Home Forums Siasi Discussion مریم نواز اور نیب دفتر پر ہنگامہ

Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)
  • Author
    Posts
  • کک باکسر
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    https://jang.com.pk/news/807660

    مریم نواز کا قافلہ لاہور میں نیب کے آفس کے باہر پہنچا تو اس موقع پر نون لیگی کارکنوں نے بیرئیرز کو ہٹانے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے روکنے پر لیگی کارکن مشتعل ہوگئے۔

    مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران یہ مناظر بھی دیکھنے میں آئے کہ کچھ لوگ ڈبل کیبن گاڑی میں شاپنگ بیگز میں پتھر رکھ کر لائے تھے۔

    مجھے نقصان پہنچانے کیلئے نیب آفس بلایا گیا: مریم نواز

     
    مشتعل افراد نے گاڑی سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پتھراؤ کیا، پتھراؤ کے نتیجے میں مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

    ہنگامہ آرائی کے دوران مسلم لیگ نون کے مشتعل کارکنوں نے اپنی رہنما کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

    نیب آفس کے باہر پولیس نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو گرفتار بھی کیا اور متعدد کارکنوں کو پولیس وین میں ڈالا

    • This topic was modified 2 years, 10 months ago by الشرطہ. Reason: Tumbnail Added
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    کک باکسر
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #3

    جیو جی۔ کیا یہ ہنگامہ پلانڈ تھا؟ 

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    جیو جی۔ کیا یہ ہنگامہ پلانڈ تھا؟

    یار میں وثوق تو نہیں کہ سکتا مگر یہ جعلی نمبروں والی گاڑی کسی کی بھی ہو سکتی ہے

    زیادہ تر یہ اجینسیوں کی ہوتیں ہیں

    اگر یہ پٹواریوں نے کیا ہے تو حکومت کے پاس بہترین موقعہ ہے اس کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کرے

    اگر دوسرے نقطۂ نظر سے دیکھیں تو شو آف پاور بھی ہو سکتا ہے کہ اب بہت ہو گئی اب ہم مزید چپ نہیں بیٹھیں گے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    دو نمبری کرنے کیلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے

    ان یوتھیوں کو تو اتنی بھی عقل نہیں ہے کہ کوئی دو نمبر ویڈیو بنانے سے پہلے گاڑی میں سے سرکاری فائلیں ہی نکال لیں

    فائلوں کے اوپر گورنمنٹ آف پنجاب کا مونوگرام صاف نظر آ رہا ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8

    مریم نواز جو بہت عرصے بعد اس طرح پبلک میں نظر آئ ہے ، ضرور یہ سوچ رہی ہوگی کہ اتنی کمزور حکومت کو اتنی کمزور حزب مخالف کبھی نہ ملی ہوگی ۔ جس طرح ایک ایس یو وی میں پتھر رکھتے ہوئے وڈیو بنائ گئ ہے اور جس طرح اے آر وائ والوں کو استعمال کیا گیا ہے ، اس سے ہماری فوجی ایجنسیوں کے تجربے اور پلاننگ کا علم ہوتا ہے ۔

    ماشا اللہ کافی تجربہ حاصل ہوا ہے کہ کس طرح مخالفین کو میڈیا میں ہی ذلیل کردو اور کس طرح جھوٹے پروپیگنڈے کی جنگ کے وسائل پیدا کرو ۔ اور پھر میڈیا میں لفافہ جرنلٹس کی پھرتیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ آج وسیم بادامی نے اس حرام الدھر شہباز گل کو بہت ذلیل کیا ہے ، لیکن ہمیشہ کی طرح اس بے غیرتی کے مومی مجسمے سے شرم پانی کی طرح پھسلتا رہا ۔

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہوئے تصادم سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ ‘کل رات جاتی امرا میں 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، پتھر مارنے والے کارکن کو 25 ہزار روپے دیے گئے جبکہ بیگم صفدر کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کو ایک لاکھ روپے دیے گئے’۔
    پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ ان کے کرتوتوں کی وجہ سے بلایا گیا تھا۔
    لاہور میں مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنان کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد صوبائی وزرا راجا بشارت اور فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کی اور مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔
    صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کا کہنا تھا کہ آج کا واقعہ امن و عامہ کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش تھا اور نیب کے 20 سالہ دور میں اس طرح کی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کبھی دیکھنے میں نہیں ملا، جس کا آج مظاہرہ کیا گیا جبکہ آج یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آئی کہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ دہرائی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ آج یہ بات بھی سامنے آئی کہ مسلم لیگ (ں) کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے اور اس کی غنڈہ گردی سے آئینی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محفوظ نہیں رہ سکتی۔
    انہوں نے کہا کہ آج کی میڈیا کوریج اس بات کی شاہد ہے کہ یہ واقعات کس طرح رونما ہوئے، آج کے تمام واقعات کا میڈیا عینی شاہد ہے اور میں میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بہت سی معلومات شیئر کیں اور مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔
    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ جلوس لے کر وہاں پہنچیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کا احترام نہیں کرتی۔
    بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو خاتون عدالت سے ضمانت پر ہے اس نے عدالت کی دی ہوئی رعایت کا غلط استعمال کیا ہے کیونکہ کوئی بھی شخص جو ضمانت پر ہو تو قانون اسے ہر گز یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ آئینی و قانونی اداروں پر چڑھائی کرے۔
    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی غلط فہمی ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کو مرعوب کریں گے اور اداروں کو دباؤ میں لے آئیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔
    صوبائی وزیر کے مطابق حکومت نے اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے اور یہ واضح کردوں کہ جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، پتھراؤ کیا، پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا، جو لوگ غیرقانونی طور پر وہاں اکٹھے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مقدمات درج کرکے سزائیں دلوائی جائیں گی۔
    راجا بشارت کا کہنا تھا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مریم نواز کی سیکیورٹی کی گاڑیوں میں پتھر بھر کر لائے گئے، جسے کارکنوں میں تقسیم کیا گیا اور پھر پولیس اور نیب دفتر پر حملے میں انہیں استعمال کیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ جن گاڑیوں میں پتھر لائے گئے ان میں سے کچھ کے نمبر پلیٹ جعلی تھے جبکہ کچھ کو سیکیورٹی کی آڑ میں مریم نواز کی گاڑی کے آگے رکھا گیا۔
    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے اگر قانونی طور پر مریم نواز کو بلایا تھا تو وہ اکیلی یا چند کارکنوں کے ساتھ چلی جاتیں تو شاید یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی لیکن اب اس تمام صورتحال کے بعد مریم نواز کا کہنا کہ مجھے نقصان پہنچانے کے لیے بلایا گیا تھا تو میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ بی بی آپ کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ آپ کے کرتوتوں کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ جو ماضی میں آپ کرتی رہی ہیں اس کا حساب لینے کے لیے بلایا گیا تھا، جو کرپشن کی ایک داستان آپ نے رقم کی تھی اس کا حساب دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔
    آج کے واقعے سے متعلق انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے استغاثہ موصول ہوچکا ہے جس میں کچھ لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ نامعلوم ہیں جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے نشاندہی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ کچھ کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ یہ ہوا ہے کہ کوئی اسے الزام نہیں کہہ سکتا کیونکہ میڈیا نے ان تمام معاملات کو کور کیا ہے اور اس کی بنیاد پر ہی آج ہم یہ بات کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود مریم نواز یہ کہیں کہ مجھے نقصان پہنچانے کے لیے بلایا گیا اور آگے سے پتھر آئے تو بی بی یہ وہ پتھر تھے جو آپ لے کر گئی تھیں۔
    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت قانون کی عملداری پر یقین رکھنے والی حکومت ہے، جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔
    پریس کانفرس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی خام خیالی ہے کہ وہ اس طرح سے کرکے کرپشن پر پردہ ڈال لے گی یا حکومت کو دباؤ میں لے آئی گی یا عدالت اور آئینی ادارے کو دباؤ میں لے آئی گی۔

    بیگم صفدر نے شہباز اور حمزہ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا، فیاض الحسن

    اس موقع پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج بیگم صفدر اعوان نے مسلم لیگ (ن)، آل شریف، اپنے والد کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدالتی اداروں اور ریاستی اداروں پر حملے کی اعلیٰ و عرفہ روایات کا سکہ دوبارہ اپنے ماتھے پر سجالیا۔
    انہوں نے کہا کہ راجا بشارت نے بتایا کہ نیب کے قیام کے 20 سال میں پہلی مرتبہ اس کے دفتر پر حملہ کیا گیا اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی اور یہ کارنامہ بیگم صفدر اعوان نے انجام دیا۔
    بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آج اپنے چاچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز کی سیاست پر خودکش حملہ کیا ہے، انہوں نے اپنی اور والد کی سیاست کی پیٹھ پر جو چھرا گھونپا گیا تھا اس کا بدلہ آج لیا ہے۔
    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جو اس وقت موجود تھی اس کی بقیہ سیاست کا جنازہ آج مریم نواز نے نکال دیا۔
    اس موقع پر انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ‘کل رات جاتی امرا میں 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، پتھر مارنے والے کارکن کو 25 ہزار روپے دیے گئے جبکہ بیگم صفدر کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کو ایک لاکھ روپے دیے گئے’، یہ رقم پہلے تقسیم کی گئی کیونکہ ادھار پر کوئی کارکن کام کرنے کو تیار نہیں ہوا، بیگم صفدر نے منتیں کرکے 8 دن کی منصوبہ بندی کرکے بندے اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔
    انہوں نے کہا کہ جب کل تک انہیں 30، 40 لوگوں سے زیادہ کی یقین دہانی نہ کرائی تو پھر پرویز رشید نے انہیں نئی حکمت عملی دی جو ان کے استاد ہیں اور وہ انہیں بتاتے ہیں کہ کس طرح ریاست، اداروں، عدالتوں کے خلاف کھیلنا ہے اور کس طرح جھوٹ بولنا اور سیاست کرنی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پرویز رشید نے یہ حکمت عملی دی کہ پیسوں کا استعمال کریں کیونکہ کارکن نظریاتی طور پر آپ کے سارے کرتوت جان چکا ہے، آپ پیسے استعمال کریں سب لوگ جمع ہوجائیں گے اور اس طرح بمشکل 200 لوگ جمع ہوئے۔
    خیال رہے کہ نیب نے اراضی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو طلب کیا تھا اور آج (منگل کو) ان کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ نیب دفتر کی جانب روانہ ہوئی تھی۔
    تاہم نیب دفتر کے اطراف میں پولیس نے رکاوٹیں لگا کر سڑکیں بند رکھی تھی جس پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان مشتعل ہوگئے تھے اور پھر کارکنان اور پولیس دونوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔
    علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی تھی جس کے باعث نیب نے ان کی پیشی منسوخ کردی تھی۔
    بعدازاں ایک باضابطہ اعلامیے میں نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم مریم نواز نے آج کی تمام صورتحال پر کہا تھا کہ انہیں نقصان پہنچانے کے لیے نیب میں بلایا گیا تھا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1139375/

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    جیو جی۔ کیا یہ ہنگامہ پلانڈ تھا؟

    خربوزے کے منہ والے باکسر بھائی آپ کے خیال میں ہنگامہ تھا کیوں برپا ؟؟

    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11

    گلو بٹوں کی فوج نے نیب کے دفتر پر اپنی قائد مریم نواز کے حکم پر حملہ کیا

    گلوبٹ پتھروں کے تھیلے بھر بھر کر گاڑیوں پر ساتھ لائے…

    گاڑی بلٹ پروف تھی پتھر بھی یہ ساتھ لائے مگر ان ھی کی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے پتھروں سے ٹوٹ گئے

    کبھی سنا آپ نے کہ بلٹ پروف گاڑی کے شیشے پتھر سے ٹوٹے…

    😁😁😁😁

    اللہ  مریم نواز کی شر سے عوام کو محفوظ رکھے. آمین

    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12

    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    مریم نواز نہ تجربہ کار خاتون ہے اور بلاوجہ بے نظیر بننے کے چکر میں ہے اس کی وجہ سے پہلے اس کے باپ پر بہت کیس ہو چکے ہیں کسی سیانے نے اس کو مشورہ دیا تھا تو خاموش ہو جا کیوں کہ تیری وجہ سے ہمیشہ تیرا پٹواری باپ ذلیل ہوتا ہے کیلبوری فونٹ کا معاملہ ہو یا کوئی اور ہر جگہ تو نے نواز اور شہباز کو ذلیل کروایا ہے اس لئے مرھبانی کر چپ ہو جا پر اس کو خاموشی راس نہیں آتی
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi