Home Forums Siasi Discussion سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی کام یاب

Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ اسلام آباد سے بڑا نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کہ مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں جنرل نشست پر کام یاب ہوگئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں  قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا۔

    سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ

    سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا اور اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شکست دے دی۔ نتیجہ آنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے مدمقابل سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔

    قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں پر ڈٖالے گئے ووٹوں میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے تاہم ابھی خواتین کی مخصوص نشست کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    بلوچستان میں بی اے پی آگے:

    غیر سرکاری نائج کے مطابق بلوچستان کی7جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد 5 پر کامیاب ہوگیا ہے جب کہ اپوزیشن نے سینیٹ کی 2 جنرل نشستیں حاصل کی ہیں۔

    موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ،پرنس آغاعمر احمد زئی جب کہ بی اے پی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عبدالقادر کامیاب ہوئے ہیں، اس کے علاوہ جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، بی این پی مینگل کے محمد قاسم اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عمر فاروق بھی کام یاب ہوگئے ہیں۔

    سندھ میں سینیٹ انتخابات کی صورت حال

    غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک سندھ سے نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار کامیاب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کی شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا ، جام مہتاب ڈہر، جام مہتاب کامیاب ہوگئے۔   پیپلز پارٹی کی  پلوشہ خان اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب کامیاب ہوگئی ہیں۔

    وزیر اعظم کا ووٹ ڈالنے کے عمل میں سست روی پر نوٹس

    وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے عمل میں سست روی پر نوٹس لے لیا ہے۔

    عبدالاکبر چترالی کا وٹ کاسٹ کرنے سے انکار

    سہ پہر ڈھائی بجے کے قریب ہی ایوان کے 341 میں سے 340 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرلئے تھے تاہم جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی پارٹی پالیسی کے تحت ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ جس پر قواعد کے مطابق ریٹرننگ افسر مقرہ وقت تک ان کا انتظار کرتے رہے۔

    ’شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ‘

    ووٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کردیئے، جس سے شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہوگیا۔

    آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

    سینیٹ انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، ان کا بیلٹ پیپر کچھ وجوہات کی بنا پر ضائع ہوگیا جس پر انہیں دوسرا بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔

    موبائل لے جانے پر پابندی

    پولنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اراکین کے موبائل اندر لے جانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل اور سکیورٹی عملے کے درمیان تکرار بھی ہوئی، عبدالقادر پٹیل نے تکرار کے بعد اپنا موبائل فون جمع کرادیا اور کہا کہ اگر حکومتی رکن میں سے کوئی موبائل فون اندر لایا تو ذمہ دار سیکیورٹی عملہ ہوگا۔

    https://pbs.twimg.com/media/Evj5-ajXcAQ5LdY?format=jpg&name=large

    https://www.express.pk/story/2149829/1/

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2

    Sohraab

    جئئئئئئے بھٹٹٹوووو

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    https://pbs.twimg.com/media/EvjvpKqWYAMn-mO?format=jpg&name=900x900
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6
    https://pbs.twimg.com/media/Evj26FQXMAIvb8R?format=jpg&name=small
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #7

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12

    گیلانی جیت گیا
    یہ تو ہی تھا خان صاحب . آپ اور اپ کی چولیں نہ تو چینی مافیا کو روک سکے . نہ آٹا مہنگا ہونے سے .. نہ ہی پیٹرول کو اور نہ ہی مولانا ڈیزل کو .. خان تو اپنے وزیروں کو نہیں سنبال سکتا ہر روز کسی کا نیا سکینڈل نکل اتا ہے . خان بھی کیا کرے باجوہ کے آڈر سنے یا پھر اپنے دل کی مانے ..خان صاحب آپ کے بس میں کچھ نہیں ہے گھر جاؤ اور عوام کو بھی سکھ کا سائنس لینے دو

    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    ہار چور :hilar:
    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi