Home Forums Siasi Discussion سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4323
    • Posts: 2853
    • Total Posts: 7176
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ برطانوی حکام نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزے کی توسیع سے معذرت کرلی ہے۔
    ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے تصدیق کرتے ہوئے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق اہم بیان میں کہا کہ ‘برطانوی محکمہ داخلہ نے قائد نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے معذرت کی ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ ‘برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘نوازشریف کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبیونل میں اپیل دائر کردی ہے اور اس اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیر مؤثر رہے گا۔
    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ‘اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹیلی فون پر نوازشریف سے رابطہ کیا اور ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت کی، نوازشریف نے انہیں ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔
    بیان میں کہا گیا کہ ‘نوازشریف نے بتایا کہ ان کے وکلا نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے اور اپیل میں طبی وجوہات اور علاج کی بنا پر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
    مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ‘شہبازشریف نے نوازشریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں، قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اورمقدم ہے۔
    صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نواز شریف کو بتایا کہ ‘پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی ‘جیو نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو ختم ہوچکا ہے اور انہوں نے درخواست نہیں دی، وہ اب پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، صرف سفارت خانہ ان کو پاکستان آنے کے لیے این او سی جاری کر سکتے ہیں۔
    یاد رہے کہ اکتوبر 2019 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی اور وہ علاج کے لیے برطانیہ چلے گئے تھے۔
    نواز شریف عدالتوں سے طبی بنیاد پر ضمانت کے بعد 19 نومبر 2019 سے علاج کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔
    پی ٹی آئی حکومت نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کی غرض سے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
    اسے قبل 21 اکتوبر کو نیب کی تحویل میں چوہدری شوگر ملز کیس کی تفتیش کا سامنا کرنے والے نواز شریف کو صحت کی تشویش ناک صورت حال کے باعث لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ ان کی خون کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں اور ان کے پلیٹلیٹس مسلسل کم ہورہے ہیں۔
    سابق وزیر اعظم کے چیک اپ کے لیے ہسپتال میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کی سربراہی ڈاکٹر محمود ایاز تھے بعدازاں اس بورڈ میں مزید ڈاکٹروں اور ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو بھی شامل کرلیا گیا تھا۔
    میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں خلیات بنانے کے نظام خراب ہونے کا مرض لاحق ہے تاہم ڈاکٹر طاہر شمسی نے مزید تفصیلات فرہم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے، ان کی بیماری کا نام ایکیوٹ امیون تھرمبو سائیٹوپینیا (آئی ٹی پی) ہے جو قابلِ علاج ہے۔
    دوسری جانب ان کے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 24 اکتوبر 2019 کو العزیزیہ ریفرنس میں ان کی طبی بنیادوں پر ان کی سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ جبکہ چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔
    لاہور ہائی کورٹ میں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک ہے جبکہ نیب نے بھی علاج کی صورت میں بیرونِ ملک روانگی سے متعلق مثبت رد عمل ظاہر کیا تھا جس پر عدالت نے ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانت مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی 26 اکتوبر 2019 کو العزیزیہ ریفرنس میں 3 روز کی ضمانت منظور کرلی تھی جس کی 29 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں ان کی سزا کو 8 ہفتوں کے لیے معطل کردیا گیا تھا جبکہ مزید مہلت کے لیے حکومت پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    بعدازاں 5 نومبر کو صحت بہتر ہونے کے بعد نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور وہ 6 نومبر کو اپنی رہائش گاہ جاتی امرا روانہ ہوئے جہاں انہیں گھر میں قائم آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔
    صحت کے حوالے سے ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت میں بہتری ہے تاہم پلیٹلیٹس میں بار بار کمی کے دیگر اسباب جاننے کے لیے جینٹیک ٹیسٹ ضروری ہیں جو پاکستان میں ممکن نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔
    عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد سابق وزیراعظم کا نام سفری پابندی کی فہرست ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ درپیش تھا جس کے لیے شہباز شریف نے 8 نومبر کو وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جس نے نیب کی رضامندی طلب کی تھی۔
    بعدازاں 11 نومبر کو وزارت داخلہ کے پاس تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور اسی دن نوٹس جاری کیا گیا، 12 تاریخ کو کابینہ کو بریفنگ دی اور انہیں ساری تفصیلات سے آگاہ کیا۔
    جس کے بعد حکومت نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کیا جس کے تحت روانگی سے قبل انہیں 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کروانے تھے۔
    تاہم حکومت کی جانب سے عائد کی گئی شرط پر بیرونِ ملک سفر کی پیش کش کو قائد مسلم لیگ (ن) نے مسترد کردیا تھا۔
    اسی دوران شہباز شریف نے 14 نومبر کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔
    درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سےنواز شریف کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے شرائط رکھی جا رہی ہیں، عدالت وفاقی حکومت کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
    بعدازاں اگلے ہی سماعت میں عدالت نے شہباز شریف سے سابق وزیراعظم کی واپسی سے متعلق تحریری حلف نامہ طلب کیا اور اس کی بنیاد پر نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
    عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ علاج کے لیے مزید وقت درکا ہوا تو درخواست گزار عدالت سے دوبارہ رجوع کرسکتا ہے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع دی جاسکتی ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1165690/

    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4323
    • Posts: 2853
    • Total Posts: 7176
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    #3
    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 26
    • Posts: 1211
    • Total Posts: 1237
    • Join Date:
      9 Dec, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    نوازشریف کے ٹیسٹ میں پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کم آئے، عطاتارڑ

    :lol: :hilar: :bigsmile:

    #4
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4323
    • Posts: 2853
    • Total Posts: 7176
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    #5
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 54
    • Posts: 1087
    • Total Posts: 1141
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    سابق وزیر عظم میں تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو برطانیہ سے ویزے میں توسیع کی درخواست ہی نہیں کرتا …. اپنے ملک سے پیار ہوتا تو یہاں پہ جیل کاٹ لیتا…

    #6
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5561
    • Total Posts: 5561
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    سابق وزیر عظم میں تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تو برطانیہ سے ویزے میں توسیع کی درخواست ہی نہیں کرتا …. اپنے ملک سے پیار ہوتا تو یہاں پہ جیل کاٹ لیتا…

    نواز شریف کا لند ن رھنا بہت ضروری ہے تا کہ ۔۔۔۔۔ عمران خان  کی ۔۔۔۔۔ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا والی ۔۔۔۔۔ مہم ۔۔۔۔ کا جنازہ نکلتا رھے ۔۔۔۔۔

    ویزہ درخواست کی کوئی اھمیت نہیں  درخواستیں اپیلیں فارم ہوتے رھتے ہیں ۔۔۔۔

    لیکن نوازشریف بد ستور لند ن محل میں مقیم رھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ نوازشریف تین بار وزیراعطم پا کستان ہے ۔۔۔۔۔ برطا نیہ میں اتنا دم نہیں کہ ۔۔۔۔۔ نواز شریف کو ۔۔۔۔ ڈی پورٹ کرسکے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #7
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 54
    • Posts: 1087
    • Total Posts: 1141
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    جانی آپ شائد بھول رہے ہو نواز اور شہباز یہ شعر بہت پڑھتے تھے

    اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
    جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

    تو اب برطانیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے پھر اب وہاں کے رزق پہ لات مارو اور اپنے گھر آؤ .. اپنا گھر جیسا بھی ہوتا ہے پراے گھر سے جو قوم کی دولت لوٹ کر بنایا گیا اس سے بہت بہتر ہے .. جیسا کہ اقبال نے فرمایا
    اُٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں
    سفالِ ہند سے مِینا و جام پیدا کر

    #8
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5561
    • Total Posts: 5561
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    جانی آپ شائد بھول رہے ہو نواز اور شہباز یہ شعر بہت پڑھتے تھے

    اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

    تو اب برطانیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے پھر اب وہاں کے رزق پہ لات مارو اور اپنے گھر آؤ .. اپنا گھر جیسا بھی ہوتا ہے پراے گھر سے جو قوم کی دولت لوٹ کر بنایا گیا اس سے بہت بہتر ہے .. جیسا کہ اقبال نے فرمایا اُٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں سفالِ ہند سے مِینا و جام پیدا کر

    لند ن ایون فیلڈ محل ۔۔۔۔ ہی نوازشریف اور اس کے بچوں کا اصل گھر ہے ۔۔۔۔۔۔

    وہ جب چا ھیں جتنا لند ن محل میں رھیں گے ۔۔

    ویزے کی درخواست کا مسترد ہوجا نا کوئی بڑی با ت نہیں ہے ۔۔۔۔ ابھی درخواست مسترد ہوئی ۔۔۔۔ جلد ہی قبول بھی ہو جائے گی ۔۔۔

    یہ روٹین چیزیں  ہیں ۔۔۔ ان کی کوئی اھمیت نہیں ہے ۔۔۔۔۔

    اھمیت اس بات کی ہے کہ ۔۔۔۔  برطا نیہ کی اتنی اوقات نہیں ہے کہ پا کستان کے تین مرتبہ وزیراعظم نوازشریف کو ڈی پورٹ کرسکے ۔۔۔

    اس لیئے نوازشریف بد ستور لند ن میں مقیم رھیں گے اور جب تک چاھیں گے  اپنے بچوں اپنے خاندان کے ساتھ  اپنے محل میں انجوائے کرتے رھیں گے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    علامہ ا قبال کے پرواز و روزق شعر کی روشنی میں

    نواز شریف کی پرواز میں رزق بالکل حا ئل نہیں ہورھا ہے کیونکہ نوازشریف کا رزق کھربوں ڈالرز پہلے نوازشریف کے بنکوں میں موجود ہے ۔۔۔۔۔۔

    الٹا نوازشریف کی سیا سی پرواز نے  ۔۔۔۔ عمران خان ۔۔۔ کی ۔۔۔ تبد یلی ۔۔۔۔۔ کرپشن مکا ؤ   مہم  ۔۔۔۔ کسی کو نہیں چھوڑوں گا ۔۔۔۔ مہم ۔۔۔۔۔۔۔ کا جنا زہ نکال دیا ہے ۔۔۔

    نوازشریف کی پرواز یہ ہے کہ ۔۔۔۔ جعلی تبد یلی کا جنازہ نکا لے ۔۔۔ فوج کو لما ڈالے ۔۔۔۔ ایسٹبلشمنٹ کو ٹکے سیر رکھے ۔۔۔۔۔

    اور نوازشریف کی پراوز بہترین اڑان میں ہے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مغرب یا خانہ فرنگ ۔۔۔۔۔ اب مسلما نوں کی ا یکسیس میں آ چکا ہے ۔۔۔۔

    فرنگ اب مسلما نوں کا دوسرا گھر بن چکا ہے ۔۔۔۔۔

    سو سال بعد جب گورے دنیا سے ختم ہو جا ئین گے ۔۔۔۔ پورے مغرب پورے فرنگ پر ۔۔۔ مسلما نوں کی ہی حکومت ہوگی ۔۔۔۔

    فرنگ اب مسلما نوں کا ہی علاقہ اور وطن ہے ۔۔۔۔۔۔ نوازشر یف کو فرنگ سے واپس آنے کی قطعاً ضرورت نہیں ۔۔۔

    فرنگ ہی ھماری اگلی نسلوں  کا وطن ہے ۔۔۔۔ مغرب کے آدھے گورے آبادی ختم ہوچکی ہے ۔۔۔ سو سال میں بقیہ گوری آبادی بھی ختم ہو جائے گی

    پھر اس کے بعد ۔۔۔۔ پورے مغرب امریکہ کینیڈا ۔۔ عرب و عجم ۔۔۔ پر مسلما نوں کی ہی حکومت ہوگی ۔۔۔

