Home › Forums › Siasi Discussion › سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ
- This topic has 11 replies, 6 voices, and was last updated 2 years, 2 months ago by
کک باکسر. This post has been viewed 738 times
-
AuthorPosts
-
2 Mar, 2021 at 2:43 pm #1الیکشن کمیشن نے وقت کی کمی کے پیش نظر سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات کے لیے وقت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر تفصیلی رائے موصول نہیں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی نادرا، ایف آئی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے گی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4 ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد بدھ کو ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں صدارتی ریفرنس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ کی رائے بھی آئی تھی۔
- local_florist 2 thumb_up 3
- local_florist nayab, Athar thanked this post
- thumb_up shami11, Believer12, Bawa liked this post
2 Mar, 2021 at 3:10 pm #2ارے واہ ۔۔۔ یہ الیکشن کمیشن آخر کر کیا رہی ہے ۔۔۔ پہلے ڈسکہ والا معاملہ ابھی حل ہوا نہیں ٹھیک سے وہ لوگ ابھی تک اس غم سے نہیں نکلے تھے کہ ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عمران خان نے تو سینیٹ الیکشن کو شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کے لیے صدارتی ریفرنس دائرکر رکھا تھا مگر یہ کمیشن انکو تو ہینڈ ہی شو کرا گئی- thumb_up 4
- thumb_up shami11, Awan, Believer12, Bawa liked this post
2 Mar, 2021 at 7:30 pm #4Although it is too early to say but it looks like something is cooking.وہ آپ کی نون لیگ سے پوچھنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانا بہادری تھی یا آج پاؤں پکڑ کر الیکٹ کروانے کی کوشش کو بزدلی سمجھا جائے؟
2 Mar, 2021 at 7:31 pm #5ارے واہ ۔۔۔ یہ الیکشن کمیشن آخر کر کیا رہی ہے ۔۔۔ پہلے ڈسکہ والا معاملہ ابھی حل ہوا نہیں ٹھیک سے وہ لوگ ابھی تک اس غم سے نہیں نکلے تھے کہ ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عمران خان نے تو سینیٹ الیکشن کو شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کے لیے صدارتی ریفرنس دائرکر رکھا تھا مگر یہ کمیشن انکو تو ہینڈ ہی شو کرا گئیگیلانی کے بیٹے کی ویڈیو پر کوئی تبصرہ؟ ووٹ ضائع کرنے کے نادر نسخے دے رہے ہیں
2 Mar, 2021 at 8:39 pm #6وہ آپ کی نون لیگ سے پوچھنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانا بہادری تھی یا آج پاؤں پکڑ کر الیکٹ کروانے کی کوشش کو بزدلی سمجھا جائے؟حضور یہ سیاست ہے کبھی جرنیلوں کی شلواریں گیلی ہونے کا کہنے والے آج بوٹ پالش کر رہے ہیں – قاتل لیگ یھنی ق لیگ کے پاؤں پکڑے جا رہے ہیں اور الطاف حسین کی پارٹی کی منتیں کی جا رہی ہیں – ایک چھاننی نے لوٹے کے دو منہ دیکھے تو اسے تعنہ دیا “او دو سوراخ والے”
2 Mar, 2021 at 8:45 pm #7گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو پر کوئی تبصرہ؟ ووٹ ضائع کرنے کے نادر نسخے دے رہے ہیںتحریک انصاف کی حکومت کے نیچے سے اسٹیبلشمنٹ نے اپنی سیڑھی کھینچ لی ہے اب آگے دیکھیں آپ کو کیسے کیسے چمتکار ملتے ہیں -یہی فوج دو ہزار اٹھارہ میں نون کے لوگ خرید کر انصافی ووٹوں کے ساتھ ملا کر کیا کھیل کھیلی ہے ذرا یاد کریں – فوج کے خلاف گالیوں کی تیاری شروع کر دیں ویسے یہاں کافی اینٹی اسٹیبلشمنٹ لوگ ہیں یہاں خوب جمے گی آپ کی
3 Mar, 2021 at 3:59 am #8ارے واہ ۔۔۔ یہ الیکشن کمیشن آخر کر کیا رہی ہے ۔۔۔ پہلے ڈسکہ والا معاملہ ابھی حل ہوا نہیں ٹھیک سے وہ لوگ ابھی تک اس غم سے نہیں نکلے تھے کہ ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عمران خان نے تو سینیٹ الیکشن کو شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کے لیے صدارتی ریفرنس دائرکر رکھا تھا مگر یہ کمیشن انکو تو ہینڈ ہی شو کرا گئیصدارتی ریفرینس کی بینڈ تو سپریم کورٹ نے ہی بجا دی تھی کیس واپس الیکشن کمیشن کے پاس ان ریمارکس کے ساتھ بھیج کر کہ آئین کے تحت الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں، آئین میں نقب لگانے والے آرڈیننس کا سہارا لیتے رہے ہیں مگر اسدفعہ سپریم کورٹ نے بالکل غیر متوقع طور پر فیصلہ دیا ہے
- thumb_up 1
- thumb_up nayab liked this post
3 Mar, 2021 at 4:02 am #9تحریک انصاف کی حکومت کے نیچے سے اسٹیبلشمنٹ نے اپنی سیڑھی کھینچ لی ہے اب آگے دیکھیں آپ کو کیسے کیسے چمتکار ملتے ہیں -یہی فوج دو ہزار اٹھارہ میں نون کے لوگ خرید کر انصافی ووٹوں کے ساتھ ملا کر کیا کھیل کھیلی ہے ذرا یاد کریں – فوج کے خلاف گالیوں کی تیاری شروع کر دیں ویسے یہاں کافی اینٹی اسٹیبلشمنٹ لوگ ہیں یہاں خوب جمے گی آپ کیاینٹی سٹیبلشمینٹ تو ویسے ہی رہیں گے جیسے تھے مگر انصافینز کا احوال دیکھ کر کافی خوشی ہوگی کیونکہ اگر کوی چھینک بھی ماردیتا تو یہ اس کو فوج مخالف مودی کا یار اور پاکستان کا غدار قرار دے دیتے تھے۔ دیکھئے اب کیا کہتے ہیں ابھی تو معاملہ زیادہ کلئیر بھی نہیں البتہ سپریم کورٹ پہلی بار اپنے پاوں پر کھڑی دکھای دے رہی ہے
- thumb_up 1
- thumb_up shami11 liked this post
3 Mar, 2021 at 4:42 am #10میرے خیال میں یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ کے مقابلے میں سینیٹ کا الیکشن نہیں لڑنا چاہیے تھا کیونکہ ہار یا جیت دونوں صورتوں میں یوسف رضا گیلانی کی ہار ہونا تھیاس کی کئی ایک وجوہات ہیں
ایک سابقہ منتخب وزیر اعظم کی حیثیت سے یوسف رضا گیلانی کا ایک ایسے شخص سے ہارنا جو اس کی کابینہ میں وزیر رہا ہو، بہت ہی بے عزتی والی بات ہے
یوسف رضا گیلانی کا ایک حلقہ انتخاب ہے جبکہ حفیظ شیخ کا نہ تو کوئی حلقہ انتخاب ہے اور نہ ہی وہ کوئی سیاستدان ہے. ایک سیاستدان کا ایک غیر سیاسی شخص سے ہارنا بھی اس کی بہت بڑی توہین ہے
یوسف رضا گیلانی اگر حفیظ شیخ کو ہرا کر سینیٹ میں پہنچ بھی جاتا ہے تو بھی یہ اس کی ہار ہی تصور ہوگی کیونکہ وہ لوگوں کے ضمیر خرید کر ہی سینیٹ کا الیکشن جیت سکتا ہے. اگر حکومت کے ایک دو اتحادی حکومت سے نکل کر یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرتے تو اس صورت میں اس کی جیت کچھ حد تک جسٹیفائی کی جا سکتی تھی لیکن ابھی تک تمام حکومتی اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں
اگر کچھ حکومتی اتحادی حکومت چھوڑ کر یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرتے تو وہ بھی فوجی اسٹبلشمنٹ کی آشیر باد کے بغیر ممکن نہیں تھا. اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں پہنچنا بھی میرے نزدیک اس کی ہار ہی ہوتی
کل سامنے آنے والے ویڈیو سکینڈل کے بعد یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا انتخاب ہارے یا جیتے، دونوں صورتوں میں اس کیلیے رسوائی ہی رسوائی ہے
- thumb_up 1
- thumb_up کک باکسر liked this post
3 Mar, 2021 at 10:47 am #11گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو پر کوئی تبصرہ؟ ووٹ ضائع کرنے کے نادر نسخے دے رہے ہیںیہ تو انکا حق ہے جناب ووٹ مانگنا کوئی بری بات تو نہیں ۔۔۔ ویسے علی گیلانی ظاہر ہے کہ اپنے حمایتیوں کو تو ووٹ ضائع کرنے کے نسخے نہیں دے گا ۔۔۔ خان صاحب کو اپنے ممبرز کوسنبھا نا چائیے جو ان نادر نسخوں کی تلاش میں نکلے ہیں
یوسف رضا گیلانی نے تو یہ تک کہہ دیا ہے کہ میں نے توعمران خان کو بھی خط لکھا ہے کہ مجھے ووٹ دیں
4 Mar, 2021 at 8:03 pm #12یہ تو انکا حق ہے جناب ووٹ مانگنا کوئی بری بات تو نہیں ۔۔۔ ویسے علی گیلانی ظاہر ہے کہ اپنے حمایتیوں کو تو ووٹ ضائع کرنے کے نسخے نہیں دے گا ۔۔۔ خان صاحب کو اپنے ممبرز کوسنبھا نا چائیے جو ان نادر نسخوں کی تلاش میں نکلے ہیں یوسف رضا گیلانی نے تو یہ تک کہہ دیا ہے کہ میں نے توعمران خان کو بھی خط لکھا ہے کہ مجھے ووٹ دیںووٹ مانگنا اور دھاندلی سے جیتنا الگ الگ باتیں ہیں۔ خیر یہ کالک تو اس جیت پر مل گئی ہے۔ ہار چور کی جیت مبارک ہو۔
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.