Thread: قصّہ حاتم طائ-جدید

Home Forums Non Siasi قصّہ حاتم طائ-جدید

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4251
    • Posts: 2746
    • Total Posts: 6997
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: قصّہ حاتم طائ-جدید

    ایک روز حاتم بازار میں گشت کر رہا تھا کہ نگاہ ایک پِیرِ مرد پر پڑی جو صدا لگاتا تھا
    لوگو کئ یوم سے بیکار ہوں-غریب الوطن ہوں اور روٹی کا ایک لقمہ بطن میں نہیں گیا- گھر میں بیوی بچّے بھوک سے بلکتے ہیں- اگر ایک روٹی کے موافق کچھ زرِ نقد عطا ہو جاوے تو عمر بھر بارِ احسان تلے دبا رہونگا
    اس کی فریاد سن کر حاتم کا دِل پسیج گیا اور وہ بولا
    یا شیخ میرے ساتھ چلئے ، غریب خانے پہ اللہ کا دیا سب کچھ موجود ہے- دولت کے انبار ہیں اور اڑانے والا کوئ نہیں- غلمان طعام لوازمہ کے طباق اٹھائے پھرتے ہیں اور کھانے والا کوئ نہیں
    وہ پِیر مرد تعظیم بجا لایا اور بولا
    ہفت اقلیم میں ایسی ضیافت سوائے حاتم کے کسی کو روا نہیں ، جو اوکاڑہ سے سات کوس آگے رینالہ میں رہتا ہے اور اس کی ایک تائ بھی ہے
    حاتم نے کہا
    اگر عقل پہ بار نہ ہو تو یقین فرما لیجئے کہ وہ خسروئے یگانہ، نوشیروانِ زمانہ آپ کے سامنے ہی کھڑا ہے ، اجازت ہو تو ایک بسکُٹ پیش کروں؟
    غرض کہ حاتم نے بڑی عزّت و توقیر سے اس پیرِ مرد کو اپنے گھوڑے پر بٹھایا اور کشاں کشاں اپنے عشرت کدے تک لے آیا
    محل کے دروازے پر پہنچ کر حاتم نے کہا
    اے عزیز ، گھوڑا ہنہناتا اچھّا لگتا ہے اور مرد کماتا- یہ اس غریب کا عشرت کدہ ہے- سامنے اس کے بیری کے کچھ درخت ہیں- اگر آپ ان کی چھنگائ فرما دیویں تو بندہ شکر گزار ہو گا- گھر میں آٹے کی ایک چکّی ہے ، اس کی صفائ بھی کروانی ہے- شہزادے کو گھوڑی پہ بٹھا کے ٹیوشن سنٹر چھوڑ کر آنا ہے ، اور اگر طبیعت پہ بوجھ نہ ہو تو بکریوں کےلئے نصف گٹھڑی چارہ بھی کاٹ کے لانا ہے- بدلے میں اس کارِ خیر کے یہ فقیر آپ کو سولہ صد اشرفیاں و یَک بوری آٹا ماہانہ عطاء کیا کرے گا- صبح شام ضیافت آپ کی دال مونگ مسُور شاھی کے ساتھ ہو گی اور دوشنبے کو ہم شوربہ بینگن کا بھی بناتے ہیں
    یہ گفتگو جاری تھی کہ زنان خانے سے آواز آئ
    سُنو اے آٹے کے دشمن ..!! اگر غلام لے ہی آئے ہو تو باغ میں گوڈی بھی کروا دو اور باہر سڑک پہ پڑی اینٹیں بھی چھت پہ رکھوا دو- کیوں ایک غریب کو مفت کی چاٹ لگاتے ہو
    یہ سن کر اس فقیر کی آنکھیں باہر آ گئیں اور وہ حاتم کے قدموں میں گر کر بولا
    اے سخی- مجھے معاف کر دیجیے- میرے باپ کی بھی توبہ اگر آئیندہ آپ کے سامنے کاسہء فقیری اٹھاؤں- ایک تو دیہاڑی برباد ہوئ اوپر سے خواری ہاتھ آئ- مجھے بازار چھوڑ آئیے- روپیہ سولہ صد میں اس مشقت کے بغیر بھی کما لیتا ہوں
    حاتم کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں- اس نے کہا
    اے درویش ، کیا خیال ہے تیرا اس شخص کے بارے میں جو یہ سب بوجھ اکیلے ہی اٹھاتا ہے اور بدلے میں جسے مستورِ خانہ کی جھڑکیوں کے سوا کچھ میّسر نہیں؟
    فقیر بولا
    آقا یقیناً وہ شخص بخشا بخشایا شوہر ہی ہو سکتا ہے- فقیر بننے سے پہلے میں بھی ایک شوھر ہی تھا

    قصّہ حاتم طائ-جدید ” ظفر اقبال محمّد اگلا ناول ہے ، جو ان دنوں زیر طبع ہے- اسے پڑھتے ہوئے یقیناً آپ کی دونوں آنکھیں ہنسیں گی- ناول کی رونمائ ان شاءاللہ اپریل میں دارلمصحف کے بینر تلے ہو گی اور اسے سوفٹ اور ہارڈ دونوں پلیٹ فارمز پہ بیک وقت قارئین کے سامنے پیش کیا جائے گا

    بشکریہ ….. ظفر اقبال محمّد

    https://www.facebook.com/zafar.awan.56211/posts/2563331643924892

    #2
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 267
    • Posts: 4443
    • Total Posts: 4710
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: قصّہ حاتم طائ-جدید

    اس حاتم طائ کی آمد کیا ہوئی کے یہ محفل ہی اٹھ گئی

    #3
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4251
    • Posts: 2746
    • Total Posts: 6997
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: قصّہ حاتم طائ-جدید

    اس حاتم طائ کی آمد کیا ہوئی کے یہ محفل ہی اٹھ گئی

    Kash ke mujhe pata hota pehle se tu mai koi aesa thread banata ke ye yaroon ki muhabbatana shafiqana dilbarana mehfil na uthti

    #4
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 378
    • Posts: 8673
    • Total Posts: 9051
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: قصّہ حاتم طائ-جدید

    Kash ke mujhe pata hota pehle se tu mai koi aesa thread banata ke ye yaroon ki muhabbatana shafiqana dilbarana mehfil na uthti

    ایسا تھریڈ بنانے میں رکاوٹ کیا ہے؟؟؟

    فورم تو ابھی رواں دواں ہے

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!