- This topic has 10 replies, 4 voices, and was last updated 3 years ago by
Zaidi. This post has been viewed 911 times
-
AuthorPosts
-
31 Aug, 2020 at 10:53 am #1
قومی اسمبلی اور پی ٹی وی پر قبضے کا فیصلہ کنٹینر میں ہوا تھا ، صرف جاوید ہاشمی اس تجویز کے مخالف تھے : شیخ رشید کا اپنی کتاب میں انکشاف
https://twitter.com/Gulabo100/status/1300238610181091336
31 Aug, 2020 at 11:03 am #2طاہرالقادری اور عمران خان کی لندن ملاقات میں معاملات طے پائے تھے: شیخ رشیدشیخ رشید کی 352 صحفات پر مشتمل “لال حویلی سے اقوام متحدہ تک” کے عنوان سے لکھی جانیوالی کتاب میں اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پانامہ کیس اور شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی کیس میرے دائر کیے ہوئے کیس میں اندر ہوئے۔ لکھتے ہیں آٹھویں جماعت میں خود کشی کی کوشش کی مگر بھائی نے بچا لیا، کتاب کی تقریب رونمائی 6 ستمبر کو لاہور میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سیاست میں 50 سال مکمل ہونے پر لکھی گئی اپنی کتاب میں اہم انکشافات کئے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے “لال حویلی سے اقوام متحدہ تک” کے عنوان سے لکھی جانیوالی کتاب میں ملکی سیاست کا کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب میں اپنی 50 سالہ سیاست کے دوران رونما ہونیوالے متعدد اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔
شیخ رشید نے اپنی کتاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اورعمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے، آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چودھری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سےالگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔ شیخ رشید نے کتاب میں لکھا ہے کہ 34 ارکان تحریک انصاف نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا تو سیاسی زلزلہ آگیا، قومی اسمبلی اور ٹی وی اسٹیشن جانے کا فیصلہ کنٹینر میں ہوا، جس سے جاوید ہاشمی متفق نہیں تھے لیکن عمران خان ہر حالت میں نواز حکومت گرانا چاہتے تھے، عمران خان نے انگلی اٹھانے کا اشارہ کیا تو میں نے اس وقت آئندہ ایسے اشارے نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان جو فیصلہ کر لیں پھر وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے، دھرنے میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئر کر دیں گے۔
سینئر سیاست دان شیخ رشید لکھتے ہیں کہ جھوٹا الزام لگانا سیاست کی توہین سمجھتا ہوں، نواز شریف میری پٹیشن پر پاناما کیس میں نااہل ہوئے، سپریم کورٹ کے حکم سے شاہد خان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) کو دیا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ وردی کے بغیر صدر بننا چاہتے تھے، چودھری برادران بینظیر بھٹو کو قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) دینے کے حق میں نہیں تھے، پرویز مشرف انہیں این آر او نہ دیتے تو آج ان کا یہ حال نہ ہوتا، وقت نے پرویز مشرف کا مؤقف غلط اور چودھریوں کا درست ثابت کیا، سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے متعلق شیخ رشید لکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی عدم پیروی کے باعث بینظیر کے حقیقی قاتل باعزت بری ہوئے، یہ درست نہیں کہ بینظیر کے قتل سے قبل آصف زرداری سے ان کے تعلقات کشیدہ تھے، بینظیر نے قتل سے 24 گھنٹے قبل جن شخصیات پر شک کا اظہار کیا ان کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔
شیخ رشید نے لکھا ہے کہ پاکستان این پی ٹی پر دستخط کر لیتا تو امریکا ایٹمی تنصیبات گھیرے میں لے سکتا تھا، پرویز مشرف اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی ملاقات میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر نے ملاقات کے بعد جو بیان دیا وہ ان کا اپنا تھا جس پر وہ معذرت کر چکے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید لکھا ہے کہ میں نے آٹھویں جماعت کی عمر میں خود کشی کی ناکام کوشش کی، مری کی سیر سے تاخیر سے گھر پہنچا، پٹائی ہوئی تو خودکشی کا ارادہ کیا۔ خود کشی کے لیے زہر نہ ملا تو بستر کی چادر پھندا بنا کر پنکھے سے لٹک گیا، شور مچانے پر بھائی نے کمرے کا دروازہ توڑ کر مجھے خودکشی سے بچایا۔
31 Aug, 2020 at 7:16 pm #3حفیظ صاحب، یقین کریں اگر میرے اختیار میں اقتدار آگیا تو اور کچھ کروں یا نہ کروں ، پاکستانی سیاست سے اس مکروہ چربی کے پہاڑ کی غلاظت ضرور صاف کردوں گا ۔ اس قباش نے جو سیاسی گند کیا ہوا ہے ، اس سے پاکستانی تاریخ بھری پڑی ہے ۔ ایسے ہی کردار ہیں جن کی وجہ سے لوگ سیاست میں آنے سے کتراتے ہیں ۔ اس گندگی کے ڈھیر کو ہمارے کچرا صحافی سر پر لیے پھرتے رہتے ہیں ، اس کے جملوں پر غور کریں کسقدر مکاری سے یہ سر عام ان کا استعمال کرتا ہے بلخصوص بلاول کے بارے میں اس کی زبان تو اس کی اصل حقیقت بتاتی ہے کہ اس کچرے کے ڈھیر میں کتنا تعفن بھرا ہوا ہے ۔ اس کے سارے انٹرویو پلانٹڈ ہوتے ہیں اور بے شرم اینکرز بھی اس سے کوئ کھرا اور حقیقی سوال نہیں پوچھتے ۔
- thumb_up 1 mood 1
- thumb_up Muhammad Hafeez liked this post
- mood unsafe react this post
31 Aug, 2020 at 8:13 pm #4یقین کریں اگر میرے اختیار میں اقتدار آگیا
™©
آپ کی اور جناب محمد حفیظ کی گفتگو میں مخل ہونے پر معذرت۔۔۔۔۔
ایک فلم آئی تھی۔۔۔۔۔ ریکھا اور ونود مہرا کی، گھر۔۔۔۔۔ بہت ہی عمدہ موسیقی تھی اِس فلم کی۔۔۔۔۔ اِسی فلم کا ایک نغمہ تھا۔۔۔۔۔
پھر وہی رات ہے، پھر رات ہے خواب کی، رات بھر خواب میں دیکھا کریں گے تمہیں(اقتدار کو)۔۔۔۔۔۔
™©
اب آپ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔۔۔
پھر وہی خیالی پلاؤ ہیں، پھر وہی ڈینگیں مارنا ہیں۔۔۔۔۔
میرے ہاتھ میں اقتدار میں آگیا تو یوں کردوں گا ووں کردوں گا۔۔۔۔۔
زیدی صاحب، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حَیا ہوتی ہے۔۔۔۔۔
ایک محاورہ ہے کہ جس گاؤں جانا نہ ہو اُس کا پتہ نہیں پوچھا جاتا۔۔۔۔۔
اقتدار آپ کو نہیں ملنے والا۔۔۔۔۔ یہ پکی بات ہے۔۔۔۔۔ پیریڈ۔۔۔۔۔ اگر آپ کو یقین نہ ہو تو اِس بات پر مُہرِ بلیک شیپ بھی لگوالیں۔۔۔۔۔
جب اقتدار آپ کو ملنے والا ہی نہیں ہے تو پھر اِن باتوں کی کیا وقعت و حیثیت ہے کہ مَیں یہ کردوں گا وہ کردوں گا۔۔۔۔۔
ہر وقت ایسے خیالی پلاؤ پکانا آپ کی نفسیاتی حالت کو تباہ کردے گا۔۔۔۔۔ ذرا خیال کیا کریں۔۔۔۔۔
آپ کی خیریت چاہنے والا۔۔۔۔۔ بلیک شیپ۔۔۔۔۔
™©
31 Aug, 2020 at 8:47 pm #5™© آپ کی اور جناب محمد حفیظ کی گفتگو میں مخل ہونے پر معذرت۔۔۔۔۔ ایک فلم آئی تھی۔۔۔۔۔ ریکھا اور ونود مہرا کی، گھر۔۔۔۔۔ بہت ہی عمدہ موسیقی تھی اِس فلم کی۔۔۔۔۔ اِسی فلم کا ایک نغمہ تھا۔۔۔۔۔ پھر وہی رات ہے، پھر رات ہے خواب کی، رات بھر خواب میں دیکھا کریں گے تمہیں(اقتدار کو)۔۔۔۔۔۔
™© اب آپ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔۔۔ پھر وہی خیالی پلاؤ ہیں، پھر وہی ڈینگیں مارنا ہیں۔۔۔۔۔ میرے ہاتھ میں اقتدار میں آگیا تو یوں کردوں گا ووں کردوں گا۔۔۔۔۔ زیدی صاحب، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حَیا ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ایک محاورہ ہے کہ جس گاؤں جانا نہ ہو اُس کا پتہ نہیں پوچھا جاتا۔۔۔۔۔ اقتدار آپ کو نہیں ملنے والا۔۔۔۔۔ یہ پکی بات ہے۔۔۔۔۔ پیریڈ۔۔۔۔۔ اگر آپ کو یقین نہ ہو تو اِس بات پر مُہرِ بلیک شیپ بھی لگوالیں۔۔۔۔۔ جب اقتدار آپ کو ملنے والا ہی نہیں ہے تو پھر اِن باتوں کی کیا وقعت و حیثیت ہے کہ مَیں یہ کردوں گا وہ کردوں گا۔۔۔۔۔ ہر وقت ایسے خیالی پلاؤ پکانا آپ کی نفسیاتی حالت کو تباہ کردے گا۔۔۔۔۔ ذرا خیال کیا کریں۔۔۔۔۔ آپ کی خیریت چاہنے والا۔۔۔۔۔ بلیک شیپ۔۔۔۔۔
™©
بلیک شیپ صاحب، میرے اقتدار نہ ملنے کی توقع پر آپ اس طرح خوش ہیں جیسے بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ ۔ مجھے اقتدار نہ ملا تو آپ کو جو بٹا ملنا ہے اس کا بھی مجھے خوب علم ہے ۔ یہ میرا حق ہے کہ میں اپنے اقتدار میں آنے کی خواہش اور اسکی تکمیل پر رونما ہونے والے مستقبل کے منصوبوں پر غور وخوص کروں اور آپ جیسے مردہ دل اور مایوس اشخاص کی محفل میں ایک تازہ خیال کی نمود کرتا رہوں ۔۔ ایک بات تو اب طے ہے کہ مجھے اقتدار ملنے کے بعد آپ جیسے معاشی مایوسوں کو جیل میں دال روٹی ملتی رہے گی بشرطہ کہ آپ اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں جو کہ جیل کی کال کوٹھری میں ممکن نہیں ۔ ہم آپ جیسے مہربانوں کو اسی طرح نوازتے ہیں
۔
- thumb_up 1 mood 1
- thumb_up GeoG liked this post
- mood BlackSheep react this post
1 Sep, 2020 at 12:12 am #6یہ میرا حق ہے کہ میں اپنے اقتدار میں آنے کی خواہش اور اسکی تکمیل پر رونما ہونے والے مستقبل کے منصوبوں پر غور وخوص کروں
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔
مَیں تو اب سمجھتا آیا تھا کہ حضرت گلٹی جیسا ایک ہی ہزاروں سال نرگس(اسٹیج اداکارہ کی بات نہیں ہورہی) کے رونے سے پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اُف کتنا غلط تھا مَیں۔۔۔۔۔
™©
خیر مجھے اندازہ نہ تھا مگر آپ نے تو اپنے اور اقتدار کے ممکنہ وقتِ وِصال کیلئے کافی سارے حسین و رنگین و پی جی اَیٹین ٹوٹے(سَپنے) جمع رکھے ہیں۔۔۔۔۔
بچپن میں ایک فلم دیکھی تھی، گنگا جمنا سرَسوتی، آپ کی بے قراری دیکھ کر اُس کا ایک گانا یاد آگیا۔۔۔۔۔
۔
۔
اقتدار میرا اُس پار ہے، ملنے کو دِل بے قرار ہے
موسم بھی آپہنچا شہنائی کا، اب ہم کو ڈر کیسا تنہائی کا
زیدی کو جس کا انتظار ہے، آنے ہی والی وہ بہار ہے
اقتدار کی چاہت میں اکھیاں ترسی ہیں
جس سے ملنے کو برسوں بَرسی ہیں
ہونے والا اُس کا دیدار ہے، اقتدار کو بھی میرا انتظار ہے
گھوگھٹ زیدی کا جب وہ اٹھائیں گے، ایک دوجے میں ہم کھو جائیں گے
قدموں میں اُس کے ہی سب کچھ ہے
یہ تو جنموں جنموں کا خواب ہے
۔
۔
مَیں تو بس یہ چاہتا ہوں کہیں آپ کو ویسا جھٹکا نہ لگے جیسا اِس گانے کے آخر میں میناکشی ششادری کو لگتا ہے۔۔۔۔۔
™©
- This reply was modified 53 years, 9 months ago by .
- mood 1
- mood Zaidi react this post
1 Sep, 2020 at 12:55 am #7ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔ مَیں تو اب سمجھتا آیا تھا کہ حضرت گلٹی جیسا ایک ہی ہزاروں سال نرگس(اسٹیج اداکارہ کی بات نہیں ہورہی) کے رونے کے پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اُف کتنا غلط تھا مَیں۔۔۔۔۔™© خیر مجھے اندازہ نہ تھا مگر آپ نے تو اپنے اور اقتدار کے ممکنہ وقتِ وِصال کیلئے کافی سارے حسین و رنگین و پی جی اَیٹین ٹوٹے(سَپنے) جمع رکھے ہیں۔۔۔۔۔ بچپن میں ایک فلم دیکھی تھی، گنگا جمنا سرَسوتی، آپ کی بے قراری دیکھ کر اُس کا ایک گانا یاد آگیا۔۔۔۔۔ ۔ ۔ اقتدار میرا اُس پار ہے، ملنے کو دِل بے قرار ہے موسم بھی آپہنچا شہنائی کا، اب ہم کو ڈر کیسا تنہائی کا زیدی کو جس کا انتظار ہے، آنے ہی والی وہ بہار ہے اقتدار کی چاہت میں اکھیاں ترسی ہیں جس سے ملنے کو برسوں بَرسی ہیں ہونے والا اُس کا دیدار ہے، اقتدار کو بھی میرا انتظار ہے گھوگھٹ زیدی کا جب وہ اٹھائیں گے، ایک دوجے میں ہم کھو جائیں گے قدموں میں اُس کے ہی سب کچھ ہے یہ تو جنموں جنموں کا خواب ہے ۔ ۔ مَیں تو بس یہ چاہتا ہوں کہیں آپ کو ویسا جھٹکا نہ لگے جیسا اِس گانے کے آخر میں میناکشی ششادری کو لگتا ہے۔۔۔۔۔
™©
بڑے شرارتی واقع ہوئے ہو ، میرے مستقبل کے منصوبوں کی راہ میں آنے والوں کا انجام انار کلی کے دیوار میں چنائے جانے سے بھی بدتر ہو گا ۔ میں اپنے منصوبوں کی تکمیل کے مراحل کی پہلی قسط پر ہوں اور مجھے آپ جیسے طوطا چشم ، لفظی ھیرا پھیری سے آشنا ، دوست نما دشمن کبھی بھی راہ مستقیم سے بھٹکا نہیں سکتا۔ میں اپنے تخیل کی پرواز کو آپ جیسے سست اور بہانہ باز فرد کی خوشنودی کے لیے زمین پر پٹک نہیں سکتا ۔
یہ تو اڑتی ہے کسی فیض کو پانے کیلئے ۔
- mood 3
- mood GeoG, Muhammad Hafeez, BlackSheep react this post
1 Sep, 2020 at 12:43 pm #8™© آپ کی اور جناب محمد حفیظ کی گفتگو میں مخل ہونے پر معذرت۔۔۔۔۔ ایک فلم آئی تھی۔۔۔۔۔ ریکھا اور ونود مہرا کی، گھر۔۔۔۔۔ بہت ہی عمدہ موسیقی تھی اِس فلم کی۔۔۔۔۔ اِسی فلم کا ایک نغمہ تھا۔۔۔۔۔ پھر وہی رات ہے، پھر رات ہے خواب کی، رات بھر خواب میں دیکھا کریں گے تمہیں(اقتدار کو)۔۔۔۔۔۔
™© اب آپ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔۔۔ پھر وہی خیالی پلاؤ ہیں، پھر وہی ڈینگیں مارنا ہیں۔۔۔۔۔ میرے ہاتھ میں اقتدار میں آگیا تو یوں کردوں گا ووں کردوں گا۔۔۔۔۔ زیدی صاحب، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حَیا ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ایک محاورہ ہے کہ جس گاؤں جانا نہ ہو اُس کا پتہ نہیں پوچھا جاتا۔۔۔۔۔ اقتدار آپ کو نہیں ملنے والا۔۔۔۔۔ یہ پکی بات ہے۔۔۔۔۔ پیریڈ۔۔۔۔۔ اگر آپ کو یقین نہ ہو تو اِس بات پر مُہرِ بلیک شیپ بھی لگوالیں۔۔۔۔۔ جب اقتدار آپ کو ملنے والا ہی نہیں ہے تو پھر اِن باتوں کی کیا وقعت و حیثیت ہے کہ مَیں یہ کردوں گا وہ کردوں گا۔۔۔۔۔ ہر وقت ایسے خیالی پلاؤ پکانا آپ کی نفسیاتی حالت کو تباہ کردے گا۔۔۔۔۔ ذرا خیال کیا کریں۔۔۔۔۔ آپ کی خیریت چاہنے والا۔۔۔۔۔ بلیک شیپ۔۔۔۔۔
™©
نئے اور پرانے پاکستان کی شروعات خوابوں سے ہی ہوئی تھی ، وغیرہ وغیرہ
مجھے چیئرمین نیب بننا ہے زیدی صاحب کی حکومت میں
- mood 2
- mood BlackSheep, Zaidi react this post
1 Sep, 2020 at 1:14 pm #9طاہرالقادری اور عمران خان کی لندن ملاقات میں معاملات طے پائے تھے: شیخ رشید================
اس میں انکشاف والی کیا بات ہے؟
یہ انکشاف تو مولوی طاہر القادری نے بہت پہلے کر دیا تھا
انکشاف تو وہ ہوتا اگر شیخ رشید فوج کی اصلیت سامنے لاتا اور یہ بتانے کی جرات کرتا کہ یہ ملاقات لندن میں آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیر الاسلام نے کروائی تھی اور تمام معاملات اسی نے طے کروائے تھے
1 Sep, 2020 at 2:53 pm #10طاہرالقادری اور عمران خان کی لندن ملاقات میں معاملات طے پائے تھے: شیخ رشید ================ اس میں انکشاف والی کیا بات ہے؟ یہ انکشاف تو مولوی طاہر القادری نے بہت پہلے کر دیا تھا انکشاف تو وہ ہوتا اگر شیخ رشید فوج کی اصلیت سامنے لاتا اور یہ بتانے کی جرات کرتا کہ یہ ملاقات لندن میں آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیر الاسلام نے کروائی تھی اور تمام معاملات اسی نے طے کروائے تھےیہ ہیڈ لائن جنگ اخبار نے خبر کی سنگینی کم کرنے کیلئے لگائی ہے
- local_florist 1
- local_florist Bawa thanked this post
1 Sep, 2020 at 3:42 pm #11ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔ مَیں تو اب سمجھتا آیا تھا کہ حضرت گلٹی جیسا ایک ہی ہزاروں سال نرگس(اسٹیج اداکارہ کی بات نہیں ہورہی) کے رونے سے پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اُف کتنا غلط تھا مَیں۔۔۔۔۔™© خیر مجھے اندازہ نہ تھا مگر آپ نے تو اپنے اور اقتدار کے ممکنہ وقتِ وِصال کیلئے کافی سارے حسین و رنگین و پی جی اَیٹین ٹوٹے(سَپنے) جمع رکھے ہیں۔۔۔۔۔ بچپن میں ایک فلم دیکھی تھی، گنگا جمنا سرَسوتی، آپ کی بے قراری دیکھ کر اُس کا ایک گانا یاد آگیا۔۔۔۔۔ ۔ ۔ اقتدار میرا اُس پار ہے، ملنے کو دِل بے قرار ہے موسم بھی آپہنچا شہنائی کا، اب ہم کو ڈر کیسا تنہائی کا زیدی کو جس کا انتظار ہے، آنے ہی والی وہ بہار ہے اقتدار کی چاہت میں اکھیاں ترسی ہیں جس سے ملنے کو برسوں بَرسی ہیں ہونے والا اُس کا دیدار ہے، اقتدار کو بھی میرا انتظار ہے گھوگھٹ زیدی کا جب وہ اٹھائیں گے، ایک دوجے میں ہم کھو جائیں گے قدموں میں اُس کے ہی سب کچھ ہے یہ تو جنموں جنموں کا خواب ہے ۔ ۔ مَیں تو بس یہ چاہتا ہوں کہیں آپ کو ویسا جھٹکا نہ لگے جیسا اِس گانے کے آخر میں میناکشی ششادری کو لگتا ہے۔۔۔۔۔
™©
اس نے کھڑکی کے پار ساحل سمندر پر نظر دوڑائ اور مجھ سے کہا ۔
“تم میں ایک خرابی بہت ہے ، تم خواب نہیں دیکھتے ۔”
تم سمندر کی گہرائ میں موجود وہ رنگ برنگی خوبصورت مچھلیاں نہیں دیکھتے جو سطح سمندر پر زندہ رہ نہیں سکتیں ۔۔
تم آسمان سے پار وہ کہکشاں نہیں دیکھتے جو دن کی روشنی میں اپنا جلوہ بکھیر نہیں سکتیں ، تم پہاڑوں کے اندر مچلتی ہوئ وہ آگ نہیں دیکھتے جو ابھی پھٹ کر لاوے کی مانند بہہ نہیں سکی ۔
تم بنجر زمین میں موجود وہ بیج نہیں دیکھتے جو خشک زمین کے سینے پر بہنے والے پانی کا منتظر ہے اور جو اس زمین کو شادابی سے بھرنے کا خواہشمند ۔
حیرت ہے تم خواب نہیں دیکھتے ، عذاب نہیں دیکھتے ۔- thumb_up 1
- thumb_up Muhammad Hafeez liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.