Thread: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

Home Forums Internationl News بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

  • This topic has 5 replies, 4 voices, and was last updated 4 months ago by Bawa. This post has been viewed 141 times
Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2747
    • Total Posts: 7005
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

    بھارت میں نئی دہلی کے نزدیک نوجوان مسلمان کو ایک گروہ نے بھینس کا گوشت لے جانے کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سماجی روابط کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی۔
    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع گڑگاؤں میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔
    پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
    این ڈی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں ایک گروہ کی جانب سے 27 سالہ نوجوان کو گھسیٹتے اور لات مارتے دیکھا جاسکتا ہے جس کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی جبکہ ساتھ ایک بہت بڑا مجمع خاموشی سے دیکھتا رہا۔
    رپورٹ میں کہا گیا کہ ویڈیو میں ایک شخص کو جسمانی تشدد کے لیے چھوٹے ہتھوڑے کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ واقعہ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
    پولیس پی آر او سبھاش بوکن نے بتایا کہ ‘متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ٹرک میں بھینس کا گوشت گڑگاؤں کے علاقے نوح سے صدر بازار لے جارہا تھا، جب وہ گڑگاؤں پہنچا تو موٹرسائیکلوں پر سوار چند لوگوں نے اس کا پیچھا کیا، اس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے روک لیا گیا۔
    پولیس نے بتایا کہ ‘بعد میں وہ متاثرہ شخص کو سوہنا کے قریب کسی اور جگہ لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم پردیپ یادیو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کو پکڑنے کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔
    انہوں نے دی ہندو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘حملے کا مقصد واضح نہیں جبکہ اس میں گائے کے گوشت کی نقل و حمل کے بارے میں شبہ پایا جاتا ہے اور گوشت کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔
    مسجد مارکیٹ کے صدر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مداخلت کرنے کی کوشش کرنے والوں پر بھی حملہ کیا تھا۔
    دریں اثنا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ گوشت بھینس کا ہے اور وہ 50 سال سے یہ کاروبار کر رہا ہے۔
    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عہدیداروں نے گوشت کو لیب میں جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔
    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 2015 سے 2018 تک گائے سے متعلقہ تشدد کے واقعات میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    سن 2019 میں جاری ہونے والی امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں اقلیتوں کے خلاف مذہبی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
    اس میں کہا گیا تھا کہ خاص طور پر گائے کا گوشت کھانے کے لیے مسلمانوں اور نچلی ذات کے دلتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
    حالیہ برسوں میں مشتعل ہجوم نے بھارت میں پسماندہ برادری کے بہت سے لوگوں کو، خاص کر مسلمان اور دلت کو اکثر گائے کو ذبح کرنے کے شبہات کے تحت بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور اس دوران کئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1138679/

    #2
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 52
    • Posts: 884
    • Total Posts: 936
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

    مرے خیال میں مسلمان نے جانوار کو جو تکلیف دی اور ہتھوڑے سے جو تکلیف اس کو محسوس ہوئی .. اس کو سمجھ جانا چاہے اور انسان بن جانا چاہے کہ ہر کسی کو جینا کا حق حاصل ہے

    #3
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 739
    • Posts: 8779
    • Total Posts: 9518
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

    زیادہ تر مذبح خانے ہندوؤں کے ہیں جو بیف سپلائی کرتے ہیں

    مرے خیال میں مسلمان نے جانوار کو جو تکلیف دی اور ہتھوڑے سے جو تکلیف اس کو محسوس ہوئی .. اس کو سمجھ جانا چاہے اور انسان بن جانا چاہے کہ ہر کسی کو جینا کا حق حاصل ہے

    #4
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 52
    • Posts: 884
    • Total Posts: 936
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

    زیادہ تر مذبح خانے ہندوؤں کے ہیں جو بیف سپلائی کرتے ہیں

    تو اس نے بھی شک میں ہتھوڑا مارا ہے کہ گاے کا گوشت لے کر جا رہا ہے

    #5
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 739
    • Posts: 8779
    • Total Posts: 9518
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

    میں سمجھا شائد کوئی لاجیکل جواب دو گے

    تو اس نے بھی شک میں ہتھوڑا مارا ہے کہ گاے کا گوشت لے کر جا رہا ہے

    #6
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: بھارت: مسلمان نوجوان پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ہتھوڑے سے حملہ

    میں سمجھا شائد کوئی لاجیکل جواب دو گے

    لاجیکل جواب اور وہ بھی منہ چھپا کر آنے والی پرانی فکری بیوہ سے؟

    یہ کیسے ممکن ہے؟

    کوئی نئی فکری بیوہ فورم پر آئے تو شاید اس کی کوئی ادا پسند آ جائے

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!