Home Forums Non Siasi محترم عاطف سے چند سوال

Viewing 19 posts - 1 through 19 (of 19 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    دوتین دن تک اس محفل میں جو بحث، گفتگو اور معرکہ ہوے ان کی بنیاد پر دل تو چاہا کے معزز اور محترم شرکاء محفل سے کچھ کہوں مگر مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پر خاموش رہا

    ١) مجھ نے حق ہے نہ اختیار نہ مراعات نہ فضیلت کے کسی کو اسکے رویہ یا انداز پر روک سکوں، ٹوک سکوں ، بدل سکوں

    ٢) اگر کسی کا نام لوں تو سب سے پہلا نام اپنا لینا پڑے گا اور کسی کو آیئنہ دکھاؤں تو پہلے اپنی شکل نظر آے گی اور مجھمیں ہمت نہیں ہے کے میں اپنی غلطی یا کوتاہی یا کمزوری پر اپنے آپ کو کچھ کہہ سکوں یا ملال ہی کر لوں . اگر ہم سب حسب توفیق اس محفل میں اپنے رویہ کا اظہار کرتے ہیں تو کسی اور پر کیا الزام دینا

    ٣) میرے خیال میں ہم میں سے ہر کسی کو علم ہے ، سمجھ اور سوجھ بوجھ ہے اور ان وجوہات اور ترغیبات کا بھی ادراک ہے جس بنا پر ہم کوئی رویہ اور انداز اپناتے ہیں اور جب ادراک ہے تو کسی کے کہنے یا نہ کہنے سے ہم پر شاید کوئی فرق نہیں پڑے گا. جب سمجھ بوجھ رکھتے ہوے کوئی رویہ اپناتے ہیں تو کسی اور کے سمجھانے میں اس کو کیوں تبدیل کریں گے . میرے خیال میں ہر انسان کی وقعت وہی ہوتی ہے جو اسکی اپنی نگاہ میں ہو اور وہ ہمارے رویوں سے ظاہر ہے. اگر کسی نے اپنی محفل میں بلایا اور ہم ہیں کے کسی کی محفل میں ادب کو ملحوظ خاطر نہ رکھ سکیں تو ہماری اپنی نگاہ میں کیا وقعت ہو سکتی ہے . اور جو دوست کا نہ ہوا وہ اپنا کیا ہو گا

    ٤) ہم میں سے کچھ شرکاء شاید دو ، کچھ تین، کچھ چار اور شاید کچھ چار سے زیادہ محفلوں میں اپنی سوچ، رویوں، برتاؤ، اور انداز کے نمونے پیش کر چکے ہیں اور شاید اب بھی کر رہے ہیں اور جب اتنا وقت اور اتنی محفلیں ہم میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکی تو اس محفل میں ایسا کیا ہے جو تبدیلی لا سکے گا

    ٥) میں بزدل ہوں

    البتہ محترم عاطف صاحب سے کچھ سوال ہیں

    ١) اس دانشگردی کی محفل کو سجانے، پروان چڑھانے اور اس کو جاری رکھنے کے پیچھے ان کے کیا مقاصد ہیں اور کیا محرکات ہیں .
    ٢) کیا اس محفل کو برپا کرنے کے پیچھے مقصد انکے دوستوں کو بیٹھک مہیا کرنا ہے اور اگر ہاں تو انکے دوست کون ہیں اور ان دوستوں سے کس قسم کے رویہ اور برتاؤ کی نا صرف امید رکھتے ہیں بلکہ ضروری سمجھتے ہیں . کیا وہ اپنے دوستوں کو کسی بھی قسم کے رویہ اور انداز اختیار کرنے اور اس محفل میں ان کا عملی اقدام کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور اگر ہاں تو کیا اس کی کوئی حد ہے یا نہیں .
    ٣) اس محفل کے اخراجات کون اٹھاتا ہے اور کس تناسب سے اور کیوں
    ٤) اگر یہ دوستوں کی محفل ہے تو میں جو کے آپ کا کوئی دوست نہیں ہوں اور شاید اور بہت کیسے شامل ہو گئے؟
    ٥) اگر اس محفل کا مقصد اقتصادی کشتی کو سنہرے بھنور میں ڈالنا مقصود ہے تو پھر شاید ضروری ہے کے اس محفل کو ہر خاص و عام کے لئے کھولا جاۓ . کیا اقتصادی لحاظ سے کوئی کامیابی حاصل ہوئی یا نہیں . آثار تو نظر نہیں آتے. کیا مالی فائدہ کے لئے اس محفل میں ہر موضوع ، ہر قسم کی تحریر، ہر قسم کے برتاؤ اور انداز کی آزادی ہو گی یا کچھ آداب اور قوانین بھی ہونگے
    ٦) میں تو اس محفل میں چندہ نہیں دیتا اور جب اس چندہ کی مانگ ہوئی تو چلا جاؤں گا مگر کیا دوسرے کچھ حضرات چندہ دیتے ہیں اور اس چندہ کی وجہ سے کیا ان کو مزید مراعات حاصل ہیں. کیا جن شرکاء محفل نے چندہ دیا ہے انکے کچھ حقوق ہیں کے وہ اس محفل کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں . کیا انکے کچھ فرائض بھی ہیں .

    میرے خیال میں اس محفل کا رویہ، انداز، آداب ، اغراض اور مقاصد ، کس کو اس بیٹھک میں آنے کی اجازت دینی ہے اور کس کو نہیں ، آزادیاں ، بندشیں صرف یا تو محترم عاطف صاحب طے کر سکتے ہیں یا وہ جنہوں نے اپنے پیسہ کو خرچ کر کے اس محفل کو سجایا ہے اور چلا رہے ہیں . یہ ان کی مرضی ہے کے کچھ طے کریں یا نہ کریں . یہ انکی مرضی ہے کے وہ کس حد تک چھوٹ دیتے ہیں یا نہیں. یہ انکی مرضی ہے کے وہ اپنی وقعت کیا طے کرتے ہیں

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    سلام جے بھیا – امید ہے کہ ہر طرح خیر خریت سے ہونگے

    ایک سوال میری طرف سے بھی اضافہ کر دیجیے  کہ کیا کوئی نیا یا پرانا ممبر اپنی آئی پی کو ماسک کر کے یہاں اپنی من مانی کر سکتا ہے – اپنا حکم چلا سکتا ہے

    آخر اتنی ڈھیل کس مقصد کو دی جا رہی ہے کہ سلمان جیسا گھٹیا انسان آ کے ہلکارے مارتا پھرے جبکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہاں شخصی آزادی ہر لکھاری کو دی گئی ہے بنا کسی مذھب یا سیاسی وابستگی کی تفریق کے

    اگر انتظامیہ کو ڈر ہے کہ ایک آئی ڈی بند کی تو اور بن جاۓ گا تو بھائی ممبر شپ کے لئے آئی پی ایڈریس کو ماسک نہ کرنے کی شرت لگا دو اس میں ایسی کیا ناجائز بات ہے اور اگر کوئی کرے تو اسے بلا نوٹس بین کر دو

    کہنے کو تو یہ پٹواری ڈیرہ سمجھا جاتا ہے مگر حکومت خان صاحب کی لگتی ہے – کنفیوز اور کسے کم جوگی نیں

    Urban
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    کل عرض کیا تھا آج دہرائوں گا، اسکا انجام غلاظت ڈاٹ پی کے جیسا ہونا چاہیے نہ ہم چاہیں گے

    لیکن اس سے اوپر اٹھ کر بھی سوچنا چاہیے، ہاں یہ بیٹھک ہی سہی، روز گپ شپ اور ہلکی نوک جھوک ہوتی رہے تو اچھا ہے لیکن کوئی اچانک سے آ ٹپکے تو اسکے لیے بھی کوئی دلچسپ مواد ہونا چاہیے،  تعلیمی،  تربیتی، کشیدہ کاری، ٹریکٹر کی دیکھ بھال،  استری کی سروس، ریشم کے کیڑوں کا خول وغیرہ

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    لگتا ہے اب واہ رے بھائی کے اثاثے چیک ہونگے

    انہیں بتانا پڑے گا کہ انہوں نے چندہ دے کر فورم کو بند ہونے سے کیوں روکا ہے، انہیں کیا کیا مراعات حاصل ہیں،  انکے حقوق کیا ہیں، وہ اس محفل کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں اور کیا انکے کچھ فرائض بھی ہیں؟

    خدا کا شکر ہے کہ میں بھی محترم جے بھائی جی کی طرح اس چندے والے “گناہ” میں شریک نہیں ہوں

    :)

    ویسے عاطف بھائی بھی عمران خان کے پارٹی فنڈز کی طرح فورم کے فنڈز کا حساب دینے سے انکار کر دیں تو انہیں بھی نہ صرف سپریم کورٹ صادق اور امین قرار دے سکتی ہے بلکہ انہیں فوجیوں کے سلیکٹڈ وزیر اعظم بننے کا موقع بھی مل سکتا ہے

    :bigsmile:

    JMP

    Wahreh

    Atif Qazi

    • This reply was modified 1 year, 11 months ago by Bawa.
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    JMP

    Although they are very relevant and pertinent but you have asked too many questions. Had you asked one question at a time there was a possibility of an answer. But too many questions will enable Atif not to answer the important ones by using his “laffazi”.

    One of the donors has already stated what is important to him.

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    Even without JMP’s permission, I will on his behalf start asking the questions one by one.

    Here is question number 1 Atif Sahib:

    ١) اس دانشگردی کی محفل کو سجانے، پروان چڑھانے اور اس کو جاری رکھنے کے پیچھے ان کے کیا مقاصد ہیں اور کیا محرکات ہیں

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    اس دانشگردی کی محفل کو سجانے، پروان چڑھانے اور اس کو جاری رکھنے کے پیچھے ان کے کیا مقاصد ہیں اور کیا محرکات ہیں .

    جے بھائی آپکے ہر سوال کا جواب بہت زیادہ طویل اور پیچیدہ ہے، کوشش کروں گا کہ احاطہ کرسکوں۔ دانشگردی فورم بنانے کا خیال مجھے یوں آیا تھا کہ ہم کسی اور فورم پر مطمئن نہیں  تھے اور میں چاہتا تھا کہ دوستوں کو ایک ایسی بیٹھک مہیا کروں جہاں انہیں آزادی سے بولنے کی اجازت ہو اور معمولی باتوں پر ان کا گلہ نہ گھونٹا جائے ۔ نیز میں طنز و مزاح سے ایک خاص انسیت رکھتا ہوں جیسے بلیک شیپ، سلمان اور کیسانووا کی پوسٹس میں مزاحیہ عنصر پوری تازگی کے ساتھ موجود ہوتا ہے، سلیم رضا، بیلیور بھی اسی کیٹیگری میں آتے ہیں۔ دراصل میں اس فورم پر بوترابی اور تاری بھائی کی پوسٹ کا ایسا مداح تھا جیسے ہر پٹوای نواز شریف کا مداح ہوتا ہے اور اسی جذبے نے مجھے شہہ دی کہ میں ایک فورم قائم کروں جہاں مجھے اور میرے دوستوں کو کھلا ڈُلا ماحول میسر ہو۔ بدقسمتی سے بوترابی اور تاری بھائی کی مصروفیات نہیں اجازت نہ دے سکیں اس لئے سلیم رضا جیسے پھکڑ مذاق پر ہی گذارا کرنا پڑا
    ٢) کیا اس محفل کو برپا کرنے کے پیچھے مقصد انکے دوستوں کو بیٹھک مہیا کرنا ہے اور اگر ہاں تو انکے دوست کون ہیں اور ان دوستوں سے کس قسم کے رویہ اور برتاؤ کی نا صرف امید رکھتے ہیں بلکہ ضروری سمجھتے ہیں . کیا وہ اپنے دوستوں کو کسی بھی قسم کے رویہ اور انداز اختیار کرنے اور اس محفل میں ان کا عملی اقدام کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور اگر ہاں تو کیا اس کی کوئی حد ہے یا نہیں .

    میں اپنے دوستوں سے اس روئیے کی امید رکھتا ہوں جیسا باوا بھائی اور جی پی بھائی نے اختیار کیا یعنی میرے منع کرنے کے بعد کوئی اشتعال آور پوسٹ نہیں کی، البتہ یہ میری توقع ہوتی ہے اپنے دوستوں سے کہ وہ ہلکے پھلکے انداز میں مکالمہ کریں یا تنقید  لیکن اس مکالمے میں تضحیک نہ ہو، سخت الفاظ نہ ہوں فحش نگاری نہ ہو۔ میری جانب سے کسی کو کوئی اجازت نہیں کہ وہ مقرر کردہ حدود سے باہر نکلے ۔ یہ میرے لئے انتہائی پریشان کن اور افسردہ کرنے والی صورتحال ہوتی ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میں اپنے تعلق اور رشتوں کی بنا پر کسی کے ساتھ بدلحاظی نہیں کرسکتا چنانچہ معاملات خراب ہوتے جاتے ہیں، یہ میری ناکامی ہے اور میں تسلیم کرتا ہوں۔
    ٣) اس محفل کے اخراجات کون اٹھاتا ہے اور کس تناسب سے اور کیوں

    پہلے اس فورم کو تمام دوست مل کر سالانہ چندہ جمع کرکے رواں دواں رکھے ہوئے تھے لیکن اس سال ڈالر کی قیمت بےتحاشہ بڑھنے اور فورم کے دیکھ بھال کے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے وہ رقم ناکافی پڑی اور فورم بند کرنے تک نوبت آگئی۔ واہ رے بھائی اس وقت سے لے کر اب تک فورم کو رواں رکھنے  کے لئے  اخراجات فراہم کرتے ہیں۔
    ٤) اگر یہ دوستوں کی محفل ہے تو میں جو کے آپ کا کوئی دوست نہیں ہوں اور شاید اور بہت کیسے شامل ہو گئے؟

    دوستوں کا حلقہ بڑھانے کیلئے یہ ضروری تھا کہ نئے دوست جو بےشک مالی طور پر حصہ دار نہ ہوں انہیں بھی شامل کیا جائے ۔ کیونکہ فورم کے قیام کا مقصد بہترین لکھنے والوں کی تلاش بھی ہے۔ اس ضمن میں مجھے یہاں سے بلیک شیپ صاحب، شیرازی ، جی پی بھائی، آپ کی مہربان شخصیت،اور قرار جیسا بہترین لکھاری ملے۔
    ٥) اگر اس محفل کا مقصد اقتصادی کشتی کو سنہرے بھنور میں ڈالنا مقصود ہے تو پھر شاید ضروری ہے کے اس محفل کو ہر خاص و عام کے لئے کھولا جاۓ . کیا اقتصادی لحاظ سے کوئی کامیابی حاصل ہوئی یا نہیں . آثار تو نظر نہیں آتے. کیا مالی فائدہ کے لئے اس محفل میں ہر موضوع ، ہر قسم کی تحریر، ہر قسم کے برتاؤ اور انداز کی آزادی ہو گی یا کچھ آداب اور قوانین بھی ہونگے

    جی نہیں مالی فائدے حاصل ہونا تو درکنار بعض اوقات مجھے اپنی ذاتی جیب سے کوئی بڑا خرچہ مثلا” ڈویلپر کیلئے ، کسی ضروری فیچر یا اپڈیٹ کیلئے ڈالنا پڑجاتےہیں۔ فورم کیلئے اشتہار لینے یا گوگل ایڈ سینس لینے کیلئے بہت عرصے سے کوشش ہورہی ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی اور اگر یہ فورم کل کلاں کو مالی طور پر خودمختار یا منعفت بخش بن بھی جائے تب بھی اس کے اصول و ضوابط وہی رہیں گے جو بیان کردئیے گئے ہیں۔ البتہ انتظامیہ ضرور تبدیل کی جائے گی جو غیرمتعصبانہ فیصلے کرسکے اور دوستی یار کا لحاظ کئے بغیر اقدامات اٹھا سکے۔
    ٦) میں تو اس محفل میں چندہ نہیں دیتا اور جب اس چندہ کی مانگ ہوئی تو چلا جاؤں گا مگر کیا دوسرے کچھ حضرات چندہ دیتے ہیں اور اس چندہ کی وجہ سے کیا ان کو مزید مراعات حاصل ہیں. کیا جن شرکاء محفل نے چندہ دیا ہے انکے کچھ حقوق ہیں کے وہ اس محفل کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں . کیا انکے کچھ فرائض بھی ہیں .

    بالکل نہیں ۔ کسی ممبر کو چندہ دینے کی وجہ سے کوئی ایکسٹرا سبقت حاصل نہیں۔  نہ ہی کوئی چندہ دینے والا ممبر انتظامیہ کو مجبور کرسکتا ہے کہ فورم کو کیسے چلایا جائے۔

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    Atif Qazi sahib

    محترم عاطف صاحب

    بہت شکریہ

    میرا مقصد یہ ہے کہ یہ طے کیا جاۓ کے اس محفل کا مقصد، ماحول، موضوعات کیا ہے یا ہونا چاہیے اور جب یہ طے ہو جاۓ تو اس کو برقرار رکھنے میں سب کا کیا کردار، فرض اور حقوق ہیں اور ہونے چاہیں اور وہ کیسے ان حقوق کو حاصل کریں گے اور اپنے فرائض انجام دیں گے

    مجھے اس بات پر گو ندامت ہے کے میرے ایک دو سوال انتہائی لغو ، بھونڈے، نا مناسب اور ذاتی تھے. مجھے ان سوالوں کو پوچھنے سے پہلے اور تحریرکرنے کے بعد سوچنا چاہیے تھا کے میں اپنی حدود سے کتنا باہر نکل رہا ہوں اور اگر میں یہ سوچتا تو شاید وہ سوال نہ پوچھتا میں بہت باہر نکل گیا اور انتہائی نادم ہوں . اگر معذرت بھی مانگوں تو ندامت کم نہیں ہو گی

    یہ ایک بہت اچھی محفل ہے، اچھے لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں اور اچھے موضوعات پر اچھی گفتگو بھی کرتے ہیں . اگر اس کو برقرار رکھا جاۓ اور ہر کوئی اس بات کا خیال کرے کے وہ اس محفل کی شان کو برقرار رکھنے میں برابر کا ذمےدار ہے تو یہ محفل ہمیشہ اسی طرح اپنی آب اور تاب کے ساتھ برقرار رہے گی اور یہاں کے شرکاء اس بات پر اچھا محسوس کریں گے کہ ان سب کی کاوش اور لگن سے ایک ایسا ماحول اور محفل پروان چڑھ رہی ہے جو اکثر دوسری محفلوں میں دیکھنے کو نہیں ملتا

    جب آنا ہوا تو خواہش ہو گی کے اس محفل کے معزز محترم منفرد مفکرین اور مدبرین اس محفل کو سجاۓ رکھیں ہوں گے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #9
    لگتا ہے اب واہ رے بھائی کے اثاثے چیک ہونگے انہیں بتانا پڑے گا کہ انہوں نے چندہ دے کر فورم کو بند ہونے سے کیوں روکا ہے، انہیں کیا کیا مراعات حاصل ہیں، انکے حقوق کیا ہیں، وہ اس محفل کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں اور کیا انکے کچھ فرائض بھی ہیں؟ خدا کا شکر ہے کہ میں بھی محترم جے بھائی جی کی طرح اس چندے والے “گناہ” میں شریک نہیں ہوں :) ویسے عاطف بھائی بھی عمران خان کے پارٹی فنڈز کی طرح فورم کے فنڈز کا حساب دینے سے انکار کر دیں تو انہیں بھی نہ صرف سپریم کورٹ صادق اور امین قرار دے سکتی ہے بلکہ انہیں فوجیوں کے سلیکٹڈ وزیر اعظم بننے کا موقع بھی مل سکتا ہے :bigsmile: JMP Wahreh Atif

    Bawa sahib

    سلام علیکم محترم باوا صاحب

    اس سوال کو پوچھنے سے جتنی ندامت ہوئی وہ زندگی میں کم کم ہوئی ہے. انتہائی غلیظ حرکت کی ہے میں نے

    آپ سب سے بہت بہت معذرت

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    Bawa sahib

    سلام علیکم محترم باوا صاحب

    اس سوال کو پوچھنے سے جتنی ندامت ہوئی وہ زندگی میں کم کم ہوئی ہے. انتہائی غلیظ حرکت کی ہے میں نے

    آپ سب سے بہت بہت معذرت

    و علیکم السلام محترم جے بھائی جی

    لگتا ہے آپ میرے مذاق کو سنجیدہ لے گئے ہیں. میرا مقصد صرف ہلکا پھلکا مذاق تھا

    آپ کو برا لگا ہے، معافی کا طلبگار ہوں، آئیندہ ایسی گستاخی کا کبھی مرتکب نہیں ہوں گا

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    جے بھای کیا میں پوچھنے کی جسارت کرسکتا ہوں کہ تمام سوالات کے جواب ملنے کے بعد آپ کے نالج میں کتنا اضافہ ہوا کیونکہ عام طور پر یہی مقاصد ہی اس فورم کو بنانے کے شروع سے اب تک تھے جیسے کبھی سلطنت برطانیہ کے باغیوں کو آسٹریلیا بھیج دیا جاتا تھا ایسے ہی سیاست پی کے پر حکومتی باغیوں کو یہ ایک پلیٹ فارم دستیاب ہوگیا ہے مگر مخالفین کو بھی پوری آزادی ہے کہ وہ اپنا جھوٹا سچا موقف بیان کرسکیں
    Urban
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    ایک پہلو پر توجہ دلائو نوٹس ایوان میں پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں

    آپ ایک چائے کا ڈھابہ یا کافی شاپ صرف دوست احباب اور بیٹھک کے لیے نہیں بنا سکتے، دوکان کا کرایہ اور خرچہ جات شامل ہوتے ہیں ۔ قابل قدر ہے کہ لوگ ذاتی خرچ سے فورم چلا رہے ہیں لیکن فورم کو ایک اوپن کافی شاپ ہونا چاہیے جہاں دوست احباب کے علاوہ کوئی بھولا بھٹکا پہنچ جائے تو روز خود بھی آئے اور دوسروں کو بھی لائے۔

    سیاسی بیٹھک جیسے چل رہی ہے ویسے چلتی رہے لیکن فورم واسطے کچھ ایسا مواد لانا ہوگا،  خاکہ تو میرے ذہن میں دھندلا سا ہے لیکن امید ہے کوئی اس نکتے کو سمجھ کر بہتر انداز میں بیان کر سکتا ہے

    نوازش

    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    محترم آپ کے ذہن میں خاکہ ہے تو آگے بڑھیں اور اسے عملی جامہ پہنائیں۔ سارا بوجھ عاطف پر کیوں ڈالا جائے۔

    ایک پہلو پر توجہ دلائو نوٹس ایوان میں پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں آپ ایک چائے کا ڈھابہ یا کافی شاپ صرف دوست احباب اور بیٹھک کے لیے نہیں بنا سکتے، دوکان کا کرایہ اور خرچہ جات شامل ہوتے ہیں ۔ قابل قدر ہے کہ لوگ ذاتی خرچ سے فورم چلا رہے ہیں لیکن فورم کو ایک اوپن کافی شاپ ہونا چاہیے جہاں دوست احباب کے علاوہ کوئی بھولا بھٹکا پہنچ جائے تو روز خود بھی آئے اور دوسروں کو بھی لائے۔ سیاسی بیٹھک جیسے چل رہی ہے ویسے چلتی رہے لیکن فورم واسطے کچھ ایسا مواد لانا ہوگا، خاکہ تو میرے ذہن میں دھندلا سا ہے لیکن امید ہے کوئی اس نکتے کو سمجھ کر بہتر انداز میں بیان کر سکتا ہے نوازش
    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    یہ تو بڑا مسئلہ ہو جائیگا۔ کیا آف شور اثاثے بھی چیک ہونگے

    😳

    اور آپ یہ فرائض زبردستی کیوں میرے سر مونڈھنے کی کوشش فرمارہے ہیں۔ آپ تو حلقۂ یاراں میں شمار ہوتے ہیں

