJohri pic.twitter.com/Za6BYALBRo
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 21, 2020
22 Jun, 2020 at 4:14 am #3انا للہ وانا الیہ راجعونزبردست مقرر اور سکالر تھے۔ میں دس محرم کو ان کی اور علامہ عقیل ترابی کی شام غریباں ضرور سنا کرتا تھا
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اسے جنت الفردوس میں جگہ دے اور اس کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے، آمین
- local_florist 1 thumb_up 3
- local_florist حسن داور thanked this post
- thumb_up SAIT, Sohraab, Jack Sparrow liked this post
22 Jun, 2020 at 6:30 pm #9انا للہ وانا الیہ راجعونیا خدا میں تجھ سے تیرا کرم مانگتا ہوں . مولانا جوہری کو بلا لیا مفتی نیم کو بلا لیا . یا الله یہ سب ملا تیرا دیدار کرنے کے لئے تڑپ رہے ہیں. محبوب سے کب تک دور رہ سکتے ہیں یہ دنیا تو ان کے لئے جہنم ہے یا الله اب مولانا طارق جمیل ، مولانا خادم حسین رضوی ، مولانا حنیف ، مولانا عامر لیاقت کو بھی بلا لے
- mood 1
- mood BlackSheep react this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.