Home Forums Non Siasi سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
    اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین میں چند روز میں ہی کیسز کی تعداد ایک سے ایک لاکھ تک پہنچ گئی تھی اور آج دنیا بھر میں 3 لاکھ سے زائد لوگ اس وائرس کا شکار ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام دوستوں سے، علما سے، سیاسی لوگوں سے اور اتنظامیہ سے مشاورت کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اس کو پھیلنے سے روکا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کیا جائے اور اس دوران کسی کو غیر ضروری گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سارے دفاتر، اجتماع گاہیں بند ہوں گی۔
    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا جائے گا کہ اگر کوئی ضرورت سے باہر نکلے تو اس کو اجازت ہے۔
    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کو روکیں گے، اگر کوئی شخص کوئی شخص کسی کام سے نکلے گا تو اپنے ساتھ شناختی کارڈ رکھ کر نکلے۔
    انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کو ہسپتال جانا ہے تو اسے اجازت ہوگی تاکہ بیماروں کو ہسپتال منتقل کیا جاسکے
    ان کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی میں ایک ڈرائیور اور ایک شخص کو جانے کی اجازت ہوگی، ضروری چیزیں جیسے کھانے پینے کی فراہمی جاری رہے گی لیکن احتیاطی تدایر اپنانی ہوں گی۔
    انہوں نے کہا کہ ‘جب ہم سختی کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے، اگر عوام نے ساتھ نہیں دیا تو ہماری پوری محنت رائیگاں جائے گی، اس میں سب کی بہتری ہے کہ گھر سے نہ نکلیں۔
    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی میں علامت سامنے آئیں اور اس نے بیرون ملک کا سفر نہیں کیا تو وہ انتظار کرے وہ ٹھیک ہوجائے گا تاہم اگر طبیعت زیادہ خراب ہے تو ہماری ٹیم سے رابطہ کریں۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ مرض جب تک قریبی رابطہ نہ ہو تو نہیں لگتا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے دوران اپنی طبی سہولیات بہتر بنائیں گے، پہلا علاج گھر میں، دوسرا علاج آئی سولیشن سینٹر میں اور زیادہ طبیعت خراب ہوگی تو پھر ہسپتال میں علاج ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ ‘آج ہم نے کے الیکٹرک، سیپکو، ہیسکو، واٹر بورڈ اور ایس ایس جی سی کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، جس کا بجلی کا بل اگر 4 ہزار ہے تو اس سے رواں مہینے بل نہیں لیں گے اور یہ بل 10 مہینوں میں لیا جائے گا۔
    ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس 2 ہزار تک کا بل نہیں لے گی اور پھر اسے بھی آئندہ 10 ماہ میں قسطوں میں لیا جائے گا، اگر کوئی بل ادا نہیں کرپاتا تو ان کنیکشن نہیں کاٹا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر غریبوں کے گھر تک راشن پہنچائے گی یا پھر نقد کی صورت میں انہیں دیا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صنعتیں بند نہ ہوں لیکن ان کے پہلے احتیاطی تدابیر کرنی ہوں گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہم 15 روز میں کامیاب ہوگئے تو اپنی عوام کو اس بیماری سے بچالیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ افواہیں بہت پھیلیں گی تاہم سندھ حکومت ایک فیس بک اور ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ہدایات جاری کرے گی اور وہاں سے روزانہ کی بنیاد پر نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔
    انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ تمام ہدایات فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لیا کریں۔
    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ‘یہ ملک کے لیے بڑا مشکل مرحلہ ہے، ہم سب مل کر مرض کا مقابلہ کرسکے ہیں ۔
    انہوں نے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی لوگوں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘میں وفاقی حکومت کا بھی شکر گزار ہوں جو ہماری بھرپور مدد کر رہی ہیں ۔
    انہوں نے مخیر حضرات سے غریبوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی بھی درخواست کی۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1123155/

    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    #3
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    میرے خیال میں پاکستان میں کہیں بھی لاک ڈاؤن ممکن نہیں، پندرہ دن کیلئے تو بالکل بھی نہیں، دو چار دن میں ہی لوگ لاک ڈاؤن توڑ دیں گے۔۔۔ 

    #4

    Sir ji aesa sannata mai ne Altaf ke door mai bhi nhi dekha… Waqai… 

    #5
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 164
    • Posts: 5438
    • Total Posts: 5602
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    دیر آید درست آید
    یہ لوک ڈاون کم سے کم ایک ہفتہ لیٹ ہے مگر مراد علی شاہ اور سندھ حکومت نے اس بحران پر قابو پانے کے لئے نسبتا بہتر اور بر وقت اقدامات کئیے ہیں میں نے اپنے دھاگہ میں امریکہ اور کینیڈا کے حالات لکھے تھے کسی نے بھی اس آتے سونامی کا صحیح سے ادراک نہیں کیا تھا
    امید ہے باقی صوبوں کو بھی عقل اے گی اور جلد ہی دیگر صوبوں میں بھی لاک ڈاون کیا جائے گا اگر دیگر صوبوں نے ایسا نہیں کیا تو سندھ کو اپنی سرحدیں دیگر صوبوں کے لئے بند کرنا پڑیں گیں
    #6
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    میرے خیال میں پاکستان میں کہیں بھی لاک ڈاؤن ممکن نہیں، پندرہ دن کیلئے تو بالکل بھی نہیں، دو چار دن میں ہی لوگ لاک ڈاؤن توڑ دیں گے۔۔۔

    What is the situation at your side?

    #7
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    What is the situation at your side?

    ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی

    کچھ ہماری خبر نہیں آتی

    #8
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    Sir ji aesa sannata mai ne Altaf ke door mai bhi nhi dekha… Waqai…

    اب یہ تو آپ مبالغہ آرائی کررہے ہیں، الطاف بھائی والے لاک ڈاؤن کا تو کوئی مقابلہ نہیں۔۔  وہ تو لندن بیٹھے ایک سیٹی مارتے تھے اور پورا کراچی ٹھپ۔۔۔۔۔

    حکومتی لاک ڈاؤن کا حال یہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر مٹر گشت کرتے پھررہے ہیں اور پولیس بیچاری انہیں پکڑ دھکڑ کر سمجھانے میں لگی ہے۔۔

    #9
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 398
    • Posts: 9093
    • Total Posts: 9491
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی

    کچھ ہماری خبر نہیں آتی

    انٹارٹیکا تو نہیں چلے گئے؟

    #10

    ہر جگہ کچھ نکمے مگر شرارتی بچے تو ہوتے ہیں جنہیں کان سے پکڑ کر گھر بھیجنا پڑتا ہے مگر کرفیو کا سماں تو ہے

    #11
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    اب یہ تو آپ مبالغہ آرائی کررہے ہیں، الطاف بھائی والے لاک ڈاؤن کا تو کوئی مقابلہ نہیں۔۔ وہ تو لندن بیٹھے ایک سیٹی مارتے تھے اور پورا کراچی ٹھپ۔۔۔۔۔

    حکومتی لاک ڈاؤن کا حال یہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر مٹر گشت کرتے پھررہے ہیں اور پولیس بیچاری انہیں پکڑ دھکڑ کر سمجھانے میں لگی ہے۔۔

    اگنوسٹک پیر بھائی …. عرض ہے میں کوئی مبالغہ آرائی سے کام نہیں لے رہا ہے… میں تو رہتا ہوں کراچی میں جو دیکھ رہا ہوں وہ بتا رہا ہوں …. کل رات ایک ایمرجنسی میں گھر سے نکلا تو یقین کریں کے ایسا سناٹا دیکھ کے خوف آنے لگا …. جہاں تک بات پکڑ دھکڑ کر سمجھانے کی ہے تو سر جی ابھی تھوڑی در پہلے …. اپنی آنکھوں سے مرغا بنتے ہووے پلس چمبا پریڈ ہوتے ہووے دیکھا لونڈے لاپاڑوں کی ….. خیر سر جی …. الطاف کی خرخت آواز پر بند ہونا اور یہ حال بہت فرق ہے دونوں میں …. جہاں رہیں … صحت مند رہیں … بہت خیال رکھیں سب لوگ اپنا ..

    #12
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4310
    • Posts: 2846
    • Total Posts: 7156
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سندھ میں آج رات سے 15 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی

    کچھ ہماری خبر نہیں آتی

    خبر تو سب ہے …. پر بس بتانا نہیں چاھتے آپ ابھی …. خوش رہیں

Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi