- This topic has 42 replies, 8 voices, and was last updated 2 years, 4 months ago by
BlackSheep. This post has been viewed 2014 times
-
AuthorPosts
-
20 Jan, 2021 at 3:47 am #1
پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔
ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔
ویڈیو میں ریما خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں آج (19 جنوری کو) کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوارہی ہوں اور میں ٹھیک محسوس کررہی ہوں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ریما خان کی اس پوسٹ پر اداکار عمران عباس کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔
عمران عباس نے لکھا کہ آپ کئی طریقوں سے پہلی اور ابتدا کرنے والوں میں سے ہیں، محفوظ رہیں، صحت مند اور خوبصورت رہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ ریما خان, ان دنوں امریکا میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں اور انہوں نے امریکا ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔
ویکسین سے قبل بھی اداکارہ ریما خان نے بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اس حوالے سے بتایا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے جارہی ہوں، یہ بہت اہم ہے میری دعا ہے کہ ویکسین جلد از جلد پاکستان بھی آئے’۔
ریما خان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ تمام لوگ ضرور ویکسین لگوائیں نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔
خیال رہے کہ ریما خان 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کرکے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔
شادی کے بعد چند سال تک وہ شوبز سے دور رہیں بعد ازاں انہوں نے شوبز میں واپسی کی اور وہ مختلف تقریبات اور منصوبوں میں بھی دکھائی دیں۔
ریما خان کا ایک بیٹا ہے اور شاندار اداکاری پر مارچ 2019 میں حکومت پاکستان نے ریما کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔20 Jan, 2021 at 11:56 pm #2سب کے سب ویکسین لگوائیں ملک کیلئے قوم کیلئےاس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ایک اداکارہ جسے میڈیکل کی ابجد کا بھی علم نہیں کچھ عرصے بعد ویکسین کے آفٹر ایفیکٹس سے متاثر نہیں ہوگی
21 Jan, 2021 at 4:00 am #3سب کے سب ویکسین لگوائیں ملک کیلئے قوم کیلئے اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ایک اداکارہ جسے میڈیکل کی ابجد کا بھی علم نہیں کچھ عرصے بعد ویکسین کے آفٹر ایفیکٹس سے متاثر نہیں ہوگیاگر ڈاکٹرعبد السلام ابھی زندہ ہوتے تو ویکسین کے خلاف ہوتے یا حمایت میں
21 Jan, 2021 at 5:08 am #4اگر ڈاکٹرعبد السلام ابھی زندہ ہوتے تو ویکسین کے خلاف ہوتے یا حمایت میںڈاکٹر عبدالسلام شائد حق میں ہوتے مگر وہ فزکس کے ڈاکٹر تھے ہیومن باڈیز کے نہیں اگر وہ اس کے حق میں بھی ہوتے تو میں اپنی سوچ سے فیصلہ کرتا
آپ حق میں ہو یا مخالفت میں؟
اگر حق میں ہو تو ضرور لگوا لینا کیونکہ ایک چیز مفاد عام میں بنای جاتی ہے تو پیچھے کیون رہنا میں بحرحال نہیں لگواوں گا
-
This reply was modified 2 years, 4 months ago by
Believer12.
- thumb_up 1
- thumb_up حسن داور liked this post
21 Jan, 2021 at 5:18 am #7ڈاکٹر عبدالسلام شائد حق میں ہوتے مگر وہ فزکس کے ڈاکٹر تھے ہیومن باڈیز کے نہیں اگر وہ اس کے حق میں بھی ہوتے تو میں اپنی سوچ سے فیصلہ کرتا آپ حق میں ہو یا مخالفت میں؟ اگر حق میں ہو تو ضرور لگوا لینا کیونکہ ایک چیز مفاد عام میں بنای جاتی ہے تو پیچھے کیون رہنا میں بحرحال نہیں لگواوں گامیرا نمبر ابھی آیا نہیں۔ جب آجائے گا تو ویکسین لگوا لوں گا۔ یہاں بدقسمتی سے ہسپتال اور کلینک والے میری منت سماجت نہیں کرتے نا۔
21 Jan, 2021 at 5:38 am #8میرا نمبر ابھی آیا نہیں۔ جب آجائے گا تو ویکسین لگوا لوں گا۔ یہاں بدقسمتی سے ہسپتال اور کلینک والے میری منت سماجت نہیں کرتے نا۔چلو دعا ہے کہ تمہارا نمبر جلدی آجاے
21 Jan, 2021 at 7:31 am #9سب کے سب ویکسین لگوائیں ملک کیلئے قوم کیلئے اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ایک اداکارہ جسے میڈیکل کی ابجد کا بھی علم نہیں کچھ عرصے بعد ویکسین کے آفٹر ایفیکٹس سے متاثر نہیں ہوگیBeliever12 sahib
محترم بلیور صاحب
مجھے انتہائی افسوس ہے کہ آپ کی تحریروں کے حوالے سے آپ پر کچھ بہتان لگ رہے ہیں. میرے خیال میں اگر آپکی کس تحریر میں کوئی بات درست نہیں ہے تو اس بات کو تو غلط کہا جا سکتا ہے مگر میری نظر میں آپ پر کسی قسم کا بہتان لگانا غلط ہے .
میرا خیال ہے کہ آپ کی تحریر میں اکثر ایک حتمی پن نظر آتا ہے اور شاید آپ ہر بات کو انتہائی وثوق سے پیش کرتے ہیں اور یہ بہت ممکن ہے کہ جو آپ کہیں وہ ناقابل تردید ہو اور شاید ایسا بھی ممکن ہے کہ اس بات کی صداقت مشکوک ہو اور چونکہ آپ وثوق کا دامن نہیں چھوڑتے لہٰذا ایسا لگتا ہے کہ آپ کے خیال میں آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس میں کسی قسم کا گماں نہیں ہو سکتا
اب اسی تحریر میں آپ نے ایک جملہ تحریر کیا ہے جو بہت حد تک درست ہو سکتا ہے اور نہیں بھی. اگر آپ کے خیال میں یہ بات درست ہے اور اگر آپ اپنی تحریر میں اس جملہ کے حوالے سے کوئی پس منظر یا کوئی حوالہ دیتے تو پڑھنے والے کو شاید گمان نہ ہوتا . ممکن ہے کے آپ محترمہ ریما صاحبہ کو جانتے ہیں اور اگر آپ یہ کہتے کے چونکہ آپ محترمہ ریما صاحبہ کو قریب سے جانتے ہیں لہٰذا آپ جانتے ہیں کہ ان کو طب کے شعبہ کی ابجد بھی معلوم نہیں. اگر ایسا نہیں ہے تو بات اتنے وثوق سے نہ کرنا شاید بہتر ہوتا
کم از کم میرے لیے یہ کہنا نا ممکن ہے کے محترمہ ریما صاحبہ یا کوئی بھی اداکارہ علم طب کی ابجد سے بھی واقف نہیں. اس بات کے درست ہونے کی کافی حد تک امید تو ہے مگر مکمل یقین کے ساتھ مکمل سچ ہونا شاید ممکن نہیں
اسی دانشگردی میں اگر میں انپڑھ گنوار ہر قسم کے موضوعات پر تبصرہ کر سکتا ہوں تو شاید یہ بھی ممکن ہے کے محترمہ ریما صاحبہ یا کوئی اداکارہ بھی شاید طب کے شعبہ میں معلومات رکھتی ہوں
شاید آپکی تمام تحریروں میں بیان کی گئی ہر بات حتمی اور درست ہو اور شاید نہیں . مجھے آپ کی اپنی تحریروں کے حوالے سے آپکی اپنی مکمل صداقت پر یقین ہونے پر کچھ کہنے کا نہ حق ہے نہ میں ایسا کرنا چاہوں گا البتہ اگر آپ اپنے انداز میں حتمی پن کو کسی حوالے سے مزید تقویت پہنچائیں تو شاید کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو
آپ سے انتہائی معذرت کے آپ کی ذات پر بہتان لگ رہے ہیں . مجھے بہت افسوس ہے
- local_florist 1
- local_florist Believer12 thanked this post
27 Jan, 2021 at 10:14 am #10Believer12 sahib

جے بھای شکریہ آپ نے ایک اہم بات کی نشاندہی کی ہے۔ میں نے ریما کو دیکھا ہے اور سنا بھی ہے کوی متاثر کن شخصیت نہیں ہے اس کی علمیت اسی بات پر آشکار ہوجاتی ہے کہ دیکھو میں ویکسین لگوا کر آی ہوں اور مجھے کچھ نہیں ہوا حالانکہ کچھ ہوا یا نہیں دیکھنے کیلئے کچھ عرصہ درکار ہوتا ہے غالبا چھ ماہ یا ایک سال ، پھر اس کا مشورہ دینا کہ سب لگوائیں ایک احمقانہ مشورہ ہے کیونکہ خود ویکسین لگانے والوں نے تجرباتی ویکسینیشن کے دوران کچھ رزلٹس کو مدنظر رکھتے ہوے مشورہ دیا تھا کہ جنکو الرجی ہے وہ مت لگوائیں۔ بس یہی دو چار باتین تھیں جن کی وجہ سے مجھے نتجہ اخذ کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے ۔ ایک مثال دونگا کہ اگر ویکسین لگوانے سے کسی کو ری ایکشن ہوجاتا ہے تو کیا ریما اس کی ذمہ داری قبول کرے گی ؟ ظاہر ہے کہ نہیں لہذا سبکو لگوانے کا مشورہ دینا بھی احمقانہ بات تھی
جو مجھ پر الزامات لگا رہے ہیں وہ دو بندے پہلے ہی ایکسپوز ہوچکے ہیں یہ گالیاں تک دیتے ہیں اور بین بھی رہے ہیں مگر ان کو شرم نہیں آتی دراصل وہ نہیں چاہتے کہ یہاں پی ٹی آی کی حماقتوں کا ذکر کیا جاے آپ بھی جانتے ہیں کہ ان کی مخالفت سیاست کی وجہ سے ہے نہ کہ کسی دوسری بات پر۔ میں جو بھی لکھوں گا یہ لوگ ایسے ہی بک بک کریں گے شائد جیلیسی بھی وجہ ہو کرونا ویکسین کے متعلق میں نے درست کہا تھا کہ مجھے فون کالز آی ہیں اور بکنگ کروانے کا کہا ہے ابھی کل میرے ایک دوست نے فون کرکے بالکل یہی بات بتای، اس کو بھی کال کی گئی اور پوچھا گیا کہ اس کی ویکسین کیلئے بکنگ کر دی جاے۔ وہ دوست مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ کیا جواب دوں کیونکہ سرجری کی طرف سے فون کیے جاتے ہیں میں نے اسے جواب دیا کہ خود فیصلہ کرو ویکسین بھی دو دفعہ لگنی ہے ایکدفعہ نہیں
ویکسین لگنے سے پہلے جب کرونا کی پہلی لہر آی تھی تو کرونا سوشل ڈسٹینگ کی وجہ سے کم ہوگیا تھا اب بھی ایسا ہوسکتا ہے بلکہ کہا جارہا ہے کہ اب کرونا کے ساتھ جینا سیکھو یہ ختم نہیں ہوگا اس کا مطلب ہے کہ ویکسین ایک دو سال کے بعد اثر چھوڑ دیا کرے گی؟
-
This reply was modified 2 years, 4 months ago by
Believer12.
- local_florist 1
- local_florist JMP thanked this post
27 Jan, 2021 at 11:11 pm #12جنابِ بلیور کذاب۔۔۔۔۔ کہیں آپ حِسبِ عادت و روایت جھوٹ تو نہیں بول رہے؟™©
تم ویکسین لگوا لو زندگی کا کیا پتا ہوتا ہے؟
28 Jan, 2021 at 4:50 pm #13جس عورت میں کوئی ذاتی قابلیت نہ ہو اور اندر سے جتنی کھوکھلی اور خالی ہو .. یا اس نے کوئی ایسا کام نہیں کیا ہو جس سے لوگ متاثر ہوتے ہوں وہ اس طرح کے چونچلے کرتی رہتی ہیں … کہ کورونہ کی واکسین لگا لی اب میں بہت مشور ہو گئی ہوں
- mood 2
- mood حسن داور, Believer12 react this post
28 Jan, 2021 at 5:53 pm #14۔ میں جو بھی لکھوں گا یہ لوگ ایسے ہی بک بک کریں گے شائد جیلیسی بھی وجہ ہوویسے یہ تم نے پہلی بار ٹھیک بات کی ہے۔ ہم واقعی جیلس ہیں۔کہ کیسے ایک انسان اتنے جھوٹ بول سکتا ہے اور ڈھیٹ بن کر شرمندہ بھی نہیں ہوتا ۔28 Jan, 2021 at 7:45 pm #15محترم بلیور صاحب
مجھے انتہائی افسوس ہے کہ آپ کی تحریروں کے حوالے سے آپ پر کچھ بہتان لگ رہے ہیں. میرے خیال میں اگر آپکی کس تحریر میں کوئی بات درست نہیں ہے تو اس بات کو تو غلط کہا جا سکتا ہے مگر میری نظر میں آپ پر کسی قسم کا بہتان لگانا غلط ہے
جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔
بہتان کیسے۔۔۔۔۔
اگر جھوٹ ثابت کردیا جائے تو وہ بہتان تو نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
28 Jan, 2021 at 8:49 pm #16بلیور۔۔۔۔۔کیا کِک باکسر کی یہ بات دُرست ہے جو اُنہوں نے آپ کو بالواسطہ کہی ہے کہ آپ اتنے جھوٹ بول کر بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔۔۔۔۔
آپ کے پاس یہ نادر موقع ہے، اگر آپ کِک باکسر کو یہ لکھ کر غلط ثابت کردیں کہ۔۔۔۔۔
نہیں نہیں، ایسا نہیں ہے، مَیں اتنے جھوٹ بول کر کبھی کبھار شرمندہ ہوجاتا ہوں۔۔۔۔۔
™©
- mood 1
- mood کک باکسر react this post
28 Jan, 2021 at 10:18 pm #17ویسے یہ تم نے پہلی بار ٹھیک بات کی ہے۔ ہم واقعی جیلس ہیں۔کہ کیسے ایک انسان اتنے جھوٹ بول سکتا ہے اور ڈھیٹ بن کر شرمندہ بھی نہیں ہوتا ۔جس پارٹی سے تم ہو وہاں توجھوٹ بولنا ثواب سمجھا جاتا ہے لیڈر جھوٹ کو یوٹرن کہتا ہے اور متوالے اس پر واہ واہ کرتے ہیں
28 Jan, 2021 at 10:46 pm #18جس پارٹی سے تم ہو وہاں توجھوٹ بولنا ثواب سمجھا جاتا ہے لیڈر جھوٹ کو یوٹرن کہتا ہے اور متوالے اس پر واہ واہ کرتے ہیںپلاسٹکی انصافی 😂
آج ڈاکٹر عبد السلام زندہ ہوتے تو وہ بھی آج تجھے ڈھیٹ جھوٹا پکارتے ۔ تو کب شئیر کر رہے ہو سرجری والوں کی کوئی ایمیل یا وائس میل؟
29 Jan, 2021 at 8:48 am #19پلاسٹکی انصافیآج ڈاکٹر عبد السلام زندہ ہوتے تو وہ بھی آج تجھے ڈھیٹ جھوٹا پکارتے ۔ تو کب شئیر کر رہے ہو سرجری والوں کی کوئی ایمیل یا وائس میل؟
وائس میل تب ہوتی ہے جب کوی وائس میل بھیجے اور سرجری کی طرف سے کال آتی ہے ای میل نہیں
کال نہیں دو کالیں اور تم یہاں حلفیہ بیان کے ساتھ لکھ دو کے اگر مجھے کالیں نہیں آئیں جس میں مجھے ویکسین کے متعلق بکنگ کروانے کا نہیں کہا گیا اور میں نے دونوں بار انہیں منع نہیں کیا تو تم اور کالی بھیڑ سچے اور اگر مجھے مذکورہ کالیں آی ہیں تو پھر تم جھوٹے اور ساتھ ہی جھوٹے پر خدا کی لعنت ڈال دو ،دور جانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ایک منٹ میں فیصلہ ہوجاے گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی؟
29 Jan, 2021 at 8:57 am #20جس عورت میں کوئی ذاتی قابلیت نہ ہو اور اندر سے جتنی کھوکھلی اور خالی ہو .. یا اس نے کوئی ایسا کام نہیں کیا ہو جس سے لوگ متاثر ہوتے ہوں وہ اس طرح کے چونچلے کرتی رہتی ہیں … کہ کورونہ کی واکسین لگا لی اب میں بہت مشور ہو گئی ہوں
ریما خان پنجابی فلموں کی ایک معمولی سی ایکٹرس تھی جس کا بیک گراونڈ وہی تھا جو پاکستان میں فلمی اداکاراوں کا اکثر ہوتا ہے، یہ عجیب طرح سے کھی کھی کھی کرکے ہنستی ہے اور اس کی پیروڈی بھی کافی مشہور ہوی تھی جو غالبا جیو کے پروگرام خبردار میں کسی لڑکی نے کی تھی خاصی فنی قسم کی اداکارہ تھی سمجھیں کہ میرا ٹائیپ تھی
- thumb_up 1
- thumb_up unsafe liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.