Thread:
عثمان بزدار کا آنے والا دور
Home › Forums › Siasi Discussion › عثمان بزدار کا آنے والا دور
- This topic has 6 replies, 3 voices, and was last updated 2 years, 9 months ago by
Awan. This post has been viewed 590 times
-
AuthorPosts
-
17 Aug, 2020 at 2:40 am #1
- local_florist 4
- local_florist shami11, Ghost Protocol, Bawa, Believer12 thanked this post
17 Aug, 2020 at 2:48 am #2- local_florist 3
- local_florist shami11, Bawa, Muhammad Hafeez thanked this post
17 Aug, 2020 at 3:11 am #3یہ کالم تو اتنا اچھا نہیں نہ اس معیار پر پورا اترتا ہے جسے دیکھتے ہوئے میں کوئی کالم یہاں لگاتا رہتا ہوں – صرف اس لئے لگایا ہے کہ عثمان بزدار پر ایک بحث شروع کی جا سکے – کیا عمران خان کو نہیں پتا بزدار کتنا ناکام ہے ؟ یقینا اسے پتا ہے پھر کیا وہ محض اپنی ضد پر اڑا ہے یا بات کچھ اور بھی ہے – جس طرح سے پے در پے بزدار کو کبھی کوئی اختیار دینا کبھی لے کر کے بیرو کریسی کو دے دینا کبھی پرنسپل سیکٹری اعظم خان سے پنجاب چلانا وغیرہ یہ ثابت کرتا ہے کہ خان بزدار کی نالائقیوں سے اچھی طرح واقف ہے اور اگر نہیں بھی تھا تو طاقت وروں نے اچھی طرح سمجھا دیا ہے – پھر کیا وجہ عثمان کو نہ ہٹانے کی ؟ میری نظر میں سب سے بڑی وجہ ق لیگ ہے جنہوں نے صاف کہا ہے یا بزدار ہو گا یا پرویز الہی کوئی تیسرا قبول نہیں – بزدار چوہدریوں کے مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی مظبوط سی ایم کے ہوتے چودھری اپنے کام آسانی سے نہیں کرا سکتے – دوسری وجہ نئے وزیر اعلیٰ کا اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ہے جو ان حالات میں آسان نہیں جب بزدار حکومت چند ووٹوں کے سہارے کھڑی ہو – پنکی پیرنی فیکٹر میری نظر میں اتنا بڑا نہیں البتہ بہت لوگوں کی نظر میں پیرنی نے صاف کہا ہے اگر بزدار گیا تو آپ کی حکومت کے دن سمجھو گنے گئے غالبا روحانی طاقت کے حساب سے خان کو دھمکی دی گئی ہے – کیا کوئی اہم نقطہ اور بھی ہے ؟- local_florist 1 thumb_up 1
- local_florist shami11 thanked this post
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
17 Aug, 2020 at 4:11 am #4اعوان بھائی،
آپ کی محبت اور احترام میں یہ تحریر پڑھنے کی اذیت برداشت کرلی ورنہ جاوید چوہدری اور عثمان بزدار دونوں ہی اتنے اہم لوگ نہیں ہیں
میرے آفس میں گووا کا ایک دوست تھا اپنی شرارت اور حاضر دماغی کی وجہ سے بہت مشہور تھا اسی دفتر میں ایک سردار جی بھی تھے، سردار جی اپنی فٹنس کو لیکر بہت محتاط تھے ،
ایک روز میں نے نوٹ کیا کہ سردار جی کی بیلی باہر آرہی ہے، میں نے گووا والے دوست سے کہا کہ سردار جی کو اپنی خوراک اور ورزش پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے – اس نے فورا کہا کہ سردار کو اس وقت تک نہیں بتایں گے جب تک بیلی پوری طرح باہر نہ آجاے
عثمان بزدار اگر خان کی لٹیا ڈبو رہا ہے تو میرے خیال میں سیاسی مخالفین کو چپ سادھ کر خان کی بیلی کے باہر آنے کا انتظار کرنا چاہئے .- mood 5
- mood Guilty, Awan, Bawa, Muhammad Hafeez, Believer12 react this post
17 Aug, 2020 at 8:51 am #5اعوان بھائی، آپ کی محبت اور احترام میں یہ تحریر پڑھنے کی اذیت برداشت کرلی ورنہ جاوید چوہدری اور عثمان بزدار دونوں ہی اتنے اہم لوگ نہیں ہیں میرے آفس میں گووا کا ایک دوست تھا اپنی شرارت اور حاضر دماغی کی وجہ سے بہت مشہور تھا اسی دفتر میں ایک سردار جی بھی تھے، سردار جی اپنی فٹنس کو لیکر بہت محتاط تھے ، ایک روز میں نے نوٹ کیا کہ سردار جی کی بیلی باہر آرہی ہے، میں نے گووا والے دوست سے کہا کہ سردار جی کو اپنی خوراک اور ورزش پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے – اس نے فورا کہا کہ سردار کو اس وقت تک نہیں بتایں گے جب تک بیلی پوری طرح باہر نہ آجاے عثمان بزدار اگر خان کی لٹیا ڈبو رہا ہے تو میرے خیال میں سیاسی مخالفین کو چپ سادھ کر خان کی بیلی کے باہر آنے کا انتظار کرنا چاہئے .گھوسٹ بھائی کالم پڑھنے کا شکریہ – میں نے خود ہی عرض کیا کہ کالم معیاری نہیں ہے لیکن مجھے آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں ہے کہ بزدار اہم نہیں ہے – بزدار پورے پنجاب میں تحریک انصاف کی لٹیا ڈبو رہا ہے اور آپ کہتے ہیں اہم نہیں ہے – کوئی اور یہ کارنامہ کر کے تو دکھائے – اس بارے میں عجیب عجیب کہانیاں زیر گردش ہیں کہ بزدار کو کیوں چنا گیا – ایک مقبول ترین تھیوری تو یہ ہے کہ پنکی پیرنی صاحبہ نے خان صاحب سے کہا کہ اپنے ایک سو پچاس یا جتنے بھی ہیں ممبران ہیں ان میں سے عثمان نام کا آدمی ڈھونڈو وہی تمہارے لئے خوش بخت ہے اب خان صاحب کو کیا بتا تھا یہ ہی سب سے بڑا بد بخت ثابت ہو گا – ممکن ہے پیرنی صاحبہ نے عثمان کو وزیر اعلی بنانے کی حامی کسی سے بھر کر خان صاحب کو عثمان ڈھونڈنے کو کہا ہو اور تسلی بھی کر لی ہو کہ اسمبلی میں کوئی اور عثمان نہ ہو – دوسری تھیوری ع عمران اور ع عثمان والی ہے اور یہ بھی پیرنی صاحبہ سے جوڑی جاتی ہے – رؤف کلاسرہ جیسے تحقیقاتی صحافی محاملے کی تہہ تک پوھنچنا جانتے ہیں انہوں نے بھی کھرا پیرنی جی کے گھر سے نکالا بلکے کھرے اس گھر تک لے گئے جس گھر میں خان صاحب کی شادی ہوئی – یہ گھر پیرنی صاحبہ کی قریبی سہیلی کا ہے جہاں خان صاحب کی شادی ہوئی اور میڈیا میں آنے والی مشهور تصویر میں وہ خاتون بھی ہیں یوں ہر نشان پیرنی صحابہ کی طرف اشارہ کرتا ہے – یہ تو بزدار صاحب کو لانے کی بات تھی مگر میرا بحث کا نقطہ یہ ہے کہ آخر بزدار کے پاس کونسی گیڈر سنگھی ہے کہ اسے نکالا نہیں جا سکتا – اس بارے میں اور لوگوں کی بھی آراہ جاننا چاھوں گا –
میرا خیال ہے پیرنی صاحبہ کے ساتھ بیٹھی خاتون کی طرف اشارہ ہے کہ بزدار صاحب ان کی سفارش پر آئے
-
This reply was modified 2 years, 9 months ago by
Awan.
17 Aug, 2020 at 6:13 pm #6میرے خیال میں سفارش کے علاوہ ایک اور پہلو بھی اہم ہوسکتا ہے، جب عمران خان نے دیکھا کہ چوہدری برادران بہت عیار اور چالاک ہیں ، دوسری طرف علیم خان اور شاہ محمود بھی گھاگ سیاستدان ہیں جو چھ مہینے میں پنجاب کو وفاق کے برابر ایک ریاست بنا کر کھڑا ر سکتے ہیں تو اس نے ایک پسماندہ سے علاقے کے بے ضرر اور مسکین سے بندے کا چناو کیا جس کی واقفیت بھی کسی دوسرے ممبر اسمبلی سے نہیں تھی، اس کا مقصد یہ تھا کہ جب بھی ضرورت پڑی اس بے زبان گاے کو چھری پھیر لی جاے گی، اب بھی بزدار کی سیٹ بچانے کا راز صر ف فرمانبرداری میں ہے عمران ایک بات کہتا ہے اور شام کو وہ ارادہ بدل دیتا ہے تو بزدار عمران کی بات نہیں کرتا بلکہ اپنے اوپر لے لیتا ہےایسے وافادار پپی کو کون نکالنا چاہے گا باقی پراجیکٹس میں کمیشن اور تعیناتیاں وغیرہ شہباز اور نواز بھی کم نہیں کرتے رہے
18 Aug, 2020 at 10:02 am #7میرے خیال میں سفارش کے علاوہ ایک اور پہلو بھی اہم ہوسکتا ہے، جب عمران خان نے دیکھا کہ چوہدری برادران بہت عیار اور چالاک ہیں ، دوسری طرف علیم خان اور شاہ محمود بھی گھاگ سیاستدان ہیں جو چھ مہینے میں پنجاب کو وفاق کے برابر ایک ریاست بنا کر کھڑا ر سکتے ہیں تو اس نے ایک پسماندہ سے علاقے کے بے ضرر اور مسکین سے بندے کا چناو کیا جس کی واقفیت بھی کسی دوسرے ممبر اسمبلی سے نہیں تھی، اس کا مقصد یہ تھا کہ جب بھی ضرورت پڑی اس بے زبان گاے کو چھری پھیر لی جاے گی، اب بھی بزدار کی سیٹ بچانے کا راز صر ف فرمانبرداری میں ہے عمران ایک بات کہتا ہے اور شام کو وہ ارادہ بدل دیتا ہے تو بزدار عمران کی بات نہیں کرتا بلکہ اپنے اوپر لے لیتا ہے ایسے وافادار پپی کو کون نکالنا چاہے گا باقی پراجیکٹس میں کمیشن اور تعیناتیاں وغیرہ شہباز اور نواز بھی کم نہیں کرتے رہےایک اہم پہلو کو سرے سے ہی میں بھول گیا جو آپکے نقطہ نظر کے قریب ہے – بہت سے لوگوں بشمول تحریک انصاف کے حامیوں کے کہ پنجاب اور کے پی کے سی ایم ایسے ڈمی ہو ں جو اسلام آباد سے کنٹرول ہو سکیں اور ان کا اپنا رول کچھ نہ ہو – یہ تجربہ تو پہلے چھ مہینوں میں پٹ گیا جب طاقت وروں نے صاف صاف بتا دیا کہ کے پی کے کی حد تک تو ٹھیک ہے مگر پنجاب ایسے نہیں چلے گا – پھر خان کیوں بزدار کو تبدیل کر کے ایسا بندا کیوں نہیں لاتا جو بزدار کی طرح یس مین بھی ہو اور نظام بھی چلا سکے – خان اپنی پارٹی میں ون مین شو ہے علیم خان ہو یا کوئی خان کے آگے یس سر کرنا ہر ایک کی مجبوری ہے پھر بزدار ہی کیوں ؟
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.