Home Forums Non Siasi مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 26 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    اگر آپ نے موت کو گلے لگاتے کسی شخص کو کبھی دیکھا ہو تو آپ نے بھی غور کیا ہوگا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اچانک اس کے چہرے پر سکون آ گیا ہو لیکن اس دوران آخر اس کے دماغ میں کیا کچھ چل رہا ہوتا ہے؟
    انتقال کرنے والے شخص کا چہرہ دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے وہ سو رہا ہو۔ چہرے پر بہت عام تاثرات ہوتے ہیں۔ میرے ایک رشتہ دار انتقال کے قریب بہت تکلیف میں تھے۔ لیکن مرنے کے بعد ان کا چہرہ چمک رہا تھا اور اچانک ایسا لگنے لگا جیسے وہ بہت خوش ہوں۔
    برسوں میں یہی سوچتا رہا کہ کیا زندگی کے آخری لمحات میں جب موت آپ سے لپٹ رہی ہوتی ہے، کیا وہ پل زبردست خوشی دینے والا ہوتا ہے؟ کیا یہ ممکن ہے کہ انتقال کے وقت جسم میں تناؤ دور کرنے والا انڈورفن ہارمون بھرپور مقدار میں خارج ہوتا ہو؟
    عام طور یہ تصور کیا جاتا ہے کہ زندگی کے آخری لمحات میں ایک جنگ سی چل رہی ہوتی ہے۔ لیکن کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ جسم موت کو خوشی خوشی گلے لگاتا ہو؟
    پیلیئیٹیو کیئر یعنی درد سے نجات میں مدد کرنے کی سہولیات کے ماہر ہونے کے ناطے مجھے ایسا لگتا ہے کہ موت کا عمل آخری سانس لینے سے ایک ہفتہ قبل شروع ہو جاتا ہے۔ اس دوران صحت متاثر ہونے لگتی ہے۔ جسم کمزور پڑنے لگتا ہے، چلنے میں دشواری پیش آنے لگتی ہے اور غنودگی طاری رہتی ہے۔ آخری لمحات میں کھانا پینا مشکل ہونے لگتا ہے۔
    متاثرہ شخص کے اس مقام پر پہنچنے تک ہمیں یہ سمجھ آنے لگتا ہے کہ بس اب اس کی دو چار روز کی زندگی اور باقی ہے۔ بہت سے لوگ اس پورے عمل سے ایک ہی دن میں گزر جاتے ہیں۔ اور کچھ لوگ زندگی اور موت کے درمیان تقریباً ایک ہفتے تک رہتے ہیں۔ یہ صورت حال رشتہ داروں کے لیے تکلیف دہ ہوتی ہے۔
    لیکن موت کے لمحے کو ٹھیک ٹھیک سمجھ پانا مشکل ہے۔ میرے اپنے ساتھیوں کی ایک تحقیق، جو کہیں شائع نہیں ہوئی ہے، کے مطابق جیسے جیسے موت کی گھڑی قریب آتی ہے جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے کیمیکل میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
    وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ممکنہ طور پر جسم میں موت کے وقت تناؤ کم کرنے والے انڈورفن ہارمون کا اخراج ہوتا ہے۔ لیکن کبھی اس بارے میں کوئی ریسرچ نہیں ہوئی ہے، اس لیے اسے یقینی طور پر کہنا ممکن نہیں۔
    دماغ میں خارج ہونے والا ایک اور ہارمون سیروٹونن خوشی کے احساس کے ذمہ دار ہوتا ہے۔ سنہ دو ہزار گیارہ کی ایک تحقیق کے مطابق چھ چوہوں کے دماغ میں مرتے وقت اس ہارمون کی مقدار تین گنا پائی گئی۔ عین ممکن ہے کہ ایسا ہی عمل انسانوں میں بھی ہوتا ہو۔
    ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جو یہ بتا سکے کہ انسان میں انڈورفن اور سیروٹونن کی مقدار کتنی ہے، اس لیے یہ مشورہ قابل غور ہو سکتا ہے۔ حالانکہ مرنے والے کے آخری لمحات میں اس کے خون کے نمونے موصول کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسی ریسرچ کے لیے فنڈنگ حاصل کرنا بھی آسان نہیں ہے۔
    اگر کسی شخص کو پہلے سے درد کی شکایت نہیں ہے تو عام طور پر اسے مرنے کے قریب بھی درد کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
    مرنے والے کو درد سے پریشانی ہونا ضروری نہیں ہے۔ اپنے مریضوں کے ساتھ میرے تجربے اور میرے ساتھیوں سے اس بارے ہوئی بات چیت کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر کسی شخص کو پہلے سے درد کی شکایت نہیں ہے تو عام طور پر اسے مرتے وقت بھی درد کا مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے یہ کہنا مشکل ہے۔ اس کا تعلق اینڈورفنس سے ہو سکتا ہے۔ لیکن اس بارے میں بھی کوئی ریسرچ سامنے نہیں آئی ہے۔
    دماغ میں متعدد ایسے عوامل ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے درد کا احساس نہ ہو۔ اسی لیے جنگ کے میدان میں فوجیوں کو اکثر درد کا احساس نہیں ہوتا ہے کیونکہ ان کی توجہ کہیں اور مرکز ہوتی ہے۔
    آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایرین ٹریسی کی ریسرچ کے مطابق مذہبی عقائد بھی درد کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مراقبہ بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

    غیر معمولی خوشی کا احساس

    آخری لمحات میں انڈورفنس کے علاوہ اور کون سی چیز ہے جو غیر معمولی خوشی کے احساس کے لیے ذمہ دار ہوتی ہے؟
    جب جسم کام کرنا بند کرتا ہے تو ظاہر ہے دماغ بھی متاثر ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ اس سے بھی زندگی کے آخری لمحات کا تجربہ متاثر ہوتا ہو۔ امریکی سائنسدان جل بولٹ ٹیلر نے ایک ٹیڈ ٹاک میں اس تجربے پر تبصرہ کیا ہے۔
    انہون نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے موت کو قریب سے محسوس کیا۔ انہون نے بیان کیا کہ سٹروک کی وجہ سے ان کے دماغ کے بائیں حصے کے بند ہو جانے کے باعث انہیں ہر فکر سے ‘آزاد’ ہونے جیسا احساس ہوا۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ بولٹ ٹیلر کو دماغ کے بائیں جانب چوٹ لگی تھی۔ جبکہ دماغ کے داہنی جانب چوٹ لگنے سے بھی آپ کے خدا کے نزدیک ہونے کے احساس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
    کئی امکانات ہو سکتے ہیں۔ یہ کہ آپ کا رشتہ دار روحانی احساسات سے گزرا ہو۔ جب میرے دادا کا اتنقال ہوا، اس وقت انہوں نے اپنا ہاتھ اور ایک انگلی اٹھائی ہوئی تھی جیسے سامنے کھڑے کسی شخص کی جانب اشارہ کر رہے ہوں۔
    میرے والد کیتھولک ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کے والد کو اپنی والدہ اور اہلیہ نظر آ رہی تھیں۔ مرتے وقت ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ یہ دیکھ کر میرے والد کو بہت تسلی ہوئی۔
    بودھ مذہب کے ماننے والوں کا عقیدہ ہوتا ہے کہ انتقال کے وقت ذہن کے پاس غیر معمولی صلاحیت آجاتی ہے۔ مرنے والے کو زندگی اور موت کے درمیان کا فاصلہ ختم ہوتا محسوس ہوتا ہے۔
    ان باتون کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ زیادہ مذہبی لوگوں کے لیے موت کا عمل مزہ دار ہوتا ہے۔ میں نے پادریوں اور ننز کو موت کے قریب بے چین حالت میں دیکھا ہے۔ ہو سکتا ہے انہیں ان کے زندگی گزارنے کے طریقے اور مرنے کے بعد فیصلے کے لمحات کی فکریں پریشان کرتی ہوں۔
    ہر موت مختلف ہوتی ہے۔ آپ یہ طے نہیں کر سکتے کہ کس کو کیسی موت آئے گی۔ میں نے کچھ اموات ایسی بھی دیکھیں ہیں جن میں لگتا ہے کہ اینڈورفنس سے کوئی فائدہ نہ پہنچا ہو۔ چند ایسے کم عمر لوگوں کو میں نے مرتے دیکھا ہے جن کے لیے یہ قبول کرنا مشکل تھا کہ ان کا آخری وقت آ چکا ہے۔ موت کے پورے عمل کے دوران وہ بے چین ہی نظر آئے۔
    میں نے ان لوگوں کو سکون سے مرتے دیکھا ہے جن کی زندگی کے آخری دن خوش حالی اور اطمینان میں گزرے۔ کینسر جیسے امراض سے دو چار افراد کے آخری دن بھی خوش حال ہو سکتے ہیں اگر انہیں پیلیئیٹیو کیئر یا درد سے نجات میں مدد حاصل ہو۔

    https://www.bbc.com/urdu/science-51615818

    #2
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    میرے خیال میں طبعی موت مرنے والے زیادہ تر افراد موت کے وقت زیادہ تکلیف سے گزرتے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں دو تین افراد کو قریب سے طبعی موت مرتے ہوئے دیکھا، وہ بہت تکلیف سے مرے۔ مختلف قسم کے حادثات میں مرنے والے لوگ اگر فوری طور پر مرجائیں، مثلاً ان کے دماغ پر کوئی ایسی چوٹ آئے کہ ہوش کھودیں اور پھر مرجائیں تو ایسے لوگ میرے خیال میں بغیر تکلیف کے مرجاتے ہیں، جبکہ جو لوگ شدید زخمی ہوجائیں، پھر کچھ دن بعد مرجائیں تو ایسے لوگ بھی بہت اذیت سے گزر کرمرتے ہیں۔ جان لیوا امراض کا شکار ہونے والے افراد بھی بہت تکلیف دہ موت کا شکار بنتے ہیں۔۔ میرے خیال میں اب انسان علم اور فکر کے جس مقام پر پہنچ گیا ہے، انسان کو کم از کم موت کا فیصلہ تو اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہیے۔ کیا ضروری ہے کہ موت کیلئے کسی حادثے، بیماری یا پھر بڑھاپے کا انتظار کیا جائے۔ میری نظر میں تو ایک انسان کے لئے پرسکون اور بغیر تکلیف کے مرنے کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ وہ اپنی موت کا فیصلہ خود کرے۔ دورِ حاضر میں بے شمار پین کلنگ ڈرگز ایسی ہیں جن کے ذریعے بندہ بڑے آرام سے راہی ملکِ عدم ہوسکتا ہے۔ 

    #3
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    میرے خیال میں طبعی موت مرنے والے زیادہ تر افراد موت کے وقت زیادہ تکلیف سے گزرتے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں دو تین افراد کو قریب سے طبعی موت مرتے ہوئے دیکھا، وہ بہت تکلیف سے مرے۔ مختلف قسم کے حادثات میں مرنے والے لوگ اگر فوری طور پر مرجائیں، مثلاً ان کے دماغ پر کوئی ایسی چوٹ آئے کہ ہوش کھودیں اور پھر مرجائیں تو ایسے لوگ میرے خیال میں بغیر تکلیف کے مرجاتے ہیں، جبکہ جو لوگ شدید زخمی ہوجائیں، پھر کچھ دن بعد مرجائیں تو ایسے لوگ بھی بہت اذیت سے گزر کرمرتے ہیں۔ جان لیوا امراض کا شکار ہونے والے افراد بھی بہت تکلیف دہ موت کا شکار بنتے ہیں۔۔ میرے خیال میں اب انسان علم اور فکر کے جس مقام پر پہنچ گیا ہے، انسان کو کم از کم موت کا فیصلہ تو اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہیے۔ کیا ضروری ہے کہ موت کیلئے کسی حادثے، بیماری یا پھر بڑھاپے کا انتظار کیا جائے۔ میری نظر میں تو ایک انسان کے لئے پرسکون اور بغیر تکلیف کے مرنے کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ وہ اپنی موت کا فیصلہ خود کرے۔ دورِ حاضر میں بے شمار پین کلنگ ڈرگز ایسی ہیں جن کے ذریعے بندہ بڑے آرام سے راہی ملکِ عدم ہوسکتا ہے۔

    بھائی جان …. کوئی ایسی چیز بھی موجود ہے جس کو کھا کے بندہ مرے ہی نہ …. جب موت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہے تو زندہ رہنے کا بھی کیوں نہیں …. فالتو مر کے جنّت جہنم جیسے چکر میں کیوں پڑیں

    #4
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    بھائی جان …. کوئی ایسی چیز بھی موجود ہے جس کو کھا کے بندہ مرے ہی نہ …. جب موت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہے تو زندہ رہنے کا بھی کیوں نہیں …. فالتو مر کے جنّت جہنم جیسے چکر میں کیوں پڑیں

    ہوسکتا ہے مستقبل میں انسان ہمیشہ زندہ رہنے پر قادر ہوجائے۔ پر فی الحال تو ایسی سہولت دستیاب نہیں۔ ہاں مگر پرسکون موت کی سہولت دستیاب ہے۔۔ ویسے آپ اپنے ذہن سے یہ واہمہ نکال دیں کہ مرنے کے بعد بندہ کسی جنت جہنم کے چکر میں پڑتا ہے۔۔ آپ مرنے کے بعد  ویسے ہی ہوں گے جیسے پیدا ہونے سے پہلے۔۔۔ کبھی فارغ بیٹھ کر یہ غور کرنے کی کوشش کیجئے گا کہ جب آپ پیدا نہیں ہوئے تھے تو اس وقت آپ کیا محسوس کرتے تھے اور یہ دنیا، نظامِ کائنات آپ کے وجود کے بغیر کیسے چلتا رہا۔ :) :) ۔۔ 

    #5
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    ہوسکتا ہے مستقبل میں انسان ہمیشہ زندہ رہنے پر قادر ہوجائے۔ پر فی الحال تو ایسی سہولت دستیاب نہیں۔ ہاں مگر پرسکون موت کی سہولت دستیاب ہے۔۔ ویسے آپ اپنے ذہن سے یہ واہمہ نکال دیں کہ مرنے کے بعد بندہ کسی جنت جہنم کے چکر میں پڑتا ہے۔۔ آپ مرنے کے بعد ویسے ہی ہوں گے جیسے پیدا ہونے سے پہلے۔۔۔ کبھی فارغ بیٹھ کر یہ غور کرنے کی کوشش کیجئے گا کہ جب آپ پیدا نہیں ہوئے تھے تو اس وقت آپ کیا محسوس کرتے تھے اور یہ دنیا، نظامِ کائنات آپ کے وجود کے بغیر کیسے چلتا رہا۔ :) :) ۔۔

    بھائی جان … ہوسکتا ہے کیوں؟ یقینن کیوں نہیں؟؟؟ جب سائینس نے اتنی ترقی کرلی ہے تو کچھ اس طرف بھی سوچے …. خیر …. پیدا ہونے سے پہلے تو کچھ نہیں تھے ہم … آپ کو کیا لگتا ہے کے آپ پیدا ہونے سے پہلے کیسے تھے ؟؟؟ مان لیا جنت جہنم جیسا کوئی چکر نہیں … مگر کچھ تو ہوگا نہ …. کیا ہوگا کیسا ہوگا نہیں پتا پر اس دنیا سے جانے کے بعد کچھ نہ کچھ تو ہوگا ….

    سرکار …. جب ہم نہی تھے اس وقت بھی یہ نظام … یہ دنیا … یہ کائنات چل رہی تھی … اور آگے بھی چلتی رہے گی …. کوئی تو قوت ہے جو چلا رہی ہے … آپکا کیا خیال ہے ؟؟؟

    #6
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    بھائی جان … ہوسکتا ہے کیوں؟ یقینن کیوں نہیں؟؟؟ جب سائینس نے اتنی ترقی کرلی ہے تو کچھ اس طرف بھی سوچے …. خیر …. پیدا ہونے سے پہلے تو کچھ نہیں تھے ہم … آپ کو کیا لگتا ہے کے آپ پیدا ہونے سے پہلے کیسے تھے ؟؟؟ مان لیا جنت جہنم جیسا کوئی چکر نہیں … مگر کچھ تو ہوگا نہ …. کیا ہوگا کیسا ہوگا نہیں پتا پر اس دنیا سے جانے کے بعد کچھ نہ کچھ تو ہوگا ….

    سرکار …. جب ہم نہی تھے اس وقت بھی یہ نظام … یہ دنیا … یہ کائنات چل رہی تھی … اور آگے بھی چلتی رہے گی …. کوئی تو قوت ہے جو چلا رہی ہے … آپکا کیا خیال ہے ؟؟؟

    جنابِ عالی۔۔ سائنس گمان اور قیاس کا میدان ہے، یقین جیسی غلط فہمی تو مذہب نے ڈالی ہے انسان کو۔۔ خیر۔۔ میرے خیال میں مرنے کے بعد فنا کے علاوہ انسان کے ساتھ کوئی اور چکر نہیں ہے، کیونکہ ہم دیگر جانداروں سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ ہمارے سامنے روز جانور مرتے ہیں، ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ کونسا جانور جنت میں گیا اور کونسا جہنم میں، یا پھر جس ہرن کو شیر کھا گیا کیا اسے جزا کے طور پر جنت ملے گی یا نہیں؟ ہم ایسا کبھی نہیں سوچتے۔۔ ہم صرف اپنے بارے میں ایسا سوچتے ہیں، کیونکہ ہم فنا نہیں ہونا چاہتے۔۔

    سرکار …. جب ہم نہی تھے اس وقت بھی یہ نظام … یہ دنیا … یہ کائنات چل رہی تھی … اور آگے بھی چلتی رہے گی …. کوئی تو قوت ہے جو چلا رہی ہے … آپکا کیا خیال ہے ؟؟؟

    اگرچہ ہم نہیں جانتے کہ کائنات کو کوئی قوت چلا رہی ہے یا کائنات خود ہی وہ قوت ہے جس کو مذہب نے خدا کا نام دے دیا ہے، ہر دو صورتوں میں میری نظر میں انسانی زندگی پر اس کا کچھ اثر نہیں۔ انسان کسی بھی دوسرے جانور کی طرح، کسی کیڑے مکوڑے کی طرح پیدا ہوتا ہے اور مر جاتا ہے۔۔ بس یہی انسان کی کہانی ہے۔ نہ اس سے آگے کچھ ہے اور نہ پیچھے۔۔  

     

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Zinda Rood.
    #7
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5403
    • Total Posts: 5403
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    ۔ انسان کسی بھی دوسرے جانور کی طرح، کسی کیڑے مکوڑے کی طرح پیدا ہوتا ہے اور مر جاتا ہے۔۔ بس یہی انسان کی کہانی ہے۔ نہ اس سے آگے کچھ ہے اور نہ پیچھے۔۔

    ایسی بات نہیں کہ انسان کسی بھی جانوری کی طرح پیدا ہوتا ہے اور مر جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔

    انسان جانور سے بے حد مختلف ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ انسان دوران زندگی ۔۔۔۔۔۔ گندے اعمال ۔۔۔۔ نیک اعمال ۔۔۔۔ کرتا ہے ۔۔۔۔  مال لوٹتا ہے ۔۔۔۔۔ اغوا کرتا ہے ۔۔۔۔ بہن بھا ئیوں کے گھر چھین لیتا ہے ۔۔۔۔

    انسان کی زندگی ۔۔۔۔ اچھے اور برے جرائم سے بھری ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سینکڑوں وارداتیں ۔۔۔۔ اپنے ۔۔۔۔ اکاونٹ ۔۔۔۔۔ میں ۔۔۔ ایڈ ۔۔۔ کرواکر ۔۔۔ جاتا ہے ۔۔۔۔

    جبکہ جانور وارداتیں نہیں کرتے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #8
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5403
    • Total Posts: 5403
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    جانور میں جنت گیا یا نہیں گیا ۔۔۔۔ یہ جانور کا پرابلم ہے انسان کا نہیں ۔۔۔۔۔ انسان کو صرف ا تنا معلوم ہونا چاھیے ۔۔۔۔۔

    سا ئینس ۔۔۔ منطق ۔۔۔۔ لا جک ۔۔۔۔۔ ٹیکنیک ۔۔۔۔۔ عقول کے تمام پہلووں کے حساب سے دنیا میں جو بھی چیز  ۔۔۔۔ مینوفیکچر ہوتی ہے ۔۔۔۔ اس کا کوئی جاب ہوتا ہے ۔۔۔۔

    اس لیئے انسان اپنا حساب لگا کررکھے کہ ۔۔۔۔۔ خود انسان جیسی قیمتی ۔۔۔ خودکار ۔۔۔۔ چلتی پھرتی ۔۔۔۔ عظیم ۔۔۔ مشین ۔۔۔ کے بنا نے کا اصل مقصد کیا ہ ۔۔۔۔

    انسان کو پیدا کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ انسان کو ماں باپ عطا کئے جاتے ہیں کہ پرورش پا سکے ۔۔۔۔ استاد درس گاہ دی جاتی ہے کہ شعو ر پکڑ لے ۔۔۔

    گھر بار دیئے جا تے ہیں کہ ۔۔۔۔ رھائش کرسکے ۔۔۔۔ بیوی  عورتیں  لڑکیا ں عطا کی جا تی  ہیں کہ ۔۔۔ عیا شی کرسکے ۔۔۔۔ کھانا فروٹ اناج چاول ۔۔۔ دیئے جا تے ہیں کہ ھٹا کٹا رھے ۔۔

    نوکری دی جاتی ہے کہ مال کما سکے ۔۔۔۔ اولاد دی جا سکتی ہے ۔۔۔ کہ سہارا پا سکے ۔۔۔ رشتے دار دوست دیئے جا تے ہیں کہ ۔۔ اکیلا ۔۔۔ پا گل ہی نہ ہوجائے ۔۔۔۔

    انسان کو اتنی چیزیں ۔۔۔ دے  کر ۔۔۔۔ آخر وہ کونسا کام ہے ۔۔۔۔ جو انسا ن سے لینا مقصود ہے ۔۔۔۔۔۔ انسان کو ساری زندگی کھا تھور کر ۔۔۔ ساری سہولتیں ۔۔۔۔ اٹھا کر کم از کم اس سوال کا جواب ضرور ڈھونڈ کر رکھنا چا ھیے ۔۔۔

    ورنہ ۔۔۔۔ واقعی انسان ۔۔۔۔ بھی جانور ۔۔۔۔  ۔و ۔۔۔۔ حیوان ۔۔۔۔ کے طرح بے حس ۔۔۔۔ بے ضمیر ۔۔۔۔ واقع ہوگا ۔۔۔۔

    #9
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5403
    • Total Posts: 5403
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    بھائی جان …. کوئی ایسی چیز بھی موجود ہے جس کو کھا کے بندہ مرے ہی نہ …. جب موت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہے تو زندہ رہنے کا بھی کیوں نہیں …. فالتو مر کے جنّت جہنم جیسے چکر میں کیوں پڑیں

    انسان کی اتنی اوقات ہی نہیں ہوتی کہ انسان اپنے پیدا ہونے۔۔۔ مرنے ۔۔۔شکل صورت ۔۔۔۔ رنگ نسل ۔۔ ماں باپ رشتہ دار ۔۔۔۔ اپنی مرضی سے چوائس کرسکے ۔۔۔

    د نیا کے ۔۔۔۔ ننا نوے ۔۔۔۔۔ انسانوں کی تو اتنی اوقات بھی نہیں ہوتی کہ ۔۔۔۔۔ انسان ۔۔۔۔ اپنا نام ۔۔۔۔ خود رکھ سکے ۔۔۔۔

    انسان کی اوقات یہ ہوتی ہے کہ ۔ انسان کا نام بھی اس کی مرضی پوچھے بغیر ۔۔۔ کوئی اور لوگ ۔۔۔ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

    جو انسان اپنا نا م رکھنے کی اوقات نہیں رکھتا ۔۔۔۔ مرنا جینا  کہاں سے کنٹرو ل کرسکتا ہے ۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Guilty.
    #10
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 111
    • Posts: 2183
    • Total Posts: 2294
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    انسان کی اتنی اوقات ہی نہیں ہوتی کہ انسان اپنے پیدا ہونے۔۔۔ مرنے ۔۔۔شکل صورت ۔۔۔۔ رنگ نسل ۔۔ ماں باپ رشتہ دار ۔۔۔۔ اپنی مرضی سے چوائس کرسکے ۔۔۔ د نیا کے ۔۔۔۔ ننا نوے ۔۔۔۔۔ انسانوں کی تو اتنی اوقات بھی نہیں ہوتی کہ ۔۔۔۔۔ انسان ۔۔۔۔ اپنا نام ۔۔۔۔ خود رکھ سکے ۔۔۔۔ انسان کی اوقات یہ ہوتی ہے کہ ۔ انسان کا نام بھی اس کی مرضی پوچھے بغیر ۔۔۔ کوئی اور لوگ ۔۔۔ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ جو انسان اپنا نا م رکھنے کی اوقات نہیں رکھتا ۔۔۔۔ مرنا جینا کہاں سے کنٹرو ل کرسکتا ہے ۔۔۔۔

    ویسے کئی لوگ بڑے ہوکر اپنا نام تبدیل کر لیتے ہیں

    یا پھر “مرد کے بچے”

    مس احمد کو

    مسز خلیل کہلوا کر “مکمل مرد” بن جاتے ہیں۔

    #11
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    انسان کی اتنی اوقات ہی نہیں ہوتی کہ انسان اپنے پیدا ہونے۔۔۔ مرنے ۔۔۔شکل صورت ۔۔۔۔ رنگ نسل ۔۔ ماں باپ رشتہ دار ۔۔۔۔ اپنی مرضی سے چوائس کرسکے ۔۔۔ د نیا کے ۔۔۔۔ ننا نوے ۔۔۔۔۔ انسانوں کی تو اتنی اوقات بھی نہیں ہوتی کہ ۔۔۔۔۔ انسان ۔۔۔۔ اپنا نام ۔۔۔۔ خود رکھ سکے ۔۔۔۔ انسان کی اوقات یہ ہوتی ہے کہ ۔ انسان کا نام بھی اس کی مرضی پوچھے بغیر ۔۔۔ کوئی اور لوگ ۔۔۔ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ جو انسان اپنا نا م رکھنے کی اوقات نہیں رکھتا ۔۔۔۔ مرنا جینا کہاں سے کنٹرو ل کرسکتا ہے ۔۔۔۔

