Home › Forums › Siasi Discussion › فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اراکین پارلیمنٹ کی 2018 کی ٹیکس تفصیلات جاری کر دی ہیں
- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 years, 8 months ago by
Muhammad Hafeez. This post has been viewed 211 times
-
AuthorPosts
-
18 Sep, 2020 at 4:04 pm #1فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اراکین پارلیمنٹ کی 2018 کی ٹیکس تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے جبکہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے ٹیکس ادا کیا۔
اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس ادا کیا، آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے کی ٹیکس ادائیگی کی۔
کس وزیر نے کتنا ٹیکس دیا؟
وفاقی کابینہ کے اراکین میں شاہ محمود قریشی نے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے، اعظم خان سواتی نے 5 لاکھ 90 ہزار 916 روپے اور وزیردفاع پرویزخٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار 899 روپے کا ٹیکس دیا۔
اسی طرح وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے، وزیرریلوے شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزار 11 روپے اور مراد سعید نے 3 لاکھ 74 ہزار 728 روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان میں علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار 191 روپے، غلام سرور خان نے 10 لاکھ 46 ہزار 669 روپے اور وزیراطلاعات شبلی فرازنے 3 لاکھ 67 ہزار 460 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
2018 کے دوران مونس الہٰی نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 روپے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے کا ٹیکس دیا۔
سابق وزیرصحت عامرمحمود کیانی اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔
حزب اختلاف کے رہنماؤں کی ٹیکس تفصیلات
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے 2018 کے دوران 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے، حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے جبکہ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے کا ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کرایا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362، خواجہ سعدرفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار200، رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 اور احسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ٹیکس دیا۔
ن لیگی رہنماء رانا ثنااللہ نے 2018 میں 13 لاکھ 88 ہزار 75 روپے، چودھری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار کی ٹیکس ادائیگی کی۔
وزرائے اعلیٰ کی ٹیکس تفصیلات
پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 2018 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے ٹیکس ادا کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 89 ہزار 48 روپے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.