Home Forums Siasi Discussion حکومت لاہور کے جلسے سے خوف زدہ ہے، مریم نواز

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت لاہور کے جلسے سے خوف زدہ ہے لیکن ہم گھبرا کر گھر نہیں بیٹھیں گے۔
    لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے سوشل میڈیا ونگ کے ذمہ داروں کا بھی تعارف کرایا اور کہا کہ نواز شریف نے 7، 8 سال پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ کی ذمہ داری مجھے سونپ دی تھی تو اس وقت یہ ایک چھوٹا گروپ تھا لیکن آج پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک قدآور دخت بن چکا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا سیل اب صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں ہے بلکہ میں پاکستان میں جہاں بھی جاتی ہوں ہر جلسے اور جلوس کی پہلی صفوں میں سوشل میڈیا کے کارکن ہوتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی موجودگی میں کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کے بیانییے کو سوشل میڈیا نے جگہ جگہ پہنچایا ہے۔
    مریم نواز نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ملک میںکیا ہورہا ہے، آج جو ہو رہا ہے وہ کیوں ہو رہا ہے اور کون کر رہا ہے، ریاست کے کئی ستون ہوتے ہیں، جبب نواز شریف کو ایک اقامے کی بنیاد پر حکومت سے بے دخل کیا گیا اور 2018 کے انتخابات چوری کیے گئے اور یہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایک صفحے پر ہونے کے باوجود اس بس کو جو روز جلتی بھی ہے اور دھکا لگانا پڑتا ہے لیکن یہ بس چل نہیں رہی ہے اور آج کیا پاکستان اور حکومت چل رہا ہے، روز صبح پتہ چلتا ہے کہ مہنگائی دوگنا ہوگئی ہے۔
    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس آ نہیں رہی لیکن ہزاروں کا بل آرہا ہے، کون کہتا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا، آج مختلف ممالک میں پاکستان کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے، سائیکل پر چلنے والا وزیراعظم کہاں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ آج جعلی وزیراعظم کسی شہر میں آتا ہے تو عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر پورا شہر بند کردیا جاتا ہے، انہیں کیا خطرہ ہے ، خطرہ تو نواز شریف جیسے حکمرانوں کو تھا کیونکہ جب وہ حکومت میں آیا تو ہر طرف بم دھماکے اور ڈرون حملے ہورہے تھے لیکن انہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دیشت گردی کے خلاف ضرب عضب اور ردالفساد جیسی دو جنگیں لڑیں، ملک سے دشہشت گردی کا خاتمہ بھی کر رہا تھا اور عوام میں بھی موجود ہوتا تھا۔
    مریم نواز نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے باہر سے ایل این جی منگوانی تھی لیکن اس لیے دیر سے منگوائی کیونکہ ان کے وہ دوست جو ان کے کیچن اور پارٹی کے خرچے چلاتے ہیں اور ان کے فرنس آئل کے پلانٹ ہیں اور اس سے عوام کا 122 ارب روپے کا نقصان ہوا اور یہ نقصان عوام کے خون پسینے کی کمائی پر دیے جانے والے ٹیکس میں کرپشن سے ہوتا ہے لیکن بندہ بہت ایمان دار ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ بجائے بجلی سستی ملتی ان کے کیچن چلانے والے دوستوں کا فائدہ ہوا مگر بندہ ایمان دار ہے، سپریم کورٹ نے بلین ٹری کے بارے میں کہا کہ درخت کہاں ہیں ہمیں تو کہیں نظر نہیں آرہے ہیں لگتا ہے بنی گالا میں لگے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں آکسیجن گیس نہیں ملنے کی وجہ سے کورونا کے 7 مریض انتقال کر گئے، کوئی اس سے پوچھنے اور آئینہ دکھانے والا ہے کہ آپ کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے، اس حکومت نے ایک ہسپتال نہیں بنایا اور ہسپتالوں میں لکھ کر لگایا گیا ہے کہ اسڑیچر چاہیے تو 20 روپے ادا کریں۔
    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں شہباز شریف نے چلڈرن ہسپتال بنایا تھا جہاں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے 100 بچے انتقال کرگئے کیونکہ شہباز شریف کی حکومت اس کے لیے گرانٹ دیتی تھی، اسی طرح امن و امان کی حالت ایسی ہے کہ مائیں بہنیں محفوظ نہیں، موٹروے واقعے پر افسر نے کہا کہ رات کے وقت باہر نکلنے کی کیا ضرورت تھی۔
    مریم نواز نے کہا کہ یہ دعوے کرتا تھا کہ میں 90 دنوں میں کرپشن ختم کروں گا لیکن اب میں عاصم سلیم باجوہ کا نام لوں گی تو میڈیا اس کو میوٹ کردے گا، کل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنین پٹیشن میں کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی اہلیہ کی 13 کمرشل اور 5 رہائشی جائیدادیں امریکا جیسے ملک میں ہیں جس کو ظاہر نہیں کیا، کسی عدالت میں عاصم سلیم سے پوچھنے کی ہمت ہے کہ آپ کے پاس اتنی جائیدادیں کہاں سے آئیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کہتا تھا کہ میں فیس نہیں کیس دیکھتا ہوں اب انہیں عاصم سلیم باجوہ کا فیس نظر نہیں آرہا۔

    میڈیا اتنا بھی آزاد نہیں کہ ایک ریٹائرڈ افسر کا نام چلاسکے

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ حکومت بڑی چالاک ہے، جس نے ایک میڈیا ہاؤس کو دوسرے میڈیا ہاؤس اور اینکرز کو آپس میں لڑا دیا، آج میڈیا اتنا بھی آزاد نہیں ہے کہ ایک ریٹائرڈ افسر کا نام ٹی وی پر چلا سکے۔
    ان کا کہنا تھا کہ جو چینلز دباؤ کا سامنا کرنے سے انکار کرتے ہیں یا اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں ان کے سربراہان کو نیب کے سیل میں ڈالا جاتا ہے، جیو کے سربراہ کو بند کردیا گیا، آج کل جیو ہمارے بہت خلاف ہے لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان پر اوپر سے دباؤ ہے، سب چینلز آج جو سبق پڑھایا جاتا ہے، یا لکھا ہوا آتا ہے اور چھوٹے سے افسر کا فون آجاتا ہے تو اس کو ماننا پڑتا ہے اور مجھے پتہ وہ مجبور ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کیا سدا اسی طرح مجبوری میں بیٹھے رہو گے، پاکستان میں سچ اور حق بولنے کی طاقت رکھتے تھے ان کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا اور چینلز کو کہا گیا کہ فلاں فلاں اینکر کو نکال دو ورنہ چینل کو بند کردیں گے اور چینل بند کردیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح مطیع اللہ جان اور علی عمران کو دن دہاڑے غائب کردیا جاتا ہے اورجعلی وزیراعظم ٹی وی پر آکر کہتا ہے کہ مجھے تو معلوم نہیں تھا، اگر تمھہیں یہ نہیں معلوم کہ کراچی میں مریم نواز کے کمرے پر حملہ کیا، کیپٹن (ر) صفدر اور آئی جی کو کس نے اغوا کیا تو عوام آپ کا نام خوامخواہ کیوں نہ رکھیں۔
    میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا سے بھی درخواست کرتے ہیں کب تک ہاتھ جوڑ کر مار کھاتے رہوگے، کب تک یہ برداشت کروگے کہ حق سچ بات کہنے کے لیے تمھارے گھروں سے دن دہاڑے تمہیں گھسیٹ کر لے جائیں اور بعد میں آپ کو کہنا پڑے کہ میں شمالی علاقے کی سیر کے لیے گیا تھا۔
    مریم نواز نے کہا کہ میڈیا بھی کسی کا آلہکار بنے سے انکار کردے تو میں دیکھتی ہوں کہ چینل اکٹھے ہوجائیں تو کون ان میں دراڑ ڈال سکتا ہے۔
    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عدلیہ کی بات بھی کرنا چاہتی ہوں، جج ارشد ملک صاحب بھی اچانک دنیا سے رخصت ہوگئے، اللہ ان کی مغفرت کرے، میں نے ان کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ مجھے بلیک میل کر کے نواز شریف کے خلاف فیصلہ لیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پٹیشن فائل کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مشتمل تھا اور سابق چیف جسٹس آصف کھوسہ نے حکمت عملی کے تحت کہا کہ آپ کے خلاف ریفرنس آنے والا ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ ریٹائر ہوجائیں، استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں۔
    انہوں نے کہا کہ یہ اسی طرح نواز شریف کو ڈراتے تھے اور جب وہ وزیراعظم تھا تو کہتے تھے کہ یہ کردو ورنہ پاناما میں کچھ کردیں گے اور جب پاناما آیا تو چپ کرکے گھر چلے جاؤ ورنہ یہ ہوگا اور وہ ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ کی بہادری کو سلام پیش کیا جاتا ہے جبکہ سابق دو چیف جسٹس کو کس طرح یاد کیا جا رہا ہے، پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو اور کوئی فیصلے انتقام کی بنیاد پر نہ ہوں۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں اور 13 دسمبر کو اعلان ہونا باقی ہے، پی ڈیم ایم 8 دسمبر کو بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے اور اگر اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ ہوا تو تمام منتخب اراکین اس پر عمل کریں اگر کوئی رکن دباؤ میں آیا تو عوام اس کا گھیراؤ کریں گے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1148511/

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2

    میری ناقص راۓ میں کچھ ہمارے عزت ماب وزیر اعظم پاکستان کے انداز نے اس قوم کو منتشر اور گمراہ کیا ہے اور تیور ان نیک بیبی محترمہ مریم نواز صاحبہ کے بھی کچھ اچھے نہیں لگ رہے

    ٹوٹ پھوٹ ، بے زاری، غم و غصہ ، نفرت و انتشار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کو مستقل ہوا دی جا رہی ہے ہر طرف سے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    دراصل عمران خان کی پوری ٹیم خوفزدہ دکھای دیتی ہے، نفسیات دان بھی یہی کہتے ہیں کہ جب کوی بہت ایگریسیو ہوتو وہ دوسرے کی طاقت سے مرعوب ہوکر ایسا کررہا ہوتا ہے بلکہ وہ دفاع کرتا ہے کیونکہ فریق مخالف اس  سے زیادہ پاورفل ہوتا ہے

    لاہور جلسہ سے یہ انتہای خوفزدہ اس لئے ہیں کیونکہ ملتان میں پوری ریاستی طاقت اور وزیر خارجہ وہاں سے ہونے کے باوجود جلسہ نہ رک سکا

    لاہور ن لیگ کا گڑھ ہے اور اگر ن لیگیے ہڈ حرای چھوڑ کر باہر نکل آے تو اسی دن حکومت تو کیا انکے حمایتی بھی ہمیشہ کیلئے غائب ہوجائیں گے

    اگر کسی کو یقین نہ ہوتو چیف جسٹس بحالی تحریک یاد کرلے جب نوازشریف باہر نکلا تھا تو کیسے ہزاروں لوگ دیکھتے ہی دیکھتے جمع ہوگئے تھے اور گوجرانوالہ پنہچنے سے پہلے ہی جج بحال ہوچکا تھا

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4

    میری ناقص راۓ میں کچھ ہمارے عزت ماب وزیر اعظم پاکستان کے انداز نے اس قوم کو منتشر اور گمراہ کیا ہے اور تیور ان نیک بیبی محترمہ مریم نواز صاحبہ کے بھی کچھ اچھے نہیں لگ رہے

    ٹوٹ پھوٹ ، بے زاری، غم و غصہ ، نفرت و انتشار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کو مستقل ہوا دی جا رہی ہے ہر طرف سے

    JMP Sahib:

    None has any formidable, structural and concrete plan how to deal with the political, economical and social challenges to this nation . They never had it , they don’t have it now either. The ineptness and immaturity of the current government and its apparatus are so apparent that even their supporters admit that they are non sensual and ineffective . But don’t raise your hopes for the opposition either. They are also clueless to deal with the Pakistani problems . 

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5

    میری ناقص راۓ میں کچھ ہمارے عزت ماب وزیر اعظم پاکستان کے انداز نے اس قوم کو منتشر اور گمراہ کیا ہے اور تیور ان نیک بیبی محترمہ مریم نواز صاحبہ کے بھی کچھ اچھے نہیں لگ رہے

    ٹوٹ پھوٹ ، بے زاری، غم و غصہ ، نفرت و انتشار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کو مستقل ہوا دی جا رہی ہے ہر طرف سے

    Is this Leader unaware of the Corona Virus and the social distancing is one of the many disciplines the people must observe?

    Insisting to hold political meeting involving general public against Govt advice can only be described as Grossly Irresponsible to say the least.

    Want to be a leader? Then behave like one.

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi