Thread: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

Home Forums Siasi Discussion قصور خان صاحب کا بھی نہیں

  • This topic has 17 replies, 5 voices, and was last updated 1 month, 1 week ago by Awan. This post has been viewed 245 times
Viewing 18 posts - 1 through 18 (of 18 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4271
    • Posts: 2754
    • Total Posts: 7025
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    وزیرِ اعظم عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں کہ وہ پاکستان کو ’ریاستِ مدینہ‘ کی روشنی میں اوجِ ثریا تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ مجھے تو جنرل ضیا الحق کی نیت پر بھی کبھی شک نہیں رہا کہ وہ پاکستان کو ایک مثالی شرعی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ پر وہ جو کہتے ہیں کہ خواہشات کے پر ہوتے تو ہم سب گھڑ سوار ہوتے۔
    نیت بھلے کیسی صادق ہو مگر زاویہِ نظر دھندلا یا بھینگا ہو تو آپ خود کو اور دوسروں کو کنفیوژ کر کے فکری و عملی الجھاوا تو بڑھا سکتے ہیں، نیت کے گھوڑے پر سوار بگٹٹ تو بھاگ سکتے ہیں مگر اتنا تھکنے اور تھکانے کے بعد بھی منزل حاصل کر سکتے ہیں کہ نہیں، یہ ایک الگ بحث ہے۔
    صرف خواہش کے بل پر اسلام پسند تو چھوڑیے، ایک اچھا جمہوریت پسند، سرمایہ دار، کیمونسٹ، یا فاشسٹ تک بننا محال ہے۔
    اور پھر ذہنی کیفیت بھی اس بچے جیسی ہو جو کھلونوں کی دوکان میں داخل ہونے کے بعد ہزاروں کھلونے دیکھ کر سٹپٹا جائے اور اسے ہر کھلونا پسند آ جائے اور یہی نہ طے کر پائے کہ اسے دراصل کون سا والا چاہیے، تو ایسا بچہ یا تو خالی ہاتھ لوٹتا ہے یا پھر ایسے بے جوڑ کھلونوں سے لدا پھندا جن کی دراصل اسے ضرورت ہی نہیں تھی اور پھر گھر پہنچ کر یاد آتا ہے کہ وہ تو پیچھے ہی رہ گیا جس کے لیے وہ دوکان میں گیا تھا۔
    جمہوریت، فوج کے کردار، معیشت، خارجہ پالیسی، وفاقی ڈھانچے، اور ملکی سیاست سمیت کسی بھی شعبے کے بارے میں وزیرِ اعظم بننے سے پہلے اور بعد کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پسند و ناپسند کی ایک عظیم ورائٹی دکھائی دے گی مگر یکسوئی کا نام و نشان ندارد۔
    آپ کہہ سکتے ہیں کہ آدمی ایسے ہی سیکھتا ہے اور وقت اور عمر کے ساتھ ساتھ اس کی ترجیحات پسند ناپسند بدلنا فطری ہے، مگر مسئلہ تب ہوتا ہے جب میں چاہوں کہ چونکہ مجھے پہلے کی برعکس اب پیاز پسند ہے لہٰذا آپ سب بھی پیاز کھائیں، مجھے اب بینگن پسند نہیں، لہٰذا آپ بھی بینگن پکانا چھوڑ دیں، مجھے بالی وڈ فلمیں اچھی نہیں لگتیں آپ بھی نہ دیکھیں، مجھے ترک ڈرامے پسند ہیں آپ بھی دیکھیں اس سے آپ کا ذہنی معدہ صاف رہے گا۔
    بہت سے لال بھجکڑوں کی طرح مجھ کم عقل کو بھی آج تک سمجھ میں نہیں آ سکا کہ ایک ایسی ریاستِ مدینہ کیسے ممکن ہے جس میں ملائشیا کی جمہوریت، چین کا ڈسپلن، ناروے اور سویڈن کا فلاحی فلسفہ، قائدِ اعظم کا نظریہِ پاکستان، ترک زاویہِ نظر اور شریعت یکجا ہو، مگر وزیرِ اعظم کا خیال ہے کہ ایسا ممکن ہے۔
    کسی بھی شعبے کے بارے میں وزیرِ اعظم بننے سے پہلے اور بعد کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پسند و ناپسند کی ایک عظیم ورائٹی دکھائی دے گی مگر یکسوئی کا نام و نشان ندارد
    تازہ ترین انٹرویو میں آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مغرب میں منشیات، سیکس اور راک اینڈ رول نے وہاں کے سماج اور نوجوان کو بھٹکا دیا ہے اور پھر یہ بھی فرمایا کہ مغرب میں خاندانی نظام بکھر جانے کے باوجود ان کی اخلاقیات ہم سے بہتر ہیں۔ بندہ اس طرح کے اچاری وچاروں سے کیا نتیجہ اخذ کرے، کرے تو کیا کرے؟
    مگر قصور خان صاحب کا بھی نہیں۔ دائیں اور بائیں بازو کی وہ نسل جو نظریاتی فرق کے باوجود ایک واضح نصب العین رکھتی تھی اور اس کی روشنی میں اس ملک کو آگے لے جانا چاہتی تھی اس کی تو عرصہ ہوا ذہنی نس بندی کی جا چکی۔
    پھر اس خلا کو نظریاتی و تعلیمی کنفیوژن کی ایک خاص مقدار اور تاریخی ملاوٹ کے آمیزے سے دانستہ بھرا گیا۔ اس تجربے کے طفیل جو نسل وجود میں آئی اسے ایسا ہی ہونا تھا۔ آدھا تیتر آدھا بٹیر اور سر پر دولے شاہ کا آہنی کنٹوپ۔ مشن اکمپلشڈ۔ راجر۔

    کتی مرے فقیر دی جیہڑی چوں چوں نت کرے
    ہٹی سڑے کراڑ دی جتھے دیوا رات بلے
    پنج ست مرن گوانڈناں تے رہندیاں نوں تاپ چڑھے
    سونیاں ہو جاون گلیاں تے وچ مرزا یار پھرے

    بشکریہ …… وسعت اللہ خان

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-55206328

    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 386
    • Posts: 8825
    • Total Posts: 9211
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    ایک لفظ ہوتا ہے منافقت اور یہی اس بندے بلکہ اس پارٹی کی اصل سمسیا ہے، کم علم ہونا کوی بڑا مسئلہ نہیں مگر علم دشمن ہونا پرابلم ہے، جب بندہ آنکھیں بند کرلے تو سورج بھی ہوتو روشنی نہیں پنہچا سکتا، روشنی لینے کیلئے آنکھیں کھلی رکھنا ضروری ہے

    ایک طرف یہ طالبان کا حمایتی ہے اور دوسری طرف اپنے بچوں (ٹیریان نہیں ) کو لندن میں رکھا ہوا ہے جہانگیر ترین کا مخالف بھی ہے مگر الیکشن سمیت بنی گالہ اور بیروں و اندرون ملک اسی کا پیسہ استعمال بھی کرتا رہا ہے، اسی کے جہاز کے صدقے حکومت وجود میں آی

    #3
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 1947
    • Total Posts: 1985
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    ایک لفظ ہوتا ہے منافقت اور یہی اس بندے بلکہ اس پارٹی کی اصل سمسیا ہے، کم علم ہونا کوی بڑا مسئلہ نہیں مگر علم دشمن ہونا پرابلم ہے، جب بندہ آنکھیں بند کرلے تو سورج بھی ہوتو روشنی نہیں پنہچا سکتا، روشنی لینے کیلئے آنکھیں کھلی رکھنا ضروری ہے ایک طرف یہ طالبان کا حمایتی ہے اور دوسری طرف اپنے بچوں (ٹیریان نہیں ) کو لندن میں رکھا ہوا ہے جہانگیر ترین کا مخالف بھی ہے مگر الیکشن سمیت بنی گالہ اور بیروں و اندرون ملک اسی کا پیسہ استعمال بھی کرتا رہا ہے، اسی کے جہاز کے صدقے حکومت وجود میں آی

    I will only comment on your second paragraph.

    ایک طرف یہ طالبان کا حمایتی ہے اور دوسری طرف اپنے بچوں (ٹیریان نہیں ) کو لندن میں رکھا ہوا ہے

    Where is the analogy? Just in case you did not know, children are with their mother.

    جہانگیر ترین کا مخالف بھی ہے مگر الیکشن سمیت بنی گالہ اور بیروں و اندرون ملک اسی کا پیسہ استعمال بھی کرتا رہا ہے

    Any proof? If so, please produce it here otherwise keep your counsel.

    #4
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 728
    • Total Posts: 742
    • Join Date:
      30 May, 2020
    • Location: دل کی بستی

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    I will only comment on your second paragraph. ایک طرف یہ طالبان کا حمایتی ہے اور دوسری طرف اپنے بچوں (ٹیریان نہیں ) کو لندن میں رکھا ہوا ہے Where is the analogy? Just in case you did not know, children are with their mother. جہانگیر ترین کا مخالف بھی ہے مگر الیکشن سمیت بنی گالہ اور بیروں و اندرون ملک اسی کا پیسہ استعمال بھی کرتا رہا ہے Any proof? If so, please produce it here otherwise keep your counsel.

    I will only comment on your 2nd line in para . I am posting a picture . The whole Pakistan witnessed the Jet sorties from different parts of Pakistan to Islamabad with these turncoats .. It is called Political Engineering … The lots of pre work had already been done to soften them up. This is the last attempt  to accomplish the filling of Bus with Turncoats ..  Anjaan , you are indeed either naive or indifferent.

    #5
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 1947
    • Total Posts: 1985
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    I will only comment on your 2nd line in para . I am posting a picture . The whole Pakistan witnessed the Jet sorties from different parts of Pakistan to Islamabad with these turncoats .. It is called Political Engineering … The lots of pre work had already been done to soften them up. This is the last attempt to accomplish the filling of Bus with Turncoats .. Anjaan , you are indeed either naive or indifferent.

    Yes, I can see the interior of a plane. What does that prove? It is normal for people to forward this kind of statement,

    “The whole Pakistan has seen or the whole world has seen …..in support of their argument” But this is wishy washy.

    I mean a proof which will hold in a court of law.  Have you?

    #6
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 728
    • Total Posts: 742
    • Join Date:
      30 May, 2020
    • Location: دل کی بستی

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    Yes, I can see the interior of a plane. What does that prove? It is normal for people to forward this kind of statement, “The whole Pakistan has seen or the whole world has seen …..in support of their argument” But this is wishy washy. I mean a proof which will hold in a court of law. Have you?

    If you can see it, it is interior of Jahangir Khan’s Jet .  The people who are sitting inside are Independent members of the NA  and or/ Turncoats from the other parties and the trip is on-bound to Islamabad , the time is just before the formation of new Government and the Proof is in the pudding .  What court of law will do with the willingly turncoats of the century ready to get the fruit of hard work .  For someone hell bent of not accepting the obvious, there is no law , no court and no sentence.

    #7
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 386
    • Posts: 8825
    • Total Posts: 9211
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    I will only comment on your second paragraph. ایک طرف یہ طالبان کا حمایتی ہے اور دوسری طرف اپنے بچوں (ٹیریان نہیں ) کو لندن میں رکھا ہوا ہے Where is the analogy? Just in case you did not know, children are with their mother. جہانگیر ترین کا مخالف بھی ہے مگر الیکشن سمیت بنی گالہ اور بیروں و اندرون ملک اسی کا پیسہ استعمال بھی کرتا رہا ہے Any proof? If so, please produce it here otherwise keep your counsel.

    میں اپنی ہی ایک لائین دوبارہ لکھوں گا کہ بے علم ہونا اتنی بڑی برای نہیں جتنی بڑی برای علم دشمنی ہے، کسی بھی بات کا ثبوت لانا سواے ایجنسیوں کے کسی کے بس میں نہیں لیکن میں نے میڈیا سے سنا اور دیکھا کہ جہانگیر ترین نے بیان دیا گنتی پوری کر لی ہے آزاد ڈال کر اوپر ہوچکی ہے

    #8
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 1947
    • Total Posts: 1985
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    If you can see it, it is interior of Jahangir Khan’s Jet . The people who are sitting inside are Independent members of the NA and or/ Turncoats from the other parties and the trip is on-bound to Islamabad , the time is just before the formation of new Government and the Proof is in the pudding . What court of law will do with the willingly turncoats of the century ready to get the fruit of hard work . For someone hell bent of not accepting the obvious, there is no law , no court and no sentence.

    No, I do not recognise it as interior of Jahangir Tareen’s plane. I have never travelled in it and photo has no signs /name plates saying the plane belongs to Jehangir Tareen.

    Zaidi, Let us agree to disagree because You are obvious with some political associations and I with an independent mind view things logically.

    Let us move on.

    #9
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 386
    • Posts: 8825
    • Total Posts: 9211
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    Yes, I can see the interior of a plane. What does that prove? It is normal for people to forward this kind of statement, “The whole Pakistan has seen or the whole world has seen …..in support of their argument” But this is wishy washy. I mean a proof which will hold in a court of law. Have you?

    میں نے لحاظ سے لکھا تھا مگر اب مزید لکھنا ضرورہے کہ ہم اور آپ یہاں جو بھی لکھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں ہوتے بلکہ میڈیا کی خبر ہی ہوتی ہے

    میڈیا تو یہ بھی کہتا ہے کہ جہانگیر ترین نے ریہام خان سے شادی کروای اور طلاق کے بعد تین کروڑ حق مہر تک اسی نے دیا

    سنا ہے خان صاحب نے ایکدفعہ اسے خوب برا بھلا کہا کہ ایک پرائیویٹ پارٹی کا بل اس نے کہا تھا کہ خوداداکریں

    :bigthumb:

    #10
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 728
    • Total Posts: 742
    • Join Date:
      30 May, 2020
    • Location: دل کی بستی

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    No, I do not recognise it as interior of Jahangir Tareen’s plane. I have never travelled in it and photo has no signs /name plates saying the plane belongs to Jehangir Tareen. Zaidi, Let us agree to disagree because You are obvious with some political associations and I with an independent mind view things logically. Let us move on.

    Jahangir Tareen has been declared a dishonest person and has been disqualified by the Supreme court.  He has been proven guilty for his acts and is indeed lucky that His inside trading acts were remained undisclosed even by Supreme court.  His gathering of members of Provincial assembly of Punjab and helped Imran khan formed the Governemnt in Punjab with the help of Turncoats  is not a secret . I am not sure if you are really know all this . Lets watch this video as recently as today about Tareen Khan .

    Watch from 6:00 onward.

    #10
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 1947
    • Total Posts: 1985
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    میں نے لحاظ سے لکھا تھا مگر اب مزید لکھنا ضرورہے کہ ہم اور آپ یہاں جو بھی لکھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں ہوتے بلکہ میڈیا کی خبر ہی ہوتی ہے میڈیا تو یہ بھی کہتا ہے کہ جہانگیر ترین نے ریہام خان سے شادی کروای اور طلاق کے بعد تین کروڑ حق مہر تک اسی نے دیا سنا ہے خان صاحب نے ایکدفعہ اسے خوب برا بھلا کہا کہ ایک پرائیویٹ پارٹی کا بل اس نے کہا تھا کہ خوداداکریں :bigthumb:

    We all have to be very careful about the media and it is a good practice to provide reference.

    Remember, although it is a film song but gives us a very potent message.

    “Kuchh tou log kahein ge, logon ka kaam hai kehna”

    Media is also log, and sometimes they say/write things to spice up things to make their employers happy.

    Log tou yeh bhi kehtay haein ke  Anjaan Danishgardi ka “Head Moderator” hai!!!

    • This reply was modified 1 month, 2 weeks ago by Anjaan.
    #12
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 144
    • Posts: 2862
    • Total Posts: 3006
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    خان صاحب کو تاریخ نے اتنا سنہرا موقعہ دیا تھا جیسا پچھلے تیس سال میں کسی جمہوری حکومت کو میں نے ملتے نہیں دیکھا – اگر نوے کی دہائی سے دیکھیں تو اسٹیبلشمنٹ نے کسی حکومت کو کھل کر کام نہیں کرنے دیا – پیپلز پارٹی کی دو ہزار آٹھ کی حکومت کو اگرچے اسٹیبلشمنٹ نے ڈیلیور کرنے دیا لیکن اگر ان کی ڈیلیوری کی نیت ہوتی بھی تو ہر ہفتے ایک دھماکہ اور بجلی کی اٹھارہ گھنٹے والی لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں ڈیلیوری ممکن بھی نہیں تھی – خان حکومت کو نہ امن ا امان کا مسلہ ملا نہ لوڈ شیڈنگ اور شروع میں تو اسٹیبلشمنٹ خان کے جیسے ہاتھ پر جیسے بیت کرنے کو تیار تھی مگر خان کی بری پرفارمنس نے سسٹم کے بڑے اسٹیک ہولڈر کو سسٹم کے نیچے پلر رکھنے پر مجبور کر دیا ورنہ خان تو سب ڈبونے چلا تھا – اس وقت جو حکومت میں ہر طرف آپ کو فوج نظر آ رہی ہے یہ شوق سے کم اور مجبوری کی وجہ سے زیادہ ہے – خان اگر نیب کو مکمل آزادی دے کر مکمل طور پر اپنا دھان پرفارمنس پر دیتا تو ممکن ہے کچھ بہتری آ سکتی یہ الگ بات ہے کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں خان میں بہتری لانے کی صلاحیت ہی نہیں تھی وہ کچھ کر لیتا حالات ایسے ہی ہونے تھے –

    #13
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 1947
    • Total Posts: 1985
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    خان صاحب کو تاریخ نے اتنا سنہرا موقعہ دیا تھا جیسا پچھلے تیس سال میں کسی جمہوری حکومت کو میں نے ملتے نہیں دیکھا – اگر نوے کی دہائی سے دیکھیں تو اسٹیبلشمنٹ نے کسی حکومت کو کھل کر کام نہیں کرنے دیا – پیپلز پارٹی کی دو ہزار آٹھ کی حکومت کو اگرچے اسٹیبلشمنٹ نے ڈیلیور کرنے دیا لیکن اگر ان کی ڈیلیوری کی نیت ہوتی بھی تو ہر ہفتے ایک دھماکہ اور بجلی کی اٹھارہ گھنٹے والی لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں ڈیلیوری ممکن بھی نہیں تھی – خان حکومت کو نہ امن ا امان کا مسلہ ملا نہ لوڈ شیڈنگ اور شروع میں تو اسٹیبلشمنٹ خان کے جیسے ہاتھ پر جیسے بیت کرنے کو تیار تھی مگر خان کی بری پرفارمنس نے سسٹم کے بڑے اسٹیک ہولڈر کو سسٹم کے نیچے پلر رکھنے پر مجبور کر دیا ورنہ خان تو سب ڈبونے چلا تھا – اس وقت جو حکومت میں ہر طرف آپ کو فوج نظر آ رہی ہے یہ شوق سے کم اور مجبوری کی وجہ سے زیادہ ہے – خان اگر نیب کو مکمل آزادی دے کر مکمل طور پر اپنا دھان پرفارمنس پر دیتا تو ممکن ہے کچھ بہتری آ سکتی یہ الگ بات ہے کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں خان میں بہتری لانے کی صلاحیت ہی نہیں تھی وہ کچھ کر لیتا حالات ایسے ہی ہونے تھے –

    خان اپنی جوانی میں کرکٹ کھیلتا تھا اور پاکستان ٹیم کا کپتان بھی رہا -کپتانی ٹیم ممبرز کو کنٹرول کرنا بھی سکھاتی ہے-میرا خیال تھا کے عمران اپنے اس تجربے کو کام میں لاے گا لیکن افسوس وہ ایسا نہ کر پایا اور مجھے اس ببات تو ماننا پڑتا ہے کہ خان میں اس عھدے اور ملک میں بہتری لانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے –

    اور میں خان کے سپپورٹرز میں سے ایک تھا

    #14
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 144
    • Posts: 2862
    • Total Posts: 3006
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    خان اپنی جوانی میں کرکٹ کھیلتا تھا اور پاکستان ٹیم کا کپتان بھی رہا -کپتانی ٹیم ممبرز کو کنٹرول کرنا بھی سکھاتی ہے-میرا خیال تھا کے عمران اپنے اس تجربے کو کام میں لاے گا لیکن افسوس وہ ایسا نہ کر پایا اور مجھے اس ببات تو ماننا پڑتا ہے کہ خان میں اس عھدے اور ملک میں بہتری لانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے –

    اور میں خان کے سپپورٹرز میں سے ایک تھا

    انجان صاحب صلاحیت نہ ہو تو تجربے اور شوق سے سیکھ کر پیدا ہو سکتی ہے مگر خان میں ایک اور مسلہ بھی ہے وہ ہے غرور اور ضد – وہ اپنے علاوہ کسی انسان کو قابل سمجھتا ہی نہیں ہے – جیسے بزدار کے محاملے میں وہ ضد پر اڑا ہے حالانکے اس کی وجہ سے پنجاب میں تحریک انصاف کمزور ہو رہی ہے اور ہوئی ہے – یہ ضد غرور اور گالی گلوچ کرکٹ کے زمانے سے اس کی شخصیت کا حصہ ہے – وہ جب کپتان تھا تو ہر کھلاڑی کو کسی معمولی غلطی پر بھی خوب گالیاں دیتا تھا – نواز نے جب سیاست شروع کی تو وہ خان سے بڑا بونگا تھا مگر نو جوان تھا تو بھاگ دوڑ کر کے اور کچھ شوق میں چیزیں سیکھ اور سمجھ گیا – خان کی یہ بدقسمتی بھی ہے کہ اسے وزارت عظمیٰ ستر سال کی عمر کے قریب ملی – ایسے وقت میں کچھ نیا سیکھنا بھی مشکل ہوتا تھا اور پچاس سال سے پڑی عادتوں سے بھی جان چھڑانا نا ممکن حد تک مشکل ہو جاتا ہے

    #15
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 38
    • Posts: 1947
    • Total Posts: 1985
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    انجان صاحب صلاحیت نہ ہو تو تجربے اور شوق سے سیکھ کر پیدا ہو سکتی ہے مگر خان میں ایک اور مسلہ بھی ہے وہ ہے غرور اور ضد – وہ اپنے علاوہ کسی انسان کو قابل سمجھتا ہی نہیں ہے – جیسے بزدار کے محاملے میں وہ ضد پر اڑا ہے حالانکے اس کی وجہ سے پنجاب میں تحریک انصاف کمزور ہو رہی ہے اور ہوئی ہے – یہ ضد غرور اور گالی گلوچ کرکٹ کے زمانے سے اس کی شخصیت کا حصہ ہے – وہ جب کپتان تھا تو ہر کھلاڑی کو کسی معمولی غلطی پر بھی خوب گالیاں دیتا تھا – نواز نے جب سیاست شروع کی تو وہ خان سے بڑا بونگا تھا مگر نو جوان تھا تو بھاگ دوڑ کر کے اور کچھ شوق میں چیزیں سیکھ اور سمجھ گیا – خان کی یہ بدقسمتی بھی ہے کہ اسے وزارت عظمیٰ ستر سال کی عمر کے قریب ملی – ایسے وقت میں کچھ نیا سیکھنا بھی مشکل ہوتا تھا اور پچاس سال سے پڑی عادتوں سے بھی جان چھڑانا نا ممکن حد تک مشکل ہو جاتا ہے

    قصور خان صاحب کا نہیں-کسی بھی حکمران کا نہیں- قصور عوام کا ہے جن کو آج تک اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کو عقلمندی سے استعمال کرنے کا احساس اور سلیقہ ہی نہیں آیا –

    #16
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 144
    • Posts: 2862
    • Total Posts: 3006
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    قصور خان صاحب کا نہیں-کسی بھی حکمران کا نہیں- قصور عوام کا ہے جن کو آج تک اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کو عقلمندی سے استعمال کرنے کا احساس اور سلیقہ ہی نہیں آیا –

    قصور خان صاحب کا ہے مگر اکیلے خان صاحب کا ہی نہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا بھی ہے – جب بھی اکٹھے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جانے کا وقت آیا تو یہ پیچھے ہٹ گئے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل گئے – نواز صاحب کا کالا کوٹ پہن کر پیپلز پارٹی کے خلاف جانا غلط تھا یہ کوئی کرپشن کیس نہیں تھا اسٹیبلشمنٹ کی سازش تھی – اسی طرح پچھلی حکومت میں زرداری صاحب اسٹبلشمنٹ سے مل گئے نون کی بلوچستان اسمبلی سے چھٹی سے لے کر سینیٹ پھر مزید پولیٹیکل انجینیرنگ سے خان صاحب کو لانے میں وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملے اور بدلے میں سندھ میں دو تہائی اکثریت لی – خان صاحب تو اس کھیل کے براہ راست بینی فشری تھے – اب خان صاحب اقتدار میں ہیں اور فوج کے اتنے فرمابردار ہیں کہ کوئی اس سے پہلے اتنا نہیں رہا – قصور عوام کا اتنا ضرور ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد یافتہ پارٹی کو ووٹ بھی دیتے ہیں – یہ چڑھتے سورج کی پوجا والا محاملہ ہے میں کسی اور کو کیا کیوں میرے اپنے بڑے بھائی نے جب دیکھا انصافی حکومت آ رہی ہے تو اپنا دھڑا لے کر ان سے مل گئے مگر موقف میں جان ضرور ہے کہ ہم نا بھی ملیں تو جیتنا انہوں نے ہی ہے تو ہم علاقے کے کام کیسے کروائیں گے – یہ انفرادی سوچ کی عکاسی ہے – یوں عوام سے لے کر ساری پارٹیوں کا ہے -ایک بار اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑے ہو کر کامیابی کی دیر ہے یہ ٹرینڈ ختم ہو جائے گا – اگر اسٹیبلشمنٹ خان حکومت گرا کر اگر اسٹیبلشمنٹ سے ملے بغیر الیکشن میں جائے تو یہ ان کی جمہوریت میں اصل خد مت ہو گی – اس وقت جو حالات ہیں اسٹیبلشمنٹ پچھلے الیکشن سے تین گنا زور لگا کر بھی خان صاحب کو جیتا نہیں پائے گی اور یہاں سے اصل جمہوریت کی بحالی کا سفر شروع ہو گا –

    Bawa

    Atif Qazi

    Zaidi

    #17
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 728
    • Total Posts: 742
    • Join Date:
      30 May, 2020
    • Location: دل کی بستی

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    قصور خان صاحب کا ہے مگر اکیلے خان صاحب کا ہی نہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا بھی ہے – جب بھی اکٹھے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جانے کا وقت آیا تو یہ پیچھے ہٹ گئے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل گئے – نواز صاحب کا کالا کوٹ پہن کر پیپلز پارٹی کے خلاف جانا غلط تھا یہ کوئی کرپشن کیس نہیں تھا اسٹیبلشمنٹ کی سازش تھی – اسی طرح پچھلی حکومت میں زرداری صاحب اسٹبلشمنٹ سے مل گئے نون کی بلوچستان اسمبلی سے چھٹی سے لے کر سینیٹ پھر مزید پولیٹیکل انجینیرنگ سے خان صاحب کو لانے میں وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملے اور بدلے میں سندھ میں دو تہائی اکثریت لی – خان صاحب تو اس کھیل کے براہ راست بینی فشری تھے – اب خان صاحب اقتدار میں ہیں اور فوج کے اتنے فرمابردار ہیں کہ کوئی اس سے پہلے اتنا نہیں رہا – قصور عوام کا اتنا ضرور ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد یافتہ پارٹی کو ووٹ بھی دیتے ہیں – یہ چڑھتے سورج کی پوجا والا محاملہ ہے میں کسی اور کو کیا کیوں میرے اپنے بڑے بھائی نے جب دیکھا انصافی حکومت آ رہی ہے تو اپنا دھڑا لے کر ان سے مل گئے مگر موقف میں جان ضرور ہے کہ ہم نا بھی ملیں تو جیتنا انہوں نے ہی ہے تو ہم علاقے کے کام کیسے کروائیں گے – یہ انفرادی سوچ کی عکاسی ہے – یوں عوام سے لے کر ساری پارٹیوں کا ہے -ایک بار اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑے ہو کر کامیابی کی دیر ہے یہ ٹرینڈ ختم ہو جائے گا – اگر اسٹیبلشمنٹ خان حکومت گرا کر اگر اسٹیبلشمنٹ سے ملے بغیر الیکشن میں جائے تو یہ ان کی جمہوریت میں اصل خد مت ہو گی – اس وقت جو حالات ہیں اسٹیبلشمنٹ پچھلے الیکشن سے تین گنا زور لگا کر بھی خان صاحب کو جیتا نہیں پائے گی اور یہاں سے اصل جمہوریت کی بحالی کا سفر شروع ہو گا – Bawa Atif Qazi Zaidi

    اعوان صاحب، پاکستان کا باشعور طبقہ یہ بات اچھی طرح سے جان چکا ہے کہ آئین کی موجودہ شکل فوجیوں نے اپنے مقام خاص سے اتنی دفعہ پونچھی ہے کہ اب یہ باعث سعادت نہیں رہا ۔ آج بھی اپنے دور کے شریف پیرزادہ ، نسیم فروغ کی شکل میں فوجیوں نے مہارت کے ساتھ حکمرانی طبقے میں شامل کیے ہوئے ہیں ، ویسے قابل رشک ہے یہ بے غیرت لوٹا نسیم فروغ بھی کہ جب بھی فوجیوں نے چاہا اسے وزیر سے مشیر اور پھر وکیل سے وزیر بنادیا اور یہ بے عصمت شخص بھی رات بھر فوجی بیرکوں میں خدمت گزاری کے بعد ہر صبح سوٹ پہن کر ایک باعزت ، بے ضمیرے کی اداکاری کرتا رہتا ہے ۔ ہر سوال کے جواب میں ” یہ آپ نے بہت اچھا سوال پوچھا” کی بے توقیرانہ منافقت ٹپکاتا پھرتا ہے ۔ پاکستان میں جب تک ایسے بے شرم ، مردہ ضمیر اور آسودہ غلام جو اپنے آپ کو پڑھا لکھا بھی تصور کرتے ہیں ، موجود رہیں گے ، فوجیوں کو اپنی بادشاہت کبھی بھی خطرے میں محسوس نہ ہوگی ، اس طرح کے حرام الدھر اس ملک میں کثرت سے پائے جاتے ہیں ۔
    ملک کے سمجھ دار اور باشعور لوگوں کو مل بیٹھ کر اس دستور میں ڈراسٹک قسم کی ترمیمات لانی پڑیں گی جس سے نہ صرف ملٹری انڈسٹرل کمپلیکس کو اسکی حدود میں دھکیلا جائے بلکہ عدلیہ اور فیوڈزم کے آگے بھی حصار کھینچا جائے اورایسے عملی اقدام کیے جائیں جس سے لوگوں کو فوری ریلیف ملے ۔

    #18
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 144
    • Posts: 2862
    • Total Posts: 3006
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    اعوان صاحب، پاکستان کا باشعور طبقہ یہ بات اچھی طرح سے جان چکا ہے کہ آئین کی موجودہ شکل فوجیوں نے اپنے مقام خاص سے اتنی دفعہ پونچھی ہے کہ اب یہ باعث سعادت نہیں رہا ۔ آج بھی اپنے دور کے شریف پیرزادہ ، نسیم فروغ کی شکل میں فوجیوں نے مہارت کے ساتھ حکمرانی طبقے میں شامل کیے ہوئے ہیں ، ویسے قابل رشک ہے یہ بے غیرت لوٹا نسیم فروغ بھی کہ جب بھی فوجیوں نے چاہا اسے وزیر سے مشیر اور پھر وکیل سے وزیر بنادیا اور یہ بے عصمت شخص بھی رات بھر فوجی بیرکوں میں خدمت گزاری کے بعد ہر صبح سوٹ پہن کر ایک باعزت ، بے ضمیرے کی اداکاری کرتا رہتا ہے ۔ ہر سوال کے جواب میں ” یہ آپ نے بہت اچھا سوال پوچھا” کی بے توقیرانہ منافقت ٹپکاتا پھرتا ہے ۔ پاکستان میں جب تک ایسے بے شرم ، مردہ ضمیر اور آسودہ غلام جو اپنے آپ کو پڑھا لکھا بھی تصور کرتے ہیں ، موجود رہیں گے ، فوجیوں کو اپنی بادشاہت کبھی بھی خطرے میں محسوس نہ ہوگی ، اس طرح کے حرام الدھر اس ملک میں کثرت سے پائے جاتے ہیں ۔ ملک کے سمجھ دار اور باشعور لوگوں کو مل بیٹھ کر اس دستور میں ڈراسٹک قسم کی ترمیمات لانی پڑیں گی جس سے نہ صرف ملٹری انڈسٹرل کمپلیکس کو اسکی حدود میں دھکیلا جائے بلکہ عدلیہ اور فیوڈزم کے آگے بھی حصار کھینچا جائے اورایسے عملی اقدام کیے جائیں جس سے لوگوں کو فوری ریلیف ملے ۔

    زیدی صاحب طاقتور اپنے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتے ہیں – جب نوے کی دہائی میں بے نظیر اور نواز کی دو بار حکومتیں صدر کے اسمبلی توڑنے پر گئیں تو نواز نے دو اکثریت والے دور میں صدر سے یہ اختیار لے کر اسے ڈمی بنا دیا – کیا اس کا فائدہ ہوا ؟ نہیں کیونکے اگلی بار فوج نے ڈائریکٹ مارشل لاء لگا دیا – اس بار بھی آئین میں سے صادق اور امین کی شک نکال کر وزیر اعظم کو اقامہ پر نا اہل کر دیا گیا – آپ تاریخ دیکھیں جب بھی فوج کو مار پڑتی ہے تو کچھ عرصے کے لئے وہ ہاتھ روک دیتے ہیں – جب ملک دو ٹکرے ہوا اور فوج کے ساتھ کتے والی ہوئی تو بھٹو ایک با اختیار وزیر اعظم بن گیا مگر یہ سات سال چلا اور پھر ضیاء نے مارشل لاء لگا دیا – ضیاء جب تک ہوا میں پھٹ نہیں گیا اس سے ہماری جان نہیں چھوٹی – مشرف کے دور میں بھی جب لوگ فوجی وردی دیکھ کر فوج کو مارتے تھے اور فوج انتہائی ذلیل ہو چکی تھی تو دو ہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ کے کے الیکشن کافی حد تک آزاد ہوئے اور زرداری دور میں تو کچھ خاص فوج کی طرف سے مداخلت نہیں ہوئی مگر نواز دور میں فوج کو پھر خارش ہوئی کہ بہت سال ہو گئے اب کچھ ہونا چاہئے ورنہ نواز اگلا الیکشن بھی جیت کر ہمارا گلہ پکڑ لے گا – آج کل فوج کے ساتھ جو ہو رہی ہے اور کھلے عام ان کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں الیکشن آج ہوں یا ڈھائی سال بھد مجھے یقین ہے فوج بڑی مداخلت سے باز رہے گی اور منہ چھپا کر کم از کم اگلے الیکشن میں ایک طرف بیٹھی رہے گی

    • This reply was modified 1 month, 1 week ago by Awan.
Viewing 18 posts - 1 through 18 (of 18 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!