Thread:
دہشت گردوں کا چہرہ بے نقاب
Home › Forums › Siasi Discussion › دہشت گردوں کا چہرہ بے نقاب
- This topic has 13 replies, 9 voices, and was last updated 2 years, 5 months ago by
Amir Ali. This post has been viewed 670 times
-
AuthorPosts
-
11 Oct, 2020 at 2:51 am #2Published On 09 October,2020 10:43 am
لاہور: (دنیا نیوز) امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا، داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی جریدے میں کہا گیا کہ بھارت کی انتہا پسند پالیسی تباہ کن خطرہ ہے، اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو دور رس اثرات ہوں گے، داعش کے جلال آباد جیل پر حملے نے ابھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا، مختلف ممالک میں دہشتگرد حملوں میں بھارتی سر پرستی نیا موڑ لے رہی ہے۔
جریدے میں مزید کہا گیا کہ بھارت داعش گٹھ جوڑ کی کارروائیوں میں سری لنکا میں یسٹر پر بم دھماکے شامل ہیں، 2017 میں نئے سال کے موقع پر ترکی کلب پر حملہ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کا ہاتھ تھا، 2017 میں نیو یارک اور سٹاک ہوم حملے نے دنیا کو ششدر کر دیا۔
امریکی جریدے میں کہا گیا بھارت کا دہشتگردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں، ان حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کن ہے، بھارت دراصل طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک جڑ اور بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کردار ادا کیا، بھارتی دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی کے بھارت، پاکستان، افغانستان میں نیٹ ورکس سے روابط کے ثبوت ہیں۔
جریدے میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت داعش کے ذریعے مذہبی گروہوں خصوصاً نوجوانوں کو استعمال کر رہا ہے، بھارت داعش، عالمی مذہبی تحاریک کے ذریعے انتہا پسندی پھیلا رہا ہے، بھارت داعش کے ذریعے دیگر ممالک میں دہشتگرد نظریات کو فروغ دے رہا ہے، شام کی لڑائی میں بھارتی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔
فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں کہا بھارتی دہشتگردوں کے افغانستان میں داعش سے ملکر لڑنے کے ثبوت ہیں، داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، بھارتی دہشتگردوں نے افغانستان اور شام کو بیس بنا کر دہشتگردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا، کابل میں سکھ گردوارہ پر حملے میں بھارتی دہشت گرد ملوث تھا، داعش نے بھارت میں موجود اپنے دہشتگرد گروپس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا، داعش کا یہی گروپ کشمیر میں بھی ملوث ہے۔
امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا اقوام متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے، ایک ہندو کے 9/11 واقعہ کے خالد شیخ محمد سے روابط کے بھی انکشاف ہوا ہے، بھارت میں مودی نے ہندو نیشنلزم کو فروغ دیا ہے، ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے، علاقائی اور عالمی دہشتگرد کارروائیوں میں زیادہ تر بھارتی ملوث رہے۔
عالمی دہشتگردی میں بھارت سر فہرست ہے، بھارتی دہشتگردی کی کہانی تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی۔- mood 2
- mood Believer12, Atif Qazi react this post
11 Oct, 2020 at 7:07 am #4Teacher: Read English
Me: pic.twitter.com/beBUuPmOfW
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) October 6, 2020
- mood 4
- mood Zaidi, Believer12, Shirazi, Atif Qazi react this post
11 Oct, 2020 at 7:16 am #5گھوسٹ پروٹوکول صاحب، یہ خالص بوٹا خان ہے ، اس قوم میں جہالت نس نس میں سمائ ہوئ ہے ۔ اس منافق حرام الدھر کے کثیف جھوٹ بھی اب نصاب کی طرح پڑھے جاتے ہیں ۔ زندگی میں اسے ایسے بوٹ نہیں ملے ہونگے ، جو اس نے پسند نہ کیے ہوں ۔
- thumb_up 2
- thumb_up Atif Qazi, Ghost Protocol liked this post
11 Oct, 2020 at 8:41 am #6محترمہ و مکرمہ نادان صاحبہنہایت احترام کے ساتھ عرض ہے کہ بندہ نے امریکن جریدے کی خبر جو آپ کے مذکورہ تھریڈ کی زینت بنی نہایت باریک بینی سے ملاحظہ کی۔ پھر بھی اگر کوی بات اسلوب سے ہٹ کر پای جاے تو معافی کا خواستگار ہوں
عرض ہے کہ عراق، شام ،افغانستان، پاکستان، امریکہ اور یورپ میں دھشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ضرور ہوگا اور ہونا بھی چاہئے کیونکہ اسی میں ہماری (فیٹف سے) بچت ہے
اس خبر کو پڑھ کر ابھی سکون کا سانس بھی لینے نہ پاے تھے کہ دشمنان اسلام نے یہ پوچھ کر بے آرام کردیا کہ اب تک کے تمام دھشت گرد حملوں میں تفتیشی ایجنسیوں نے کسی بھی ایک بندے کو شناخت کیا ہے جو بھارتی شہری تھا؟
ابھی میں پہلے سوال کا جواب تلاش رہا تھا کہ دشمنان اسلام نے یہ سوال پوچھ کر میری سٹریس میں مزید اضافہ کردیا کہ اب تک شناخت ہونے والے تمام خودکش حملہ آور ہمارے ہی ملک یا افغانستان کے مسلمان باشندے نہیں ہوتے؟
نہایت ادب سے ملتجانہ التماس ہے کہ دونوں سوالوں کے جواب بھی آپ ہی مرحمت فرمائیں
عین نوازش ہوگی
خاکم بدھن
بیلیور
11 Oct, 2020 at 8:45 am #7مزید عرض ہے کہ آج ہی ایک بڑے مولانا کا قتل حکومت نے بھارت کے ذمے ڈال کر اپنے آپ کو بری کردیا ہے، وزیراعظم کے بیان کے بعد ہی آپ کو بھی بھارت کا دھشت گردی میں ملوث ہونے کا اتنا پختہ گمان کیوں گزرا؟وزرا اور مشیران تو ڈھول پیٹنے کا اچھا خاصہ معاوضہ لیتے ہیں مگر آپ فری میں حکومت کی ڈھولچی بن گئیں؟
آخر کیوں؟
12 Oct, 2020 at 3:20 am #10@believer bhai @nadan Sahiba switched to less controversial religious and international affairs and you seem to have problem there too? Do you want her to switch to Lofe with @nadan vlog?No I do not want her to switch to with @nadan vlog.
13 Oct, 2020 at 1:20 am #12دنیا کا ایماندار ترین آدمی اس وقت جبرا” ہی سہی لیکن پاکستان کا وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے آخر وہ اس ضمن میں کیا کررہا ہے؟؟بینیظیر کے بارے میں سنا ہے دروغ برگردن راوی کہ ایک بار چیف آف آرمی سٹاف اور حمید گل نے ان کو زچ کرنے کیلئے کسی میٹنگ میں پوچھا کہ کشمیر کے بارے آپ کی کیا پالیسی ہے؟؟ بینظیر نے جواب دیا کہ آپ جنرل ہو ، جنگ کا پلان بناو میں بطور وزیر اعظم پاکستان اس کی منظوری دوں گی۔ یہ جواب سُن کر مرزے اور حمید گل کی سِٹی گُم ہوگئی۔
کیا آپ کے چنتخب وزیراعظم میں یہ اہلیت ہے کہ وہ باجوہ کو کہہ سکے کہ جنگ کرو اور کشمیر واپس لو؟؟ وہ بیچارہ تو پہلے ہی سہم کر بول رہا تھا کہ جنگ نہیں کرنی چاہیئے یا کیا میں جنگ شروع کردوں۔ وڈے روندے داعش نوں
- thumb_up 4 mood 1
- thumb_up Zaidi, Muhammad Hafeez, Bawa, Amir Ali liked this post
- mood Ghost Protocol react this post
14 Oct, 2020 at 9:26 am #13دنیا کا ایماندار ترین آدمی اس وقت جبرا” ہی سہی لیکن پاکستان کا وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے آخر وہ اس ضمن میں کیا کررہا ہے؟؟ بینیظیر کے بارے میں سنا ہے دروغ برگردن راوی کہ ایک بار چیف آف آرمی سٹاف اور حمید گل نے ان کو زچ کرنے کیلئے کسی میٹنگ میں پوچھا کہ کشمیر کے بارے آپ کی کیا پالیسی ہے؟؟ بینظیر نے جواب دیا کہ آپ جنرل ہو ، جنگ کا پلان بناو میں بطور وزیر اعظم پاکستان اس کی منظوری دوں گی۔ یہ جواب سُن کر مرزے اور حمید گل کی سِٹی گُم ہوگئی۔ کیا آپ کے چنتخب وزیراعظم میں یہ اہلیت ہے کہ وہ باجوہ کو کہہ سکے کہ جنگ کرو اور کشمیر واپس لو؟؟ وہ بیچارہ تو پہلے ہی سہم کر بول رہا تھا کہ جنگ نہیں کرنی چاہیئے یا کیا میں جنگ شروع کردوں۔ وڈے روندے داعش نوں- mood 1
- mood Atif Qazi react this post
15 Oct, 2020 at 9:43 am #14محترمہ و مکرمہ نادان صاحبہ نہایت احترام کے ساتھ عرض ہے کہ بندہ نے امریکن جریدے کی خبر جو آپ کے مذکورہ تھریڈ کی زینت بنی نہایت باریک بینی سے ملاحظہ کی۔ پھر بھی اگر کوی بات اسلوب سے ہٹ کر پای جاے تو معافی کا خواستگار ہوں عرض ہے کہ عراق، شام ،افغانستان، پاکستان، امریکہ اور یورپ میں دھشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ضرور ہوگا اور ہونا بھی چاہئے کیونکہ اسی میں ہماری (فیٹف سے) بچت ہے اس خبر کو پڑھ کر ابھی سکون کا سانس بھی لینے نہ پاے تھے کہ دشمنان اسلام نے یہ پوچھ کر بے آرام کردیا کہ اب تک کے تمام دھشت گرد حملوں میں تفتیشی ایجنسیوں نے کسی بھی ایک بندے کو شناخت کیا ہے جو بھارتی شہری تھا؟ ابھی میں پہلے سوال کا جواب تلاش رہا تھا کہ دشمنان اسلام نے یہ سوال پوچھ کر میری سٹریس میں مزید اضافہ کردیا کہ اب تک شناخت ہونے والے تمام خودکش حملہ آور ہمارے ہی ملک یا افغانستان کے مسلمان باشندے نہیں ہوتے؟ نہایت ادب سے ملتجانہ التماس ہے کہ دونوں سوالوں کے جواب بھی آپ ہی مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی خاکم بدھن بیلیوراور لوگ کہتے ہیں کے ہماری برامدات کم ہیں
- thumb_up 1
- thumb_up Atif Qazi liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.