    یہ ایک انتہائی بچگانا اور بھونڈی بات ہے کے انسان کی یہ اوقات نہیں کہ وہ ایسا کر سکے ویسا کرسکے۔

    اج سے ستر ہزار سال پہلے جب انسان نے بولنا سیکھا تو اس کے گمان میں بھی  نہیں تھا کے وہ چاند پر پھنچ جاہے  گا ۔

    Today, humans have developed such complex technology that it will blow your mind if you think about it. You travelled thousands of miles in air inside a cylindrical tube in few hours. Just a jumbo jet is a such a marvelous piece of technology.

    Human reach is only bound by  imagination. Religion is a debilitating force that constricts human imagination and replaces it with dogma. We must free human mind from religious dogma in order for it to flourish and discover great new possibilities.

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Zed.
    #12
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5403
    • Total Posts: 5403
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ۔۔۔ ٹیکنا لوجی ۔۔۔ جہاز ۔۔۔۔ طیاروں ۔۔۔ ٹیسلا ۔۔۔۔ مرسیڈیز ۔۔۔۔ لمبر گینی ۔۔۔۔ آئی فون ۔۔۔۔ وغیرہ قسم کی ۔۔۔ چیزوں سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتا ہوں ۔۔۔۔۔

    ان چیزوں ۔۔۔ ایجادات ۔۔ کو ٹکے سیر گنتا ہوں ۔۔۔ جب بیل گاڑی ۔۔ تا نگہ ایجاد ہوا ہوگا ۔۔۔ تب بھی آپ جیسے پتہ نہیں کتنے مارے حیرت و جذ بات کے ملحد بن گئے ہونگے ۔۔۔

    میں سا ئینس کی ٹکے ٹکے کی  مشینوں ۔۔۔۔ ایجادات سے ۔۔۔۔۔  سے بے ہوش ہو کر گرنے والا نہیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔

    دوسری بات یہ آپ بتا دیں ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔ کیا آپ کا نام ۔۔۔۔۔ اپ  نے خود رکھا ہے ۔۔۔۔ یا کسی چالیس پچاس پرانے بند ے نے رکھا ہے ۔۔۔

    یہ بھی بتا دیں ۔۔۔۔ آپ کے رشتہ داروں ۔۔۔۔ دوستوں ۔۔۔۔ کولیگ ۔۔۔۔ میں کوئی ایسا ایک بھی انسان موجود ہے جس نے ۔۔۔۔ ا پنا نام خود ۔۔۔۔۔ چوز کیا ہو ۔۔۔۔

    کیا ہے کوئی ایک بھی ایسا خود مختار ۔۔۔ ٹیلنٹنڈ آپ کے ارد گرد ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اتنی سی اوقات ہوتی ہے انسان کی ۔۔۔۔۔ خود کا اپنا نا م۔۔۔۔۔ بھی چوز کرنے کی اوقات نہیں ۔۔۔۔۔ ہے تو بتا دیں ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Guilty.
    #13
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 2764
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    Human reach is only bound by imagination. Religion is a debilitating force that constricts human imagination and replaces it with dogma. We must free human mind from religious dogma in order for it to flourish and discover great new possibilities.

    زیڈ۔۔۔۔۔

    مَیں اِس نکتہ کو ایک اور زاویے سے بھی دیکھتا ہوں۔۔۔۔۔

    اِس معاملے میں بھی گلٹی کے خدا کی زبردست حکمت ہے کہ گلٹی جیسے نادر و نایاب چُغد ہزاروں سال نرگس کے اپنی بے نوری پر رونے کے بعد ہی پیدا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ اگر گلٹی جیسے شاہکار روز پیدا ہونے لگ گئے ہوتے تو اِس دُنیا کا کیا بنتا۔۔۔۔۔ ذرا سوچو۔۔۔۔۔

    ;-) :facepalm: ;-)

    • This reply was modified 1 year, 4 months ago by BlackSheep.
    #14
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ۔۔۔ ٹیکنا لوجی ۔۔۔ جہاز ۔۔۔۔ طیاروں ۔۔۔ ٹیسلا ۔۔۔۔ مرسیڈیز ۔۔۔۔ لمبر گینی ۔۔۔۔ آئی فون ۔۔۔۔ وغیرہ قسم کی ۔۔۔ چیزوں سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتا ہوں ۔۔۔۔۔ ان چیزوں ۔۔۔ ایجادات ۔۔ کو ٹکے سیر گنتا ہوں ۔۔۔ جب بیل گاڑی ۔۔ تا نگہ ایجاد ہوا ہوگا ۔۔۔ تب بھی آپ جیسے پتہ نہیں کتنے مارے حیرت و جذ بات کے ملحد بن گئے ہونگے ۔۔۔ میں سا ئینس کی ٹکے ٹکے کی مشینوں ۔۔۔۔ ایجادات سے ۔۔۔۔۔ سے بے ہوش ہو کر گرنے والا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری بات یہ آپ بتا دیں ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔ کیا آپ کا نام ۔۔۔۔۔ اپ نے خود رکھا ہے ۔۔۔۔ یا کسی چالیس پچاس پرانے بند ے نے رکھا ہے ۔۔۔ یہ بھی بتا دیں ۔۔۔۔ آپ کے رشتہ داروں ۔۔۔۔ دوستوں ۔۔۔۔ کولیگ ۔۔۔۔ میں کوئی ایسا ایک بھی انسان موجود ہے جس نے ۔۔۔۔ ا پنا نام خود ۔۔۔۔۔ چوز کیا ہو ۔۔۔۔ کیا ہے کوئی ایک بھی ایسا خود مختار ۔۔۔ ٹیلنٹنڈ آپ کے ارد گرد ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اتنی سی اوقات ہوتی ہے انسان کی ۔۔۔۔۔ خود کا اپنا نا م۔۔۔۔۔ بھی چوز کرنے کی اوقات نہیں ۔۔۔۔۔ ہے تو بتا دیں ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس تقریر کا خلاصہ یہی نکلتا ہے کہ آپ کو اپنے نام سے نفرت ہے ۔

    ماں باپ کو کچھ کہہ نہیں سکتے اسی لیے ساری  انسانیت کو کوس رہے ہیں ۔

    Who the #$& cares if we can’t choose our names? How does that effect our lives? Who chose Adam’s name?

    Prophet Mohammad didn’t chose his name either!

    I am not sure what your logic is?

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Zed.
    #15
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    زیڈ۔۔۔۔۔ مَیں اِس نکتہ کو ایک اور زاویے سے بھی دیکھتا ہوں۔۔۔۔۔ اِس معاملے میں بھی گلٹی کے خدا کی زبردست حکمت ہے کہ گلٹی جیسے نادر و نایاب چُغد ہزاروں سال نرگس کے اپنی بے نوری پر رونے کے بعد ہی پیدا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ اگر گلٹی جیسے شاہکار روز پیدا ہونے لگ گئے ہوتے تو اِس دُنیا کا بنتا۔۔۔۔۔ ذرا سوچو۔۔۔۔۔ ;-) :facepalm: ;-)

    گلٹی پاک فوج سے ریٹایرڈ  فوجی ہے

    اب آپ کو ان کے فلسفہ حیات اور ذہنی حالت کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

    :bigsmile:

    #16
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    ایسی بات نہیں کہ انسان کسی بھی جانوری کی طرح پیدا ہوتا ہے اور مر جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ انسان جانور سے بے حد مختلف ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ انسان دوران زندگی ۔۔۔۔۔۔ گندے اعمال ۔۔۔۔ نیک اعمال ۔۔۔۔ کرتا ہے ۔۔۔۔ مال لوٹتا ہے ۔۔۔۔۔ اغوا کرتا ہے ۔۔۔۔ بہن بھا ئیوں کے گھر چھین لیتا ہے ۔۔۔۔ انسان کی زندگی ۔۔۔۔ اچھے اور برے جرائم سے بھری ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سینکڑوں وارداتیں ۔۔۔۔ اپنے ۔۔۔۔ اکاونٹ ۔۔۔۔۔ میں ۔۔۔ ایڈ ۔۔۔ کرواکر ۔۔۔ جاتا ہے ۔۔۔۔ جبکہ جانور وارداتیں نہیں کرتے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جانور نمازیں پڑھتے ہیں، زکات دیتے ہیں۔ حج کرتے ہیں۔

    جانور سیدھے جنت میں جائیں گے۔

    انسان کو اس کا شعور ہی انسان بناتا ہے ورنہ اس میں  اور جانور میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہے ۔

    مذہب انسان کے شعور کی نفی ہے،  یہ انسان کو ایک جانور ہی بنا کر رکھنا چاہتا ہے, ممتاز قادری اور مجاہدین ختم نبوت اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔

    Men never commit evil so fully and joyfully as when they do it for religious convictions – Blaise Pascal

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Zed.
    #17
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5403
    • Total Posts: 5403
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    اس تقریر کا خلاصہ یہی نکلتا ہے کہ آپ کو اپنے نام سے نفرت ہے ۔ ماں باپ کو کچھ کہہ نہیں سکتے اسی لیے ساری انسانیت کو کوس رہے ہیں ۔

    Who the #$& cares if we can’t choose our names? How does that effect our lives? Who chose Adam’s name?

    Prophet Mohammad didn’t chose his name either!

    I am not sure what your logic is?

    میرا زاتی  نا م ایک خوبصورت روما نٹک نام ہے ۔۔ مجھے بھی پسند ہے۔۔۔ لفظ فارسی کا ہے ۔۔۔۔ لیکن نا م پا کستانی ہے ۔۔۔۔

    اور جب  جاب پر گورے میرا نام  پکارتے ہیں مجھے ان کے منہ اور ایکسنٹ  سے تو بہت ہی ۔۔۔ لووو ۔۔۔ لی ۔۔۔ لگتا ہے ۔۔ گوروں سے اپنا نام سن کر مجھے بہت پیار بھری فیل دیتا ہے ۔۔۔۔۔

    لا جک یہ بیان ہورھی تھی کہ ۔۔۔۔ انسان کی اوقات نہیں ہوتی ۔۔۔۔ جب انسان کا اپنے نام رکھنے پر اختیار نہیں ہے تو ۔۔۔ انسان کا اپنی زندگی ۔۔۔ موت ۔۔۔۔ خوش غمی ۔۔۔ پر کیسے کنٹرول ہوسکتا ہے ۔۔

    مطلب انسان کی اوقات بہت ہی کم ما یا کی ہوتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Guilty.
    #18
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5403
    • Total Posts: 5403
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    ، یہ انسان کو ایک جانور ہی بنا کر رکھنا چاہتا ہے, ممتاز قادری اور مجاہدین ختم نبوت اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔

    بھا ئی جان کس کو پھدو بنا رھے ہو ۔۔۔۔۔

    ممتاز قادری ۔۔۔۔ ایک باوردی سرکاری ادارے کا اھلکار ۔۔ تھا ۔۔۔۔۔ممتاز قادری نے ۔۔۔ آپ کی چہیتی پا ک فوج ۔۔۔ کی بد نام زمانہ آئی ایس آ ئی ۔۔۔۔۔ کی ایک روٹین واردات کو پورا کیا ۔۔۔۔۔ آئی ایس آئی ایس ۔۔۔۔ ایسی  دھشت گردانہ ۔۔۔ وارتیں  پرانا معمول ہیں ۔۔۔

    مجا ھد ین ختم نبوت بھی ۔۔۔۔ جرنل ضیاء الحق ۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔ نے مغربی طاقتوں  کی فنڈ نگ پر ۔۔۔۔۔ پیدا کیئے ۔۔۔۔۔ وہی مغربی طاقتیں  جو آپ کی ما ئی با پ ہیں ۔۔۔۔

    اس لیئے ۔۔۔۔۔ ممتا ز قادری۔۔۔۔ مجا ھدین ۔۔۔۔ طالبان ۔۔۔۔ کا تعلق اسلا م سے نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔ آپ کی پا ک فوج ۔۔۔۔ آپ کی مغربی طاقتوں ۔۔۔۔ کی گلوبل پا لیٹکس ہے ۔۔۔۔ مطلب تم سے ہے ۔۔۔۔ مذ ھب سے نہیں ۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Guilty.
    #19
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    بھا ئی جان کس کو پھدو بنا رھے ہو ۔۔۔۔۔ ممتاز قادری ۔۔۔۔ ایک باوردی سرکاری ادارے کا اھلکار ۔۔ تھا ۔۔۔۔۔ممتاز قادری نے ۔۔۔ آپ کی چہیتی پا ک فوج ۔۔۔ کی بد نام زمانہ آئی ایس آ ئی ۔۔۔۔۔ کی ایک روٹین واردات کو پورا کیا ۔۔۔۔۔ آئی ایس آئی ایس ۔۔۔۔ ایسی دھشت گردانہ ۔۔۔ وارتیں پرانا معمول ہیں ۔۔۔ مجا ھد ین ختم نبوت بھی ۔۔۔۔ جرنل ضیاء الحق ۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔۔ نے مغربی طاقتوں کی فنڈ نگ پر ۔۔۔۔۔ پیدا کیئے ۔۔۔۔۔ وہی مغربی طاقتوں جو آپ کی ما ئی با پ ہیں ۔۔۔۔ اس لیئے ۔۔۔۔۔ ممتا ز قادری۔۔۔۔ مجا ھدین ۔۔۔۔ طالبان ۔۔۔۔ کا تعلق اسلا م سے نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔ آپ کی پا ک فوج ۔۔۔۔ آپ کی مغربی طاقتوں ۔۔۔۔ کی گلوبل پا لیٹکس ہے ۔۔۔۔ مطلب تم سے ہے ۔۔۔۔ مذ ھب سے نہیں ۔۔۔۔

    آپ کی کیسٹ ضیا الحق پر ہی پھنسی ہوئی ہے ۔

    ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو قتل کر کے کوئی نیا کارنامہ نہیں کیا تھا۔ مجاہدین ختم نبوت یہ کام صدیوں سے کرتے آ رہے ہیں۔

    معافی مانگ کر شرمندہ نا ہوں۔

    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by Zed.
    #20
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5403
    • Total Posts: 5403
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: مرتے وقت انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

    آپ کی کیسٹ ضیا الحق پر ہی پھنسی ہوئی ہے ۔ ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو قتل کر کے کوئی نیا کارنامہ نہیں کیا تھا۔ مجاہدین ختم نبوت یہ کام صدیوں سے کرتے آ رہے ہیں۔ معافی مانگ کر شرمندہ نا ہوں۔

    دنیا اندھی نہیں ہے ۔۔۔۔

    ممتاز قادری ۔۔۔ مجا ھد ین ۔۔۔۔ طا لبان ۔۔۔۔ سب بکواس ۔۔۔۔ تمہاری پا ک فوج ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ تمہاری مغربی طاقتوں ۔۔۔۔ کی گلوبل پا لیٹکس کے مہرے ہیں ۔۔۔۔

    ان سب دھشت گردوں کے ما تا پیتا ۔۔۔۔ تم ۔۔۔۔ تمہاری فوج ۔۔۔ تمہاری مغربی ۔۔۔ طا قتیں ۔۔۔۔ ہیں ۔۔۔۔ مذ ھب نہیں ۔۔۔۔۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 26 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi