Home › Forums › Siasi Discussion › سوشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکر ورتی عرف چکرگرل
- This topic has 23 replies, 6 voices, and was last updated 2 years, 9 months ago by
کک باکسر. This post has been viewed 1285 times
-
AuthorPosts
-
29 Aug, 2020 at 4:59 pm #1اس سے پہلے کہ اصل ٹاپک پر بات کروں پہلے یہ عرض کرتا چلوں کہ تمام دوست ممبرز جو اس فورم پر تشریف فرما ہوتے ہیں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ وہ ایک محفوظ و معمون معاشرے اور ماحول میں رہتے ہوے ان خطرات و حوادث کا تصور بھی نہیں کرسکتے جو پاکستان میں رہتے ہوے کسی عام شہری کو درپیش ہوسکتے ہیں، عاطف بھای نے سٹریس اور غصے کے عالم میں جو کچھ بھی لکھا بولا ہو اسے نظرانداز کرنا ہی سب سے بہتر کام ہے اور دوستی کا بھرم بھی اسی سے قائم رکھا جاسکتا ہے ورنہ مجھے آپ کی دوستی اور ریاچکرورتی کی دوستی میں کچھ خاص فرق محسوس نہیں ہوگا۔ جو خوشیوں کے لمحات میں سوشانت سنگھ کی دوست تھی۔ ایسا دوست جو صرف خوشیوں کے لمحات میں آپ کے شانہ بشانہ اور تنگی کے دنوں میں اپنا بیگ اٹھا کر چلتا بنے وہ مطلبی دوست ہوتا ہے
ریا چکرورتی نے سوشانت کو فیشن شوز میں گھیرا، فلم تھری پی کے سے شہرت پانے والے فنکار کے پیچھے تو اس جیسی نئی نئی ماڈلز لائین میں لگی رہتی تھیں۔ خیر یہ انتہای چالاک اور تیز دماغ کی لڑکی تھی خود سوشانت بھی دماغی بندہ تھا لہذا ان کی گانٹھ کامیابی سے لگ گئی، ریا کا خاندان بھی موقع پرست اور اپنی بیٹی کی تیزی طراری کے تھرو اپنی غربت دور کرنے کے چکر میں تھا لہذا اس لڑکی کی فیملی کے کسی فرد نے بھی اپنی بیٹی کو اس بات پر نہیں ٹوکا کہ بغیر شادی کے تم سوشانت کے اپارٹمنٹ میں کیوں منتقل ہوگئی ہو بلکہ سب نے خوشی خوشی یہ کام ہونے دیا۔ ایک سال کے عرصے میں ریا نے سوشانت کو اس اسٹیج پر لاکھڑا کیا جہاں پر سواے اندھیرے اور مایوسی کے کچھ نہیں تھا ۔ آج سوشانت چونتیس برس کا ایک ادھیڑ عمر ایکٹر تھا جس کے دامن میں فلاپ فلموں کے داغوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ سوشانت بھی مڈل کلاس فیملی سے تھا لہذا دولت ملتے ہی اس نے جی بھر کر اپنی تمام ادھوری خواہشات کی تکمیل کی۔ ارب پتی باسز کی طرح شاہ خرچیاں کیں حالانکہ اس کی دولت کا تخمینہ ابھی شائد پچاس کروڑ بھی نہٰیں تھا ۔ تھای لینڈ کا ٹور دوستوں کے ساتھ کرنے پر ڈیڑھ کروڑ خرچ دیا ۔ مہنگی گاڑیاں اور ہوٹلز میں ٹھہرنا ، ایسی ٹیلی اسکوپ جو پورے انڈیا میں صرف ایک اسی کے پاس تھی اوپر سے پے در پے فلاپ فلموں کی وجہ سے اس کی آمدن بھی سکڑ رہی تھی اور اس کے لئے اپنا فلمی سٹیسٹس برقرار رکھنا بھی مشکل ہورہا تھا۔ گھر میں ویکلی پارٹیاں اور مہنگے ٹورز جاری تھے۔ باندرہ کے علاقے میں رہنا بھی ایک شاہ خرچی تھی۔ تقریبا سات لاکھ پاکستانی روپے اس کا کرایہ ہی تھا۔ پھر سوشانت کا ہاوس مینیجر، دو باورچی، کلینر، ڈرائیور اورفلمی مصروفیات کی الگ مینیجر تھی جس نے سوشانت سے پانچ دن پہلے خودکشی کرلی تھی۔ پھر دو دوست ایسے بھی تھے جو سوشانت کو چرس وغیرہ سپلای کرتے تھے
