Home Forums Non Siasi رقص

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 289
    • Posts: 4613
    • Total Posts: 4902
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: رقص

    میرے خیال میں دنیا کی ہر تہذیب میں اور ہر دور میں رقص انسان کے مختلف جذبات جن میں خوشی ، مستی، بیخودی اور محبت شامل ہیں کے اظہار کا ذریعہ رہا ہے .

    گو کہیں کہیں اس اظہار پر مذہبی اور سماجی حوالوں سے کچھ پابندیاں بھی لگیں، کچھ نا پسندگیگی کا اظہار بھی ہوا ، انسانوں میں اونچ نیچ کی تفریق کا بھی پہلو ڈھونڈھا گیا اور اس کو کہیں کہیں ایک صنف کے استحصال کے طور پر بھی استعمال ہوا مگر رقص ہر دور میں زندہ رہا اور زندہ ہے

    رقص جہاں ایک پیشہ ہے وہاں ہر کوئی بھی کبھی نہ کبھی رقص شوقیہ یا خوشی کے اظہار کر لئے بھی کرتا ہے. اور کچھ نہیں تو تقریباً تمام انسانوں کے پاؤں تھراتے ہیں اور گردن ادھر ادھر تو ہر ایک کی ہی شاید گھومتی ہے جب انسان کی اندر کی کیفیت کا اظہار لفظوں سے نہیں کیا جاتا

    رقص کے متعلق میرا خیال ہے کے کہا جاتا ہے کہ یہ اعضاء کی شاعری ہے. میرے مشاہدے کے مطابق اکثر ان اعضاء سےمراد چہرے سے نیچے کے اعضاء کو لیا جاتا ہے اور رقص میں ان اعضاء کا استعمال ہوتا بھی ہے اور بھرپور انداز میں ہوتا ہے . پاؤں اور ہاتھوں کا استعمال رقص میں بہت ہوتا ہے اور شاید ان دو اعضاء کے بنا کوئی رقص مکمل نہ ہو . ساتھ ساتھ کچھ اعضاء کا استعمال بھی ہوتا ہے جن کا ذکر کرنا یاہم میرے لئے ممکن نہیں .

    جن کا پیشہ رقص ہے شاید ان میں سے کچھ رقص پیٹ کی بھوک مٹانے کے لئے ہی کرتے ہیں اور کچھ پیٹ کی بھوک مٹانے کے لئے شاید اس پیشہ کو شوق سے اپناتے ہونگے اور جہاں شوق اور پیشہ مل جائیں وہاں تو بات ہی کچھ اور درجہ پر چلی جاتی ہے.

    پیشہ کے حوالے سے شاید رقص اس انداز میں کیا جاتا ہے جو حاضرین اور ناظرین کی ضرورت ہوتا ہے . اگر ناظرین رقص میں ہیجان کے ہی متمنی ہیں تو شاید نہ چاہتے یا چاہتے ہوے رقاص یا رقاصہ کو ہیجان آمیز رقص کرنا پڑتا ہے اور جہاں رقص کو ایک فنون لطیفہ کا درجہ حاصل ہے وہاں ہیجان کم دیکھنے میں ملا ہے مجھے

    میرے نزدیک جہاں اور جس معاشرے میں عورت کا رقص صرف اور صرف مرد کی سفلی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیا جاتا ہو اور یہ معاشرے مغرب اور مشرق دونوں میں موجود ہیں، میری اپنی راۓ میں انسان کی تذلیل کا سبب ہیں . جہاں یہ رقص فنون لطیفہ کا حصہ ہیں وہاں رقص کی اہمیت مرےنزدیک مختلف ہے

    میرے نزدیک کسی رقاص یا رقاصہ کی جسم کے باقی اعضاء کا استمال اس کی مہارت کا سبب نظر آتا ہیں وہاں میرے لئے یہ اہم ہے کے رقاص یا رقاصہ کے چہرے تاثرات کیا ہیں. میرے نزدیک جو رقاص یا رقاصہ اپنے چہرے کو رقص کے دوران استعمال کرنے کا فن جانتے ہیں اور اپنے تاثرات سے یہ ظاہر کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کے کیا وہ رقص سے خود بھی محظوظ ہو رہے ہیں یا مجبوری میں رقص کر رہے ہیں وہ دوسرے رقاص یا رقاصاؤں سے ایک بلند درجہ پر ہوتے ہیں . رقص میں چہرے کے استعمال کا فن میرے خیال میں بہت اہم ہے اور بہت کم لوگ اس فن میں یکتا ہیں .

    رقص جہاں جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہے وہاں میرے نزدیک انسانوں کے رویہ کو پڑھنے اور تضادادت کو پہچاننے کا بھی ایک عمدہ مضمون ہے

    اس موضوع کا نہ کوئی مقصد ہے نہ موقع نہ محل نہ کوئی ضرورت

    #2
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 171
    • Posts: 7918
    • Total Posts: 8089
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: رقص

    میں نے بہت کم لوگوں کو رقص کے ساتھ ہم آہنگ دیکھا ہے زیادہ تر کا جسم تو رقص میں مصروف ہوتا ہے لیکن چہرے کے تاثرات  ان تاثرات کی ترجمانی کررہے ہوتے ہیں جو رقص کے اسٹیپس  کو یاد رکھنے کے نتیجے میں ظاہر ہوتے ہیں۔ البتہ جن لوگوں کے چہرے کے تاثرات بھی رقص سے ہم آہنگ ہوتے ہیں ان کے رقص میں سکون اور خوبصورتی ہوتی ہے۔  کل ہی ایک ٹک ٹاکر غالبا” جمی نام کے صاحب ہیں کا رقص دیکھ رہا تھا “میں نے پائل ہے چھنکائی اب تو آجا تو ہرجائی” والے گانے پر۔ واللہ کیا رقص تھا کیا ہم آہنگی تھی۔ پتہ چل رہا تھا کہ موصوف نے رقص عبادت سمجھ کر سیکھا ہے۔

    دراصل ہمارا معاشرہ اتنا تنگ نظر ہوچکا ہے کہ اب ہر چیز کو اسلام کی کسوٹی سے پرکھا جاتا ہے اسلئے فنون لطیفہ آخری دم پر نظر آتے ہیں۔  ورنہ اچھا رقص ہو اور بندہ انہماک سے دیکھ رہا ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ ساری تھکن اتر جائے۔

    #3
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 164
    • Posts: 5438
    • Total Posts: 5602
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: رقص

    JMP

    یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر میں لکھنا تو چاہ رہا تھا مگر کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا اور کس طرح لکھا جائے.
    جے بھیا نے مشکل حل کردی اور ایک خوبصورت موضوع کو زیر قلم لائے.
    ذاتی طور پر مجھے رقص بہت پسند ہیں خصوصا ثقافتی رقص. پاکستان میں مقیم تقریبا سبھی قدیم اقوام کے اپنے انتہائی پر وقار اور خوبصورت رقص ہیں جو انکی قیمتی اور علاقائی ثقافت کا حصہ ہیں. سب سے زیادہ مجھے پشتونوں کا رقص پسند ہے جو وہ ایک دایرے میں گھومتے ہوے کرتے ہیں بہت ہی پر وقار رقص لگتا ہے جو بات اچھی لگتی ہے کہ ہر عمر کے افراد اس رقص کو کرسکتے ہیں اور انکے چہرے خوشی سے دمک رہے ہوتے ہیں اسی طرح بلوچی ، سندھی اور پنجابی رقص بھی اپنی طرز میں منفرد ہیں عرب بھی تلواروں کے ساتھ مخصوس رقص کرتے ہیں جو پشتون رقص سے ملتا جلتا ہوتا ہے. علاقائی اور ثقافتی رقصوں میں ایک بات جو محسوس ہوتی ہے وہ ہے کہ اسمیں عموما مرد حضرات ہی نظر آتے ہیں کبھی کبھی یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا انکی خواتین بھی اسی طرح ان رقصوں سے محفوظ ہوتی ہیں یا ان پر بھی صرف مردوں کی اجارہ داری ہے؟
    اسی طرح بولی ووڈ نے بھی رقص میں نئی نئی جہتیں متعارف کر وائی ہیں مغربی رقص بھی اپنے اندر ایک خاص قسم کی توانائی اور مہارت رکھتے ہیں
    سب سے زیادہ واہیات رقص (رقص شائد کہنا بھی توہین ہوگا) وہ مجروں میں ہونے والا تماشا ہے نہ جانے کس قماش اور ذہنیت کے لوگ انمیں شرکت کرتے ہیں اور ان سے کیا لطف حاصل کرتے ہیں؟ مغرب میں ہونے والا پول ڈانس بھی اسی قسم کا قبیح لگتا ہے مگر اس کو کرنے والی رقاصاؤں کی محنت اور مہارت میں کمی نہیں ہوتی ہے
    قصہ مختصر میرے مشاہدے کے مطابق قطع نظر اس بات کہ فن رقص میں فرد کی مہارت کس درجہ کی ہے رقص کرکے ہر انسان کو ایک خاص قسم کی مسرت اور توانائی ملتی ہے اور یہ انسانی جذبات کے اظہار کا ایک انتہائی خوبصورت طریقه ہے

    #4
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 938
    • Total Posts: 957
    • Join Date:
      30 May, 2020
    • Location: دل کی بستی

    Re: رقص

    #5
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 824
    • Total Posts: 838
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: رقص

    ای روز برا که ذره ها رقص کنند
    آن کس که از او چرخ و هوا رقص کنند
    جانها ز خوشی بی سر و پا رقص کنند
    در گوش تو گویم که کجا رقص کنند

    O day, arise! The atoms are dancing
    Thanks to Him the universe is dancing
    The souls are dancing, overcome with ecstasy
    I’ll whisper in your ear where their dance is taking them

    #6
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 824
    • Total Posts: 838
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: رقص

    میں نے مجذوب سے کہا خدا سے ملاؤ

    اس نے کہا آؤ – رقص کریں

    • This reply was modified 5 months, 2 weeks ago by Jack Sparrow.
    #7
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1592
    • Total Posts: 1605
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: رقص

    ہمارے  ہاں جو ثقافتی رقص ہیں وہ کافی حد تک اب بھی بہت  خوبصورت انداز میں پیش کیے جاتے ہیں اسکے علاوہ  کلاسیکی بھی بہت  نفیس لگتا مگر آج کل جو رقص پاکستان اور انڈیا کے فلموں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے اس تو ایسا تاثرآتا ہے کہ جیسے رقص کا فن اپنی آخری سانسیں گن رہا ہو اس میں مغربی انداز کو شامل کر کہ بالکل اس چیز کہ اصل حالت کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے جوکہ کم ازکم  ہماری تہذیب اور ثقافت سے تو میل نہیں کھاتا

    اور جہاں بات ہے رقص کو اعضاء کی شاعری کہا جانے کا تو رقاص رقص کے دوران اپنی حرکات و چہرے کےانداز سے موسیقی یا گیت  کو ایک داستان کی طرح خوبصورتی سے بیان کرنے کا جو فن جانتے ہیں اسی سے دیکھنے والوں کی دلچسپی بڑھتی ہے ۔۔۔

    انڈیا کی یہ اداکارا رقص کے دوران اپنی حرکات و سکنات  کی وجہ سے مجھے بہت پسند ہے

    :)

    #8
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1592
    • Total Posts: 1605
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: رقص

    “اس موضوع کا نہ کوئی مقصد ہے نہ موقع نہ محل نہ کوئی ضرورت”

    JMP

    ایسا نہ بولا کریں آج تک آپکا کوئی بھی تھریڈ نہ ہی بے مقصد بے موقع بے محل ہوا ہے اگر ایسا ہو بھی تو کبھی یہ نہیں ہوا کہ آپکا شروع کیا کوئی تھریڈ دوستوں کے لیے عدم دلچسپی کا باعث ہوا ہو ۔۔۔

    :rock:

    #9
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 398
    • Posts: 9093
    • Total Posts: 9491
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: رقص

    ہمارے ہاں جو ثقافتی رقص ہیں وہ کافی حد تک اب بھی بہت خوبصورت انداز میں پیش کیے جاتے ہیں اسکے علاوہ کلاسیکی بھی بہت نفیس لگتا مگر آج کل جو رقص پاکستان اور انڈیا کے فلموں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے اس تو ایسا تاثرآتا ہے کہ جیسے رقص کا فن اپنی آخری سانسیں گن رہا ہو اس میں مغربی انداز کو شامل کر کہ بالکل اس چیز کہ اصل حالت کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے جوکہ کم ازکم ہماری تہذیب اور ثقافت سے تو میل نہیں کھاتا اور جہاں بات ہے رقص کو اعضاء کی شاعری کہا جانے کا تو رقاص رقص کے دوران اپنی حرکات و چہرے کےانداز سے موسیقی یا گیت کو ایک داستان کی طرح خوبصورتی سے بیان کرنے کا جو فن جانتے ہیں اسی سے دیکھنے والوں کی دلچسپی بڑھتی ہے ۔۔۔ انڈیا کی یہ اداکارا رقص کے دوران اپنی حرکات و سکنات کی وجہ سے مجھے بہت پسند ہے :)

    اتفاق سے جو انڈین اداکارہ آپ کو پسند ہے اس کا نام مادھوری ڈکشٹ ہے جو انکی نمبر ون کلاسیکی رقاصہ تھی اور اداکاری میں بھی لاجواب تھی، انڈین ہدایتکار تو کہتے ہیں کہ مادھوری کی جگہ آج تک کوی دوسری ہیروئین نہیں لے سکی

    #10
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 398
    • Posts: 9093
    • Total Posts: 9491
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: رقص

    #11
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 164
    • Posts: 5438
    • Total Posts: 5602
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: رقص

    اتفاق سے جو انڈین اداکارہ آپ کو پسند ہے اس کا نام مادھوری ڈکشٹ ہے جو انکی نمبر ون کلاسیکی رقاصہ تھی اور اداکاری میں بھی لاجواب تھی، انڈین ہدایتکار تو کہتے ہیں کہ مادھوری کی جگہ آج تک کوی دوسری ہیروئین نہیں لے سکی

    حسن و رقص و اداکاری و قاتل مسکان
    اتنی عنایات کسی ایک بندی پر
    پھر بھی اسکو اسرار ہے
    کہ ہم منصف ہیں

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi