Thread:
دانشگردی میں شرکت کے اسباب
Home › Forums › Hyde Park / گوشہ لفنگاں › دانشگردی میں شرکت کے اسباب
- This topic has 89 replies, 25 voices, and was last updated 3 years ago by
کک باکسر. This post has been viewed 3613 times
-
AuthorPosts
-
15 May, 2020 at 6:36 am #1
میں خود غرض ہوں لہذا ہر چیز اور عمل میں اپنے مطلب کو ملحوظ خاطر رکھتا ہوں اور اگر کچھ مفت ملے تو زیادہ ہی ندیدہ ہو جاتا ہوں
اس محفل میں بھی جو کہ مفت میں میسر ہے اپنی خود غرضی کی وجہ سے شریک ہوتا ہوں
١) بہت ہی عمدہ اردو اور اکثر اچھی انگریزی پرھنے کو مل جاتی ہے
٢) پاکستانی سیاست کے حوالے سے آگاہی رہتی ہے . پاکستانی سیاست کی تاریخ ہو یا حال بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
٣) محفل کے شرکاء کے سوچ کے مختلف پہلوؤں کے استعمال کی بدولت مختلف چیزوں کو مختلف حوالوں اور انداز سے دیکھنے کی ترغیب ملتی ہے
٤) نت نئے موضوعات جو کے محفل کے شرکاء اس محفل میں پیش کرتے ہیں ان کی بدولت بوریت ختم کرنے کا بہانہ ملتا ہے
٥) مزاح اور شوخی کی تحریر سے مسکرانے اور ہنسنے کا بہانہ ملتا ہے
٦) زندگی کے روز مرہ کے گھسےپٹے مسائل سے تنگ اور تھکے ذہن کو ان مسائل سے دوری کا ایک ذریعہ ملتا ہے جو ذہن کو آرام کا موقع فراہم کرتا ہے
٧) انسانی رویہ اور احساسات کو دیکھنے، پڑھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہیاور بھی کچھ وجوہات ہونگی . مزے کی بات ہے کے سب مفت ہے
آپکی کیا وجہ ہے جو آپ اپنا قیمتی وقت اس محفل کی نظر کرتے ہیں
- thumb_up 10
- thumb_up Athar, Bawa, Believer12, لُڈن نیپالی, shami11, Atif Qazi, EasyGo, Ghost Protocol, Awan, Sohraab liked this post
15 May, 2020 at 9:34 am #2یہ ایک گھر کی طرح ہے ، لوگ اختلاف رکھتے ہیں مگر بہت زیادہ پرسنل ہونے سے گریز کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ لگی لپٹی بھی روا نہیں رکھتے مگر ایک حد تک رہتے ہیں، بہت کم حد کراس کرتے ہیںسیاسی اور ادبی شعور زیادہ ہے باقی فورمز سے ، میں سیاست پی کے اور ڈیفنس پی کے پر بھی جاتا ہوں مگر یہاں سکون ہے ،
شائد میرے اور باقی لوگوں کے وقت کے فرق ہے کہ جب میں لاگ-ان ہوتا ہوں تو یہاں کوئی نہیں ہوتا بس یہی ایک خرابی ہے
- thumb_up 9
- thumb_up Believer12, Bawa, shami11, JMP, Atif Qazi, EasyGo, Ghost Protocol, Awan, Sohraab liked this post
15 May, 2020 at 9:44 am #3مجھے یہاں اپنا پوائینٹ آف ویو کھل کھلا کر لکھنے کی آزادی ہے جو اس سے پہلے دوسری جگہ پرمیسر نہیں تھیاس فورم کے قائداعظم عزیزی عاطف قاضی صاحب بہت ہی کشادہ دل کے مالک ہیں چھوٹی موٹی بات کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ نام کے پٹھان پر انکے کام جاٹوں والے ہیں
یہاں ڈسکشن بعض اوقات ایک سے دس دن تک چلتی رہتی ہے یہاں تک کہ کوی نیا موضوع توجہ کھینچ لے
حکومتی طوطوں کی گالیوں سے اکتا کر بعض صحافی بھی دانشگردی کو وزٹ کرتے ہیں تاکہ حکومت کے خلاف کوی نئی بات مل سکے اور اکثر یہاں سے انہیں متعلقہ مواد مل جاتا ہے
اور تو اور ملحدین کو بھی فل پٹا فری سہولت ہے کہ وہ بھی اپنے نظریات کا پرچار کرسکیں
15 May, 2020 at 11:49 am #4میاں ہم تو صریف اس لئے یہاں آتے ہیں تاکہ تم سب لونڈوں پر نظر رکھ سکیں اور تم پر نیک بزرگوں کا سایہ قائم رہے۔- thumb_up 3 mood 6
- thumb_up JMP, Awan, shami11 liked this post
- mood Bawa, حسن داور, Atif Qazi, Ghost Protocol, Believer12, Sohraab react this post
