Home › Forums › Siasi Discussion › لگتا ہے وزیراعظم نے سیاسی ذمہ داریاں فوج کے سپرد کر دی ہیں
- This topic has 6 replies, 4 voices, and was last updated 2 years, 5 months ago by
Muhammad Hafeez. This post has been viewed 454 times
-
AuthorPosts
-
25 Sep, 2020 at 4:30 pm #1
پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے اے پی سی کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے ملکی سیاست میں مداخلت بند کرنے کے مطالبے اور پھر فوج کے ترجمان کی جانب سے ان کی ہی جماعت کے رکن محمد زبیر کی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی تفصیلات افشا کیے جانے کا معاملہ ابھی گرم ہی تھا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری کے ایک انٹرویو نے سیاست میں فوج کے کردار پر جاری بحث کو مزید ایندھن فراہم کر دیا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی چینل سما کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ان کی جماعت کے ’آزادی مارچ‘ کے موقع پر خود ان کی جماعت کے رہنماؤں کو دعوت دے کر بلایا تھا۔
ان کے مطابق: ’جب ہم وہاں گئے تو انھوں (جنرل قمر جاوید باجوہ) نے اصرار کیا کہ مولانا صاحب، آپ آزادی مارچ نہ کریں‘۔
عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان سے یہ بھی کہا کہ ’مولانا صاحب، ہم نوازشریف کے خلاف جو کر رہے ہیں آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔
جمیعت علمائے اسلام کے رہنما کی جانب سے فوج کے سربراہ پر سیاسی معاملات میں مداخلت کا الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں منعقد ہونے والی پاکستانی حزبِ اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے اور اس میں پیش کی گئی قرارداد میں اسٹیبلشمنٹ سے سیاست میں مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسی کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ان کی جدوجہد پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ انھیں اقتدار میں لانے والوں کے خلاف ہے اور یہ کہ ’پاکستان میں معاملہ اب ریاست سے بالاتر ریاست تک پہنچ گیا ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں ’جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے ‘لڑاؤ اور حکومت کرو’ کی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سیاستدانوں کو بلایا، ڈرایا اور دھمکایا جاتا تھا۔ یہ طریقہ آج بھی استعمال ہوتا ہے۔
اس تقریر کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل افتخار بابر نے مسلم لیگ ن کے ہی رہنما محمد زبیر کی فوج کے سربراہ سے ملاقاتوں کی خبر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کے معاملات کے سلسلے میں جنرل قمر باجوہ سے ملے تھے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے فوج کے ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ ’ان ملاقاتوں میں جو بھی بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے ان پر واضح کر دیا کہ جو بھی ان کے قانونی مسائل ہیں وہ پاکستان کی عدالتوں میں حل ہوں گے اور جو سیاسی مسائل ہیں ان کا حل پارلیمنٹ میں ہو گا، ان معاملات سے فوج کو دور رکھا جائے۔
اسی ملاقات کے بعد نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی جماعت کا کوئی رکن آئندہ انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا اور حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی ہیں اور کس طرح بعض کی تشہیر کر کے مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل اب بند ہو جانا چاہیے۔
نواز شریف کے اس بیان اور پھر عبدالغفور حیدری کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں فوج کے کردار پر ایک مرتبہ پھر بحث تیز ہو گئی ہے۔ تو کیا اب بھی ملک میں ایسے لوگ ہیں جنھیں اس بات پر یقین نہیں کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے؟
صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کے مطابق پاکستان کے موجودہ حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور ملک میں اندرونی استحکام ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ ، اس حوالے سے پاکستانی فوج کے کردار کی اہمیت بھی بڑھتی چلی گئی ہے۔
اب جس طرح سے خبریں آ رہی ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مختلف اوقات میں آرمی چیف سے ملاقاتیں کی ہیں اور غفور حیدری کی جانب سے کیے گئے انکشاف کی ضرورت بھی اس لیے پیش آئی کہ جب یہ کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ون آن ون ملاقات کی تو اس کی وضاحت دی گئی کہ انھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی ایسی ملاقات ہوتی ہے تو بہت سی چیزیں زیر بحث آتی ہیں جن میں نواز شریف کے معاملات سمیت دیگر سیاسی مقدمات بھی ہیں اور فوج کی جانب سے یہ موقف بیان کیا گیا ہو گا کہ ہم اس میں مداخلت نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے ان ملاقاتوں پر کوئی تعجب نہیں ہونا چاہیے بلکہ تعجب اس بات پر ہونا چاہیے کہ فریقین نے ان کو کھل کر بیان کرنا ضروری سمجھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کی ضرورت شاید اس لیے پڑی کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر سمیت تند وتیز تقاریر ہوئیں تو (فوج کی جانب سے) ضروری سمجھا گیا کہ یہ بتایا جائے کہ ہم اس معاملے میں اجنبی نہیں اور یہ رہنما جو آج سخت تقاریر کر رہے ہیں، ماضی میں فوج سے مشاورت کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور فوج کی جانب سے سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے بیانات کے بعد رہنماؤں کی جانب سے ایسے دعوؤں کے سامنے آنے سے یہ تاثر ضرور آئے گا کہ فوجی قیادت سیاسی معاملات، قومی استحکام اور خارجہ امور کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور قومی سیاست سے لاتعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سب صورتحال میں اہم سوال یہ ہے کہ آیا فوج سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں یا تبادلہ خیال موجودہ حکومت کی مرضی کے خلاف کر رہی ہے یا اس سے بالا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘لگتا ایسا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ فریضہ فوجی قیادت کے حوالے کر دیا ہے کہ وہ ملک کے سیاسی رہنماؤں سے بھی معاملات حل کریں اور ملک میں امن و امان قائم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما کے طور پر یہ وزیر اعظم کا کام ہے لیکن وہ یہ کام نہیں کر پا رہے اور انھوں نے یہ ذمہ داری دوسروں کو سونپ دی ہے۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں فوج کے کردار پر ان کا کہنا تھا کہ فوج نے بار بار سیاست میں مداخلت کی ہے اور مارشل لا بھی لگے ہیں۔
لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مارشل لا نہیں اور ایک دستوری حکومت ہے لیکن لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے سیاسی فرائض پورے نہیں کر پا رہے اور انھوں نے اپنے فرائض کا ایک حصہ فوجی قیادت کے سپرد کر دیا ہے اور فوج ان کی مرضی کے مطابق یہ تمام سیاسی معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف اوکلاہوما میں جنوبی ایشیا کی سیاست پڑھانے والے پروفیسر عاقل شاہ نے کہا کہ غفور حیدری کے انکشاف تجزیہ کاروں اور ماہرین کے بھیس میں فوج کی حمایت کرنے والوں کے لیے شرم کا مقام ہیں۔
روزنامہ ڈان کے سابق مدیر عباس ناصر نے کہا کہ ’ڈپٹی ڈی جی آئی ایس پی آر شیخ رشید اور ڈی جی نے حکومت کون چلا رہا ہے کے حوالے سے خبروں اور اطلاعات کا بند توڑ دیا ہے۔
صارف علی حسنین بھٹی پوچھتے نظر آئے کہ نواز لیگ کے رہنما محمد زبیر کے بیان کی تو فوراً تردید آ گئی تھی لیکن غفور حیدری کے بیان کی تردید اب تک نہیں آئی۔
سعد فرخ نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ: مولانا غفور حیدری نے کافی وضاحت سے بتا دیا ہے کہ سیاستدان کیوں چیف سے ملتے ہیں۔ امید ہے سب کو تسلی ہو گئی ہے۔25 Sep, 2020 at 4:31 pm #2جب ہمارا آزادی مارچ ہو رہا تھا، تب جنرل باجوہ نے مولانا فضل الرحمن کو بلایا اور کہا کہ آپ یہاں آزادی مارچ نہ کریں، اور ہم جو نواز شریف کیخلاف کر رہے ہیں اس میں مداخلت نہ کریں۔
جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری کا بڑا انکشاف۔ pic.twitter.com/a5Q1WMykBe— Syed Ali Haider (@SyedAliHaider13) September 24, 2020
27 Sep, 2020 at 12:34 am #5سنا ہے اس کا درجہ بہت بلند ہوتا ہے جو اپنے پاس کچھ نہ ہونے پر بھی سب کچھ دوسرے کو دینے پر بھی راضی ہو، خوش ہو
اور ایک ان کے مخالف ہیں جو سب کچھ ہونے پر بھی کچھ بھی دینے کو تیار نہیں-
This reply was modified 2 years, 5 months ago by
JMP. Reason: added a sentence
- thumb_up 1
- thumb_up Bawa liked this post
27 Sep, 2020 at 2:30 am #6سنا ہے اس کا درجہ بہت بلند ہوتا ہے جو اپنے پاس کچھ نہ ہونے پر بھی سب کچھ دوسرے کو دینے پر بھی راضی ہو، خوش ہو اور ایک ان کے مخالف ہیں جو سب کچھ ہونے پر بھی کچھ بھی دینے کو تیار نہیں
نمستے محترم جے بھائی جی
امید ہے آپ بخیریت ہیں اور ویکینڈ انجوائے کر رہے ہیں
کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ بندہ بلند درجہ حاصل کرنے کے چکر میں اپنا سب کچھ کسی کو دینے کی بجائے ایک لنگوٹی ہی بچا کر رکھ لے تاکہ سب کے سامنے ننگا نہ ہو جائے؟
28 Sep, 2020 at 11:36 am #7سنا ہے اس کا درجہ بہت بلند ہوتا ہے جو اپنے پاس کچھ نہ ہونے پر بھی سب کچھ دوسرے کو دینے پر بھی راضی ہو، خوش ہو اور ایک ان کے مخالف ہیں جو سب کچھ ہونے پر بھی کچھ بھی دینے کو تیار نہیں
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.