Home Forums Siasi Discussion قومی اسمبلی نےجادوٹوناکرنےکی سزااورجرمانہ بڑھانےسےمتعلق بل مستردکردیا

  • This topic has 3 replies, 4 voices, and was last updated 1 year, 9 months ago by JMP. This post has been viewed 373 times
Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    قومی اسمبلی نے جادو ٹونا، تعویز گنڈا اور عملیات کرنے والوں کی سزا اور جرمانہ بڑھانے سے متعلق بل مسترد کردیا۔

    بل مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد نے پیش کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 297 اے اور ضابطہ فوجداری کے شیڈول 2 میں تبدیلی کی جائے اور عملیات کرنے والوں کے جرمانے اور سزا کو بڑھایا جائے۔

    قومی اسمبلی نے یہ بل وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو بھجوایا تھا،بل میں کہا گیا تھا کہ عملیات کرنے والوں کی وجہ سے خاندانی نظام درہم برہم ہونے کے علاوہ شہریوں کی جانوں اور زندگیوں کو خطرہ ہوتا ہے، اس لیے ایسے تمام عملیات پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

    بل میں کہا گیا تھا کہ جادو ٹونہ کرنے والے افراد کے خلاف آئین میں درج سزا کو 7 سال تک بڑھایا جائے اور جرمانے کو بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک کیا جائے۔

    قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں مذکورہ بل کو مسترد کر دیا ہے۔

    قومی اسمبلی نے جادو ٹونا کرنیوالوں کی سزا اور جرمانہ بڑھانے سے متعلق بل مسترد کردیا
    بل میں کہا گیا تھا کہ جادو ٹونہ کرنے والے افراد کے خلاف آئین میں درج سزا کو 7 سال تک بڑھایا جائے اور جرمانے کو بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک کیا جائے۔
    urdu.geo.tv

    کیا وجہ ہوسکتی ہے؟؟

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    بل مسترد کرنے والوں کو ۔۔۔ وجہ ۔۔۔۔ بھی بیان کرنی چا ھیے تھی ۔۔۔۔۔

    لیکن میرا خیال ہے ۔۔۔ مسترد کرکے ٹھیک ہی کیا ہے ۔۔۔۔ کیونکہ پا کستان میں جا ھل اور دشمن ۔۔۔۔ گلی گلی پا یا جاتا ہے ۔۔۔۔۔

    عملیا ت قانون کو غلط استعمال کرکے لوگ ۔۔۔۔ اپنے مخا لفین کو روز اندر کرادیں گے ۔۔۔۔۔

    کوئی بھی ۔۔۔۔  بیوی عورت ۔۔۔ پولیس کو رپورٹ کردے گی کہ  ۔۔۔۔ میرے گھر سے ۔۔۔۔ سا س ۔۔۔۔ کا تعویز نکل آیا  لہذا سا س کو پکڑا جائے ۔۔۔۔۔۔

    اس ملک میں ۔۔۔۔ لوگ ۔۔۔۔ ڈ پٹی کمشنر ۔۔۔۔ پر مذ ھبی  الزام لگا دیتے ہیں ۔۔۔۔ عام بندہ رشتہ دار ۔۔۔۔ تو ۔۔۔ روز اندر بیٹھا ہوگا ۔۔۔۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    خاتون اول کے خلاف بل کو مسترد کرکے اچھا کیا، جیسی بھی ہے اب عمران نیازی کی بیوی ہے

    :thinking:

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4

    جس ملک کے قانون سازی کے سب سے اہم ادارے میں قانون سازی کے حوالے سے ایسے موضوعات پر بحث ہو اور قانون سازی ہو، اس ملک کے عوام کے بہبود کے حوالے سے اس ملک کے رہنماؤں کی دانشمندی ، احساس ، خلوص، انتھک محنت اور فکر پر کوئی شک کرنا انتہائی غلط ہے

    ہاں ، ہمارے رہنماؤں کی انتھک محنت سے کچھ اور باتوں کا تعیین ہو گیا

    ١) جادو ٹونا ایک حقیقت ہے .
    ٢) ہمارے عرض پاک میں جادو ٹونا کیا جاتا ہے
    ٣) جادو ٹونا کرنے والوں کے پاس اپنی سزا کو روکنے کا کوئی جادو یا عمل نہیں ہے ورنہ وہ اپنی سزا کو اپنے جادو اور عمل سے زائل کر سکتے تھے

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi