Home › Forums › Siasi Discussion › شہباز صاحب! یہ کوئی مبارک دینے والی خبر یا موقع ہے؟
- This topic has 9 replies, 4 voices, and was last updated 2 years, 6 months ago by
نادان. This post has been viewed 403 times
-
AuthorPosts
-
13 Sep, 2020 at 4:13 pm #1
پاکستان بھر میں موٹروے ریپ واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار جاری ہے اور سنیچر کے روز بھی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مظاہرے ہوئے جن میں خواتین کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
اب ظاہر ہے یہ خاصا حساس معاملہ ہے اور آگے ہی سی سی پی او لاہور کے رویے کی مذمت جاری ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومتی عہدیدار معاملے کی حساسیت کا خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مناسب الفاظ استعمال کرتے۔۔۔ لیکن وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کل ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی جس نے صارفین کے غم و غصے میں مزید اضافہ کیا۔
انھوں نے لکھا ’مبارک ہو وزیراعلی عثمان بزدار کو آئی جی پنجاب کو سی سی پی او لاہور اور پوری ٹیم کو۔
ڈی این اے میچ ہو گیا۔ انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔ عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے ۔ آئی جی اور سی سی پی او کے ساتھ۔وزیراعلیٰ نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے۔
بس پھر کیا تھا، ’مبارک‘ کے الفاظ سوشل میڈیا صارفین کو سخت ناگوار گزرے اور انھوں نے نا صرف شہباز گل کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا بلکہ اس واقعے کے حوالے سے حکومت پر بھی شدید تنقید کی۔
مصنف اور شاعر عاطف توقیر لکھتے ہیں ’یہ کیسے لوگ ہیں؟ یہ کتنے غیر حساس لوگ ہیں؟ یہ اپنا کام نہ کرنے پر جواب دہ نہیں مگر کام کریں تو اپنی تعریف خود کرتے پھرتے ہیں؟ شرم ناک۔
عابد انور نامی صارف لکھتے ہیں ’پتہ نہیں ہمارے سیاست دانوں کو کب عقل آئے گی کہ کس موقع پر کیسے بات کرنی ہے۔ کیسے اپنی قوم کی ڈھارس بندھانی ہے۔ کیسے مرحم رکھنا ہے۔ مبارکبادیں دیتے ہیں جیسے قلعہ فتح کیا ہو۔
ساتھ ہی وہ شہباز گل صاحب کو مشورہ دیتے نظر آئے کہ ’ارتغل ڈرامہ ہی دیکھ لیں کہ انتقام یا بدلہ لینے کے بعد کیسے وہ اپنے قبیلے والوں سے بات کرتے ہیں۔
مصنفہ نور الہدیٰ لکھتی ہیں ’یہ مبارک باد دینے کی بات ہے؟ پرانا ڈی این ایے میچ کرگیا اور مبارکباد وزیراعلیٰ اور ان کے سی سی پی او کو، جو متاثرہ خاتون کو الزام دیتے ہیں
وہ مزید لکھتی ہیں ’فرات کے کنارے کُتا نہیں، عورت لوٹی گئی ہے۔ وہ عورت جو انسان ہے اور آپ مبارکبادیں ایسے دے رہے ہو جیسے کرکٹ میچ جیت کر آئے ہوں اور بزدار اور سی سی پی او نے چوکے چھکے مارے ہوں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ لکھتی ہیں ’مبارک لیتے اور دیتے تم لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ مجرموں کو پکڑنا تم لوگوں کا احسان نہیں فرض ہے۔ تعریف کے بھوکے لوگو! بے شرموں کی طرح مبارکبادیں دینا اور لینا بند کرو۔
مقدس فاروق لکھتی ہیں ’سراس میں مبارک دینے والی کوئی بات نہیں ہے، کوئی تیر نہیں مارا، مبارک آپ تب دیتے جب یہ واردات ناکام بنائی جاتی۔
حسین نامی صارف نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟ ایک عورت کی اُس کے بچوں کے سامنے عزت لوٹی گئی اور آپ مبارک باد دے رہے ہیں۔
جاوید طارق نامی صارف لکھتے ہیں ‘شہباز صاحب! یہ کوئی مبارک دینے والی خبر یا موقعہ ہے؟
عابد خان سواتی لکھتے ہیں ’آپ لوگ داد کے مستحق اس وقت ہوں گے جب مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے گی۔ یہ سارے ڈرامے عوامی ردعمل و غصہ ختم کرنے کے لیے ہیں ۔ ساہیوال دہشتگردی کے واقعے میں بھی یہی اچھل کود ہوئی تھی۔
کرن شہزادی لکھتی ہیں ’شرم آنی چاہیے آپ کو جو مبارک دے رہے ہیں ایک دوسرے کو اور ایک دوسرے کو کریڈیٹ دے رہے ہیں، جب اس بیچاری کی عزت پامال ہوئی اس کا کریڈیٹ بھی پھر آپ لوگوں کو ہی جاتا ہے۔ اس وقت کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا تھا، کسی نے استعفیٰ نہیں دیا اور اب بےشرمی سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
سلمان نامی صارف لکھتے ہیں ’سر مبارک کس بات کی، اتنا بڑا سانحہ ہوا ہے اور آپ پھولے نہیں سما رہے، کیسا باعثِ شرم رویہ ہے آپ کا۔
زاہد بیگ کہتے ہیں ’وزیر اعلیٰ کو مبارک دینے کا نہیں، پورے سسٹم کو غیرت دلانے کا وقت ہے۔
اس ٹویٹ کے کچھ ہی دیر بعد پنجاب کے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کا ڈی این اے ضرور میچ کیا ہے لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اسی جانب اشارہ کرتے ایک صارف کہتے ہیں ’شاید ملزمان نے شہباز گل کا ٹویٹ پڑھ لیا تھا، اسی لیے بھا گ گئے۔
سوشلسٹ نامی صارف لکھتے ہیں ’حوصلہ افزائی کرنےمیں کوئی حرج نہیں اس طرح ہمت اورمزید کام کی بہتری کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ موجودہ سی سی پی او کے چند جلدبازی کے الفاظ نےساری تفتیش کا مزہ کرکرا کر دیا تھا۔ آگے بڑھیں اور قانون نافذ کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کھل کر کریں۔13 Sep, 2020 at 4:15 pm #3What is the point of congratulating, this is the time of shame for you and police who did'nt bother to help an alone women with 3 children in a stranded car.#moterwayincident #ReferendumForPublicHanging #HangRapistsPublically https://t.co/L6IClTTiIp
— scientfically_foodie (@scientfically) September 12, 2020
13 Sep, 2020 at 4:15 pm #4مبارک لیتے اور دیتے تم لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔مجرموں کو پکڑنا تم لوگوں کا احسان نہیں فرض ہے۔تعریف کے بھوکے لوگو! بے شرموں کیطرح مبارکبادیں دینا اور لینا بند کرو https://t.co/2v0bssx8wK
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 12, 2020
14 Sep, 2020 at 4:43 pm #5اس واقعہ پر حکمران شرم سے منہ چھپاتے تو بہتر تھا مگر یہ بے غیرت ٹینڈے کے منہ والا مبارکبادیں دے رہا ہےمجرم پکڑے بھی گئے تو خاتون سے کی گئی بربریت تو واپس نہیں ہوگئی یا ایکدم خاتون اپنا صدمہ بھول کر خوشی سے ناچنے نہیں لگ گئی کہ مجرم پکڑے گئے ہیں
ایکبار پھر اس کی مبارکباد پر لعنت۔۔۔۔شکل ویکھو جیویں انڈے پر عینک دھری ہوی ہو
- local_florist 1
- local_florist Anjaan thanked this post
15 Sep, 2020 at 12:03 am #6اس واقعہ پر حکمران شرم سے منہ چھپاتے تو بہتر تھا مگر یہ بے غیرت ٹینڈے کے منہ والا مبارکبادیں دے رہا ہے مجرم پکڑے بھی گئے تو خاتون سے کی گئی بربریت تو واپس نہیں ہوگئی یا ایکدم خاتون اپنا صدمہ بھول کر خوشی سے ناچنے نہیں لگ گئی کہ مجرم پکڑے گئے ہیں ایکبار پھر اس کی مبارکباد پر لعنت۔۔۔۔شکل ویکھو جیویں انڈے پر عینک دھری ہوی ہوخیر سے آپ کی نونی حکومت میں پکڑے ہی نہیں جاتے تھے .اور جو پکڑے بھی جاتے تو چھوڑ دیئے جاتے تھے ..اس میں سے ایک ریپسٹ وہ ہے جو آپ کی حکومت میں مرد کے سامنے اس کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کرنے کے الزام میں پکڑا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا .
ایسے میں مبارک باد دینا تو بنتا ہے ..وہ بھی اتنے کم عرصے میں
15 Sep, 2020 at 9:55 am #8جس موٹروے پر ریپ کا سانحہ ہوا وہ موٹروے الحمداللہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنائی ہے۔ شہبازشریفکہنے کا مقصد تھا کہ موٹر ویز تو نواز شریف بنا کر دے گیا اب ان سے چلائی تک نہیں جارہیں، مگر ظاہر ہے انداز کچھ مختلف ہونا چاہیے تھا
15 Sep, 2020 at 9:58 am #9اس واقعہ پر حکمران شرم سے منہ چھپاتے تو بہتر تھا مگر یہ بے غیرت ٹینڈے کے منہ والا مبارکبادیں دے رہا ہے مجرم پکڑے بھی گئے تو خاتون سے کی گئی بربریت تو واپس نہیں ہوگئی یا ایکدم خاتون اپنا صدمہ بھول کر خوشی سے ناچنے نہیں لگ گئی کہ مجرم پکڑے گئے ہیں ایکبار پھر اس کی مبارکباد پر لعنت۔۔۔۔شکل ویکھو جیویں انڈے پر عینک دھری ہوی ہوملزم پکڑے بھی نہیں گئے تھے بلکہ ساری حکومت یہ بتانے پریس کانفرنس میں آئی تھی کہ ملزم فرار ہوگئے تھے
18 Sep, 2020 at 11:24 pm #10کہنے کا مقصد تھا کہ موٹر ویز تو نواز شریف بنا کر دے گیا اب ان سے چلائی تک نہیں جارہیں، مگر ظاہر ہے انداز کچھ مختلف ہونا چاہیے تھاہر موقع سیاست کرنے کا نہیں ہوتا ..بس اتنی سی بات ہے
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.