Home › Forums › Siasi Discussion › فواد چودہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے: فیاض چوہان
- This topic has 2 replies, 3 voices, and was last updated 2 years, 8 months ago by
Atif Qazi. This post has been viewed 638 times
-
AuthorPosts
-
9 Sep, 2020 at 5:30 pm #1
فواد چودھری کے دماغ میں کیا بھرا ہوا ہے؟ فیاض چوہا(ن) بتاتے ہیں۔ pic.twitter.com/SZqYqd5En5
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 9, 2020
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں آئی جی پولیس کی تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے جانے سےاداروں میں کام نہیں رکتے۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری کو متعدد مرتبہ سمجھایا ہے۔ فواد چودہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہرتعیناتی پر مشاورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا میرے خیال میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ہمیشہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ باز آنے والے نہیں ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور قانون سازی کے شعبوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ جس کے دماغ کو حکیم لقمان بھی ٹھیک نہ کر سکے اس کے دماغ کو کوئی بھی ٹھیک نہیں کر سکتا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی معمول کی کارروائی ہے۔ دو سال کے دوران سندھ میں بھی کئی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا میں نے تین ماہ قبل بھی فواد چوہدری کو سمجھایا تھا لیکن میرا خیال ہے کہ وہ ہمیشہ اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کر کے ان کی جگہ انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا تھا۔ شعیب دستگیر کو 26 نومبر 2019 کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔ شعیب دستگیر بطور آئی جی پنجاب 10 ماہ بھی مکمل نہ کرسکیں۔ پنجاب میں دو سالوں میں پانچ آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں۔
-
This topic was modified 2 years, 8 months ago by
Muhammad Hafeez.
- local_florist 1
- local_florist Atif Qazi thanked this post
10 Sep, 2020 at 9:49 pm #2سنا ہے یہ ٹیپیکل پلسیا ہے یعنی بڑوں کا حکم ہر حال میں نافذ کرنا ہے عوام کو کند چھری سے ذبح کرنے والا بھیانک اور گندہ ماضی رکھنے والا، اس قسم کا افسر پی ٹی آی کی ہٹلرانہ سوچ رکھنے والے احمقوں کو بہت سوٹ کرتا ہے- thumb_up 2
- thumb_up Atif Qazi, Muhammad Hafeez liked this post
10 Sep, 2020 at 10:55 pm #3بہتر ہے کہ اب کسی ایسی شادی کا انتظار فرمائیے جہاں فواد حسین اور فیاض چوہان دونوں مدعو ہوں۔ جسطرح فیاض چوہان فواد پر زبانی حملے کررہا ہے اس سے لگتا ہے جلد ہی تھپڑ کی باسعادت خبر ہم تک پہنچنے والی ہے۔- thumb_up 1 mood 2
- thumb_up Amir Ali liked this post
- mood حسن داور, Muhammad Hafeez react this post
-
This topic was modified 2 years, 8 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.