ریا چکرورتی ایک موقع پرست عورت تھی اس کا اپنا فلمی کیریر تھا ہی نہیں لہذا اس نے سوشانت کو راضی کرلیا کہ وہ ایک فلم بناے جس کی ہیروئین ریا ہو۔ سوشانت مان گیا اور اس فلم کی تیاری بھی ہوگئی تھی ۔ یہی موقع پرستیاں تھیں جن کی وجہ سے ریا آج بدنام ہے کہ اس نے صرف مفاد کی خاطر سوشانت سے جسمانی تعلقات بناے، دوستی کی ورنہ اگر وہ مخلص ہوتی تو سب سے پہلے سوشانت کو ڈرگز کے استعمال سے ضرور روکتی
ریا نے سوچا کہ سوشانت کی فیملی اس کے لئے خطرہ ہوسکتی ہے لہذا اس نے سوشانت کو ان سے کاٹنے کیلئے بہت سارے جتن کئے اور کامیاب بھی رہی۔ ریا نے ایک مشترکہ کمپنی بھی بنای جس میں سترہ کروڑ روپیہ انویسٹ ہوا جو سارا کا سارا سوشانت کا تھا۔ اب یہ کہا جارہا ہے کہ اس کی کوی بینک ٹرانزیکشن نہیں حالانکہ پاکستان اور انڈیا میں ٹیکس چوری کا پیسہ بینکوں میں نہیں رکھا جاتا بلکہ بالی وڈ کے تمام ایکٹرز کروڑوں میں معاوضہ وصول کرتے ہیں جو کیش کی صورت میں ہوتا ہے۔ یاد رہے ایکدفعہ راحت فتح علی خان بھی ائرپورٹ پر پکڑا گیا تھا کیونکہ اس کے پاس سے تین لاکھ ڈالر کیش نکلا تھا
سوشانت کا والد بھی ایک موقع پرست اور لالچی بندہ تھا جس نے سوشانت کی والدہ کو چھوڑ دیا تھا ۔ سوشانت نے بتایا کہ جب وہ انجیرنگ یونیورسٹی دہلی میں تھا تو ہر شام کو اپنی ماں سے بات کرتا تھا۔ ایک بار اس کی والدہ نے رات گیارہ بجے فون کیا اور گھبراے ہوے لہجے میں سوشانت کو کہا کہ وہ گھر آسکتا ہے؟
سوشانت نے ماں کو بتایا کہ اس کے ایگزامز نزدیک ہیں۔ اس کی ماں نے اسے پڑھای پر فوکس رکھنے کا کہہ کر فون بند کردیا اور اگلے دن وہ مرچکی تھیں۔ سوشانت نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ڈیتھ کیسے ہوی تھی؟ کیا ان کو سوشانت کے باپ کی طرف سے تشدد کیا جاتا تھا یا وہ بھی سوشانت کی طرح سٹریس میں تھیں اور خودکشی کرکے فوت ہوی تھیں؟ خیر جو بھی ہو سوشانت کا والد ایک اچھا انسان ہرگز نہیں تھا شاید اپنی ماں کی حادثاتی موت ہی سوشانت کی ذہنی سٹریس کی اصل وجہ تھی۔ اس نے اپنے باپ سے پانچ سال تک ایکبار بھی بات نہیں کی اور بہنوں میں سے سب سے چھوٹی کےساتھ اس کا اچھا تعلق تھا جس کو سوشانت نے ممبئی میں سیٹل کروا دیا تھا تاکہ وقتا فوقتا وہ اس کی مدد کرسکے
ریا آج اپنی ریاکاریوں کی وجہ سے پولیس کے چکروں میں پھنس کر اپنا کیریر بھی تباہ کرچکی ہے اور سوشانت سے انتہای زیادہ مفاد اٹھانے والی یہ خاتون اپنی کرتوتوں کی وجہ سے مکھی کی طرح خالی ہاتھ مل رہی ہے مگر چالاکیوں سے باز نہیں آرہی
مجھے سوشانت کی ڈائری کا ایک قرہ بہت اچھا لگا جو آخر پر درج کررہا ہوں
کیا تمہیں یاد ہے ماں؟ تم نے وعدہ کیا تھا کہ ہمیشہ میرے ساتھ رہوگی؟
اور میں نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ ہر حال میں مسکراتا رہوں گا
ہم دونوں نے اپنا وعدہ توڑ دیا
-
This topic was modified 2 years, 9 months ago by
Believer12.
29 Aug, 2020 at 5:16 pm #2ریا چکرورتی نے سوشانت کو فیشن شوز میں گھیرا، فلم تھری ایڈیٹ سے شہرت پانے والے فنکار کے پیچھے تو اس جیسی نئی نئی ماڈلز لائین میں لگی رہتی تھیں۔بیلور۔ میں نے تھری ایڈیٹ فلم دیکھی ہے اس میں سوشانت کا نام و نشاں نہیں ۔ ہاں پی کے میں تھا۔
- mood 3
- mood Believer12, Aamir Siddique, Atif Qazi react this post
29 Aug, 2020 at 5:20 pm #3ریا چکرورتی نے سوشانت کو فیشن شوز میں گھیرا، فلم تھری ایڈیٹ سے شہرت پانے والے فنکار کے پیچھے تو اس جیسی نئی نئی ماڈلز لائین میں لگی رہتی تھیں۔ بیلور۔ میں نے تھری ایڈیٹ فلم دیکھی ہے اس میں سوشانت کا نام و نشاں نہیں ۔ ہاں پی کے میں تھا۔تھری ایڈیٹ میں نہیں تو پی کے میں ہوگا
اوپر میں ابھی تصحیح کی تھی کہ تم نے پوسٹ کر بھی دی خیر شکریہ
- mood 1
- mood Atif Qazi react this post
30 Aug, 2020 at 12:39 am #4بلیور صاحب شکر ہے آپ کو انڈیا اور چین کے جنگ سے فرصت ملتی اور آپ نے عاطف بھائی کی سٹریس اور غصے کے عالم کو تیسری عالمی جنگ نہیں بنا دیا ویسے عاطف بھائی کے معاملے میں چکرورتی انڈیا کی بجاے کہیں کنیڈا میں تو نہیں مقیم
- mood 4
- mood Atif Qazi, Aamir Siddique, کک باکسر, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:06 am #5فلم تھری پی کے سے شہرت پانے والے فنکار کے پیچھے تو اس جیسی نئی نئی ماڈلز لائین میں لگی رہتی تھیں۔بلیور- میں نے تھری ایڈیٹس بھی دیکھی پی کے بھی دیکھی لیکن تھری پی کے جیسی کسی مووی کا نام و نشان تک کہیں نہیں ہے
-
This reply was modified 2 years, 9 months ago by
Aamir Siddique.
- mood 4
- mood کک باکسر, Atif Qazi, unsafe, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:09 am #6بیلیور بھائی! ایک طرف آپ فرما رہے ہیں کہ سوشانت دماغی بندہ تھا یعنی کافی ذہین تھا اور پھر آپ یہ بھی فرما رہے ہیں کہ وہ ریا چکروتی کے جال میں پھنس کر خود کو لٹواتا رہا؟؟ یہ منطق مجھے تو کبھی بھی سمجھ نہیں آتی جب کوئی کہتا ہے کہ فلاں تو بیوی کے کہنے پر چلتا ہے۔ یعنی ایک مرد اتنا بےوقوف اور بےبس ہوتا ہے کہ ایک چھٹانک بھر کی عورت( وزن میں کمی بیشی مشروط ہے) کی انگلیوں پر ناچتا رہتا ہے؟؟مجھے تو یہ سوشانت آپکے جیسا ہی ذہین لگتا ہے کہ پارٹنر کے ڈر سے کچھ بھی کرلینا جائز سمجھتا ہو۔ آپ بھی اچھی طرح گھر کا جائزہ لیں اور پنکھے نکال کر وال ماونٹڈ پنکھے لگوائیں اور گھر کی تمام رسیاں نکال کر ویسٹ بن میں پھینکیں۔
اس کے علاوہ اس کا ادھیڑ عمر ہونا بھی حلق سے نیچے نہیں اترتا، شاہ رخ سلمان اکشے وغیرہ کب کے پچاس کراس کرچکے ہیں اور ان کے کیرئیر کو ابھی تک کوئی خطرہ نہیں۔
- mood 4
- mood کک باکسر, Aamir Siddique, unsafe, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:11 am #7فلم تھری پی کے سے شہرت پانے والے فنکار کے پیچھے تو اس جیسی نئی نئی ماڈلز لائین میں لگی رہتی تھیں۔ بلیور- میں نے تھری ایڈیٹس بھی دیکھی پی کے بھی دیکھی لیکن تھری پی کے جیسی کسی مووی کا نام و نشان تک کہیں نہیں ہےمیں نے خود آج چار پانچ مرتبہ نیٹ پر ڈھونڈا کہ تھری پی کے نامی فلم مل جائے لیکن ناکامی ہوئی۔
- mood 4
- mood کک باکسر, Aamir Siddique, unsafe, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:11 am #8فلم تھری پی کے سے شہرت پانے والے فنکار کے پیچھے تو اس جیسی نئی نئی ماڈلز لائین میں لگی رہتی تھیں۔ بلیور- میں نے تھری ایڈیٹس بھی دیکھی پی کے بھی دیکھی لیکن تھری پی کے جیسی کسی مووی کا نام و نشان تک کہیں نہیں ہےمجھے لگتا ہے بیلور کی بہت اوپر تک پہنچ ہے۔ نئی نئی ماڈلز لائن میں۔ ایک دوست کی یاد آگئی
- mood 4
- mood Atif Qazi, Aamir Siddique, unsafe, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:14 am #10مجھے لگتا ہے بیلور کی بہت اوپر تک پہنچ ہے۔ نئی نئی ماڈلز لائن میں۔ ایک دوست کی یاد آگئیباکسر! ابراہیم کہاں ہے اور ابھی تک کیوں نہیں آیا یہاں؟؟ بلاو اسے یار۔
جل بھن کر جواب دیتا ہے اور بڑا معصوم لگتا ہے۔ حالانکہ میسنا ہے عامر کی طرح
- mood 3
- mood کک باکسر, Aamir Siddique, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:16 am #11میں نے خود آج چار پانچ مرتبہ نیٹ پر ڈھونڈا کہ تھری پی کے نامی فلم مل جائے لیکن ناکامی ہوئی۔مجھے لگتا ہے بیلور کی بہت اوپر تک پہنچ ہے۔ نئی نئی ماڈلز لائن میں۔ ایک دوست کی یاد آگئیآپ دونوں کی شرارتوں سے تنگ آ کے بلیور نے بھی پنکھے سے جھول جانا ہے
- mood 5
- mood کک باکسر, Atif Qazi, unsafe, Believer12, Athar react this post
30 Aug, 2020 at 1:18 am #13باکسر! ابراہیم کہاں ہے اور ابھی تک کیوں نہیں آیا یہاں؟؟ بلاو اسے یار۔ جل بھن کر جواب دیتا ہے اور بڑا معصوم لگتا ہے۔ حالانکہ میسنا ہے عامر کی طرحوہ مانچسٹر کی ہلکی سی بوندا باندی انجوائے کر رہا ہے آجکل
-
This reply was modified 2 years, 9 months ago by
Aamir Siddique.
30 Aug, 2020 at 1:21 am #14وہ مانچسٹر کی ہلکی سی بوندا پاندی انجوائے کر رہا ہے آجکلآٹو مین امپائر کے ساتھ۔ سو ریزیسٹ
- mood 1
- mood Aamir Siddique react this post
30 Aug, 2020 at 1:23 am #15وہ مانچسٹر میں بند بوندی انجوائے کر رہا ہے۔وہ مانچسٹر کی ہلکی سی بوندا پاندی انجوائے کر رہا ہے آجکلیو مین انگلش سپیلنگ والی بندبوندی
؟؟
یہ کیسے شوق پال لئے اس نے، پہلے تو بڑا شریف ہوتا تھا۔ کوئی اور روزگار نہیں ملا کیا اسے؟؟
- mood 3
- mood کک باکسر, Aamir Siddique, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:26 am #16باکسر! ابراہیم کہاں ہے اور ابھی تک کیوں نہیں آیا یہاں؟؟ بلاو اسے یار۔ جل بھن کر جواب دیتا ہے اور بڑا معصوم لگتا ہے۔ حالانکہ میسنا ہے عامر کی طرحیار کل پاکستان کامیچ تھا تو ہم نے واٹس ایپ گروپ میں ابراہیم سے پوچھا کہ مانچسٹر کا موسم کیسا ہے ۔ آگے سے وہ لکھتا ہے۔
Manchester main halki si bund bandi hai.
بیچارہ بوندا باندی لکھنا چاہ رہا تھا۔ عامر تو انگشت بدنداں رہ گیا ۔ ببلو نے تو ڈر کے مارے فورا انشورنس والوں کو کال کردی ۔
- mood 3
- mood Atif Qazi, Aamir Siddique, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 1:31 am #17یار کل پاکستان کامیچ تھا تو ہم نے واٹس ایپ گروپ میں ابراہیم سے پوچھا کہ مانچسٹر کا موسم کیسا ہے ۔ آگے سے وہ لکھتا ہے۔ Manchester main halki si bund bandi hai. بیچارہ بوندا باندی لکھنا چاہ رہا تھا۔ عامر تو انگشت بدنداں رہ گیا ۔ ببلو نے تو ڈر کے مارے فورا انشورنس والوں کو کال کردی ۔میرے جیسا دوست ہوتا تو فورا” پوچھتا کہ کتنے بندے ہیں؟؟ بہرحال ہوسکتا ہے سہرا بندی کی طرز پر یہ بھی کوئی تقریب ہو۔
-
This reply was modified 2 years, 9 months ago by
Atif Qazi.
- mood 2
- mood کک باکسر, Believer12 react this post
30 Aug, 2020 at 3:32 am #18میرے جیسا دوست ہوتا تو فورا” پوچھتا کہ کتنے بندے ہیں؟؟ بہرحال ہوسکتا ہے سہرا بندی کی طرز پر یہ بھی کوئی تقریب ہو۔محترم۔۔ کراچی میں بھی اگر بند بوندی ہوتی تو شہر ڈوبنے سے بچ جاتا
30 Aug, 2020 at 3:38 am #19بیلیور بھائی! ایک طرف آپ فرما رہے ہیں کہ سوشانت دماغی بندہ تھا یعنی کافی ذہین تھا اور پھر آپ یہ بھی فرما رہے ہیں کہ وہ ریا چکروتی کے جال میں پھنس کر خود کو لٹواتا رہا؟؟ یہ منطق مجھے تو کبھی بھی سمجھ نہیں آتی جب کوئی کہتا ہے کہ فلاں تو بیوی کے کہنے پر چلتا ہے۔ یعنی ایک مرد اتنا بےوقوف اور بےبس ہوتا ہے کہ ایک چھٹانک بھر کی عورت( وزن میں کمی بیشی مشروط ہے) کی انگلیوں پر ناچتا رہتا ہے؟؟ مجھے تو یہ سوشانت آپکے جیسا ہی ذہین لگتا ہے کہ پارٹنر کے ڈر سے کچھ بھی کرلینا جائز سمجھتا ہو۔ آپ بھی اچھی طرح گھر کا جائزہ لیں اور پنکھے نکال کر وال ماونٹڈ پنکھے لگوائیں اور گھر کی تمام رسیاں نکال کر ویسٹ بن میں پھینکیں۔ اس کے علاوہ اس کا ادھیڑ عمر ہونا بھی حلق سے نیچے نہیں اترتا، شاہ رخ سلمان اکشے وغیرہ کب کے پچاس کراس کرچکے ہیں اور ان کے کیرئیر کو ابھی تک کوئی خطرہ نہیں۔عاطف بھای۔۔۔۔آپ دو مہینے بعد پوسٹ کرو گے تو یہی حال ہوگا جو کل میں نے دیکھا براے مہربانی روزانہ آیا کرو کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہے یہاں اور مجھے تو بس یہی بہت ہے کہ آپ اور دیگر اطفال میری کسی بات پر ہنس کھیل لیتے ہیں،،،،، بای دا وے اگر کسی صوبے کا نام بگاڑ کر کے پی کے رکھا جا سکتا ہے تو تھری پی کے رکھنے میں بھی کوی ممانعت نہیں ہونی چاہئے
30 Aug, 2020 at 4:01 am #20عاطف بھای۔۔۔۔آپ دو مہینے بعد پوسٹ کرو گے تو یہی حال ہوگا جو کل میں نے دیکھا براے مہربانی روزانہ آیا کرو کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہے یہاں اور مجھے تو بس یہی بہت ہے کہ آپ اور دیگر اطفال میری کسی بات پر ہنس کھیل لیتے ہیں،،،،، بای دا وے اگر کسی صوبے کا نام بگاڑ کر کے پی کے رکھا جا سکتا ہے تو تھری پی کے رکھنے میں بھی کوی ممانعت نہیں ہونی چاہئےاوہ
-
This topic was modified 2 years, 9 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.