Thread: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

Home Forums Siasi Discussion حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 32 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4254
    • Posts: 2747
    • Total Posts: 7001
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    پہلے اسلام آباد میں ایک سرکاری دفتر کے اندر بنائی گئیں ان کی تصاویر سامنے آئیں اور وہ خبروں کی زینت بنیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ایک عام آدمی کے لیے اعلی سرکاری دفاتر کے انتہائی اندر تک خصوصی دعوت کے بغیر رسائی حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔
    اُس وقت بھی جو سوال پوچھا جا رہا تھا، وہ یہی تھا: آخر حریم شاہ ہیں کون؟
    چند ہی ماہ بعد حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے حوالے سے ایک ہیش ٹیگ حریم شاہ اسکینڈل گردش کرتا رہا اور پیر کے روز بھی ایک مرتبہ پھر ان کا نام ٹرینڈز میں نظر آیا۔
    اس کی بنیادی وجہ وہ ویڈیو تھی جو انھوں نے خود مبینہ طور پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو روز قبل جاری کی لیکن چند گھنٹے بعد ہٹا بھی دی۔ تاہم وہ ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔
    یہ ویڈیو مبینہ طور ہر ایک ویڈیو کال کی ریکارڈنگ تھی۔ اس میں حریم شاہ بظاہر ایک وفاقی وزیر کے ساتھ ویڈیو چیٹ کرتی سنائی دیتی ہیں۔
    ویڈیو میں انھیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں نے کبھی آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس کے جواب میں دوسری طرف نظر آنے والا شخص اُن سے کہتا ہے کہ ‘آپ جو مرضی کر لیں جی، اللہ مالک ہے
    اس بات کے جواب میں حریم شاہ ان پر ایسا الزام عائد کرتی ہیں جو اگر درست ہو تو جنسی ہراسانی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ اس پر دوسری جانب موجود شخص کال ختم کر دیتا ہے۔

    ویڈیو آنے کے بعد کیا ہوا؟

    اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ذاتی نوعیت کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ اس میں انھیں بظاہر کسی کمرے میں ایک شخص کے ساتھ اس طرح بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کرسی پر بیٹھا ہے اور حریم ان کی ٹانگ پر بیٹھی ہیں۔ تاہم اس شخص کا چہرہ چھپایا گیا ہے۔
    پیر ہی کے روز ٹوئٹر پر ایک اور آڈیو کال کی ریکارڈنگ بھی گردش کرتی رہی جس میں مبینہ طور پر حریم شاہ کی صوبہ پنجاب کے ایک وزیر کے ساتھ گفتگو سنی جا سکتی ہے۔
    اس کال میں گفتگو کا محور وہ واقعہ ہے جب کچھ عرصہ قبل حریم شاہ اور ان کی ساتھی صندل خٹک صحافی مبشر لقمان کے ہوائی جہاز کے ساتھ ویڈیو بناتی دیکھی گئی تھیں۔
    ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی کال کی ریکارڈنگ میں ایک شخص، جن کی شناخت پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک صوبائی وزیر کے طور پر کی جا رہی ہے، کو ایک صحافی کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے سنا جا سکتا ہے۔ وہ حریم شاہ کو تلقین کرتے ہیں کہ وہ میڈیا پر کسی سے کوئی بات نہ کریں۔

    وہ دوسری قندیل بلوچ بننے جا رہی ہیں

    ٹوئٹر پر ہونے والی بحث میں چند صارفین نے حریم شاہ کی حفاظت کے حوالے سے بھی بات کی ہے جبکہ کچھ صارفین نے ان کا موازنہ قندیل بلوچ سے کرتے ہوئے انھیں خبردار کیا۔
    صحافی اویس منگل والا نے لکھا کہ ’کوئی سمجھدار شخص حریم شاہ سے ملے اور انھیں سمجھائے۔ وہ اگلی قندیل بلوچ بننے کے راستے پر چل پڑی ہیں۔
    یاد رہے کہ سوشل میڈیا ماڈل قندیل بلوچ کو ملتان میں ان کے ہی بھائی نے 2016 میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔
    تاہم بہت سے صارفین یہ سوال کرتے ہوئے نظر آئے کہ حریم شاہ آخر ہیں کون اور حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف ہی کے وزرا اور سیاستدانوں کے ساتھ کیوں نظر آ رہی ہیں؟
    ایک صارف حفیظ خلجی نے لکھا کہ ‘یہ ہمارے لیے شرمندگی کی بات ہے۔ یہ لڑکیاں مسلسل ریاستی وزرا کی ویڈیوز پھیلا رہی ہیں۔ یہ تعجب کی بات ہے کہ تمام اسکینڈلز پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے تعلق رکھتے ہیں

    پاکستان تحریکِ انصاف ہی کیوں؟

    حریم شاہ پہلے پہل ‘ٹک ٹاک گرل’ کے طور پر سامنے آئیں۔ وہ خود کو اسی حوالے سے شناخت کرتی تھیں۔
    حریم شاہ اپنے ٹوئٹر اور ٹِک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے خود سے ایسی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر چکی ہیں جن میں وہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری مقامات پر مختلف تحریکِ انصاف کے سیاستدانوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
    کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے ممبران کے لیے مختص پارلیمنٹ لاجز سے بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔
    پاکستان تحریکِ انصاف پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ جماعت کے اندر کوئی عہدہ نہیں رکھتیں۔ تاہم وہ خود کو پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر ظاہر کر کے کئی تقریبات اور دفاتر وغیرہ تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔

    حریم شاہ آخر ہیں کون
    پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک سرکردہ خاتون رکن نے بی بی سی سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حریم شاہ کے حوالے سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حریم شاہ کو جماعت کی سطح پر کوئی خصوصی حیثیت حاصل ہے یا وہ کسی قسم کا اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔
    کوئی ذریعہ نہیں ہے بس وہ اپنے عورت ہونے اور اپنے خوبصورت ہونے کا فائدہ اٹھا کر سیاستدانوں اور وزرا تک رسائی حاصل کر رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں مرد آپ کو پتا ہے ایسے ہی ہوتے ہیں
    مبینہ طور پر حریم شاہ مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ دعوٰی کر چکی ہیں کہ ‘ان کے پاس دیگر کئی وزرا کی ویڈیوز یا راز موجود ہیں جو وہ افشا کر سکتی ہیں اگر انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
    پی ٹی آئی کی خاتون رکن کا کہنا تھا کہ ‘ضروری نہیں ہے کہ ان کی بات میں سچائی ہو اور ان کے پاس کوئی ویڈیوز موجود ہوں مگر مرد (وزیر یا سیاستدان) ڈرے ہوئے ہیں۔ ہر کسی کو اپنی عزت پیاری ہے۔
    ان کے خیال میں ‘ممکن ہے کہ ان مرد حضرات کی کوئی کمزوری اس کے ہاتھ میں ہو۔

    اخلاقیات پر عورت ہی کو مرکز کیوں بنا لیا جاتا ہے؟

    حریم شاہ کی ویڈیوز اور تصاویر کو لے کر ٹوئٹر پر تنقید بھی کی جا رہی ہے اور ایسی باتیں بھی کی جا رہی ہیں جو کردار کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔ تاہم کچھ لوگ یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ ‘صرف عورت ہی کو ایسے معاملات میں مرکز کیوں بنا لیا جاتا ہے۔
    ایک صارف احمد عباس بٹ نے لکھا کہ ‘میں کسی کہ کردار کے حوالے سے بات نہیں کر رہا مگر حریم شاہ سکینڈل ہی کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟ وہ سیاستدان کیوں نہیں جو اس میں ملوث ہیں؟ جب کسی کے اخلاقیات پر سوال اٹھایا جائے تو ہم عورت ہی کو مرکز کیوں بنا لیتے ہیں؟
    مختیار خان نے لکھا کہ ‘حریم شاہ کو نشانہ بنانا درست ہے مگر کوئی ان سیاستدانوں کی بات نہیں کر رہا۔ انہیں ان کی وزارتوں سے ہٹا دینا چاہیے۔

    دونوں لڑکیاں معصوم ہیں

    حریم شاہ کی طرف سے ویڈیوز جاری کرنے اور ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا مبینہ طور پر ان کے اور ان کی ساتھی صندل خٹک کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔ ان کے ذریعے ان کے حقیقی نام اور دیگر تمام معلومات شائع کی گئی ہیں۔
    سوشل میڈیا پر کئی صارف ان کی حفاظت کے حوالے سے بھی بات کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ایک صارف فرح راجہ نے لکھا کہ ‘حریم شاہ اسکینڈل میں دونوں لڑکیاں بیوقوف/معصوم ہیں۔ وہ مکمل طور پر ان خطرات سے بے خبر ہیں جن میں وہ خود کو ڈال رہی ہیں۔
    ایک صارف ایڈووکیٹ طاہر خان ویلوال نے دونوں لڑکیوں کے شناختی دستاویزات کے حوالے سے لکھا ‘کہ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے پی ٹی آئی کو ویڈیوز کے حوالے سے دھمکایا اور آج ان کی تصاویر، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ انٹرنیٹ پر ہر جگہ لیک ہو گئی ہیں۔
    بی بی سی نے حریم شاہ سے اس حوالے سے بات کرنے کے لیے رابطہ کیا مگر ان کے رابطہ نمبرز سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-50952492

    #2
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 267
    • Posts: 4445
    • Total Posts: 4712
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    ہماری ترجیحات ، ہمارے ہدف ، ہمارے اصول ، ہماری قیمت

    #3
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 33
    • Posts: 7288
    • Total Posts: 7321
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    حریم شاہ کی بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے؟چند روز میں کس کس وفاقی وزیر کی وڈیو لیک ہونے جا رہی ہے؟جانیے تہلکہ خیز انکسافات: مبشر لقمان کی زبانی

    Posted by Khara Sach With Mubashir Lucman on Saturday, January 4, 2020

    #4
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 158
    • Posts: 5243
    • Total Posts: 5401
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    یہ دو حسینائیں نہیں ہیں بلکہ آئینہ ہے جسمیں معاشرہ کو اپنی صورتیں نظر آرہیں ہیں کچھ رشک و رقابت کا عنصر بھی ہے کہ ہماری پہنچ سے یہ دور کیوں ہیں

    #5
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    حریم شاہ اور سیا ستدانوں کی غلام گردشوں  سے مجھے یا د آیا کہ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

    کل میری ایک بہت اھم ۔۔۔۔ ڈیٹ ۔۔۔۔ منعقد ہونی والی  ہے ۔۔۔۔۔ سب بھا ئیوں سے اپیل کی جاتی ہے ۔۔۔۔۔ میرے حق میں دعا فرما دیں  ۔۔۔۔

    کہ کل ہونے والی میری اھم ڈیٹ ۔۔۔۔ کا میاب و کامران ہوجائے ۔۔۔۔۔ اور میرے بھی اچھے دن شروع ہوجا ئیں ۔۔۔۔۔۔

    دعا کریں ۔۔۔۔ کل ڈ یٹ کے لیئے آ نی والی خا تون پھنس جائے ۔۔۔۔۔ اور میری زندگی ۔۔۔۔ دو ھزار بیس بیس ۔۔۔۔  کے آغاز میں ہی ۔۔۔۔ ٹرانسفورمینشن شروع کرلے   ۔۔۔۔۔۔۔

    #6
    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 571
    • Total Posts: 571
    • Join Date:
      4 Sep, 2018
    • Location: گلشن گلشن

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    حریم شاہ اور سیا ستدانوں کی غلام گردشوں سے مجھے یا د آیا کہ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کل میری ایک بہت اھم ۔۔۔۔ ڈیٹ ۔۔۔۔ منعقد ہونی والی ہے ۔۔۔۔۔ سب بھا ئیوں سے اپیل کی جاتی ہے ۔۔۔۔۔ میرے حق میں دعا فرما دیں ۔۔۔۔ کہ کل ہونے والی میری اھم ڈیٹ ۔۔۔۔ کا میاب و کامران ہوجائے ۔۔۔۔۔ اور میرے بھی اچھے دن شروع ہوجا ئیں ۔۔۔۔۔۔ دعا کریں ۔۔۔۔ کل ڈ یٹ کے لیئے آ نی والی خا تون پھنس جائے ۔۔۔۔۔ اور میری زندگی ۔۔۔۔ دو ھزار بیس بیس ۔۔۔۔ کے آغاز میں ہی ۔۔۔۔ ٹرانسفورمینشن شروع کرلے ۔۔۔۔۔۔۔

    گلٹی صاحب! دعا ہے کہ آپ کہ کل کی ڈیٹ کامیاب و کامران رہے۔۔۔۔۔اور آپ کی دیسی کُنڈی میں ایسی مچھی پھسّے کہ جسے چکھ کر آپ زندگی بھر پھڑکتے، دھڑکتے، اور لرزتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #7
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    گلٹی صاحب! دعا ہے کہ آپ کہ کل کی ڈیٹ کامیاب و کامران رہے۔۔۔۔۔اور آپ کی دیسی کُنڈی میں ایسی مچھی پھسّے کہ جسے چکھ کر آپ زندگی بھر پھڑکتے، دھڑکتے، اور لرزتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بھا ئی جان ۔۔۔ کئی سال پھڑک  ۔۔۔ دھڑک ۔۔۔ تو لیا ہوں  ۔۔۔۔ اور کیا بچے کی جان لوگے ۔۔۔۔۔۔

    مصا ئب و آلام اور۔۔۔۔ ھارر ۔۔۔ موڑوں  کے  بعد مشکل سے ۔۔۔ ایک نرم و نازک ۔۔۔۔۔ مچھلی ھاتھ لگنے لگنے کا چا نس بنا  ہے اس پر تو وش کرنا بنتا ہے  ۔۔۔۔

    • This reply was modified 10 months, 4 weeks ago by Guilty.
    #8
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 682
    • Posts: 12404
    • Total Posts: 13086
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    بھا ئی جان ۔۔۔ کئی سال پھڑک ۔۔۔ دھڑک ۔۔۔ تو لیا ہوں ۔۔۔۔ اور کیا بچے کی جان لوگے ۔۔۔۔۔۔ مصا ئب و آلام اور۔۔۔۔ ھارر ۔۔۔ موڑوں کے بعد مشکل سے ۔۔۔ ایک نرم و نازک ۔۔۔۔۔ مچھلی ھاتھ لگنے لگنے کا چا نس بنا ہے اس پر تو وش کرنا بنتا ہے ۔۔۔۔

    گلٹی بھائی

    میری تمام دعائیں آپکے ساتھ کہہ وہ لڑکی آپکے فراڈ  میں آجائے ۔۔۔۔۔۔

    اگر گھر جانا ہے تو تھوڑے پھول لے جایئے گا ۔۔۔نہ کہہ مٹھائی کا ڈبہ ۔۔۔اور اگر  کسی اور جگہ ملاقات ہے ۔۔۔۔تو بھی پھول ضرور ساتھ رکھئے گا ۔۔۔۔۔ہاں صرف اس کی باتیں سنئے گا ۔۔۔اور پولیٹکس سے  اجتناب   کیجئے گا ۔۔۔۔۔تو ملنگ کی دعائیں کامیاب ہونگی ۔۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    #9
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4254
    • Posts: 2747
    • Total Posts: 7001
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران معروف ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا ہے۔
    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وفاقی وزیر نے کسی اینکر کو تھپڑ رسید کیا ہو، اس سے قبل چوہدری فواد حسین نے جون 2019 میں بھی معروف اینکر سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار چکے ہیں۔
    چوہدری فواد حسین نے جون 2019 میں معروف اینکر سمیع ابراہیم کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ رسید کیا تھا جس کے بعد معروف اینکر نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔
    سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے پر چوہدری فواد حسین کو صحافتی تنظیموں سمیت حکومتی افراد کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تھپڑ رسید کرنے کے واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کیا جانا چاہیے۔
    اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ چوہدری فواد حسین نے معروف اینکر مبشر لقمان کو بھی شادی کی ایک تقریب میں تھپڑ رسید کردیا۔
    نجی ٹی وی چینل ’جیو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چوہدری فواد حسین نے مبشر لقمان کو لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں تھپڑ رسید کیا۔
    رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ ولیمے کی تقریب میں جہانگیر ترین، محسن لغاری اور اسحاق خاکوانی سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔
    رپورٹ کے مطابق ولیمے کی تقریب میں چوہدری فواد حسین ساتھی سیاستدانوں سے بات چیت میں مصروف تھے کہ تقریب میں اینکر مبشر لقمان بھی پہنچے، جس پر وفاقی وزیر نے ان سے کچھ دن قبل یوٹیوب پر کیے جانے والے پروگرام سے متعلق سوالات کیے جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
    رپورٹ کے مطابق تقریب میں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا تو ساتھی سیاستدانوں نے دونوں کو الگ کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں دونوں تقریب سے چلے گئے۔
    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اینکر نے ٹی وی چینل سے بات کرنے کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے ’تھپڑ رسید‘ کرنے کی تصدیق کی۔
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب میں چوہدری فواد حسین نے مبشر لقمان سے اپنے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں کیے گئے ان سے متعلق دعووں کے حوالے سے سوالات کیے تو معاملہ گرم ہوگیا۔
    ٹی وی چینل نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چوہدری فواد حسین نے مبشر لقمان سے سوال کیا کہ انہوں نے پروگرام میں جو دعوے کیے ہیں کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاس وفاقی وزیر کی نامناسب ویڈیوز موجود ہیں کیا انہوں نے خود وہ ویڈیوز دیکھی ہیں؟
    ٹی وی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان نے وفاقی وزیر کو کہا کہ ان کے پروگرام میں یہ دعوے دوسرے اینکر نے کیے تھے اور مبینہ طور پر ویڈیوز انہوں نے دیکھی ہیں۔
    خیال رہے کہ مبشر لقمان نے 4 جنوری کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ٹی وی اینکر رائے ثاقب کھرل بھی نظر آئے جنہوں نے کئی انکشافات کیے تھے۔
    رائے ثاقب کھرل نے ہی ان کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ چند دن میں حریم شاہ وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت حکمران جماعت کے دیگر اہم سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کریں گی۔
    مذکورہ اینکر نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری کی اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز موجود ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ٹک ٹاک اسٹار کے پاس ایک خاتون وزیر کی بھی نامناسب ویڈیو موجود ہے۔
    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فیاض الحسن چوہان نے ہی حریم شاہ کو دیگر سیاستدانوں سے ملوایا تھا۔
    اگرچہ فواد چوہدری اور مبشر لقمان نے تاحال واضح طور پر اس واقعے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تاہم چوہدری فواد حسین نے اپنی چند ٹوئٹس میں اینکر کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی اور کہا کہ ایسے صحافیوں کو نکال دینا چاہیے۔
    انہوں نے ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ نے بلیک میل گروہ کا پتہ لگا لیا ہے اور جلد ہی قوم کے سامنے ان کے حوالے سے مکمل ثبوت پیش کردیے جائیں گے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1117877/

    #10
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4254
    • Posts: 2747
    • Total Posts: 7001
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    #11
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    یہ دو حسینائیں نہیں ہیں بلکہ آئینہ ہے جسمیں معاشرہ کو اپنی صورتیں نظر آرہیں ہیں کچھ رشک و رقابت کا عنصر بھی ہے کہ ہماری پہنچ سے یہ دور کیوں ہیں

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    یہ حسینائیں اب آپکی دسترس سے دور نہیں ہیں

    ایک دو ہفتوں میں یہ دونوں مستقل طور پر کینیڈا منتقل ہو رہی ہیں

    آپ اور گلٹی بھائی استقبال کی تیاری پکڑیں اور ٹورنٹو ایئر پورٹ پر اترتے ہی ایک ایک کو جپھا ڈال لیں

    :lol: :hilar:

    Guilty

    #12
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    کتنا ہے بد نصیب مبشر لقمان کہ شادی حال میں
    فواد ڈبّو سے تھپڑ کھا کر بھی بے مزہ نہ ہوا

    بہادر شاہ ظفر اور مرزا غالب سے معزرت

    #13
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 682
    • Posts: 12404
    • Total Posts: 13086
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    کتنا ہے بد نصیب مبشر لقمان کہ شادی حال میں فواد ڈبّو سے تھپڑ کھا کر بھی بے مزہ نہ ہوا بہادر شاہ ظفر اور مرزا غالب سے معزرت

    باوا جی ۔۔۔

    یہ فواد چوہدری کا چاکا کچھ زیادہ ہی کھل گیا ہے پہلے اس نے  سمیع ابراھیم کو پھنٹی لگائی ۔۔۔اب اس لقمان کو ۔۔۔۔۔۔۔خیر لقمان کا تو علاج ہی ہوا ہے کہہ بھی پاڈا بنا ہوا تھا ۔۔۔۔۔ویسے ایک ممبر قومی اسمبلی اور وزیر کو یہ زیب تو ہر گز نہیں دیتا کہہ وہ ایک عام سڑک چھاپ کا رویہ اختیار کرے ۔۔۔۔۔۔۔

    لقمان کو  چایئے اس پر کیس وغیرہ کرے  یا تھانے میں رپوٹ کروائے ۔۔

    #14
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 682
    • Posts: 12404
    • Total Posts: 13086
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی یہ حسینائیں اب آپکی دسترس سے دور نہیں ہیں ایک دو ہفتوں میں یہ دونوں مستقل طور پر کینیڈا منتقل ہو رہی ہیں آپ اور گلٹی بھائی استقبال کی تیاری پکڑیں اور ٹورنٹو ایئر پورٹ پر اترتے ہی ایک ایک کو جپھا ڈال لیں :lol: :hilar: Guilty

    ان میں ایک ساتھ تو غالبا گلٹی بھائی کی آج ڈیٹ بھی ہے انہوں نے مسلم امیہ سے دعا کی اپیل کی ہے کہہ لڑکی کے ساتھ  ان کا فراڈ چل جائے ۔۔

    :alhmd: :jazak:

    #15
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    باوا جی ۔۔۔ یہ فواد چوہدری کا چاکا کچھ زیادہ ہی کھل گیا ہے پہلے اس نے سمیع ابراھیم کو پھنٹی لگائی ۔۔۔اب اس لقمان کو ۔۔۔۔۔۔۔خیر لقمان کا تو علاج ہی ہوا ہے کہہ بھی پاڈا بنا ہوا تھا ۔۔۔۔۔ویسے ایک ممبر قومی اسمبلی اور وزیر کو یہ زیب تو ہر گز نہیں دیتا کہہ وہ ایک عام سڑک چھاپ کا رویہ اختیار کرے ۔۔۔۔۔۔۔ لقمان کو چایئے اس پر کیس وغیرہ کرے یا تھانے میں رپوٹ کروائے ۔۔

    رضا بھائی

    ویسے ہیں تو دونوں تھپڑ کھانے کے قابل ہی

    بہتر ہوتا کہ دونوں فواد ڈبّو کو بھی ایک ایک سناٹے دار تھپڑ رسید کرکے وہیں حساب برابر کر لیتے

    تھانے کچہریوں میں یہ مسئلے حل نہیں ہوتے ہیں

    #16
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    ان میں ایک ساتھ تو غالبا گلٹی بھائی کی آج ڈیٹ بھی ہے انہوں نے مسلم امیہ سے دعا کی اپیل کی ہے کہہ لڑکی کے ساتھ ان کا فراڈ چل جائے ۔۔ :alhmd: :jazak:

    رضا بھائی

    وہ ڈیٹ والی کوئی اور ہے، یہ ٹک ٹاک والیاں ہیں

    گلٹی بھائی نے ذرا ہیںکی پنکی کی تو گلٹی بھائی کی بھی ٹک ٹاک بنا کر یو ٹیوب پر لگا دیں گی

    #17
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    حریم شاہ اور صندل خٹک کسی کی ویڈیو یا آڈیو ریلیز کر دے تو وہ سیدھا الله کے پاس پہنچ جاتا ہے


    #18
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 682
    • Posts: 12404
    • Total Posts: 13086
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    رضا بھائی ویسے ہیں تو دونوں تھپڑ کھانے کے قابل ہی بہتر ہوتا کہ دونوں فواد ڈبّو کو بھی ایک ایک سناٹے دار تھپڑ رسید کرکے وہیں حساب برابر کر لیتے تھانے کچہریوں میں یہ مسئلے حل نہیں ہوتے ہیں

    ہاں ہیں ت و یہ دونوں ہی چھتر کھانے کے قابل ۔۔۔۔لیکن لڑائی میں سب پہلے جو تھپڑ مارتا ہے ۔۔۔۔وہ ہی گنا جاتا ہے ۔۔۔میڈیا کے پاس دوسرے کا تپھپڑ دیکھنے کا ٹائم نہیں ہوتا اور وہ بریکنک نیوز چلا دیتے ہیں ۔۔

    ویسے اگر انہوں نے بدلہ لینا ہو تو تھپڑ پہلے مارنا ہوگا ۔۔۔اس کے بعد بے شک آپنی درگت بنوا لیں ۔۔

    #19
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 158
    • Posts: 5243
    • Total Posts: 5401
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی یہ حسینائیں اب آپکی دسترس سے دور نہیں ہیں ایک دو ہفتوں میں یہ دونوں مستقل طور پر کینیڈا منتقل ہو رہی ہیں آپ اور گلٹی بھائی استقبال کی تیاری پکڑیں اور ٹورنٹو ایئر پورٹ پر اترتے ہی ایک ایک کو جپھا ڈال لیں :lol: :hilar: Guilty

    باوا جی،
    گلٹی بھائی پر جو جنون طاری ہے وہ ایک خاتون کے بس کی بات نہیں ہے دونوں ہی انکو لینے دیں.

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:
    ویسے آپ کا کیا خیال ہے ان خواتین کو عزائلم مل جائے گا؟ مجھے تو بہت مشکل لگ رہا ہے

    :thinking: :thinking: :thinking:

    #20
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 158
    • Posts: 5243
    • Total Posts: 5401
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: حریم شاہ: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزرا، سیاستدانوں کے ساتھ ہی کیوں

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 32 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!