15 May, 2020 at 11:17 pm #5سچی بات تو یہ ہے کہ میرے دانش گردی پر آنے کا سبب صرف اور صرف ہزاروں ڈالر چندہ ہے جو مجھے یہاں کے دوستوں سے ملتا ہے۔ واہ رے بھائی کے پانچ ہزار ، باوا بھائی کے دو ہزار، اور باقی تمام دوستوں کے ایک ایک ہزار ڈالر ماہانہ چندہ مجبور کئے رکھتے ہیں کہ میں دانش گردی پر آتا رہوں۔ میں اپنے دوستوں کی محبت کا مشکور بھی ہوتا ہوں اور حیران بھی ہوتا ہوں کہ اتنے پیسے دینے کے باوجود بھی یہ خوشی خوشی اس فورم پر آتے ہیں اور باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ حالانکہ یہاں لوگوں نے تیرہ تیرہ سال سے فورم کھولے ہوئے ہیں لیکن وہ ایسے ویران پڑے ہیں کہ وہاں واقعی میں صرف اُلو ہی بولتے ہیں۔ یہ بیس پچیس ہزار ڈالر ماہانہ اگرچہ فورم کے خرچے کے مقابلے میں بہت کم ہیں لیکن مجھے امید ہے فوج کے ساتھ ساتھ اب دوست میرے بجٹ میں بیس فیصد اضافہ ضرور کریں گے۔ مہنگائی بھی تو بہت ہوگئی ہے نہ جی۔چونکہ میں زیادہ دیر سنجیدہ نہیں رہ سکتا اس لئے اب مزاح کے طور پر عرض ہے کہ مجھے روز کچھ نہ کچھ یہاں سیکھنے یا سُننے کو کو ایسا ضرور ملتا ہے کہ طبیعت سَیر ہوجاتی ہے۔ دوستوں کی مجلس جسے ہم یہاں کوئٹہ میں “بھنڈار” کہتے ہیں ، منعقد کرنا میرا کالج کے زمانے سے شوق ہے۔ پہلے دوستوں کے ساتھ پوری پوری رات تاش کی محفلیں ہوتی تھیں اور صبح آفس۔ پھر شادی ہوئی تو گھر میں ہی اہلیہ کو موقع دیا کہ وہ مجھے خوب پھینٹا کرے لہذا تاش کا شوق پورا ہوتا رہا۔
دس سال قبل ان فورمز کی لت لگی تو بوترابی ، تاری بھائی، معظم نیاز صاحب، باوا بھائی اور دیگر کئی اہل قلم اہل علم دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا۔ وہ اتنا خوبصورت زمانہ تھا کہ اسی نشے میں یہ محفل قائم کرڈالی۔ یہاں مجھے جے بھائی، جی پی بھائی، قرار، بلیک شیپ ، ایزی گو بھائی، شیرازی صاحب اور اعوان بھائی کو پڑھنے سمجھے کا موقع ملا تو لگا کہ محنت رائیگاں نہیں گئی۔
آخری اور سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس فورم کا بیج بونے والا فسادی میں ہی ہوں اور یہاں آنا میری مجبوری ہے
۔
سب کی تعریفیں کرنے کا مقصد یہی ہے کہ دل کھول کر عطیات جمع کروائیں تاکہ ہم مارکیٹ میں تیرہ تیرہ سال سے سنسان پڑے فورمز کا مکو ٹھپ کر اپنے ازلی دشمن بھارت کو مزہ چکھا سکیں۔
- local_florist 2 thumb_up 4 mood 4
- local_florist SaleemRaza, Bawa thanked this post
- thumb_up Jack Sparrow, EasyGo, Awan, Sohraab liked this post
- mood shami11, Ghost Protocol, Believer12, GeoG react this post
16 May, 2020 at 1:41 am #6سچی بات تو یہ ہے کہ میرے دانش گردی پر آنے کا سبب صرف اور صرف ہزاروں ڈالر چندہ ہے جو مجھے یہاں کے دوستوں سے ملتا ہے۔ واہ رے بھائی کے پانچ ہزار ، باوا بھائی کے دو ہزار، اور باقی تمام دوستوں کے ایک ایک ہزار ڈالر ماہانہ چندہ مجبور کئے رکھتے ہیں کہ میں دانش گردی پر آتا رہوں۔ میں اپنے دوستوں کی محبت کا مشکور بھی ہوتا ہوں اور حیران بھی ہوتا ہوں کہ اتنے پیسے دینے کے باوجود بھی یہ خوشی خوشی اس فورم پر آتے ہیں اور باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ حالانکہ یہاں لوگوں نے تیرہ تیرہ سال سے فورم کھولے ہوئے ہیں لیکن وہ ایسے ویران پڑے ہیں کہ وہاں واقعی میں صرف اُلو ہی بولتے ہیں۔ یہ بیس پچیس ہزار ڈالر ماہانہ اگرچہ فورم کے خرچے کے مقابلے میں بہت کم ہیں لیکن مجھے امید ہے فوج کے ساتھ ساتھ اب دوست میرے بجٹ میں بیس فیصد اضافہ ضرور کریں گے۔ مہنگائی بھی تو بہت ہوگئی ہے نہ جی۔ چونکہ میں زیادہ دیر سنجیدہ نہیں رہ سکتا اس لئے اب مزاح کے طور پر عرض ہے کہ مجھے روز کچھ نہ کچھ یہاں سیکھنے یا سُننے کو کو ایسا ضرور ملتا ہے کہ طبیعت سَیر ہوجاتی ہے۔ دوستوں کی مجلس جسے ہم یہاں کوئٹہ میں “بھنڈار” کہتے ہیں ، منعقد کرنا میرا کالج کے زمانے سے شوق ہے۔ پہلے دوستوں کے ساتھ پوری پوری رات تاش کی محفلیں ہوتی تھیں اور صبح آفس۔ پھر شادی ہوئی تو گھر میں ہی اہلیہ کو موقع دیا کہ وہ مجھے خوب پھینٹا کرے لہذا تاش کا شوق پورا ہوتا رہا۔ دس سال قبل ان فورمز کی لت لگی تو بوترابی ، تاری بھائی، معظم نیاز صاحب، باوا بھائی اور دیگر کئی اہل قلم اہل علم دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا۔ وہ اتنا خوبصورت زمانہ تھا کہ اسی نشے میں یہ محفل قائم کرڈالی۔ یہاں مجھے جے بھائی، جی پی بھائی، قرار، بلیک شیپ ، ایزی گو بھائی، شیرازی صاحب اور اعوان بھائی کو پڑھنے سمجھے کا موقع ملا تو لگا کہ محنت رائیگاں نہیں گئی۔ آخری اور سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس فورم کا بیج بونے والا فسادی میں ہی ہوں اور یہاں آنا میری مجبوری ہے۔ سب کی تعریفیں کرنے کا مقصد یہی ہے کہ دل کھول کر عطیات جمع کروائیں تاکہ ہم مارکیٹ میں تیرہ تیرہ سال سے سنسان پڑے فورمز کا مکو ٹھپ کر اپنے ازلی دشمن بھارت کو مزہ چکھا سکیں۔
جان کی امان پاوں تو میں بھی کچھ عرض کروں۔۔
یہ فورم پی کے پولٹکس ڈاٹ کم کی کاپی ہے ۔۔۔یہاں کےاسی فی صد بلگرز پہلےپی کے پولٹکس ڈاٹ کم پر لکھتے تھے ۔۔۔
دو ہزار تیرا کے انتخابات سے پہلے پی کے پولٹکس ڈاٹ کم میرے خیال میں سب سے اباد فورم تھا اور ہر طبقہ فکر کے بلاگر وہاں اپنی اپنی رائے لکھتے تھے ۔۔
پیپلزپارٹی والے ۔۔۔ن لیگ والے اور پی ٹی ائی والے ایک طرف اور دوسری طرف ملحد اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ۔۔۔
پھردو ہزار تیرا کے انتخابات سے کچھ عرصے پہلے احسان اقبال صاحب ۔۔جوپی کے پولٹکس ڈاٹ کم کے سپرٹر تھے ۔۔کو دھندلی کی سوجی ۔۔۔
اور پی ٹی ائی کے بلاگرز جس میں سونامہ۔۔اناس یونس ۔۔ثاقب تسنیم ۔۔۔اکسیرو۔۔ اصف اور بے شمار لکھاری شامل ہیں جن کا نام اب یاد نہیں ا رہا ۔۔۔ کو بین کر دیا گیا ۔۔۔۔
جیسے ن لیگ نے عام اتخابات میں دھندلی کی ویسے ہی پی کے پولٹکس ڈاٹ کم بھی دھندلی کی گئی۔۔
اس سے یہ ہوا کہ پی ٹی ائی کے اکثر بلاگر ٹوئیٹر اور فیس بک پر شیفٹ ہو گئے ۔۔۔ٹوئیٹر تب نیا نیا استعمال میں ایا تھا ۔۔۔
اور ن لیگ والے بے چارے ٹوئیٹر اور فیس بک کی پاور سے ناواقف تھے جس کی وجہ سے ان کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں منہ کی کھانی پڑی ۔۔۔
عمران کو ٹوئیٹر اور فیس بک کا وزیراعظم کا طعنہ دے کر سمجھتے تھے کہ انہوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔۔۔اب پچھتا رہے ہیں ۔۔۔لیکن اب پچھتاوت کیا ہوا جب چڑیا چک گئی گھیت ۔۔۔ اس کے بعد ملحد اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ہونا شروع ہو گئیں اور وہاں بھی بے انصافی برتی گئی اور ملحدوں کو کھلی چھوٹ تھی لیکن اسلام دوست بلاگرز پر پابندیاں لگا دی جاتی تھیں ۔۔۔۔
کہانی مختصر ۔۔ ۔لیکن جب پی کے پولیٹکس ڈاٹ کام انتقال کر گئی – إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔تو وہاں کے کچھ بڑے لکھاری شروع میں پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے پر شفٹ ہو گئے۔۔۔
وہاں کا اڈمین اپنے شوق سے مجبور چالیس چالیس دن غائب رہتا تھا ۔۔اورگھریلو اور اپنے پیشے کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے فورم کو نئے فیچر میں شیفٹ کرے میں ناکام رہا ۔۔ ۔جس سےکی وجہ سے وہاں کے لکھاری اہستہ اہستہ وہاں سے چلے گئے ۔۔
ساتھ ہی ساتھ ایک سازش کے تحد فورم کے ممرز کو لوٹنے کے لیے ایک فورم بنایا گیا ۔۔۔
جس کا بہت سے ممرز کو احساس بھی نہیں کہ ان کو دھمکیاں دے دے کر ان سے بھیک مانگی جاتی ہے اور ساتھ ہی اس ڈر سے کہ ممبر ز پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کی طرف شیفٹ نہ ہو جائیں فیک ائی ڈی بنا کرپی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کے اڈمین پر الزام ترشی شروع کر دی جاتی ہے ۔۔ ۔
لیکن چند اسلام دوست بلاگرز کی وجہ جس میں حسین فاروقی صاحب سر فحرست ہیں وہ فورم چلتا رہا اور انشاللہ چلتا رہے گا ۔۔۔
کیونکہ اس پر ہزاروں ڈلرز کا خرچہ نہیں ہوتا بلکہ صرف چند یورہ کا خرچہ ہوتا ہے اور وہاں کاا ڈمین کی نیت صاف ہے ۔۔
وہ نہ تو کسی سازش کے تحد فورم کے ممرز کو لوٹنے کے لیے اپنا فورم بناتا ہے ۔۔۔جس کے بارے میں بلیک شیب صاحب نے یہاں ایک سخت تحریر لکھی تھی ۔۔
اور نہ ہی ممرز کو دھمکیاں دے دے کر ان سے بھیک مانگتا ہے اور نہ ہی اس ڈر سے کہ ممبر ز پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کو چھوڑ کر کہیں اور طرف شیفٹ نہ ہو جائیں فیک ائی ڈی بنا کردوسرے فورم کے اڈمین پر الزام ترشی شروع کر تا ہے ۔۔۔
اب اتے ہیں دانشگردی میں شرکت کے اسباب کی طرف۔۔۔چونکہ اس فورم کابارے میں مجاہد بھائی (ممکن ہے یہ بھی یہاں کے اڈمین کی بے شمار فیک ائی ڈی میں سے ایک ائی ڈی ہو)نے خبر دی اس لیے یہاں ملحدوں کو چھترول کرنے کی نیت سے لکھنا شروع کیا ۔۔۔
لیکن باوا جی کے منع کرنے پر ایسے کرنے سے روک گیا ۔۔۔ہو سکتا ہے باوا جی اڈمین سے دوستی کی وجہ سے یہاں بد مزگی پیدا نہیں کرنا چاہتے ہوں اس لیے انہوں نے منع کر دیا ۔۔۔ ۔
-
This reply was modified 3 years ago by
مومن.
16 May, 2020 at 3:31 am #7I visit to see the latest issues grappling the mind of village officers.Also to learn from informed and intelligent bloggers.
And the biggest reason is to stress test my point of view on issues, somewhat like in peer review system.
- thumb_up 4 mood 3
- thumb_up SaleemRaza, Awan, Bawa, JMP liked this post
- mood Ghost Protocol, shami11, Atif Qazi react this post
16 May, 2020 at 3:59 am #8ساراں گلاں دی ۔۔اک۔۔۔ہو۔گل ۔نواب ٹئوب ویل ۔نواب ٹیوب ویل ۔۔۔۔۔بناکر فقیروں کا ہم بھس غالب۔۔۔
تماشا اے اہل ۔۔قلم ۔۔دیکھتے ہیں ۔۔۔
-
This reply was modified 3 years ago by
SaleemRaza.
- thumb_up 3 mood 5
- thumb_up Ghost Protocol, Zed, JMP liked this post
- mood Bawa, Awan, shami11, Atif Qazi, Believer12 react this post
16 May, 2020 at 4:27 am #9مجھے ابھی تک یہ نہی پتا چلا کے میں یہاں آتا کیوں ہو ، سوچتے سوچتے بالوں میں چاندی اتر آئی ہے- thumb_up 2 mood 8
- thumb_up Awan, JMP liked this post
- mood EasyGo, Ghost Protocol, SaleemRaza, Bawa, Zed, Atif Qazi, Believer12, GeoG react this post
16 May, 2020 at 5:15 am #10اپنی کوشش ہے ٹینشن سے کوسوں دور رہنے کی
اس فورم پر آنے سے ٹینشن اگر کم نہ بھی ہو تو زیادہ نہیں ہوتی
باقی کچھ دوستوں کا حال احوال پتہ چل جاتا ہے
کچھ حالات حاضرہ کا بھی پتہ چل جاتا ہے
کچھ دوست کھڑکی سے جھانکتے بھی نظر آ جاتے ہیں
- thumb_up 8
- thumb_up Ghost Protocol, SaleemRaza, Bawa, Awan, shami11, Zed, Atif Qazi, JMP liked this post
16 May, 2020 at 5:41 am #11میری ضرورت مجھے کھینچ لاتی ہے- thumb_up 8
- thumb_up SaleemRaza, Bawa, Awan, shami11, Atif Qazi, Believer12, JMP, EasyGo liked this post
16 May, 2020 at 7:00 am #12بھا ئی جان میں ایک آوارہ ٹائپ ۔۔۔ ویلا ۔۔۔۔۔ ہوں ۔۔۔۔۔ اندر کی سوچوں خیا لات کو با ھرنکا لنے یہاں آجاتا ہوں ۔۔۔۔دوسرے میرا ایک زاتی پرابلم بھی جس کی وجہ سے آ جا تا ہوں ۔۔۔۔
بوریا بسترا با ند ھ کر بیٹھا ہوں ۔۔۔ کرونا نے روک رکھا ہے ۔۔۔۔۔ جیسے ہی کرونا ھٹتا ہے ۔۔۔۔ پا کستان کی فلا ئٹ کا ارادہ و منصوبہ ہے ۔۔۔
پھر ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ زاتی پرابلم حل ہوجائے میں پا کستان میں بس ہی جاؤں ۔۔۔۔ اور فورم سے دفعہ ہو جا ؤں ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ نہ ڈ ھولا ہوسی تے نہ رولا ہوسی ۔۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 3 years ago by
Guilty.
- local_florist 1 thumb_up 1 mood 8
- local_florist JMP thanked this post
- thumb_up Awan liked this post
- mood SaleemRaza, Ghost Protocol, Bawa, shami11, Zed, Atif Qazi, Believer12, EasyGo react this post
16 May, 2020 at 7:52 am #13میں تو عاطف بھائی کی دعوت پر اسوقت اس فورم پر آگیا تھا جب یہاں دانش گردی کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ یہ نام تو غالبا دو تین ماہ بعد اس فورم کو دیا گیا تھا۔ اس فورم کو دانش گردی کا نام دے کر اس کی دیوار پر کالی ہانڈی میری آپا نادان جی نے رکھی تھی تاکہ اسے کسی کی نظر بد نہ لگےیہاں آنے سے پہلے عاطف بھائی کو یہ بتا دیا تھا کہ ہم وہ مہمان ہیں جو میزبان کے دعوت دینے سے آتے ضرور ہیں لیکن میزبان کی مرضی سے جاتے نہیں ہیں
سچ تو یہ ہے کہ ایک بار میزبان کی دعوت پر آ کر واپس جانے والا لفظ اپنی ڈکشنری سے ہی نکال دیتے ہیں. ہم میزبان کے گھر کو اپنا ہی گھر سمجھتے ہیں بیشک میزبان اسے اپنا گھر سمجھنا چھوڑ دے. حتی کہ ہم اسے اپنا ہی گھر سمجھے ہوئے اپنے سب مہمانوں کو بھی یہیں بلا لیتے ہیں. ہم جیسے مہمانوں کو دعوت دیکر میزبان کو مہمانوں کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے مہمانوں کی بھی مہمان نوازی کا بھی شرف حاصل کرنا پڑتا ہے
ہم کسی کے گھر مہمان چلے جائیں تو میزبان ہمارے مہمانوں کی آمد و رفت دیکھکر غصے سے گھر کی چابیاں ہمارے پاوں میں پھینک کر خود اپنا گھر چھوڑ کر چل دیتا ہے
عاطف بھائی کی ہمت ہے جو ہمیں برداشت کئے جا رہے ہیں اور ابھی تک ان کی نوبت چابیاں پاوں میں پھینک کر گھر چھوڑ کر جانے تک نہیں آئی ہے
-
This reply was modified 3 years ago by
Bawa.
- thumb_up 5 mood 8
- thumb_up Jack Sparrow, Awan, Sohraab, JMP, GeoG liked this post
- mood Ghost Protocol, SaleemRaza, shami11, مومن, Zed, Atif Qazi, Believer12, EasyGo react this post
16 May, 2020 at 9:12 am #14جیسے کے بہت سے دوستوں نے کہا ہے کہ صاف ستھرا فورم ہونے کی کشش انہیں یہاں کھینچ لاتی ہے مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے – یہاں پر آ کر حالات حاضرہ کی بہت سی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کے بارے میں سرے سے علم ہی نہیں ہوتا اور اگر کچھ سمجھ نہ آ رہا ہو کہ کیا چل رہا ہے تو دوست فورا اشو کو سمجھا بھی دیتے ہیں – کچھ عرصہ غیر حاضری رہے تو واپسی پر لوگ خیریت بھی پوچھتے ہیں جیسے عام زندگی میں دوست کہتے ہیں ” کیسے ہو بھائی اتنے دن کہاں رہے ” غیر حاضری لمبی ہو جائے تو پکارنا بھی شروع ہو جاتے ہیں – اور اگر اس سے بھی لمبی ہو جائے تو ایک دوسرے سے اس کا اتا پتا فون نمبر لے کر خیریت پوچھتے ہیں اور واپسی کی دعوت دیتے ہیں – اتنی اپنائیت اور اتنا پیار اور کہاں ملتا ہے – ایک بڑے فورم پر ٹریفک اتنی ہوتی ہے کہ پہاڑی علاقے میں تیز بہتے دریا کی طرح مگر اس فورم میں سمندر کا سا سکوت اور گہرائی ہے – شاید یہ فورم دوسرے بڑے فورم سے ہی مخاطب ہو :
کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت
جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی خاموش ہے
جیسے بڑے شور زدہ شہر سے آدمی پرفضا ٹھہری ہوئی جگہ آ جائے – جہاں زندگی کے چلنے کی رفتار اتنی سست ہو کہ خود زندگی کو بھی سانس لینے کی فرصت مل رہی ہو –
بہت بار سوچا اس فورم پر آنا کم کیا جائے اور زیادہ وقت اپنی فیملی اور پروفیشن کو دیا جائے مگر
چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی- thumb_up 9
- thumb_up SaleemRaza, Bawa, shami11, Atif Qazi, Believer12, Zed, JMP, EasyGo, GeoG liked this post
16 May, 2020 at 5:46 pm #15جان کی امان پاوں تو میں بھی کچھ عرض کروں۔۔
یہ فورم پی کے پولٹکس ڈاٹ کم کی کاپی ہے ۔۔۔یہاں کےاسی فی صد بلگرز پہلےپی کے پولٹکس ڈاٹ کم پر لکھتے تھے ۔۔۔
دو ہزار تیرا کے انتخابات سے پہلے پی کے پولٹکس ڈاٹ کم میرے خیال میں سب سے اباد فورم تھا اور ہر طبقہ فکر کے بلاگر وہاں اپنی اپنی رائے لکھتے تھے ۔۔
پیپلزپارٹی والے ۔۔۔ن لیگ والے اور پی ٹی ائی والے ایک طرف اور دوسری طرف ملحد اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ۔۔۔
پھردو ہزار تیرا کے انتخابات سے کچھ عرصے پہلے احسان اقبال صاحب ۔۔جوپی کے پولٹکس ڈاٹ کم کے سپرٹر تھے ۔۔کو دھندلی کی سوجی ۔۔۔
اور پی ٹی ائی کے بلاگرز جس میں سونامہ۔۔اناس یونس ۔۔ثاقب تسنیم ۔۔۔اکسیرو۔۔ اصف اور بے شمار لکھاری شامل ہیں جن کا نام اب یاد نہیں ا رہا ۔۔۔ کو بین کر دیا گیا ۔۔۔۔
جیسے ن لیگ نے عام اتخابات میں دھندلی کی ویسے ہی پی کے پولٹکس ڈاٹ کم بھی دھندلی کی گئی۔۔
اس سے یہ ہوا کہ پی ٹی ائی کے اکثر بلاگر ٹوئیٹر اور فیس بک پر شیفٹ ہو گئے ۔۔۔ٹوئیٹر تب نیا نیا استعمال میں ایا تھا ۔۔۔
اور ن لیگ والے بے چارے ٹوئیٹر اور فیس بک کی پاور سے ناواقف تھے جس کی وجہ سے ان کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں منہ کی کھانی پڑی ۔۔۔
عمران کو ٹوئیٹر اور فیس بک کا وزیراعظم کا طعنہ دے کر سمجھتے تھے کہ انہوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔۔۔اب پچھتا رہے ہیں ۔۔۔لیکن اب پچھتاوت کیا ہوا جب چڑیا چک گئی گھیت ۔۔۔ اس کے بعد ملحد اور اسلام دوستوں کی چھڑپیں ہونا شروع ہو گئیں اور وہاں بھی بے انصافی برتی گئی اور ملحدوں کو کھلی چھوٹ تھی لیکن اسلام دوست بلاگرز پر پابندیاں لگا دی جاتی تھیں ۔۔۔۔
کہانی مختصر ۔۔ ۔لیکن جب پی کے پولیٹکس ڈاٹ کام انتقال کر گئی – إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔تو وہاں کے کچھ بڑے لکھاری شروع میں پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے پر شفٹ ہو گئے۔۔۔
وہاں کا اڈمین اپنے شوق سے مجبور چالیس چالیس دن غائب رہتا تھا ۔۔اورگھریلو اور اپنے پیشے کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے فورم کو نئے فیچر میں شیفٹ کرے میں ناکام رہا ۔۔ ۔جس سےکی وجہ سے وہاں کے لکھاری اہستہ اہستہ وہاں سے چلے گئے ۔۔
ساتھ ہی ساتھ ایک سازش کے تحد فورم کے ممرز کو لوٹنے کے لیے ایک فورم بنایا گیا ۔۔۔
جس کا بہت سے ممرز کو احساس بھی نہیں کہ ان کو دھمکیاں دے دے کر ان سے بھیک مانگی جاتی ہے اور ساتھ ہی اس ڈر سے کہ ممبر ز پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کی طرف شیفٹ نہ ہو جائیں فیک ائی ڈی بنا کرپی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کے اڈمین پر الزام ترشی شروع کر دی جاتی ہے ۔۔ ۔
لیکن چند اسلام دوست بلاگرز کی وجہ جس میں حسین فاروقی صاحب سر فحرست ہیں وہ فورم چلتا رہا اور انشاللہ چلتا رہے گا ۔۔۔
کیونکہ اس پر ہزاروں ڈلرز کا خرچہ نہیں ہوتا بلکہ صرف چند یورہ کا خرچہ ہوتا ہے اور وہاں کاا ڈمین کی نیت صاف ہے ۔۔
وہ نہ تو کسی سازش کے تحد فورم کے ممرز کو لوٹنے کے لیے اپنا فورم بناتا ہے ۔۔۔جس کے بارے میں بلیک شیب صاحب نے یہاں ایک سخت تحریر لکھی تھی ۔۔
اور نہ ہی ممرز کو دھمکیاں دے دے کر ان سے بھیک مانگتا ہے اور نہ ہی اس ڈر سے کہ ممبر ز پی کے پولٹکس ڈاٹ ڈی اے کو چھوڑ کر کہیں اور طرف شیفٹ نہ ہو جائیں فیک ائی ڈی بنا کردوسرے فورم کے اڈمین پر الزام ترشی شروع کر تا ہے ۔۔۔
اب اتے ہیں دانشگردی میں شرکت کے اسباب کی طرف۔۔۔چونکہ اس فورم کابارے میں مجاہد بھائی (ممکن ہے یہ بھی یہاں کے اڈمین کی بے شمار فیک ائی ڈی میں سے ایک ائی ڈی ہو)نے خبر دی اس لیے یہاں ملحدوں کو چھترول کرنے کی نیت سے لکھنا شروع کیا ۔۔۔
لیکن باوا جی کے منع کرنے پر ایسے کرنے سے روک گیا ۔۔۔ہو سکتا ہے باوا جی اڈمین سے دوستی کی وجہ سے یہاں بد مزگی پیدا نہیں کرنا چاہتے ہوں اس لیے انہوں نے منع کر دیا ۔۔۔ ۔
یار مومن ! مجھے تمہیں جواب دینے کیلئے تمہاری سطح پر آنے میں بڑی مشکل ہوتی ہے کیونکہ پھر واپس اپنی سطح پر پہنچنے کیلئے مجھے تقریبا تین ہزار سیڑھیاں عمودا” چڑھنا پڑتی ہیں۔ بہرحال آج یہ کشٹ کیا ہے تو چند لائینیں پیش خدمت ہیں، امید ہے جوابی کاروائی میں اپنے جسم کی راکھ کو سیاہی بنا کر ہی لکھو گے۔
یہ جو تمہارا فورم جس فورم کی گھٹیا سی کاپی ہے نہ یعنی پی کے پالیٹکس اوریجنل، میں کبھی اس کا بھی ممبر نہیں رہا یا وہاں بھی کبھی نہیں گیا۔ کُجا یہ کہ اس بڑے فورم کی ایک تھرڈ کلاس کاپی پر جاوں کہ جس کے نام سے ہی ظاہر ہورہا ہے کہ کسی بدطنیت شخص نے نقل بنا کر اپنی ذہنی مفلسی کا ثبوت دیا ہے اسلئے تمہارے ناکام تخیل پر فاتحہ ہی پڑھی جاسکتی ہے کہ تمہارے فورم کے لوگ جانا شروع ہوگئے تو دانش گردی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ۔
میں نے یوزر فرینڈلی ہونے کے باعث تمام فیچر سیاست ڈاٹ پی کے سے لئے اور نام اپنی پسند کا رکھا اور میرے اس عمل کی وجہ سے آج میں اور عدیل(سیاست پی کے کا مالک) دوست بھی ہیں۔ کیونکہ میں نے اس کا نام چوری کرنے جیسی گِری ہوئی حرکت نہیں کی۔ پہلے دن سے تم اپنے بےچارے مسکین فورم کو یہاں مشتہر کرنے کی سرتوڑ اور پچھواڑا پھوڑ کوششیں کررہے ہو اور مجھ پر بھی اپنے ناکارہ تِیراور پُھس ہوا بارود برساتے رہتے ہو لیکن دیکھ لو نہ تو تمہیں کسی نے روکا نہ ہی کسی نے بین کیا۔ وجہ؟؟ میں جانتا ہوں کانٹینٹ اچھا ہو تو اسے پھیلنے سے کوئی روک نہیں سکتا اور بُرا ہو تو اسے بند ہونے یا ویران ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ تمہارے دئیے ہوئے لنک پر لوگ جاتے ہیں تو انہیں ہمارے اس فورم کی قدر پتہ چلتی ہے اور یہ میرے لئے بہت فائدہ مند ہے۔تمہیں اپنے فورم کیلئے واقعتا” مدد درکار ہو تو سر پر سے یہ فولادی ٹوپی جس نے تمہیں شاہ دولہ کا چوہا بنایا ہوا ہے اتار کر مجھ سے رابطہ کرنا میں تمہیں دوست بنانے کا گُر بتا دوں گا۔ شائید تمہیں سمجھ آجائے کہ اپنی تشریف کو دہکتے کوئلوں پر رکھنا کوئی دانشمندانہ یا مومنانہ لچھن نہیں۔
جاتے جاتے ایک بات اور بتاتا ہوں کہ بلیک شیپ نے تمہارے متعلق جو چار لائینیں گھسیٹیں تھیں بخدا میں نے تمہیں ویسا ہی پایا۔ کوشش کرو کہ لوگ تمہارا خبثِ باطن نہ جان سکیں( جیسے کہ میں
) ورنہ مومن تو درکنار کافر تک تم کو گھاس ڈالنے ہر تیار نہیں
۔
- thumb_up 2 mood 2
- thumb_up GeoG, Believer12 liked this post
- mood Bawa, EasyGo react this post
16 May, 2020 at 5:54 pm #16یار مومن ! مجھے تمہیں جواب دینے کیلئے تمہاری سطح پر آنے میں بڑی مشکل ہوتی ہے کیونکہ پھر واپس اپنی سطح پر پہنچنے کیلئے مجھے تقریبا تین ہزار سیڑھیاں عمودا” چڑھنا پڑتی ہیں۔ بہرحال آج یہ کشٹ کیا ہے تو چند لائینیں پیش خدمت ہیں، امید ہے جوابی کاروائی میں اپنے جسم کی راکھ کو سیاہی بنا کر ہی لکھو گے۔ یہ جو تمہارا فورم جس فورم کی گھٹیا سی کاپی ہے نہ یعنی پی کے پالیٹکس اوریجنل، میں کبھی اس کا بھی ممبر نہیں رہا یا وہاں بھی کبھی نہیں گیا۔ کُجا یہ کہ اس بڑے فورم کی ایک تھرڈ کلاس کاپی پر جاوں کہ جس کے نام سے ہی ظاہر ہورہا ہے کہ کسی بدطنیت شخص نے نقل بنا کر اپنی ذہنی مفلسی کا ثبوت دیا ہے اسلئے تمہارے ناکام تخیل پر فاتحہ ہی پڑھی جاسکتی ہے کہ تمہارے فورم کے لوگ جانا شروع ہوگئے تو دانش گردی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ۔ میں نے یوزر فرینڈلی ہونے کے باعث تمام فیچر سیاست ڈاٹ پی کے سے لئے اور نام اپنی پسند کا رکھا اور میرے اس عمل کی وجہ سے آج میں اور عدیل(سیاست پی کے کا مالک) دوست بھی ہیں۔ کیونکہ میں نے اس کا نام چوری کرنے جیسی گِری ہوئی حرکت نہیں کی۔ پہلے دن سے تم اپنے بےچارے مسکین فورم کو یہاں مشتہر کرنے کی سرتوڑ اور پچھواڑا پھوڑ کوششیں کررہے ہو اور مجھ پر بھی اپنے ناکارہ تِیراور پُھس ہوا بارود برساتے رہتے ہو لیکن دیکھ لو نہ تو تمہیں کسی نے روکا نہ ہی کسی نے بین کیا۔ وجہ؟؟ میں جانتا ہوں کانٹینٹ اچھا ہو تو اسے پھیلنے سے کوئی روک نہیں سکتا اور بُرا ہو تو اسے بند ہونے یا ویران ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ تمہارے دئیے ہوئے لنک پر لوگ جاتے ہیں تو انہیں ہمارے اس فورم کی قدر پتہ چلتی ہے اور یہ میرے لئے بہت فائدہ مند ہے۔تمہیں اپنے فورم کیلئے واقعتا” مدد درکار ہو تو سر پر سے یہ فولادی ٹوپی جس نے تمہیں شاہ دولہ کا چوہا بنایا ہوا ہے اتار کر مجھ سے رابطہ کرنا میں تمہیں دوست بنانے کا گُر بتا دوں گا۔ شائید تمہیں سمجھ آجائے کہ اپنی تشریف کو دہکتے کوئلوں پر رکھنا کوئی دانشمندانہ یا مومنانہ لچھن نہیں۔ جاتے جاتے ایک بات اور بتاتا ہوں کہ بلیک شیپ نے تمہارے متعلق جو چار لائینیں گھسیٹیں تھیں بخدا میں نے تمہیں ویسا ہی پایا۔ کوشش کرو کہ لوگ تمہارا خبثِ باطن نہ جان سکیں( جیسے کہ میں) ورنہ مومن تو درکنار کافر تک تم کو گھاس ڈالنے ہر تیار نہیں
۔
Judge
This member should be banned because not only he is being personal but he is also being Abusive.
And if you cannot do this please resign.
16 May, 2020 at 5:58 pm #17Judge This member should be banned because not only he is being personal but he is also being Abusive. And if you cannot do this please resign.جج صاحب کی اردو بہت کمزور ہے اسلئے ان کو ان ابیوزس کو سرخ کرکے دکھا دو
۔
تاکہ وہ مجھے آسانی سے بین کرسکیں۔
- mood 3
- mood GeoG, Bawa, Believer12 react this post
16 May, 2020 at 8:16 pm #18Judge This member should be banned because not only he is being personal but he is also being Abusive. And if you cannot do this please resign.انجان پھدو ای اوئے
- mood 2
- mood Believer12, shami11 react this post
16 May, 2020 at 8:28 pm #19انجان پھدو ای اوئےبد تمیز شخص
- mood 2
- mood Believer12, shami11 react this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.