    😀

    لگتا ہے اب واہ رے بھائی کے اثاثے چیک ہونگے انہیں بتانا پڑے گا کہ انہوں نے چندہ دے کر فورم کو بند ہونے سے کیوں روکا ہے، انہیں کیا کیا مراعات حاصل ہیں، انکے حقوق کیا ہیں، وہ اس محفل کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں اور کیا انکے کچھ فرائض بھی ہیں؟ خدا کا شکر ہے کہ میں بھی محترم جے بھائی جی کی طرح اس چندے والے “گناہ” میں شریک نہیں ہوں :) ویسے عاطف بھائی بھی عمران خان کے پارٹی فنڈز کی طرح فورم کے فنڈز کا حساب دینے سے انکار کر دیں تو انہیں بھی نہ صرف سپریم کورٹ صادق اور امین قرار دے سکتی ہے بلکہ انہیں فوجیوں کے سلیکٹڈ وزیر اعظم بننے کا موقع بھی مل سکتا ہے :bigsmile: JMP Wahreh Atif
    Urban
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #15
    محترم آپ کے ذہن میں خاکہ ہے تو آگے بڑھیں اور اسے عملی جامہ پہنائیں۔ سارا بوجھ عاطف پر کیوں ڈالا جائے۔

    پنجابی میں کہتے ہیں

    جیہڑا بولے اوہی کنڈا کھولے

    پوسٹ سرچڈ مواد کی فہرست میسر ہوتی ہے گوگل پر، اس مواد کو ریپلیکیٹ کیا جا سکتا ہے شروعات کے طور پر۔ پھر ریپلیکیشن وڈ ایکسٹنشن یعنی بڑھوتری دی جاوے جیسا کہ پی انٹرسٹ وغیرہ پر ڈی آئی وائے موجود ہے اسکا دیسی ورژن

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    یہ تو بڑا مسئلہ ہو جائیگا۔ کیا آف شور اثاثے بھی چیک ہونگے 😳 اور آپ یہ فرائض زبردستی کیوں میرے سر مونڈھنے کی کوشش فرمارہے ہیں۔ آپ تو حلقۂ یاراں میں شمار ہوتے ہیں 😀

    آپ کو آفشور اثاثے چیک کروانے کے معاملے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ فریضہ وینا ملک ادا کر چکی ہے

    :bigsmile:

    میں حلقہ یاران میں شامل ضرور ہوں لیکن ڈونر نہیں ہوں. حقوق و فرائض صرف ڈونرز پر ہی اپلائی ہوتے ہیں

    ملنگوں کے نہ کوئی حقوق ہوتے ہیں اور نہ کوئی فرائض. وہ فورم پر بھنگ پی کر بھنگڑا ڈالتے ہیں اور جا کر سکون کی نیند سو جاتے ہیں

    :lol: :hilar:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17

    جب آنا ہوا تو خواہش ہو گی کے اس محفل کے معزز محترم منفرد مفکرین اور مدبرین اس محفل کو سجاۓ رکھیں ہوں گے

    جے بھیا،
    آپ کا یہ جملہ پڑھ کر دل دھک سے رہ گیا ہے عجیب سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ میرے یہ خدشات میری اپنی منفی سوچ کا شاخسانہ ہیں

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    آپ کو آفشور اثاثے چیک کروانے کے معاملے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ فریضہ وینا ملک ادا کر چکی ہے :bigsmile: میں حلقہ یاران میں شامل ضرور ہوں لیکن ڈونر نہیں ہوں. حقوق و فرائض صرف ڈونرز پر ہی اپلائی ہوتے ہیں ملنگوں کے نہ کوئی حقوق ہوتے ہیں اور نہ کوئی فرائض. وہ فورم پر بھنگ پی کر بھنگڑا ڈالتے ہیں اور جا کر سکون کی نیند سو جاتے ہیں :lol: :hilar:

    ملنگ بھی بھنگ کے بغیر بھنگڑا نہیں ڈالتے بلکہ مجھے تو بھنگ اور بھنگڑے کے روٹس بھی ایک سے لگتے ہیں کیونکہ لفظی مشابہت کے علاوہ فیذیکل آوٹ کمز بھی ملتے جلتے ہیں مثلا بھنگ پی کر بھنگڑا ڈالنا واجب سمجھا جاتا ہے

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    Despite our attempts to suppress, the quality of our Upbringing bursts through for all to see/read.
Viewing 19 posts - 1 through 19 (of 19 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi