Thread:
جاوید نہاری
Home › Forums › Hyde Park / گوشہ لفنگاں › جاوید نہاری
- This topic has 59 replies, 11 voices, and was last updated 6 months, 1 week ago by
shami11. This post has been viewed 1216 times
-
AuthorPosts
-
10 Aug, 2020 at 12:16 am #1
Ghost Protocol
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 161
- Posts: 5344
- Total Posts: 5505
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: جاوید نہاری
بچپن میں نہاری کی جب بھی طلب ہوتی تھی یا تو والدہ بنالیتی تھیں یا محلے کے قریبی ہوٹل سے پلاسٹک کی تھیلی میں بندھواکر لے آتے اور مزے مزے سے کھاتے تھے . کالج میں آکر اپنے ہی علاقے کے ایک دوست نے پوچھا کہ
یار کبھی جاوید کی نہاری کھائی ہے؟
میں نے کہا بھائی ہم نے تو ہمیشہ بیف کی نہاری کھائی ہے، یہ جاوید کیا بلا ہے
کہنے لگے ابے یار جاوید کی نہاری نہیں کھائی تو سمجھو کچھ نہیں کھایا .
معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ جاوید نہاری ریسٹورینٹ گھر سے زیادہ دور بھی نہیں تھا ہم نے ٹھان لی کے آج تو وہیں سے نہاری خرید کر گھر لایں گے
شام کو امی سے پیسے لے کر جاوید نہاری پہنچے تو وہاں ہجوم دیکھ کر حیران رہ گیا ، خیر نہاری اور گرم گرم نان لے کر گھر پہنچے مگر کسی کو بتایا نہیں کہ آج نہاری کسی الگ جگہ سے خریدی ہے
چھوٹا بھائی مرحوم جسکو کھانے کا بہت شوق تھا پوچھنے لگا کہ بھائی آج یہ نہاری الگ مزہ دے رہی ہے کہاں سے لاے ہیں
میں نے کہا ایک نیے ریسٹورینٹ سے لایا ہوں کیسی لگی
تمام گھر والوں نے انگلیاں بھگو بھگو کر نہاری کے مزے لئے .
وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ، پاکستان چھوڑنے سے قبل کسی اور ریسٹورینٹ کی نہاری نہیں کھائی
سالوں گزر گئے جب بھی گئے ریسٹورینٹ ہمیشہ کھچا کھچ بھرا پایا
اب تو جاوید نہاری کی حیثیت ایک لیجنڈری نہاری کی ہو چکی ہے بیرون ممالک سے جب بھی لوگ کراچی جاتے ہیں تو جاوید نہاری ضرور جاتے ہیں
اس جاوید نہاری کی وجہ سے اس کے اس پاس کھانے پینے کے دیگر کارو بار بھی پروان چڑھ گئے
پچھلے سال جب میرا پاکستان جانا ہوا تھا تو تب بھی جاوید نہاری کا چکّر لگا تھا، ذاتی طور مجھے شاید ٹیسٹ یا ماحول اب اتنا نہیں بھایا تھا مگر ہجوم اس سے بھی زیادہ تھا جو میں نے پہلے دیکھا تھا
اب میں آتا ہوں اصل نکتہ کی جانب
جاوید نہاری کی دیکھا دیکھی اس کے آس پاس نہاری کے بےشمار ریسٹورینٹ کھل گئے تھے جو صفائی اور سروس میں جاوید نہاری سے بہتر ہوں گے مگر عموما مکھی پر مکھی مارتے ہوے ہی پاے جاتے تھے جبکہ جاوید نہاری کی حالت یہ تھی کہ رش کی وجہ سے بیرے کھانے کا حساب کتاب بھول جاتے تھے اور گاہک خود ہی اپنے کھانے کا حساب بتا کر بل ادا کرتے تھے ایسے میں اگر کویی بل دئے بغیر بھی چلا جائے تو اسکو پکڑنا ممکن نہیں ہوسکتا تھا – اب جاوید نہاری کی انتظامیہ کو سوچنا ہے کہ انکے پاس ایسی کونسی گیدڑھ سنگی ہے جسکی وجہ سے یہ رش ہے اور سامنے والا مکھی پر مکھی مار رہا ہے
جاوید نہاری کی طرح دانشگردی پر بھی رونق بڑھتی جارہی ہیں ، ہماری دعا ہے یہ رونقیں نہ صرف بر قرار رہیں بلکہ مزید پھولے پھلیں10 Aug, 2020 at 12:23 am #2Re: جاوید نہاری
یہ بالکل ٹھیک کہا کہ جاوید نہاری کے آس پاس بھی بہت سارے ناموں سے دکانیں کھل گئی ہیں لیکن وہ مکھیاں مارتے رہتے ہیں۔ دستگیر والی جاوید نہاری کا پکوان سب سے زیادہ بہترین ہے اسی کی ایک اور شاخ طارق روڈ پر بھی کھلی ہے لیکن اس میں وہ بات نہیں۔ جگہ جگہ سے نہاری کھائی لیکن جو مزہ جاوید نہاری میں ہے کہیں نہیں ملا وہ سرخ تیل کی تار ، نپا تلا لذیذ گوشت اور ذائقہ کمال ساتھ میں ہاتھ جلاتی روٹی۔ واہ واہ۔
10 Aug, 2020 at 12:34 am #3Re: جاوید نہاری
رات کے اس پہر نہاری کی فضیلتیں بتانے والے! اللہ تجھ پر بھی ایسا وقت لائے۔
۔
ویسے مجھے لگتا ہے اب جاوید نہاری کے ذائقے میں وہ بات نہیں رہی۔ شائید بھوک وہ نہیں رہی یا پھر ندیدہ پن ختم ہوگیا ہے اور اب دنیاوی ذائقوں سے ایسی کوئی رغبت نہیں رہی۔ لیکن اگر ایسی بات ہوتی تو دیگر مسائل یعنی خواتین وغیرہ کے معاملے میں بھی دل سیر ہوچکا ہوتا۔ چونکہ ایسا نہیں ہے اسلئے کامل یہی کہا جاسکتا ہے کہ جاوید نہاری کا ذائقہ وہ نہیں رہا۔
میرا تو خیال ہے جب سے کراچی کے مخصوص پکوان لندن میں پکنا شروع ہوئے ہیں اب کراچی والوں کے ہاتھ میں ذائقہ نہیں رہا۔ کوئی دن ہیں کہ خبر آئے گی کہ بھائی نے لندن میں نہاری بنانی شروع کردی ہے اور لوگ جوک در جوک اب لندن سے ہی نہاری منگواتے ہیں اور جاوید نہاری والا دیوالیہ ہوچکا ہے۔
10 Aug, 2020 at 12:44 am #4Ghost Protocol
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 161
- Posts: 5344
- Total Posts: 5505
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: جاوید نہاری
رات کے اس پہر نہاری کی فضیلتیں بتانے والے! اللہ تجھ پر بھی ایسا وقت لائے۔۔ ویسے مجھے لگتا ہے اب جاوید نہاری کے ذائقے میں وہ بات نہیں رہی۔ شائید بھوک وہ نہیں رہی یا پھر ندیدہ پن ختم ہوگیا ہے اور اب دنیاوی ذائقوں سے ایسی کوئی رغبت نہیں رہی۔ لیکن اگر ایسی بات ہوتی تو دیگر مسائل یعنی خواتین وغیرہ کے معاملے میں بھی دل سیر ہوچکا ہوتا۔ چونکہ ایسا نہیں ہے اسلئے کامل یہی کہا جاسکتا ہے کہ جاوید نہاری کا ذائقہ وہ نہیں رہا۔ میرا تو خیال ہے جب سے کراچی کے مخصوص پکوان لندن میں پکنا شروع ہوئے ہیں اب کراچی والوں کے ہاتھ میں ذائقہ نہیں رہا۔ کوئی دن ہیں کہ خبر آئے گی کہ بھائی نے لندن میں نہاری بنانی شروع کردی ہے اور لوگ جوک در جوک اب لندن سے ہی نہاری منگواتے ہیں اور جاوید نہاری والا دیوالیہ ہوچکا ہے۔
بھائی نے لندن میں بریانی ریسٹورینٹ کھول لیا ہے
زبیدہ آپا کے پاس چونکہ وقت نہیں تھا تو شامی بھائی آجکل وہیں ہیڈ شیف لگے ہوے ہیں
جیو جی بھائی بھی نیٹ لے کر بیٹھے ہوے ہیں کہ اگر کویی بھولی بسری بھیڑ اس طرف آگئی تو پکڑ کر فورا بھائی بریانی کے حوالے کر دیں گے-
This reply was modified 6 months, 2 weeks ago by
Ghost Protocol.
10 Aug, 2020 at 12:52 am #5Re: جاوید نہاری
بھائی نے لندن میں بریانی ریسٹورینٹ کھول لیا ہے زبیدہ آپا کے پاس چونکہ وقت نہیں تھا تو شامی بھائی آجکل وہیں ہیڈ شیف لگے ہوے ہیں جو جی بھائی بھی نیٹ لے کر بیٹھے ہوے ہیں کہ اگر کویی بھولی بسری بھیڑ اس طرف آگئی تو پکڑ کر فورا بھائی بریانی کے حوالے کر دیں گےبھیڑوں میں ہر وقت دلچسپی لینا کوئی صحتمند رجحان نہیں ہے، کوئی عقل نوں ہتھ پاو۔
شامی کئی دن سے غائب ہے ذرا پتہ کریں کہ بھائی کی بریانی میں نمک کم یا زیادہ تو نہیں کردیا تھا ؟؟ ہم یہاں انتظار کررہے ہوں اور اس بےچارے کا عدنان خشوگی والا حال ہوچکا ہو ۔ کیونکہ آپ بھی آجکل یہاں زیادہ وقت دیتے نظر آرہے ہیں مجھے تو دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے
اچھا مجھے ذرا اپ ڈیٹ کریں ، بلیک شیپ کی لکھائی میں رنگ کچھ کم ہوئے ہیں ؟؟ اور انہوں نے فورم کے دوسرے ممبرز کو آپ کے مقابلے میں اپنے ساتھ مکھن لگا کر ملانے کا سلسلہ بند کیا ہے یا نہیں؟؟
10 Aug, 2020 at 12:59 am #6Ghost Protocol
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 161
- Posts: 5344
- Total Posts: 5505
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: جاوید نہاری
بھیڑوں میں ہر وقت دلچسپی لینا کوئی صحتمند رجحان نہیں ہے، کوئی عقل نوں ہتھ پاو۔ شامی کئی دن سے غائب ہے ذرا پتہ کریں کہ بھائی کی بریانی میں نمک کم یا زیادہ تو نہیں کردیا تھا ؟؟ ہم یہاں انتظار کررہے ہوں اور اس بےچارے کا عدنان خشوگی والا حال ہوچکا ہو ۔ کیونکہ آپ بھی آجکل یہاں زیادہ وقت دیتے نظر آرہے ہیں مجھے تو دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے اچھا مجھے ذرا اپ ڈیٹ کریں ، بلیک شیپ کی لکھائی میں رنگ کچھ کم ہوئے ہیں ؟؟ اور انہوں نے فورم کے دوسرے ممبرز کو آپ کے مقابلے میں اپنے ساتھ مکھن لگا کر ملانے کا سلسلہ بند کیا ہے یا نہیں؟؟کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ فورم کی اسٹیبلشمنٹ کی کوششیں رنگ لائی یا نہیں؟
10 Aug, 2020 at 1:01 am #7Re: جاوید نہاری
کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ فورم کی اسٹیبلشمنٹ کی کوششیں رنگ لائی یا نہیں؟دیکھیں! اسٹیبلشمنٹ ایک کانسٹینٹ ہے، اسطرح کھلے عام اسکا نام لینا کسی بلڈی سویلین کی جسارت نہیں ہونی چاہیئے۔
10 Aug, 2020 at 1:04 am #8Ghost Protocol
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 161
- Posts: 5344
- Total Posts: 5505
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: جاوید نہاری
دیکھیں! اسٹیبلشمنٹ ایک کانسٹینٹ ہے، اسطرح کھلے عام اسکا نام لینا کسی بلڈی سویلین کی جسارت نہیں ہونی چاہیئے۔اچھا چھوڑیں سب ، یہ بتایں کہ پہلی مرتبہ جاوید نہاری آپ نے کب کھائی تھی اور آپ کا مجموعی تاثر اس حوالے سے کیا تھا؟
10 Aug, 2020 at 1:16 am #9Re: جاوید نہاری
اچھا چھوڑیں سب ، یہ بتایں کہ پہلی مرتبہ جاوید نہاری آپ نے کب کھائی تھی اور آپ کا مجموعی تاثر اس حوالے سے کیا تھا؟پہلی بار نہاری میں نے ملا احمد حلوائی کے ساتھ جو نہاری والا ہوٹل تھا ناظم آباد میں وہاں کھائی تھی غالبا” 1985 کی بات ہے اور والد صاحب نے کھلوائی تھی، ساتھ ہی فردوس کالونی میں خالہ کا گھر ہوا کرتا تھا۔ اس کے بعد 1991 میں دوستوں کے ساتھ جاکر کھائی تھی جاوید نہاری پر۔ ایک دو سال شائید اوپر نیچے ہوں لیکن نوے کی دہائی کے شروع میں جانا شروع کیا تھا۔ اب آخری مرتبہ کراچی میں فروری میں جاکر کھائی تھی وہیں سے۔ بلکہ حسن داور صاحب لے گئے تھے وہاں اور خوب دعوت کی۔ میں واپس آتے وقت ڈبے میں پیک نہاری بھی لے آیا تھا جو دو تین بار کھائی کوئٹہ میں آکر۔
اب تو انہوں نے سپلی یعنی گریبی دینا بند کردی ہے پہلے تو ہم دوست بار بار منگواتے تھے اور یہ بار بار لاکر دیتے تھے۔ گرم گرم نہاری ہو اور ساتھ گرم گرم روٹی اور پھر روٹی کو نہاری کے سالن میں بھگو کر کھایا جائے تو ایسا لگتا ہے من و سلویٰ گلے سے اتر رہا ہے۔ بہت شاندار۔ پہلے جاتا تھا تو کبھی ساتھ مغز ڈلوا لیتا تھا کبھی نلی لیکن اب تو سرشام ہی مغز اور نلی ختم ہوجاتے ہیں۔ بس سادہ نہاری ملتی ہے لیکن وہ بھی ایسی خوشبودار اور لذیذ کہ پیٹ بھرجاتا ہے نیت نہیں بھرتی۔
10 Aug, 2020 at 2:48 am #10Re: جاوید نہاری
جاوید نہاری کا ذکر اس سمے کرنے والو اللہ کرے تم دوپہر کو نہاری کھانے جاو اور پتا چلے کہ دوکان بند ہے یا تم دو دن سے فاقے میں ہو اور کوی مولوی کی دیسی گھی میں تڑکی دال ماش کا ذکر اسی تفصیل کے ساتھ کرے
دو مجھے اب نہاری لا کے جہاں سے مرضی گیارہ بج رہے ہیں اور میں اب کسطرح سو سکوں گا ؟
10 Aug, 2020 at 3:37 am #11Zaidi
ParticipantOffline- Advanced
- Threads: 16
- Posts: 772
- Total Posts: 788
- Join Date:
30 May, 2020 - Location: دل کی بستی
Re: جاوید نہاری
بھیا ، چوہدری فرزند علی کی قلفی کے بارے میں بھی ایک کہانی لکھ چھوڑیں ، گرمیوں کی دوپہر ، عقب جیکب لائنز ، سینٹ پیٹرک اسکول سے متصل ٹیکنیکل اسکول سے باہر نکل کر عین صدر ، ایمپریس مارکیٹ سے چند قدم مغرب کی طرف آکر اس قلفی کے کھانے کا جو سواد تھا وہ اب تک یاد ہے ، وھاں سے ذرا جنوب کی سمت گھسیٹا خان کا مشہور کھوخا اور اس میں حد سے زیادہ بھرے ہوئے بندے ، حلیم کا چٹخارہ لیتے جاتے اور پانی کے گلاس حلق میں انڈیلتے جاتے ۔ اسی سے زیادہ تھوڑا اور جنوب کی جانب لسی والے کی دوکان اور اس کے سامنے فرش پر گرمیوں کی دھوپ میں گاہکوں کے برف کے اگلے ہوئے ٹکڑے ، کیا منظر پیش کرتے تھے ۔
ھا، کہاں گئے وہ دن اور وہ سہانی راتیں
زرا عمر رفتہ کو آواز دو ۔ صدر کا مشہور دوا خانہ اور کیٹرک روڈ پر بیف کی دکانیں ۔-
This reply was modified 6 months, 2 weeks ago by
Zaidi.
10 Aug, 2020 at 6:25 am #12Zaidi
ParticipantOffline- Advanced
- Threads: 16
- Posts: 772
- Total Posts: 788
- Join Date:
30 May, 2020 - Location: دل کی بستی
Re: جاوید نہاری
یہ بالکل ٹھیک کہا کہ جاوید نہاری کے آس پاس بھی بہت سارے ناموں سے دکانیں کھل گئی ہیں لیکن وہ مکھیاں مارتے رہتے ہیں۔ دستگیر والی جاوید نہاری کا پکوان سب سے زیادہ بہترین ہے اسی کی ایک اور شاخ طارق روڈ پر بھی کھلی ہے لیکن اس میں وہ بات نہیں۔ جگہ جگہ سے نہاری کھائی لیکن جو مزہ جاوید نہاری میں ہے کہیں نہیں ملا وہ سرخ تیل کی تار ، نپا تلا لذیذ گوشت اور ذائقہ کمال ساتھ میں ہاتھ جلاتی روٹی۔ واہ واہ۔یہ عزیز آباد کے مشہور محلے کی وہی دوکان تو نہیں جہاں سے نائن زیرو قریب پڑتا ہے ۔ ؟
10 Aug, 2020 at 6:26 am #13Ghost Protocol
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 161
- Posts: 5344
- Total Posts: 5505
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: جاوید نہاری
بھیا ، چوہدری فرزند علی کی قلفی کے بارے میں بھی ایک کہانی لکھ چھوڑیں ، گرمیوں کی دوپہر ، عقب جیکب لائنز ، سینٹ پیٹرک اسکول سے متصل ٹیکنیکل اسکول سے باہر نکل کر عین صدر ، ایمپریس مارکیٹ سے چند قدم مغرب کی طرف آکر اس قلفی کا جو سواد تھا وہ اب تک یاد ہے ، وھاں سے ذرا جنوب کی سمت گھسیٹا خان کا مشہور کھوخا اور اس میں حد سے زیادہ بھرے ہوئے بندے ، حلیم کا چٹخارہ لیتے جاتے اور پانی کے گلاس حلق میں انڈیلتے جاتے ۔ اسی سے زیادہ تھوڑا اور جنوب کی جانب لسی والے کی دوکان اور اس کے سامنے فرش پر گرمیوں کی دھوپ میں گاہکوں کے برف کے اگلے ہوئے ٹکڑے ، کیا منظر پیش کرتے تھے ۔
ھا، کہاں گئے وہ دن اور وہ سہانی راتیں زرا عمر رفتہ کو آواز دو ۔ صدر کا مشہور دوا خانہ اور کیٹرک روڈ پر بیف کی دکانیں ۔
زیدی صاحب،
آپ نے جن گلیوں اور اداروں کا ذکر کیا ہے وہاں سے بھی کچھ یادیں وابستہ ہیں
فرزند علی کی قلفی کے بغیر یقینا کراچی کے کھانوں کا تذکرہ مکمل نہیں ہوسکتا . ایمپریس مارکٹ بھی پنڈی کے صدر بازار کی طرح چونکہ انتہائی مصروف جگہوں میں شمار ہوتی ہے لہذا یہاں کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس میں بہت زیادہ رش رہتا تھا مگر یہ ایسی جگہیں نہیں ہیں جہاں فیملیز پروگرام بنا کر کھانا کھانے آیں .
المیہ مگر یہ ہے کہ یہ دھاگہ کھانوں کے اوپر نہیں ہے پیغام کچھ اور تھا مگر ڈھنگ سے کہہ نہیں سکا-
This reply was modified 6 months, 2 weeks ago by
Ghost Protocol.
10 Aug, 2020 at 6:29 am #14Ghost Protocol
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 161
- Posts: 5344
- Total Posts: 5505
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: جاوید نہاری
یہ عزیز آباد کے مشہور محلے کی وہی دوکان تو نہیں جہاں سے نائن زیرو قریب پڑتا ہے ۔ ؟
جی ہاں نائن زیرو وہاں سے تقریبا ٢ کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے
-
This reply was modified 6 months, 2 weeks ago by
Ghost Protocol.
10 Aug, 2020 at 6:31 am #15Zaidi
ParticipantOffline- Advanced
- Threads: 16
- Posts: 772
- Total Posts: 788
- Join Date:
30 May, 2020 - Location: دل کی بستی
Re: جاوید نہاری
زیدی صاحب، آپ نے جن گلیوں اور اداروں کا ذکر کیا ہے وہاں سے بھی کچھ یادیں وابستہ ہیں فرزند علی کی قلفی کے بغیر یقینا کراچی کے کھانوں کا تذکرہ مکمل نہیں ہوسکتا . ایمپریس مارکٹ بھی پنڈی کے صدر بازار کی طرح چونکہ انتہائی مصروف جگہوں میں شمار ہوتی ہے لہذا یہاں کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس میں بہت زیادہ رش رہتا تھا مگر یہ ایسی جگہیں نہیں ہیں جہاں فیملیز پروگرام بنا کر کھانا کھانے آیں . المیہ مگر یہ ہے کہ یہ دھاگہ کھانوں کے اوپر نہیں ہے پیغام کچھ اور تھا مگر ڈھنگ سے کہہ نہیں سکاکوئ بات نہیں ، اسی بہانے ماضی کی کچھ یادیں تازہ ہوگئیں ۔
10 Aug, 2020 at 6:53 am #17Zaidi
ParticipantOffline- Advanced
- Threads: 16
- Posts: 772
- Total Posts: 788
- Join Date:
30 May, 2020 - Location: دل کی بستی
Re: جاوید نہاری
مجھے تو کھڈا مارکیٹ کے پاس ہاٹ اینڈ سپائسی کے پراٹھا رول یاد ہیں۔ کیا رش ہوتا تھا۔ بلوچ آئسکریم کلفٹن برانچ پر بھی بہت رش ہوتا تھاتو نے ہمدم یہ کس کا نام لیا
چھاگئیں دل پہ بجلیاں غم کیپراٹھے رول پر مجھے پرانی بندو خان کی دوکان یاد آئ ۔ اب تو وھاں وہ ذائقہ بھی نہیں ہے ۔
10 Aug, 2020 at 6:56 am #18Ghost Protocol
ParticipantOfflineThread Starter- Expert
- Threads: 161
- Posts: 5344
- Total Posts: 5505
- Join Date:
7 Jan, 2017
Re: جاوید نہاری
مجھے تو کھڈا مارکیٹ کے پاس ہاٹ اینڈ سپائسی کے پراٹھا رول یاد ہیں۔ کیا رش ہوتا تھا۔ بلوچ آئسکریم کلفٹن برانچ پر بھی بہت رش ہوتا تھاان پراٹھوں کی خاص بات انکی سادگی اور بھر پور ذائقہ تھا ، پراٹھے میں تکے، پیاز اور رائتہ اوے ہوے ہوے کیا یاد دلا دیا
10 Aug, 2020 at 7:08 am #19Re: جاوید نہاری
ان پراٹھوں کی خاص بات انکی سادگی اور بھر پور ذائقہ تھا ، پراٹھے میں تکے، پیاز اور رائتہ اوے ہوے ہوے کیا یاد دلا دیامیں کراچی بہت کم گیا ہوں۔ کبھی کبھی ہیڈ کوارٹر یعنی سسرال جانا ہوتا ہے ۔ ایم علی سوسائٹی کے پان۔ نرسری کے پاس ایک مٹھائی کی دکان بھی ہوتی تھی۔
10 Aug, 2020 at 7:10 am #20Re: جاوید نہاری
تو نے ہمدم یہ کس کا نام لیا چھاگئیں دل پہ بجلیاں غم کی
پراٹھے رول پر مجھے پرانی بندو خان کی دوکان یاد آئ ۔ اب تو وھاں وہ ذائقہ بھی نہیں ہے ۔
زیدی بھائی، عموماً لاہور کو کھانے پینے کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن جو ورائٹی کراچی میں ہے، وہ دنیا کے کسی کونے میں نہیں۔
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.