Thread:
دوبارہ مل کر خوشی ہوئی
- This topic has 11 replies, 5 voices, and was last updated 1 year, 10 months ago by
Awan. This post has been viewed 741 times
-
AuthorPosts
-
15 Jul, 2021 at 11:40 am #1فورم کے میرے تمام محترم و غیر محترم دوستوں سے کافی عرصہ غیاب کی معذرت چاہتا ہوں۔ پچھلے چھ ماہ سے سیکریٹیریٹ کی جس عمارت میں بیٹھ کر فرائض منصبی ادا نہ کرنے کی تنخواہ ملتی تھی وہاں موبائل جامرز لگے ہوئے تھے تاکہ سرکاری ملازمین دلجمعی سے کام کرسکیں۔ میری اب تک کی اطلاع کے مطابق ایسا کوئی آلہ ایجاد نہیں ہوا جو سرکاری ملازم کو زبردستی کام پر مجبور کرسکے چنانچہ موبائل اور انٹرنیٹ نہ ہونے کے باوجود چھ ماہ تک تمام وظیفہ خواران حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے ایک دوسرے کے ذخیرہِ لطیفہ جات میں اضافہ کرتے رہے۔ چھ ماہ بعد حکومت کو خیال آیا کہ فوجی ڈنڈا سب سے آزمودہ نسخہ ہے لہذا ہمیں خاکی سرکار کی تحویل میں دے دیا گیا اور تادم تحریر خادم ایک ایسی سرکاری عمارت میں بیٹھ کر یہ سطور تحریر کررہا ہے جو کبھی ایک فوجی عقوبت گاہ ہوا کرتی تھی۔ اگرچہ رنگ و روغن سے لہو اور ایذا رسانی کی علامات مٹائی جاچکی ہیں لیکن در و دیوار پر چھائی وحشت و نحوست یاد دلاتی رہتی ہے کہ ملکی مفاد میں یہاں دل پر پتھر رکھ کر دشمنان ملک کو سبق سکھایا جاتا تھا۔ دفتر کی دہشت ایسی ہے کہ گزشتہ کل ڈیوٹی ختم کرکے جب آفس سے نکلا تو سامنے موجود ٹریفک اہلکار نے ساری ٹریفک روک کر اس خادم کو نکل جانے کا اشارہ کیا۔ بخدا رات دیر گئے تک خود پر پیار آتا رہا کہ اللہ نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ کسی کیلئے یہ عقوبت خانے دہشت اور خوف کا باعث بنے لیکن کسی کیلئے عزت کا باعث بن رہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو میں ملک کا نام بہت روشن کروں گا۔
یہاں دفتر شفٹ ہونے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوا کہ موبائل جامرز قسم کی بدعات سے چھٹکارہ ملا اور ایک ٹوٹا پھوٹا سُست ترین انٹرنیٹ بھی دستیاب ہے جس کی وجہ سے اب یہ امید ہوچلی ہے کہ اس فورم پر آپ سب سے رابطہ اب بحال رہے گا۔ لیکن میرا خیال ہے اکیلا چنا چاہے کسی سابقہ عقوبت خانے کا افسر ہو وہ بھاڑ نہیں جھونک سکتا اور اس بھاڑ کو جھونکنے والے میرے تمام دوست فورم سے غائب نظر آرہے۔ دوستو! یہ خادم پہلے صرف کریلہ تھا اب نیم پر بھی چڑھ چکا ہے لہذا فورا سے پہلے تمام احباب یہاں حاضری یقینی بنائیں ورنہ آپ تو جانتے ہیں عید نزدیک ہے آپ پر بھینس چوری کا مقدمہ بھی بن سکتا ہے۔۔
- thumb_up 2 mood 3
- thumb_up unsafe, nayab liked this post
- mood Believer12, Developer, GeoG react this post
15 Jul, 2021 at 11:58 am #2بہت خوشی ہوی کہ آپ اس جگہ پنہچ گئے جہاں کوی نہیں جانا چاہتا۔ بس ایک بات کی احتیاط کیجیئے کہ چمن بارڈر پر کافی گہما گہمی ہوچکی ہےہم سب یہیں ہیں اور اسی طرح فورم پر حاضری دے رہے ہیں جیسے آپ نئے سرکاری دفتر میں اپنی تنخواہیں حلال کررہے ہیں۔ بس تھوڑی سی مصروفیت تھی عید قربان کی وجہ سے ساری دانشگردی ٹیم بکروں کی دیکھ بھال اور تلاش میں مصروف ہے۔ عزیزم سلیم رضا اور شاہد بھای چونکہ بکرے کی مینگنی دیکھ کر اس کی عمر اور جنس کا اندازہ لگا لیتے تھے لہذا اسدفعہ ارادہ ہے کہ بکرے کی خریداری انہی کو دے دوں
- mood 3
- mood Atif Qazi, shahidabassi, GeoG react this post
15 Jul, 2021 at 12:07 pm #3بہت خوشی ہوی کہ آپ اس جگہ پنہچ گئے جہاں کوی نہیں جانا چاہتا۔ بس ایک بات کی احتیاط کیجیئے کہ چمن بارڈر پر کافی گہما گہمی ہوچکی ہے ہم سب یہیں ہیں اور اسی طرح فورم پر حاضری دے رہے ہیں جیسے آپ نئے سرکاری دفتر میں اپنی تنخواہیں حلال کررہے ہیں۔ بس تھوڑی سی مصروفیت تھی عید قربان کی وجہ سے ساری دانشگردی ٹیم بکروں کی دیکھ بھال اور تلاش میں مصروف ہے۔ عزیزم سلیم رضا اور شاہد بھای چونکہ بکرے کی مینگنی دیکھ کر اس کی عمر اور جنس کا اندازہ لگا لیتے تھے لہذا اسدفعہ ارادہ ہے کہ بکرے کی خریداری انہی کو دے دوںشاہد بھائی اور سلیم رضا کی خصوصیت کے بارے آپ کا انکشاف اہمیت کا حامل ہے، میرا اندازہ ہے کہ یہ خصوصیت انہیں پی ٹی آئی سے رغبت کی وجہ سے ودیعت ہوئی ہے کیونکہ آپکو یاد ہوگا پی ٹی آئی کے سرکردہ لیڈران نواز شریف کے کھانوں کے بارے میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ میاں صاحب کے باتھ روم کی سیوریج لائن توڑ کر جائزہ لینے پر مامور کئے گئے تھے۔
- mood 3
- mood Believer12, shahidabassi, GeoG react this post
15 Jul, 2021 at 2:34 pm #4شاہد بھائی اور سلیم رضا کی خصوصیت کے بارے آپ کا انکشاف اہمیت کا حامل ہے، میرا اندازہ ہے کہ یہ خصوصیت انہیں پی ٹی آئی سے رغبت کی وجہ سے ودیعت ہوئی ہے کیونکہ آپکو یاد ہوگا پی ٹی آئی کے سرکردہ لیڈران نواز شریف کے کھانوں کے بارے میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ میاں صاحب کے باتھ روم کی سیوریج لائن توڑ کر جائزہ لینے پر مامور کئے گئے تھے۔سلیم رضا کی خصوصیات لکھنے بیٹھوں تو پورا پیج صرف اسی تفصیل میں نکل جاے گا۔ شاہد بھای آجکل فری لانس معاشی تجزیہ نگار بنے ہوے ہیں اور کافی تجربہ بھی حاصل کرچکے ہیں ایکدن میں نے کافی مدت کے بعد تھریڈ لگایا تھا غالبا جس کا موضوع تیس سال میں کمترین زرعی پیداوار تھا تو انہوں نے اس تھریڈ پر آکر فوری اپنا موقف دیا اور فرمایا کہ اس کی وجہ آبادی ہے۔ لہذا آپ سے بھی گزارش کرنی تھی کہ آبادی کو کنٹرول کرنے والی گولیاں کھایا کریں اور اگر کوی آتا جاتا ہو تو دو پیکٹ مجھے بھی بھجوا دیں
- mood 1
- mood Atif Qazi react this post
15 Jul, 2021 at 2:56 pm #5سلیم رضا کی خصوصیات لکھنے بیٹھوں تو پورا پیج صرف اسی تفصیل میں نکل جاے گا۔ شاہد بھای آجکل فری لانس معاشی تجزیہ نگار بنے ہوے ہیں اور کافی تجربہ بھی حاصل کرچکے ہیں ایکدن میں نے کافی مدت کے بعد تھریڈ لگایا تھا غالبا جس کا موضوع تیس سال میں کمترین زرعی پیداوار تھا تو انہوں نے اس تھریڈ پر آکر فوری اپنا موقف دیا اور فرمایا کہ اس کی وجہ آبادی ہے۔ لہذا آپ سے بھی گزارش کرنی تھی کہ آبادی کو کنٹرول کرنے والی گولیاں کھایا کریں اور اگر کوی آتا جاتا ہو تو دو پیکٹ مجھے بھی بھجوا دیںجس روز آپ نے سلاجیت مانگی تھی میں اسی روز سمجھ گیا تھا کہ آپ کو آبادی کنٹرول کرنے والی نہیں بلکہ بڑھانے والی ادویات کی ضرورت ہے۔ اسلئے وہ پیکٹ آپ کو نہیں بھجوائے۔
- mood 2
- mood Believer12, GeoG react this post
15 Jul, 2021 at 10:47 pm #7بہت خوشی ہوٸ عاطف صاحب کو فورم پر دیکھ کر آج خوش آمدیداچھا تو وہ آپ تھے جس کے لیے لوگوں کا راستہ روک کر آپکو جانے دیا حالانکہ موجودہ حکومت اس پروٹوکل کے سخت خلاف پاٸ جاتی تھی مگر یہ بھی کیا کرے مجبوراً کرنا پڑا ہو گا
جیسا کہ آپکو پتا ہے کہ ان دنوں سبی میں شدید گرمی ہے تو جسکی وجہ سے میں بھی آپکے شہر میں مقیم ہوں آج کل۔۔
جس علاقہ میں آپ رہائش پذیر ہیں سنا ہے اس روڈ کی آج قسمت بھی کچھ بدلی بدلی سی تھی سڑک کے دونوں جانب چنا اور بہت صفاٸ ستھراٸ کا کام جاری تھا کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٸ نے کسی روڈ کا افتتاح کرنے آنا تھا مگر آپکی بات سن کر مجھے معاملہ کچھ اور لگ رہا ہے اب وہ کہ کہیں وہ سب بھی آپکی شان میں تو نہیں ہوا
- mood 2
- mood Believer12, Atif Qazi react this post
17 Jul, 2021 at 12:58 am #9عاطف بھائی جب میزبان خود ہی نہ ہو تو مہمان دروازے سے ہی لوٹ جاتے ہیں – آپ آ گئے ہیں تو آ ئستہ آ ئستہ سب آ جائیں گے – جن لوگوں سے میرا رابطہ ہے انہیں لانے کی کوشش کرو گا اور خود بھی اپنی حاضری یقینی بناؤں گا تا فورم کی رونق بحال ہو سکے- local_florist 1 thumb_up 1
- local_florist Atif Qazi thanked this post
- thumb_up Muhammad Hafeez liked this post
26 Jul, 2021 at 11:54 pm #10بھائی جی مفتی عزیز الرحمن اور مفتی قوی نے آپ کی غیر موجودگی کا احساس نہیں ہونے دیاان دونوں حضرات کا یہاں ذکر کچھ نامعقول سا معلوم ہورہا ہے، کیا میری موجودگی کے اثرات بھی آپ کو ایسے ہی لگتے ہیں جیسے ان دونوں حضرات کے اثرات متاثرین پر؟؟
- mood 1
- mood Muhammad Hafeez react this post
26 Jul, 2021 at 11:57 pm #11عاطف بھائی جب میزبان خود ہی نہ ہو تو مہمان دروازے سے ہی لوٹ جاتے ہیں – آپ آ گئے ہیں تو آ ئستہ آ ئستہ سب آ جائیں گے – جن لوگوں سے میرا رابطہ ہے انہیں لانے کی کوشش کرو گا اور خود بھی اپنی حاضری یقینی بناؤں گا تا فورم کی رونق بحال ہو سکےبہت شکریہ اعوان بھائی۔ ڈیروں یا چوپالوں پر کوئی میزبان نہیں ہوتا۔ اس فورم کا معاملہ بھی ایسے ہی سمجھیں۔ میں نے صرف اس ڈیرے یا چوپال کیلئے زمین فراہم کی ہے جس کی رونق آپ سب کے دم سے ہے۔ میں موجود ہوں یا نہ ہوں یہاں دوستوں کو ضرور حاضری لگانی چاہیئے۔
27 Jul, 2021 at 8:40 am #12بہت شکریہ اعوان بھائی۔ ڈیروں یا چوپالوں پر کوئی میزبان نہیں ہوتا۔ اس فورم کا معاملہ بھی ایسے ہی سمجھیں۔ میں نے صرف اس ڈیرے یا چوپال کیلئے زمین فراہم کی ہے جس کی رونق آپ سب کے دم سے ہے۔ میں موجود ہوں یا نہ ہوں یہاں دوستوں کو ضرور حاضری لگانی چاہیئے۔دیر سے جواب دینے کے لئے محذ رت – ہماری گرمیاں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اسلئے اس دوران گرمیاں کی سرگرمیوں کی وجہ سے کافی مصروفیت رہتی ہے – انشاللہ لمبی محفلیں چلیں گی یہاں اور باوا بھائی کو بھی منت ترلا کر کے بلا لونگا – گھوسٹ بھائی سے بھی اچھی دوستی ہے تو وہ بھی امید ہے میری گزارش ضرور سنیں گے لیکن فلحال ہم تینوں ہی گرمیوں کے عروج کی وجہ سے مصروف ہیں -فلحال وقتا فوقتا آنا جانا رہے گا باقی یار زندہ تو صحبت باقی –
- thumb_up 1
- thumb_up Atif Qazi liked this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.