Thread:
سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
Home › Forums › Siasi Discussion › سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
- This topic has 12 replies, 7 voices, and was last updated 3 months ago by
Zaidi. This post has been viewed 201 times
-
AuthorPosts
-
22 Nov, 2020 at 6:06 pm #1
حسن داور
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 4284
- Posts: 2770
- Total Posts: 7054
- Join Date:
8 Nov, 2016
Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر 90 سال کی عمر میں لندن میں وفات پا گئی ہیں۔
بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں اور خاندانی ذرائع نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ نے شمیم اختر کی وفات کی اطلاع دینے کے بعد بی بی سی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ’بیگم شمیم کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے تاہم وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو حزب اختلاف جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک اتحاد کے زیر اہتمام پشاور میں جلسہ کر رہی ہیں جس میں لیگی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔
وہ بتاتی ہیں کہ وفات کے وقت اتوار کی صبح وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں تھیں۔
عطا تارڑ کا مزيد کہنا تھا کہ اس خبر کی اطلاع سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جیل میں دی گئی۔ یاد رہے کہ دونوں رہنما بدعنوانی کے الزام میں زیر حراست ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ان دونوں کی ’جیل سے مختصر رہائی کے لیے ان کے پرول کی درخواست بھی دی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، لیکن بدعنوانی کے الزامات میں پاکستانی حکام کو مطلوب ہیں۔
شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیگم شیم کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی لیکن ان کی تدفین لاہور میں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔23 Nov, 2020 at 5:38 am #4Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بہت ہی حوصلہ مند عورت تھیں اور سب سے بڑھ کر نوازشریف کی والدہ تھیں، اب والدہ نہیں رہیں تو انکی دعاوں کے بغیر نوازشریف کا سفر کیسے کٹ پاے گا یہ تو آئیندہ وقت ہی بتاے گا، بہت ہی عمدہ صحت کے ساتھ ایک لمبی عمر پای، مریم نواز ان کی پوتی، مریم کی بیٹی انکی پڑپوتی اور آگے پڑپوتی کی اولاد بھی ہے
23 Nov, 2020 at 8:42 am #5Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
میاں صاحب کی والدہ ایک حوصلہ مند خاتون تھی – ایک ایسے آدمی کی زوجہ تھیں جنہوں نے ان کے خاندان کو ایک غریب خاندان سے پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کرایا اور بھی سیاست میں حصہ لئے بغیر – اس تمام سفر میں وہ اپنے شوہر کے شانہ بہ شانہ تھیں – میاں نواز شریف کے طویل سیاسی کرئیر کے تمام عروج و زوال میں وہ ان کے ساتھ تھیں – انہوں نے لمبی عمر پائی ، الله انہیں جنت میں جگہ عطا کرے –
23 Nov, 2020 at 6:06 pm #6Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بہت ہی حوصلہ مند عورت تھیں اور سب سے بڑھ کر نوازشریف کی والدہ تھیں، اب والدہ نہیں رہیں تو انکی دعاوں کے بغیر نوازشریف کا سفر کیسے کٹ پاے گا یہ تو آئیندہ وقت ہی بتاے گا، بہت ہی عمدہ صحت کے ساتھ ایک لمبی عمر پای، مریم نواز ان کی پوتی، مریم کی بیٹی انکی پڑپوتی اور آگے پڑپوتی کی اولاد بھی ہےBeliever12 sahib
محترم بلیور صاحب
کیسے مزاج ہیں. امید ہی سب خیریت ہے
دماغ تو ہے نہیں میرے پاس لہٰذا صرف یہی کہہ سکتا ہوں کے دل جیت لیا آپ نے . بہت عمدہ
23 Nov, 2020 at 6:55 pm #7Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
محترم نواز شریف صاحب کی محترم مرحومہ والدہ کے انتقال کے حوالے سے انکے اکثر مخالفین اور انکے اکثر حمایتی کرداروں نے جو رویہ اپنایا وہ بہت ہی تکلیف دہ ہے اور ہماری اس پستی کی جانب اشارہ کرتی ہے جو نہ ہماری تہذیب، ہمارے اقدار ، ثقافت اور مذہبی تعلیمات میں قبول ہے
ایک والدہ کے جن کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا ان کی رحلت پر جو سیاسی ہلڑ بازی ہوئی دونوں جانب سے اگر وہ نہ ہوتی تو شاید اچھا ہوتا
23 Nov, 2020 at 6:58 pm #8Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
اللہ تعالیٰ بخشش فرمائے اور درجات بلند کرے۔آمین
یہ محترم خاتون میری دادی کی عمر کی تھیں اور ایک قطعا” غیر سیاسی خاتون ہونے کے ناطے امید تھی کہ ہر طبقہ فکر سے ان کی وفات پر دکھ کا اظہار ہی کیاجائے گا لیکن میرے تمام اصول اور اقدار اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب سوشل میڈیا پر عمران خان کے تربیت یافتہ کلٹ کو ان کی موت پر شادیانے بجاتے اور طعنے مارتے دیکھا۔ خیر یہ میری اپنی غلطی تھی کہ میں اس نجاست سے کسی قسم کی پاکیزگی کی توقع کررہا تھا جس نے جنم ہی نجاست میں لیا اور جس کی پرورش بھی نجاست میں ہی ہوئی ہے۔
تمام سٹیک ہولڈرز و تمام طبقہائے فکر اگر آج پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر متفق ہوجائیں تب بھی یہ غلیظ نسل اگلے بیس تیس سال تک سوشل میڈیا پر موجود رہے گی جن کے دل میں بینٹلے کار لینے کے ارمان مچلتے رہتے ہیں۔
23 Nov, 2020 at 6:59 pm #9Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
مریم نواز ان کی پوتی، مریم کی بیٹی انکی پڑپوتی اور آگے پڑپوتی کی اولاد بھی ہےکبھی کبھی مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر آپ ہمارے درمیان موجود نہ ہوتے تو ہمیں اتنی گراں قدر معلومات کون فراہم کرتا؟؟
23 Nov, 2020 at 7:08 pm #10Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
مرحوم بھٹو نے عوامی سیاست کے نام پر اپنے جلسوں میں کبھی کبھار مخالفین کے حوالے سے کچھ جملہ کسے . محترم نواز شریف صاحب نے اپنے سیاسی مخالفین کے حوالے سے اس پستی کے معیار کو کچھ اور بلند کیا اور جملہ بازی میں ، الزام تراشی میں ذاتیات کی حدود پار کیں لیکن یہ رویہ ہر خاص و عام نے نہیں اپنایا . محترم عمران خان صاحب نے جہاں اپنے مخالفین کے حوالے سے گفتگو اور رویہ کو حد درجہ گرا دیا وہاں اس دور میں انکے اور انکے مخالفین کے حماتیوں نے سیاسی مخالفین رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سیاسی حمایت کرنے والے خاص و عام کو بھی نہیں بخشا
ہم شروع ہوے سیاسی مخالف رہنماؤں پراکا دکا زبانی حملوں سے اور اب ہم اس جگہہ پہنچ چکے ہیں جہاں مخالف سیاسی رہنماؤں کی مخالفت میں کوئی حد باقی نہیں رہی ، نہ ہی انکے خاندان کے حوالے سے اور نہ انکے حمایتیوں کے حوالے سے
جس زبان ، جن خیالات اور جن خواھشات کا اظہار کھلے عام ہوتا ہے اس پر شرم کا اظہار کرنا بھی مشکل ہے میرے لئے
23 Nov, 2020 at 10:46 pm #11Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
اپوزیشن پہلےایک جنازہ بھگتا لے۔ پشاور کا جلسہ مریم کی دادی لے گیا اگلا جلسہ زرداری پر بھاری نہ پڑ جاے کہیں۔ https://t.co/oQXo3Onhm9
— Raaz (@A_Raazzaa) November 23, 2020
23 Nov, 2020 at 10:59 pm #12Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
نواز شریف کی اماں حضور نے جیسی تربیت بیٹوں کی کی تھی اسکا انجام دیکھ کر گئی ہیں۔
والد بھی اس وقت فوت ہوے جب یہ معزول ہو چکا تھا۔ برے نتیجے دیکھ کر گئے ہیں۔
یہ بھی خدا کی نشانی ہے اگر کوئی سمجھے تو۔
— Raaz (@A_Raazzaa) November 23, 2020
ویسے بھی کوئی اچانک تو وفات نہی ہوئی۔ بہت دنوں سے اسکی امید ہو رہی تھی کہ کسی بھی وقت موت واقع ہو سکتی ہے۔ مریم کو بارہ گھنٹے پہلے ہی پتہ ہو گا کہ آخری وقت چل رہا ہے۔ لیکن انتہائی جاہل اور ضدی خود غرض عورت ہے۔ جھوٹی انتہا کی ہے۔
پھر بھی کچھ لوگ ان فراڈیوں سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں— Raaz (@A_Raazzaa) November 22, 2020
اگر شریفوں کی والدہ پاکستان میں فوت ہوتی تو پٹواریوں نے کہنا تھا کہ اچانک ایک اور موت ہو گئی اس کے پیچھے کون ہے۔
— Raaz (@A_Raazzaa) November 22, 2020
اچھا ؟؟؟
سارا ٹبر مفرور ہے پھر تو۔— Raaz (@A_Raazzaa) November 22, 2020
لاش تو گھر پڑی ہے۔
مریم کی دادی فوت ہو گئی اور یہ جلسے کرتی پھر رہی ہے۔
دادی کا علاج بھی کروایا یا نہی۔ کوئی پتہ نہی— Raaz (@A_Raazzaa) November 22, 2020
-
This reply was modified 3 months ago by
Atif Qazi.
24 Nov, 2020 at 2:37 am #13Zaidi
ParticipantOffline- Advanced
- Threads: 16
- Posts: 772
- Total Posts: 788
- Join Date:
30 May, 2020 - Location: دل کی بستی
Re: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات
کس سگ زمانہ کے ٹوئیٹر قوٹ کررہے ہیں عاطف صاحب ۔ یہ ان غلاظتوں کی ابتدا ہے جس سے آج سارا پاکستان سڑ رھا ہے ۔ ان جیسوں پھوجی کھراوڑوں کی بدولت ہی آج پی ٹی آئ کا ایک پورا گالی برگیڈ ہر تنقید کرنے والے کی ماں بہن ایک کرکے ایک دوسرے کو داد دیتے ہیں ۔ یہ پھپھوندی عدیل کی لگائ ہوئ ہے ۔ بلکہ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ اس وقت بھی ایک گالی جماعت بڑی تندھی سے اسی فورم پر غلاظت پھیلا رہی ہوگی ۔
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.