    اور مسلما ن ہی پوری دنیا پر راج کرین گے ۔۔۔ اور انجوائے کریں گے ۔۔۔۔

    اب فرنگ ھمارا ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔

    • This reply was modified 1 month, 1 week ago by Guilty.
    #9
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 54
    • Posts: 1087
    • Total Posts: 1141
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    بھائی آپ پہلے بندے ہو جو اپنے ملک اور قوم کو چھوڑ کر فرنگیوں کے دیس میں قومی دولت سے لوٹے ہوے محل کو اصل گھر کہ رہے ہو …. یہ سوچ تو فوجی سوچ ہے ….. نواز شریف کا اصلی گھر اس کا اپنا وطن ہے …… جہاں اس کے آباؤ اجداد دفن ہیں … نواز شریف اور اس کے بچے کبی فرنگی نہیں بن سکتے …. اس لئے غیروں کے آگے منتے ترلے کرنے سے بہتر ہے یہاں آ کر عمران خان کا مقابلہ کرے اور جیل کاٹے تا کہ عمران خان کو پتا چلے اس کا حریف کوئی بگوڑھا نہیں ہے …. یہ چیز اس کے لئے بہت اچھی ہے … نواز شریف کا رزق کم نہیں ہوا لیکن جس طرح جھوٹ بول کر بیماری کا بہانہ بنا کر اس نے ملک سے فرار حاصل کیا ہے اور اب واپس نہیں آ رہا اس سے یہی پتا چلتا ہے کہ یہ بندھ قابل اعتماد نہیں ہے …. جھوٹ اور فراڈ کر کے کسی بھی طرح اپنی جان چرا سکتا ہے
    #10
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5561
    • Total Posts: 5561
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    بھائی آپ پہلے بندے ہو جو اپنے ملک اور قوم کو چھوڑ کر فرنگیوں کے دیس میں قومی دولت سے لوٹے ہوے محل کو اصل گھر کہ رہے ہو …. یہ سوچ تو فوجی سوچ ہے ….. نواز شریف کا اصلی گھر اس کا اپنا وطن ہے …… جہاں اس کے آباؤ اجداد دفن ہیں … نواز شریف اور اس کے بچے کبی فرنگی نہیں بن سکتے …. اس لئے غیروں کے آگے منتے ترلے کرنے سے بہتر ہے یہاں آ کر عمران خان کا مقابلہ کرے اور جیل کاٹے تا کہ عمران خان کو پتا چلے اس کا حریف کوئی بگوڑھا نہیں ہے …. یہ چیز اس کے لئے بہت اچھی ہے … نواز شریف کا رزق کم نہیں ہوا لیکن جس طرح جھوٹ بول کر بیماری کا بہانہ بنا کر اس نے ملک سے فرار حاصل کیا ہے اور اب واپس نہیں آ رہا اس سے یہی پتا چلتا ہے کہ یہ بندھ قابل اعتماد نہیں ہے …. جھوٹ اور فراڈ کر کے کسی بھی طرح اپنی جان چرا سکتا ہے

    بھا ئی جان ۔۔۔ خوا ب سے با ھر نکل آئیں ۔۔۔۔ لند ن امریکہ ۔۔۔۔ مغرب ۔۔۔۔ کب کا پا کستا نیوں کا دوسرا گھر بن چکے ہیں ۔۔۔۔

    پا کستان اب اصلی گھر نہیں ہے ۔۔۔۔ اب ۔۔۔۔ یورپ امریکہ ۔۔۔ مغرب ۔۔۔۔ ہی ھماری نسلوں کا اصل گھر ہوگا ۔۔۔۔۔۔

    گورے غیر لوگ نہیں ہیں ۔۔۔ گورے اور دیسی ۔۔۔۔ اب ایک ہی سٹریٹ ایک ہی  پڑوس میں رھتے ہیں ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عمران خان کی اتنی اوقات نہیں کہ نوازشریف عمران خان سے مقا بلہ کرنے پا کستان آئے جیل کاٹے ۔۔۔۔۔

    نوازشریف نے مشرف کے زمانے میں جیل نہیں کاٹی ۔۔۔ عمران خان کیا چیز ہے ۔۔۔۔۔

    نوازشریف با ھر لندن میں بیٹھ کر  ۔۔۔۔ ریا ست مد ینہ کی ۔۔۔ جیل ۔۔۔ عدا لت ۔۔۔۔ فیصلوں ۔۔۔ کو ۔۔۔ زلیل کرتا رھے گا ۔۔۔۔ یہ بہترین مقا بلہ ہے ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نوازشریف کو فرا ر ہونے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ نوازشریف  اپنے لند ن محل جب چاھے جا سکتا ہے آ سکتا ہے ۔۔۔

    نوازشریف اگلے الیکشن تک واپس نہیں آئے گا ۔۔۔۔ اور با ھر لند ن بیٹھ کر ۔۔۔۔ اسی طرح ۔۔۔ عمران خان کی ۔۔۔ کرپشن مکا ؤ ۔۔۔ مہم ۔۔۔ کا جنازہ نکا لتا رھے گا۔۔۔۔

    نواز شریف کا لند ن مقیم رھنا ۔۔۔۔۔ تبد یلی ۔۔۔۔ ریاست مد ینہ ۔۔۔۔ پڑھے لکھوں ۔۔۔۔۔ کے سینے پر مونگ دل رھا ہے ۔۔۔۔۔ نوازشر یف لندن قیا م  جاری رکھے گا

    اس میں ھمیں بہت مزہ آرھا ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #11
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 685
    • Posts: 12509
    • Total Posts: 13194
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    لند ن ایون فیلڈ محل ۔۔۔۔ ہی نوازشریف اور اس کے بچوں کا اصل گھر ہے ۔۔۔۔۔۔ وہ جب چا ھیں جتنا لند ن محل میں رھیں گے ۔۔ ویزے کی درخواست کا مسترد ہوجا نا کوئی بڑی با ت نہیں ہے ۔۔۔۔ ابھی درخواست مسترد ہوئی ۔۔۔۔ جلد ہی قبول بھی ہو جائے گی ۔۔۔ یہ روٹین چیزیں ہیں ۔۔۔ ان کی کوئی اھمیت نہیں ہے ۔۔۔۔۔ اھمیت اس بات کی ہے کہ ۔۔۔۔ برطا نیہ کی اتنی اوقات نہیں ہے کہ پا کستان کے تین مرتبہ وزیراعظم نوازشریف کو ڈی پورٹ کرسکے ۔۔۔ اس لیئے نوازشریف بد ستور لند ن میں مقیم رھیں گے اور جب تک چاھیں گے اپنے بچوں اپنے خاندان کے ساتھ اپنے محل میں انجوائے کرتے رھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علامہ ا قبال کے پرواز و روزق شعر کی روشنی میں نواز شریف کی پرواز میں رزق بالکل حا ئل نہیں ہورھا ہے کیونکہ نوازشریف کا رزق کھربوں ڈالرز پہلے نوازشریف کے بنکوں میں موجود ہے ۔۔۔۔۔۔ الٹا نوازشریف کی سیا سی پرواز نے ۔۔۔۔ عمران خان ۔۔۔ کی ۔۔۔ تبد یلی ۔۔۔۔۔ کرپشن مکا ؤ مہم ۔۔۔۔ کسی کو نہیں چھوڑوں گا ۔۔۔۔ مہم ۔۔۔۔۔۔۔ کا جنا زہ نکال دیا ہے ۔۔۔ نوازشریف کی پرواز یہ ہے کہ ۔۔۔۔ جعلی تبد یلی کا جنازہ نکا لے ۔۔۔ فوج کو لما ڈالے ۔۔۔۔ ایسٹبلشمنٹ کو ٹکے سیر رکھے ۔۔۔۔۔ اور نوازشریف کی پراوز بہترین اڑان میں ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مغرب یا خانہ فرنگ ۔۔۔۔۔ اب مسلما نوں کی ا یکسیس میں آ چکا ہے ۔۔۔۔ فرنگ اب مسلما نوں کا دوسرا گھر بن چکا ہے ۔۔۔۔۔ سو سال بعد جب گورے دنیا سے ختم ہو جا ئین گے ۔۔۔۔ پورے مغرب پورے فرنگ پر ۔۔۔ مسلما نوں کی ہی حکومت ہوگی ۔۔۔۔ فرنگ اب مسلما نوں کا ہی علاقہ اور وطن ہے ۔۔۔۔۔۔ نوازشر یف کو فرنگ سے واپس آنے کی قطعاً ضرورت نہیں ۔۔۔ فرنگ ہی ھماری اگلی نسلوں کا وطن ہے ۔۔۔۔ مغرب کے آدھے گورے آبادی ختم ہوچکی ہے ۔۔۔ سو سال میں بقیہ گوری آبادی بھی ختم ہو جائے گی پھر اس کے بعد ۔۔۔۔ پورے مغرب امریکہ کینیڈا ۔۔ عرب و عجم ۔۔۔ پر مسلما نوں کی ہی حکومت ہوگی ۔۔۔ اور مسلما ن ہی پوری دنیا پر راج کرین گے ۔۔۔ اور انجوائے کریں گے ۔۔۔۔ اب فرنگ ھمارا ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

    گلٹی بھائی ۔۔

    میں ایک سال بعد آیا ہوں اس بندے کی سوئی ابھی تک اڑی ہوئی ہے ۔۔مغرب امریکہ کینڈا اب ہمارا ہے  کا اندازہ اس بات سے لگا لیں میری چند جاننے والی ہیں ان کو جب کبھی ضروت پڑتی ہے تو مجھے کال کرتی ہیں اور جب میں نے کہیں  جانا ہوتا ہےتو وہ میرے ساتھ جاتی ہیں تاکہ ڈرائیونگ کرتے وقت مجھے گھبراہٹ نہ ہو

    :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    • This reply was modified 1 month, 1 week ago by SaleemRaza.
    #12
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5561
    • Total Posts: 5561
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    گلٹی بھائی ۔۔ میں ایک سال بعد آیا ہوں اس بندے کی سوئی ابھی تک اڑی ہوئی ہے ۔۔مغرب امریکہ کینڈا اب ہمارا ہے کا اندازہ اس بات سے لگا لیں میری چند جاننے والی ہیں ان کو جب کبھی ضروت پڑتی ہے تو مجھے کال کرتی ہیں اور جب میں نے کہیں جانا ہوتا ہےتو وہ میرے ساتھ جاتی ہیں تاکہ ڈرائیونگ کرتے وقت مجھے گھبراہٹ نہ ہو :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    سلیم رضا ۔۔۔۔۔

    یہ بے چارہ ۔۔۔۔ ملحد قبیلے سے ہے ۔۔۔۔۔ اس بے چارے کی پرابلم یہ ہے کہ ۔۔۔۔ یہ امریکہ یورپ مغرب کو ابھی تک ۔۔۔ گوروں کا علا قہ سمجھے بیٹھا ہے  ۔۔

    یہ ابھی تک ورلڈ وار ٹو کی  گوروں کی د نیا میں زندہ ہے ۔۔۔۔  اس لیئے اس کی سوئی ا ٹکی رھتی ہے ۔۔۔۔۔۔

    اس شد ائی کو پتہ نہیں ۔۔۔۔ امریکہ مغرب  ۔۔۔۔ کب کا ا میگرینٹس نے فتح کرلیا ہے ۔۔۔۔۔ اور۔۔۔ اب ھم ہی امریکہ مغرب کے شہری اور ما لک ہیں ۔۔۔۔

    ۔ اس کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ۔۔۔ کتنے ڈالر ۔۔۔۔ اور کتنی  گوریاں ۔۔۔۔۔ د یسی  جوانوں ۔۔۔۔ کی رینج میں آچکی ہیں ۔۔۔

    ۔ ۔۔۔

    ۔

    • This reply was modified 1 month, 1 week ago by Guilty.
    #13
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 54
    • Posts: 1087
    • Total Posts: 1141
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    بہت اچھا یار شاباش … ایک بندا اپنا ملک / گھر برباد کر کے یورپ میں چھپا ہوا ہے تو بجاے شرمندہ ہونے کے آگے سے یہ کہنا شروع کر دو لندن امریکا پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے .. اب تو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی .. گوروں نے بھی کہا ہے کہ ہمارے ملک سے نکلو پر پھر بے شرم بن کر ڈاکٹر سے جعلی میڈیکل رپورٹ بنا کر وہاں رہنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے .. نواز شریف شرم مگر تم کو نہیں آتی

    #14
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 753
    • Posts: 9029
    • Total Posts: 9782
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    ویسے بات میں دم ہے اس کی

    یہ جعلی رپورٹ پاکستان والی ہے یا یو کے والی ؟

    بہت اچھا یار شاباش … ایک بندا اپنا ملک / گھر برباد کر کے یورپ میں چھپا ہوا ہے تو بجاے شرمندہ ہونے کے آگے سے یہ کہنا شروع کر دو لندن امریکا پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے .. اب تو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی .. گوروں نے بھی کہا ہے کہ ہمارے ملک سے نکلو پر پھر بے شرم بن کر ڈاکٹر سے جعلی میڈیکل رپورٹ بنا کر وہاں رہنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے .. نواز شریف شرم مگر تم کو نہیں آتی

    #15
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5561
    • Total Posts: 5561
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    بہت اچھا یار شاباش … ایک بندا اپنا ملک / گھر برباد کر کے یورپ میں چھپا ہوا ہے تو بجاے شرمندہ ہونے کے آگے سے یہ کہنا شروع کر دو لندن امریکا پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے .. اب تو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی .. گوروں نے بھی کہا ہے کہ ہمارے ملک سے نکلو پر پھر بے شرم بن کر ڈاکٹر سے جعلی میڈیکل رپورٹ بنا کر وہاں رہنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے .. نواز شریف شرم مگر تم کو نہیں آتی

    او بھا ئی میرے  نوازشریف کے بیٹے ۔۔۔۔ برطا نوی شہری ہیں ۔۔۔ شریف فیملی کا لند ن میں لیگل کھربوں ڈالر کا کاروبار ہے ۔۔۔ فلیٹ ہیں پراپرٹیاں ہیں انسویسٹمنٹ ہے ۔۔۔۔۔۔

    اور وہ دن بھی دور نہیں جب شہزادی مریم نواز کا بیٹا ۔۔۔۔۔ بر طا نیہ کا الیکشن لڑ کر ۔۔۔ بر طا نوی وزیر بن جائے گا ۔۔۔۔۔

    نوازشریف فیملی میں بہت گٹس ہیں یہ لوگ بھارت  بر طانیہ امریکہ سعود یہ ۔۔۔۔ تما م ملکوں میں اپنا اثر رسوخ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔

    ویزہ درخواست مستردگی ۔۔۔۔ روٹین کے انتظامی امور ہیں ۔۔۔۔ با لکل معشوق کی  جعلی نخروں کی طرح ۔۔۔۔ ورنہ ۔۔۔ بر طا نیہ  گوروں میں اتنی ھمت نہیں کہ وہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کرسکے ۔۔۔۔

    میڈ یکل رپورٹس ۔۔۔ریاست مد ینہ کی تیار کی ہوئی  ہیں ۔۔۔۔ اور با لکل سچی پا ک صاف ہیں ۔۔۔۔ عمران خان نے میڈ یکل رپورٹس کو ویر فائی کیا ہوا ہے ۔۔

    لند ن میں نوازشریف کے بچے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کھربوں ڈالر کا لیگل کاروبار ہے ۔۔۔۔ پراپرٹی ہے ۔۔۔۔۔ محل ہے ۔۔۔۔  لند ن سے ا تنی مضبوط با ئنڈ نگ نوازشریف کی ۔۔۔۔

    نوازشریف لند ن میں ہی مقیم رھے گا ۔۔۔۔۔ گوروں کی ھمت نہیں کہ ڈی پورٹ کرسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #16
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 54
    • Posts: 1087
    • Total Posts: 1141
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    الله کے  بندے آپ کو یہ بات سمجھ نہیں لگ رہی کہ شریف ملک سے ڈرامہ کر کے باگا ہوا ہے بیماری بہانہ کر کے ….. اب اس کے بیٹے لندن میں ریڑھی لگاتے ہیں ، چپڑاسی ہیں یا پھر ان کا کھربو ن کا کاروبار ہے …. نواز شریف کے اس عمل کی وجہ سے سب مشکوک ہو گیا ہے … نواز کو چاہے پاکستان عدالت اور قانون کا احترام کرتے ہوے ہیں پہلے اپنے سب معاملات کلیر کرے پھر چاہے لندن میں بیٹوں کے  رہے یا پھر سری لنکا میں رانا ٹنگا کے پاس … ابی وہ پاکستانی قانون میں پگوڑھا ہے … اس کو چاہے اب مزید ڈرامہ کرنے سے تھوڑا گریز کرے …  اور تھوڑی شرم کر لے 

    #17
    Guilty
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5561
    • Total Posts: 5561
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد

    بھولے با دشا ہ ۔۔۔۔۔۔ ھمیں بات بہت اچھی طرح سمجھ ہے ۔ غریب ملکوں میں اپوزیشن پر جھوٹے منٹ گھڑت الزامات مقدمات سزائیں ۔۔۔۔۔  ا صلی نہیں ہوتے ۔۔ ۔۔۔

    ھمیں بہت اچھی طرح سمجھ ہے ۔۔۔۔ غریب ملکوں کی حکومتیں مخا لفین پر جھوٹے مقد مات سے پوائینٹ سکورنگ کرتی ہیں

    اور ۔۔۔ اپوزیشن ۔۔۔۔ حکومتوں کے جھوٹے مقد ما ت کو جوتی کی نو ک پر رکھ کر ۔۔۔۔پوا ئینٹ سکورنگ کرتی ہیں ۔۔۔۔

    جب حکومتیں بدل جاتی ہیں الیکشن ہوجاتے ہیں پھر نئی حکومت نئی اپوزیشن پر نئے جھوٹے مقد مات قائم کردیتی ہے ۔۔۔۔

    یہ سیا ست کی روٹین ہوتی ہے ۔۔۔۔۔کبھی ایک سیا ستدان مقد مات کے نیچے ہوتا ہے اور اگلے الیکشن کے بعد دوسرا سیاستدان مقد مات کے نیچے ہوتا ہے ۔۔۔۔

    بالکل ایسے ہی ۔۔۔۔۔ جیسے دو میاں بیوی ۔۔۔۔ رات بھر ایک دوسرے کے اوپر نیچے ہوتے رھتے ہیں ۔۔۔۔

    اپوزیشن مقد مات سزاؤں کی اس سے زیا دہ ا ھمیت نہیں ہوتی ۔۔۔ یہ روٹین کی قلا بازیاں ہوتی ہیں ۔۔۔۔ آپ ان سیا سی قلابا زیوں سزاؤں ۔۔۔ کو دل پر نہ لیں ۔۔۔

    پہلے مشرف بھی لوگوں پر مقد مے کرتا اب مشرف خود مقد موں سے بھا گا ہوا ہے ۔۔۔۔ آج نوازشریف پر مقد مے ہیں اگلے الیکشن کے بعد عمران خان ۔۔۔ پر مقد مے ہونگے ۔۔۔

    چندا ۔۔۔۔ سیا سی مقدمات  ۔۔۔ میا ں بیوی ۔۔۔۔ کی طرح ۔۔۔ ایک دوسرے کے ا وپر نیچے چڑھتے اترتے  رھتے ہیں    ۔۔۔ یہ سیا سی روٹین ہوتی ہے ۔۔۔۔یہ سچی مچی  قا نون ِ تعزیرات پا کستا ن نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔

    اس لیئے نوازشریف پر کسی عدالت کسی سزا کا احترام کرنا ۔۔۔۔ لازم نہیں ہے ۔۔۔۔۔ نوازشریف ان جعلی مخا لف ھتکنڈوں کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہے ۔۔۔۔۔

    اور ۔۔۔ نواز شریف لند ن مقیم رہ کر ۔۔۔۔۔ تبد یلی ۔۔۔۔ کرپشن انقلاب  کے ۔۔۔۔ جعلی دعوؤں ۔۔۔۔ پر پا نی پھیرتا رھتا ہے ۔۔۔۔ جو زبردست ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 month, 1 week ago by Guilty.
Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi