Home Forums Siasi Discussion مجھ پر جادو ہونے لگا ہے، کمرے سے ہڈیاں بھی ملی ہیں: فیاض الحسن چوہان

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر جادو ہونے لگا ہے اور ان کے کمرے سے ہڈیاں بھی ملنے لگی ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو پالنے کے لیے نہیں آئے، ہماری سوچ ایک ہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جو کر سکتے ہیں کریں۔انہوں نے کہا کہ منو بھائی سے ملا تو نہیں لیکن ان کو پڑھا بہت ہے، ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے جو کر سکا کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں اور اداکاروں کو کسی کے لیے بوجھ نہیں بننا چاہیے۔صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے، میرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ سبھی مافیا نے ان کے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔

    https://urdu.geo.tv/latest/196995-

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    اس بات سے اندازہ کرلیں کہ پی ٹی آی کی ہای کمان اور وزرا کا ذہنی لیول کیا ہے اوراگر ان کا یہ لیول ہے تو اس کے کارکنوں کا دماغی لیول کیا ہوگا؟؟؟

    :thinking:

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    اس بات سے اندازہ کرلیں کہ پی ٹی آی کی ہای کمان اور وزرا کا ذہنی لیول کیا ہے اوراگر ان کا یہ لیول ہے تو اس کے کارکنوں کا دماغی لیول کیا ہوگا؟؟؟ :thinking:

    یہ بھی چیک کریں

    https://pbs.twimg.com/media/El5G4DwX0AUmDCa?format=jpg&name=large

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi