Home Forums Siasi Discussion فنگر فور پر انڈین حملے کا خطرہ

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    آج حسب معمول پینگونگ جھیل کی سیٹلائیٹ امیجز کا جائزہ لیتے ہوے مجھے فنگر فور پر چینی فوج کے کیمپس وغیرہ تو دکھای دیئے جو بظاہر نارمل تھے مگر پھر انڈین سائیڈ کا کیمپ بھی دکھای دیا جو فنگر فور کی پچھلی سائیڈ پر پہاڑی کی اوٹ میں ہے مجھے یہاں کچھ گڑبڑ محسوس ہوی۔ چینی فوج نے فنگر آٹھ سے آگے بڑھ کر فنگر فور پر اپنے کیمپ گاڑے ہیں انڈین فوج بہت پیچ و تاب کھا رہی ہے ناکام مزاکرات بھی بہت کئے گئے کہ یہ ایریا چھوڑ دو کیونکہ یہ جھیل فلمی شوٹنگز کیلئے بہت ہی معروف ایریا ہے اس لئے ہزاروں سیاح بھی یہاں آتے ہیں انڈینز یہ ایریا کھونا ایفورڈ ہی نہیں کرسکتے بہت ہی بستی کا مقام ہے
    فنگر فور پر چینی افواج تقریبا اتنی ہی ہے جتنی دو ہفتے پہلے تھی مگر اسی پہاڑی کے عقب میں انڈین افواج کی تعداد دوگنا سے بھی بڑھ چکی ہے۔ وہاں بوفورز توپیں اور ٹینک بھی دکھای دے رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ انڈین افواج کسی بھی وقت فنگر فور کو واپس لینے کیلئے چینی کیمپ پر حملہ کردیں گی
    کل رات جھیل کے جنوبی کنارے پر کچھ لڑائ کی خبر بھی ہے کیونکہ دفاعی لحاظ سے انڈیا کو چین سے اصل خطرہ جنوبی کنارے سے ہی ہے کیونکہ یہاں سے لداخ کے کیپیٹل لیہ کو راستہ جاتا ہے اور مزید آگے جاکر سیاچن کو بھی یہیں سے کاٹا جاسکتا ہے اگر ایسا ہوجاے تو سارا لداخ چین کے تصرف میں چلا جاے گا اور سیاچن پر انڈین قبضہ بے فائدہ ہوجاے گا
    لیکن فی الحال لگتا ہے کہ انڈین افواج فنگر فور پر کسی بھی وقت حملہ کرنے جارہی ہیں
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    بلیور صاحب کیا گوگل میپ / ارتھ روزانہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے ؟
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    بلیور صاحب کیا گوگل میپ / ارتھ روزانہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے ؟

    یہ کسی سیچویشن کی اہمیت پر بنا کرتا ہے کچھ لوکیشنز ہر ہفتے بھی اپ ڈیٹ ہوتی ہیں

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi